چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم کی76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شان دار نمائش
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم کی76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شان دار نمائش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
بیجنگ :76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس آسٹریلیا کے سڈنی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔ اس پانچ روزہ خلائی میلے میں 8,000 سے زائد خلابازوں، سائنسدانوں، انجینئرز اور خلائی شعبے کے رہنماؤں کے سڈنی میں جمع ہونے کی توقع ہے۔ “کھڑکی کے باہر نیلا سیارہ ،” چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم، جو چائنا میڈیا گروپ نے تیار کی ہے، نے کانفرنس میں شاندار نمائش کی اور اس کی پروموشنل ویڈیو چائنا ایرو اسپیس ایگزی بیشن کے اسٹال پر مسلسل چلائی جا رہی ہے۔
اس فلم کو شینزو۔ 13 مشن کے تین خلابازوں نے خود فلمایا ہے ۔ یہ فلم خلابازوں کے نقطہ نظر سے ان چھ ماہ کے غیر معمولی سفر کو پیش کرتی ہے جو انہوں نے خلائی اسٹیشن پر گزارے، جس میں کائنات کے وسیع و عریض حیرت انگیز مناظر اور خلائی زندگی کی باریکیاں دکھائی گئی ہیں۔
بین الاقوامی خلائی فیڈریشن کی نامزد صدر گیبریلا اریگو نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین خلائی شعبے میں گہری خلائی دریافتوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کا خلائی پروگرام پہلے ہی سے دنیا کے کئی ممالک اور خطوں کے لیے ایک معیار بن چکا ہے۔ انہوں نےبھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ چین خلائی شعبے میں مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور وہ متعلقہ شعبوں میں چین کی ترقی کی مکمل حمایت کریں گی۔اس بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں، چین کی چھانگ عہ6 مشن ٹیم کو بین الاقوامی خلائی فیڈریشن کی جانب سے 2025 کا عالمی خلائی ایوارڈ دیا گیا، جسے خلائی شعبے کے سب سے اعلیٰ اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟ سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی خلائی کانفرنس کانفرنس میں چین کی
پڑھیں:
ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ
اسٹاک ہوم: نوبل انعام دینے والے سوئیڈش حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سائنس اور تحقیق کے شعبے میں کٹوتیاں امریکا کی عالمی سائنسی برتری کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ ختم کی ہے، جامعات کی تعلیمی آزادی پر دباؤ ڈالا ہے اور ہزاروں سائنس دانوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔
صرف رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے 2,100 تحقیقاتی منصوبے ختم کر دیے ہیں جن کی مالیت تقریباً 9.5 ارب ڈالر ہے۔
نوبل کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا طویل عرصے سے دنیا کا سب سے بڑا سائنسی مرکز رہا ہے، لیکن اس کٹوتی سے ایک پوری نئی نسل تحقیق کے شعبے سے دور ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو عالمی سطح پر بھی تحقیق پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور سائنس دان یورپ یا چین جیسے ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔
حکام نے متنبہ کیا کہ یہ صورتحال "ناقابلِ تلافی نقصان" کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ امریکا دنیا بھر کی سائنسی تحقیق کا "اہم انجن" رہا ہے۔