افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 پوسٹوں پر پاک فوج کا قبضہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ ان پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا جہاں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھاری جانی و مالی نقصان کے بعد کئی افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد چوکیاں مکمل طور پر خالی ہو چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوسٹوں پر
پڑھیں:
مریم نواز کا افغانستان کو منہ توڑ جواب پر فوج کو خراج تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-7
لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان جارحیت کا جواب پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، امن چاہتے ہیں، پر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔