آسٹریلیا : سڈنی میں فائرنگ سے 16افراد زخمی‘ حملہ آور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے،ج کہ پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے انٹرویسٹ میں فائرنگ کے بعد پولیس نے 60 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ مشتبہ شخص نے اپنے گھر سے سڑک پر گزرتی گاڑیوں اور پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے ممکنہ طور سے 50 سے 100 گولیاں چلائیں۔ ملزم پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، اسے بعد از گرفتاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سڈنی: فائرنگ کے بعد ماہرین جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس میں گھر کے اندر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
لاہور:ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ احمد جاوید کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص سہراب کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں متاثرہ افراد اپنی ایک دوست سے ملنے آئے تھے کہ اسی دوران نامزد ملزمان ابو بکر، عبدالستار اور ان کے ساتھ 5 نامعلوم افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد تمام حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا اور ایس ڈی پی او برکی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود رہے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد عادل رشید کی مدعیت میں ابو بکر، عبدالستار اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او برکی کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت دے دی ہے اور کہا ہے کہ چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔