data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ شہر کا تباہ حال انفرااسٹرکچر پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب نے یکم ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ 60 دن میں سڑکوں کی استرکاری مکمل ہوگی، لیکن 40 دن گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ جہانگیر روڈ، ناتھا خان برج، ایس ایم توفیق روڈ، مرزا آدم خان روڈ، 7000 فٹ روڈ، نئی کراچی، ملیر ٹائون، ابراہیم حیدری اور لیاری سمیت مختلف علاقوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں، جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں اور شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے ادارہ نورحق میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ کراچی کے شہری و بلدیاتی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال اربوں روپے سڑکوں کی استر کاری پر خرچ کیے جاتے ہیں لیکن وہ سڑکیں ایک ہی بارش میں بہہ جاتی ہیں، گزشتہ 15 سالوں میں 3360 ارب روپے جو کراچی کی ترقی پر خرچ ہونے تھے، وہ خرچ نہیں کیے گئے۔ کریم آباد انڈر پاس کی 4بار تاریخ دی جاچکی لیکن منصوبہ مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن منصوبہ مکمل ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ۔ گرین لائین منصوبے کو بھی تعطل کا شکار کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب کو ایم یو سی ٹی کی فکر ستارہی ہے، بار بار اس کی بات کرتے ہیں لیکن کراچی کے 880 ارب روپے کی بات نہیں کرتے، کراچی کو 28 کروڑ نہیں بلکہ 880 ارب روپے درکار ہیں جو اس کا جائز حق ہے۔شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نام کی کوئی چیز موجود نہیں لیکن سندھ حکومت کو شہریوں کی سہولت سے زیادہ جرمانوں کے نفاذ کی فکر ہے ،انفرا اسٹرکچر تباہ حال لیکن جرمانے عالمی معیار کے، موٹر سائیکل کا جرمانہ 5 ہزار، کار کا 15 ہزار اور ہیوی وہیکل کا 20 ہزار روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔

 جماعت اسلامی کراچی کے حقوق کے لیے عدالتوں اور سڑکوں دونوں محاذوں پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت فی ٹائون 2ارب روپے اور وفاقی حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے 500 ارب روپے مختص کرے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے شہر کی تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کیے جائیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شہریوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے اور مرتضیٰ وہاب بطور چیئرمین اس کے ذمہ دار ہیں۔پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر قابض ہے لیکن کراچی کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا ۔ اس کے برعکس، جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے 9 ٹائونز میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر دن رات کام کر رہے ہیں۔ نیو کراچی ٹائون میں 600 گلیوں کی تعمیر کا آغاز، گلبرگ ٹائون میں ماڈل محلے، بنیادی صحت مراکز، 9 ٹائونز میں 171پارکوں کو بحال کیا گیا ،نارتھ ناظم آباد میں بیس بیس سال پرانے سیوریج کے مسائل جماعت اسلامی حل کروارہی ہے جوکہ کے ایم سی کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے گزشتہ 2برس کے دوران مسلسل اہلِ غزہ کے حق میں آواز بلند کی ہے اور الخدمت فائونڈیشن کے ذریعے 7 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے 4ہزار 857ٹن امدادی سامان کو 28 طیاروں اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے فلسطین بھیجا۔ پریس کانفرنس میںسیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سیکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد بھی موجود تھے ۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی کے ارب روپے کے لیے

پڑھیں:

لیاقت بلوچ نے کارکنوں کی کراچی واپسی پر انہیں الوداع کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251125-01-9
لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر اجتماع عام میں شرکت کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو اجتماع عام اسپیشل ٹرینوں میں کراچی واپس جانے پر الوادع کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری ریلوے پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور محمود الاحد پروفیسر عثمان افضل ودیگر بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کراچی جانے والے کارکنان ان کی فیملی کے دیگر افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نئے جذبے کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ لہٰذا اس اجتماع عام کے ذریعے وہ عوام کے ہر طبقے تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچانے کے عمل کو اور تیز کردیں۔ آخر میں لیاقت بلوچ نے تمام کارکنوں کی خیر و عافیت سے اپنے علاقوں میں پہنچنے کے لیے دعائے خیر کی۔

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اجتماع عام سے واپسی پر کارکنان کو الوداع کررہے ہیں

 

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ای چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • کراچی میں ای چالان کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع کی استدعا مسترد
  • لیاقت بلوچ نے کارکنوں کی کراچی واپسی پر انہیں الوداع کیا
  • پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن سندھ کااہم اجلاس
  • دین کی صحیح تعلیمات تک رسائی پہلے سے زیادہ ضروری ہوگئی‘ جماعت اہلسنت
  • ’فنڈز کا مسئلہ نہیں،‘ وزیرِاعلیٰ سندھ کی شہریوں کیلئے فوری اور معیاری کام کی ہدایت
  • عوامی رابطہ مہم کے ذریعے گلی‘ گلی‘ تحرک ’’بدل دو نظام ‘‘ کا پیغام پہنچائیں گے‘ کاشف شیخ
  • نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے محنت کشوں کی جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت
  • جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
  • کراچی شہر کا ماسٹر پلان 2003ء میں جماعت اسلامی کے دور میں تبدیل ہوا، میئر کراچی