کراچی میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کیلئے نقصان دہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن اور سندھ رینجرز نے کارروائی کی، جس میں خفیہ سرنگوں کے ذریعے زیرِ استعمال 8 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ ترجمان واٹر کارپورپشن کے مطابق 3 ماہ قبل پکڑے گئے کنکشن کے بعد دوبارہ پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی میں 8 غیر قانونی کنکشن ختم کیے، جن سے روز 30 لاکھ گیلن پانی چوری ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کیلئے نقصان دہ تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ رینجرز نے کارروائی کے دوران ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا، عدالتوں اور ٹریبونل کے ذریعے ملوث افراد پر مقدمات چلیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن، متعدد افراد زیر حراست
کراچی:شہر قائد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا آپریشن شروع کر دیا۔
کارروائی میں رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس نے حصہ لیا جبکہ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جاری اس مشترکہ آپریشن میں اب تک متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
آپریشن کا مقصد غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی، شناختی کاغذات کی تصدیق اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک کے مطابق، یہ کارروائی قانونی رہائش کے بغیر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری قومی پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق، زیر حراست افراد کے کوائف اور دستاویزات کی جانچ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔