پاکستان میں انسانی حقوق کے اصولوں کو کاروباری ماحول میں ضم کرنے کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-20
کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا ہے کہ FPCCI نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے تعاون سے اپنے ہیڈ آفس کراچی میں بزنس اینڈ ہیومن رائٹس (BHR) ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں انسانی حقوق کے اصولوں کو کاروباری ماحول میں ضم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جو کہ حکومتِ پاکستان کے 2021 میں منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان برائے بزنس اینڈ ہیومن رائٹس ( on BHR NAP ) سے ہم آہنگ ہے۔صدر FPCCI کے مطابق یہ ڈیسک پاکستان کی کاروباری برادری کو انسانی حقوق سے متعلق امور میں آگاہی، صلاحیتوں کی تعمیر، پالیسی سازی میں معاونت اور رہنمائی فراہم کرے گا۔ FPCCI کے 296 سے زائد رکن ادارے( جن میں چیمبرز آف کامرس، انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور ویمن چیمبرز شامل ہیں) اس ڈیسک کے ذریعے اپنی سپلائی چینز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی، تدارک اور روک تھام کے قابل ہوں گے۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ اس ڈیسک کے کلیدی شعبہ جات میں مزدوروں کے حقوق، ماحولیاتی پائیداری، صنفی مساوات، اور اخلاقی ذرائع سے خریداری کرنا شامل ہیں؛ جو ایک ایسے کاروباری ماحول کو فروغ دیں گے جو منافع کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری کا بھی لحاظ رکھتا ہو۔اس موقع پر FPCCI کی نائب صدر محترمہ قرۃ العین کو صدر FPCCI کی جانب سے Council UNDP BHR – FPCCI کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اس ڈیسک کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ FPCCI اخلاقی وکاروباری رویوں اور جامع ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں انسانی حقوق کو شامل کر کے، ہم نہ صرف کمزور طبقات کو تحفظ دے سکتے ہیں ؛بلکہ معیشت میں جدت اور نئی راہیں بھی پیدا کرسکتے ہیں۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی قرۃ العین نے بزنس کمیونٹی کیلئے اس اقدام کے عملی فوائد کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا”آج کی عالمی دنیا میں انسانی حقوق کو نظر انداز کرنا کاروباری اداروں کو بدنامی اور عالمی مارکیٹ سے اخراج کے خطرے سے دوچار کر دیتا ہے۔ یہ ڈیسک ہمارے اراکین کو عملی بصیرت، تربیت اور رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ وہ عالمی ویلیو چینز میں دیانتداری کے ساتھ کامیاب ہوں”۔FPCCI کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں عالمی سرمایہ کار ESG یعنی کہ ماحولیاتی، سماجی و گورننس اصولوں کو اولین ترجیح دیتے ہیں، یہ ڈیسک پاکستانی کاروباروں کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے، برآمدی مسابقت بڑھانے اور پائیدار غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں مدد دے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ BHR ڈیسک وزارتِ انسانی حقوق، UN Global Compact جیسے بین الاقوامی اداروں، اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ورکشاپس، ٹول کٹس کی تیاری اور اقوام متحدہ کے رہنماء اصول برائے بزنس اینڈ ہیومن رائٹس کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔FPCCI کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمہیمن خان نے کہا کہ اس اقدام میں خواتین اور پسماندہ طبقات کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کے انسانی حقوق پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔ یہ ڈیسک ان آوازوں کو بلند کرے گا جو طویل عرصے سے کاروباری گفتگو میں نظر انداز کی جاتی رہی ہیں۔ چاہے وہ منصفانہ مزدوری ہو یا دفاتر میں صنفی برابری، FPCCI ایک ایسے نجی شعبے کی بنیاد رکھ رہا ہے کہ جو تمام پاکستانیوں کے لیے منصفانہ اور مساوی مواقع فراہم کرے۔اس موقع پر FPCCI کے نائب صدر امان پراچہ، UNDP کے کنسلٹنٹ شیخ حماد امجد اور UNDP کے رائٹس بیسڈ ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ امر حسن نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور UNDP BHR – FPCCI ڈیسک کے مقاصد و اہداف پر روشنی ڈالی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ ا یہ ڈیسک کرے گا نے کہا
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی