قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ذرا اِنہیں عاد کے بھائی (ہودؑ) کا قصہ سناؤ جبکہ اْس نے احقاف میں اپنی قوم کو خبردار کیا تھا اور ایسے خبردار کرنے والے اْس سے پہلے بھی گزر چکے تھے اور اس کے بعد بھی آتے رہے کہ ’’اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو، مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’کیا تو اِس لیے آیا ہے کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دے؟ اچھا تو لے آ اپنا وہ عذاب جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر واقعی تو سچا ہے‘‘۔ اْس نے کہا کہ ’’اِس کا علم تو اللہ کو ہے، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے دے کر مجھے بھیجا گیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہو‘‘۔(سورۃ الاحقاف:21تا23)
ابو سعید ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ؐ نے فرمایا: ’’جو مسلمان بھی کوئی دعا کرتا ہے جس میں کوئی گناہ نہ ہو اور نہ ہی قطع رحمی ہو، تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے اس دعا کے بدلے تین چیزوں میں سے ایک ضرور عطا کرتا ہے: یا تو جلد اس کی دعا قبول کر لی جاتی ہے، یا پھر اسے آخرت کے لیے ذخیرہ کر لیا جاتا ہے، یا پھر اس سے اتنی ہی بری چیز کو دور کر دیا جاتا ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کیا: پھر تو ہم کثرت سے دعا کریں گے؟ نبی کریم ؐ نے فرمایا: اللہ تو اس سے بھی زیادہ دینے والا ہے‘‘۔
(مسند احمد)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیشنل کانفرنس کی حکومت سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، روح اللہ مہدی
ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے قریب ہے اور وہ سیاسی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والی این سی حکومت نے عوام کے بنیادی خدشات کو دور کرنے کے لئے کوئی سیاسی عزم نہیں دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اقتدار میں ایک سال مکمل ہونے کو ہے، سیاسی محاذ پر جو کچھ کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، عزم دکھانے کی ضرورت تھی لیکن میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ اب تک نہیں دکھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو عوام سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا چاہیے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ اگر لوگ مطمئن ہیں تو میں مطمئن ہوں۔ اگر لوگ سوال پوچھیں تو ان کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔ انہیں سوچنا چاہیے کہ خامیاں کہاں ہیں۔ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کے معاملے پر روح اللہ مہدی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019ء میں دفعہ370 کی منسوخی کے بعد لوگوں سے چھینے گئے حقوق بحال کرنے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں کہ لوگ بے اختیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی کے اقدامات آج بھی جاری ہیں۔ روح اللہ مہدی نے حکومت اور اسمبلی اسپیکر سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جنہیں 8 ستمبر کو ضلع ڈوڈہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔