بابر اعظم اور مچل اسٹارک پہلی بار ایک ہی فرنچائز میں اکٹھے کھیلیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور آسٹریلیا کے نامور فاسٹ بولر مچل اسٹارک ایک ہی ٹیم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت سے سکسرز کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
سڈنی سکسرز نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مچل اسٹارک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی ٹیم میں واپسی کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ “مچل اسٹارک واپس آگئے ہیں!” اور توقع ظاہر کی گئی کہ وہ ایشز سیریز کے اختتام کے بعد اسکواڈ کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ اسٹارک نے آخری بار 2014-15 کے بی بی ایل سیزن 4 میں سکسرز کی نمائندگی کی تھی۔
اپنے بگ بیش کیریئر میں اسٹارک نے اب تک 10 میچز کھیل کر 14.
واضح رہے کہ بی بی ایل سیزن 15 کا آغاز 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں پرتھ اسکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔ اس سیزن میں پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد بھی ایکشن میں دکھائی دے گی، جن میں شاہین شاہ آفریدی (برسبین ہیٹ) اور محمد رضوان (میلبرن رینیگیڈز) شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مچل اسٹارک سکسرز کی
پڑھیں:
لاہورقلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ، مہنگی ترین فرنچائز بن گئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ایس ایل فرنچائزز کی ویلیوایشن رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں،دس سال مکمل ہونےپر فرنچائزز کی ویلیو بھی بڑھ گئی۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل کی سب سےمہنگی فرنچائز بن گئی،لاہور قلندرز کی نئی فیس 67 کروڑ، پرانی فیس 25.68 کروڑ تھی،لاہور قلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
کراچی کنگزکی فرنچائز فیس 64 کروڑ ریکارڈ کی گئی،کراچی کنگز کی پرانی فیس 26.70 کروڑ تھی،کراچی کی ویلیوایشن میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔
زلمی کی ویلیو میں 79 فیصد اضافہ ہوا،اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزفیس 48 کروڑ تک پہنچ گئی،اسلام آبادیونائیٹڈ کی پرانی فیس 15.41 کروڑ تھی،یونائیٹیڈ کی ویلیوایشن میں 87 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا، کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم کی ویلیو میں 80 فیصد اضافہ سامنے آیا۔