Islam Times:
2025-10-13@15:36:13 GMT

انصار اللہ کا اسرائیل کو الٹی میٹم 

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

انصار اللہ کا اسرائیل کو الٹی میٹم 

ایک سینئر عہدیدار نے کہاہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یمن غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیلی اہداف کے خلاف "زیادہ سخت اور تباہ کن" ردعمل دیگا۔ انصار اللہ کے سیاسی ونگ کے ایک رکن حزام الاسد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو ہم حملے بند کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر تل ابیب اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہمارا ردعمل زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔ واضح رہے کہ انصار اللہ کے ایک رہنمانے کل بھی کہا تھا کہ کسی بھی طرح کی کارروائیاں بند کرنے کا انحصار غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے رویے پر ہے۔ انصار اللہ غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعدسے فلسطینیوں کے سب سے زیادہ فعال حامیوں میں سے ایک ہے۔ یمن نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل کے خلاف متعدد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

یہ حملے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ کی جنگ اور ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تل ابیب پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیے گئے۔ ان حملوں میں سے زیادہ تر جنوبی مقبوضہ فلسطین میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، خاص طور پر ایلات کے علاقے، لیکن کچھ میزائل مرکزی علاقوں پر بھی فائر کیے گئے، جن میں تل ابیب اور بین گوریون ایئرپورٹ شامل ہیں۔ ان حملوں کو اسرائیل کے لیے ایک سیکورٹی چیلنج کے طور پر دیکھا گیا اور اس نے یمن میں اہداف پر اسرائیلی فوجی ردعمل کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں انصار اللہ

پڑھیں:

شوہر یا بیوی، جھگڑوں کی شروعات کون کرتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا

چاہے معمولی نوک جھونک ہو یا مکمل لڑائی، تقریباً ہر جوڑا زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر اختلاف کا شکار ضرور ہوتا ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ عام طور پر لڑائی کی شروعات مرد یا شوہر کی جانب سے ہوتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ تر براہِ راست جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔

البتہ، تحقیق نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین بالکل معصوم نہیں ہوتیں، ایک بار جب جھگڑا شروع ہو جائے تو وہ بھی مردوں کی طرح بھرپور ردِعمل دیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ کچھ افراد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ مزاج کیوں رکھتے ہیں، یہ بھی غور طلب ہے کہ ایک ہی شخص کسی خاص ماحول میں تو غصہ دکھاتا ہے مگر کسی دوسری صورتِ حال میں بالکل پُرسکون رہتا ہے۔

تحقیق سے یہ نتیجہ نکلا کہ خواتین عموماً جھگڑا شروع نہیں کرتیں، لیکن اگر معاملہ بگڑ جائے تو وہ جواب دینے میں پیچھے نہیں ہٹتیں۔

اس مطالعے میں 104 افراد کو شامل کیا گیا جنہیں وقت کے دباؤ سے متعلق ایک تجرباتی کھیل میں شریک کیا گیا۔

اس کھیل کے ہر مرحلے کا آغاز ایک سیاہ اسکرین پر لفظ READY سے ہوتا، پھر SET اور چند لمحوں بعد GO لکھا آتا، جس کے بعد شرکاء کو تیزی سے بٹن دبانے ہوتے۔

ہر مرحلے کے فاتح کو ہارنے والے پر چیخنے یا غصہ ظاہر کرنے کا موقع دیا جاتا، 30 مرحلوں پر مشتمل اس تجربے میں محققین نے مختلف وقفے رکھے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ جارحیت سے متاثر ہونے والوں پر وقت گزرنے کے ساتھ کیا اثرات پڑتے ہیں۔

نتائج سے پتہ چلا کہ تقریباً ہر راؤنڈ میں مرد خواتین کے مقابلے میں زیادہ غصہ دکھاتے پائے گئے، دو خواتین پر مشتمل ٹیموں میں غصے کی شرح سب سے کم رہی اور خواتین نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ تنازع کم کرنے کی کوشش کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وقفوں کے دوران مردوں میں غصے کی شدت تیزی سے کم ہوئی، جس سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ وہ فوری اضطراب کا زیادہ مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ تحقیق جرنل سائنٹیفک رپورٹس (Scientific Reports) میں شائع ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل قید سے رہا فلسطینی کی بسیں رام اللہ پہنچ گئیں
  • اسرائیل سے رہا قیدی رام اللہ پہنچ گئے، عوام کا والہانہ استقبال، 20 یرغمالی اسرائیل کے حوالے
  • افریقہ میں نوجوانوں اور خواتین کی اموات کی شرح اندازوں سے زیادہ
  • شوہر یا بیوی، جھگڑوں کی شروعات کون کرتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
  • دل کا خیال کیسے رکھا جائے؟
  • زیادہ بیٹھنے والے
  • یمن کے تمام ہتھیار حماس کے اختیار میں ہیں، انصار الله
  • طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا، آئی ایس پی آر
  • پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،راناثنا اللہ کی  پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیادت کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت