امید ہے غزہ میں جلد از جلد مکمل اور مستقل جنگ بندی عمل میں آئےگی،چین WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز

بیجنگ:اسرائیل کی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے دس اکتوبر کی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ غزہ میں جلد از جلد مکمل اور مستقل جنگ بندی عمل میں آئے گی ، انسانی بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹا جائے گا اور علاقائی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملے میں، چین بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا ہے ، اور عام شہریوں کو نقصان پہنچانے یا شہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تمام سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے۔ چین فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا خواب چکنا چور! امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا کے نام ٹرمپ کا خواب چکنا چور! امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا کے نام بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ فلپائن میں 7.

6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری اسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ پلان کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی چین نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے 6نکات پیش کر دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

دمشق میں شامی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان مکمل جنگ بندی کا اعلان

شام نے کرد فورسز کے ساتھ ملک بھر میں مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان صدر احمد الشرع اور کرد رہنما مظلوم عبدی کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

شامی وزیرِ دفاع مرحف ابو قصرہ کے مطابق فریقین نے شمالی اور شمال مشرقی شام میں فوجی تعیناتی کے نکات پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی ٹام بریک اور سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا

کرد ذرائع کے مطابق بات چیت میں کرد فورسز کو شامی فوج میں ضم کرنے اور آئینی اصلاحات پر پیشرفت کے امور زیرِ غور آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جنگ بندی دمشق شامی حکومت کرد فورسز

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں جنگ بندی ناانصافی کے بیچ امید کی کرن ہے، میرواعظ کشمیر
  • دسیوں ہزار فلسطینیوں کی غزہ سٹی میں واپسی شروع
  • غزہ امن معاہدہ: حماس نے بھی مستقل جنگ بندی کا اعلان کر دیا
  • غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا، اسحاق ڈار
  • چین کا غزہ میں ’مستقل اور جامع‘ جنگ بندی پر زور، فلسطینیوں کے اپنے علاقے پر حق حکمرانی کی حمایت
  • غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا: اسحاق ڈار
  • غزہ میں امن کی امید: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جنگ بندی معاہدے پر خیرمقدم
  • غزہ مذاکرات میں حماس کا بڑا مطالبہ، غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی عالمی ضمانت مانگ لی
  • دمشق میں شامی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان مکمل جنگ بندی کا اعلان