جماعت اسلامی کندھکوٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جن کو گزشتہ روز پہلے صہیونی حکومت نے حراست میںلے لیا ہے، کی رہائی کے لیے پورے ملک میں احتحاج کیا جارہا ہے۔ اس پر سندھ کے شہر کندھکوٹ میں بھی پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی رہنمائی غلام مصطفی میرانی رہنما جماعت اسلامی،حافظ نصراللہ چنا، مولوی رفیع الدین چنا اور پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے سینئر وائس پریزنٹنٹ محمد عبدالعزیز سومرو اور وہاں کی سول سوسائٹی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے احتجاج میں شریک ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پٹیشن، عدالتی حکم پر نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم کی کراچی آمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر پٹیشن پر عدالتی احکامات کے بعد نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی مبینہ غیر اخلاقی پالسیوں اور نیپرا قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی پٹیشن میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عدالت کے ہدایتی نوٹیفکیشن کے بعد نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچا، جہاں اس نے جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)، عرفان احمد شیخ (ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ و انفورسمنٹ) اور عابد حسین (انچارج نیپرا ریجنل آفس کراچی) موجود تھے۔
اس نشست میں جماعت اسلامی کے نمائندوں نے نیپرا حکام کو دستاویزی شواہد پیش کیے۔ نیپرا ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ جمع شدہ مواد کی بنیاد پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چند روز میں تیار کر کے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی جائے گی۔
جماعت اسلامی کراچی کے وفد نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دلانے اور کے الیکٹرک کی من مانیوں کے خلاف قانونی اور عوامی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔