غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان نے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں فوری طور پر جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
سونےکی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ملزم ہلاک
Pakistan welcomes the agreement on first phase of the Plan, including an immediate ceasefire, release of hostages and prisoners, and unhindered humanitarian aid to Gaza.
We hope this will lead to a… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 9, 2025
نائب وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ قدم مستقل جنگ بندی اور پائیدار امن کا باعث بنے گا، پاکستان اپنے اصولی موقف کو دوبارہ دہراتا ہے کہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام 1967 کے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے، غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
الیکشن کمیشن نے این اے-1 چترال کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوشش، عالمی امن کیلئے اُن کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کا ممکنہ دورۂ مصر، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں مصر کا دورہ کر سکتے ہیں، جہاں امریکی مذاکرات کار غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ قریباً طے پا چکا ہے اور ممکن ہے کہ وہ ہفتے کے روز مشرقِ وسطیٰ روانہ ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات مصر میں جاری ہیں اور جلد پیشرفت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی مذاکرات مثبت سمت میں، مصری صدر کی ٹرمپ کو قاہرہ آنے کی دعوت
گفتگو کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کمرے میں داخل ہوئے اور صدر ٹرمپ کو ایک نوٹ دیا۔ ٹرمپ نے اسے پڑھ کر بتایا کہ مجھے ابھی وزیرِ خارجہ کی جانب سے نوٹ ملا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں معاہدے کے بہت قریب ہیں، اور انہیں میری فوری ضرورت ہے۔
بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی کہ صدر ممکنہ طور پر جمعے کو اپنا سالانہ طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد خطے کا دورہ کریں گے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اس نوٹ میں لکھا تھا کہ آپ کو جلد از جلد ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی منظوری دینا ہوگی تاکہ آپ معاہدے کا اعلان سب سے پہلے کر سکیں۔
مزید پڑھیں: سعودی کابینہ کیجانب سے صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے اقدامات کا خیر مقدم
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اب جانا ہوگا تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے کچھ مسائل حل کر سکوں۔
ذرائع کے مطابق امریکی، مصری اور قطری مذاکرات کار اس وقت غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے حتمی نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ٹرمپ جنگ بندی معاہدہ دورۂ مصر، غزہ