کانتارا: چیپٹر 1 نے ایک ہفتے میں کتنی کمائی کی، جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
بھارت کی کناڈا فلم اندسٹری کی بلاک بسٹر فلم "کانتارا: چیپٹر 1" نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانتارا نے صرف 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔
رِشَب شیٹی کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے۔
فلم میں رشب شیٹی کے علاوہ رِکمنی واسنتھ، گلشن دیویاہ اور جیارام نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 2022 کی سپر ہٹ فلم "کانتارا" کا پری سیکوئل ہے، جس نے کہانی کے پس منظر کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔
باولی وڈ کے معروف اور تجربہ کار فلم ساز رام گوپال ورما نے بھی "کانتارا: چیپٹر 1" کو ایک بے مثال شاہکار قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہر فلم ساز کو شرمندہ ہونا چاہیے، رِشَب شیٹی نے سینما میں ایک نئی تحریک چھیڑ دی ہے۔
رام گوپال ورما کی طرف سے اس قدر تعریف نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی کہ "کانتارا" نے فلمی معیار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
ادھر ایک حالیہ انٹرویو میں رِشَب شیٹی نے رام گوپال ورما کی تعریف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک لیجنڈ ہیں۔ ہم جیسے لوگ اسی لیے انڈسٹری میں آئے کیونکہ ان جیسے سینئرز نے ہمیں متاثر کیا۔
رشب شیٹی نے مزید کہا کہ میں آج بھی اپنے آپ کو بچہ سمجھتا ہوں، رام گوپال ورما کی جانب سے تعریف میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ریکارڈز یا مقابلوں کے بجائے کہانی اور ثقافت کو اصل کامیابی سمجھتے ہیں۔
"کانتارا: چیپٹر 1" نہ صرف باکس آفس پر پرواز کر رہی ہے بلکہ بھارتی لوک کہانیوں اور دیہی ثقافت کے اظہار کے باعث عالمی سطح پر ایک گہری پہچان بنا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رام گوپال ورما چیپٹر 1 کہا کہ
پڑھیں:
آنجہانی دھرمیندر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کر گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر پیر کو 89 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے لیکن اپنے پیچھے اربوں روپے کی دولت چھوڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کی ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کو ملا کر ان کی مجموعی دولت 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
دھرمیندر نے اپنی چھ دہائیوں پر مشتمل فلمی زندگی میں صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ مختلف کاروباری سرمایہ کاریوں سے بھی خاطر خواہ دولت جمع کی۔
ان کی آمدن کا بڑا حصہ فلموں، برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ جائیدادوں سے آتا رہا۔ انہیں مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کے باعث فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں: دھرمیندر نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
رپورٹس کے مطابق دیول خاندان مجموعی طور پر 1000 کروڑ روپے سے زائد کا مالک ہے جس میں سنی دیول، بوبی دیول اور خاندان کے دیگر افراد کے اثاثے شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیول فیملی بھارتی فلم انڈسٹری کے طاقتور اور بااثر خاندانوں کی فہرست میں سب سے اوپر دیکھی جاتی ہے۔
دھرمیندر کی وفات کے بعد ان کے چھوڑے گئے اثاثے دونوں خاندانوں یعنی پرکاش کور اور ہیمامالنی کے بچوں کے درمیان قانونی طریقے سے تقسیم ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر نے پہلی شادی 1954ء میں محض 19 سال کی عمر میں پرکاش کور سے شادی کی، اس شادی سے اِن کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔
دھرمیندر نے دوسری شادی 1980ء میں اداکارہ ہیمامالنی سے شادی کی تھی جن کے ساتھ اُنہوں نے متعدد سُپرہٹ فلمیں بھی کیں۔