کراچی کے موسم میں تبدیلی، صبح خشک اور رات میں خنکی ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
کراچی میں موسم کی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ صبح کے وقت موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آسمان صاف رہے گا اور دن بھر سورج کی تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہواؤں کی سمت میں بھی تبدیلی آئی ہے اور اب ہوائیں شمال مشرقی جانب سے چل رہی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا موسم تبدیل ہو چکا ہے، صبح کے وقت فضا خشک رہتی ہے جبکہ رات کے وقت موسم میں ٹھنڈک آ جاتی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پی پی ایم این اے رمیش وکوانی کی اہلیہ کے رشیدہ سومرو پر سنگین الزمات
سابق پولیس افسر ثناء اللہ عباسی کی اہلیہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو مذہبی بنیادوں پر نشانہ اوردھمکیاں دیتی ہیں، الزام
رشیدہ نے دھمکی دی میں سومرو ہوں، تمہیں سومرو کمیونٹی کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا،کمشنر سیسی کے نام خط
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں پی پی ایم این اے رمیش وکوانی کی اہلیہ ڈاکٹر سویتا اور سابق پولیس افسر ثنا اللہ عباسی کی اہلیہ رشیدہ سومرو میں مذہبی بنیادوں پر ہراسانی کی تکرار ہوئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم این اے رمیش کمار کی اہلیہ، لیڈی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا واکوانی نے کمشنر سیسی کو ایک خط لکھ کر تحفظ اور کارروائی کی درخواست کی ہے ۔ خط کے مطابق، ڈاکٹر رشیدہ سومرو مبینہ طور پر ڈاکٹر سویتا کو مذہبی بنیادوں پر نشانہ بناتی ہیں اور انہیں دھمکیاں بھی دیتی ہیں۔ خط میں مزید یہ الزام درج ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں سومرو ہوں، تمہیں سومرو کمیونٹی کی طاقت کا اندازہ ہو جائے گا۔ ڈاکٹر سویتا نے خط میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ نے انہیں توہینِ مذہب کا الزام لگا کر انتہا پسندوں کے ذریعے نقصان پہنچانے کی دھمکی تک دی۔ مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ ان سے جونیئر ہیں لیکن 19ویں گریڈ میں ہونے کے باوجود 20ویں گریڈ کے عہدے کے اختیارات استعمال کر رہی ہیں، اور اس کی وجہ ان کے شوہر سابق آئی جی ثناء اللہ عباسی اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو سے رشتے بتائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سویتا وکوانی سیسی میں گریڈ 19 کی لیڈی میڈیکل افسر ہیں جبکہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو سیسی میں گریڈ 19کی چیف میڈیکل افسر ہیں۔ ڈاکٹر سویتا وکوانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رشیدہ سومرو کی بہن ڈاکٹر فوزیہ سومرو بھی سیسی میں تعینات ہیں لیکن وہ ہفتے میں صرف دو دن ڈیوٹی کرتی ہیں اور اپنا نجی کلینک چلاتی ہیں۔