کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔ بھتے کیلئے غیر ملکی فون سمز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دفاتر، دکانوں اور فیکٹریوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی کے ایک بلڈر نے بتایا کہ پچھلے 2 ماہ میں 5 بلڈرز کو بھتوں کی کالز موصول ہوئیں، کروڑوں روپے بھتہ مانگا گیا۔ کال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں، ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی، تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ملیر میں زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ کا واقعہ بھتہ خوری نکلا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، بھتہ خوروں نے 5 کروڑ روپے 1 ہفتے میں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیرپور،بلڈر کی پرائیوٹ اراضی ہتھیانے کی کوشش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور کے بلڈر کی سرکاری اراضی کے بعد پرائیوٹ اراضی ہتھیانے کی کوشش، بلڈر مافیا کیخلاف سول سوسائٹی سراپا احتجاج بلڈر مافیا کی ریونیو آفیسر کو دھکمیاں دینے والی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرال۔ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج جاری۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ بلڈز مافیا عرض محمد جانوری ریونیو حکام سے ملی بھگت کرکے سرکاری زمینیوں اور غریب مسکین لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے جبکہ گزشتہ روز بلڈرعرض محمد جانوری کی جانب سے ریونیو حکام کو دھکمیاں دینے والی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا کی زنیت بن گئی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ خیرپور میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے خیرپور شہر کو قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے۔