Jasarat News:
2025-10-13@15:28:44 GMT

پاکستان نےچیمپئن شپ جیت لی

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نوجوان باکسر سمیر خان نے یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن (یو بی او) یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا ہے۔سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آ غاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پے در پے حملے کر کے اُسے چت کیا۔پاکستانی باکسر کے ”جیٹ سیلیبریشن“انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا تھا۔ ریفریز کے متفقہ فیصلے نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت خطے میں بدامنی کیلیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے، شیری رحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251013-08-27
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے کیلیے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، بھارتی پشت پناہی سے د ہشتگردوں کی فائرنگ کا عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔ شیری رحمن نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ پاک سر زمین کے خلاف کسی طرز کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، میں اپنی سکیورٹی فورسز کو دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی قافلے کی روانگی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھاری مندی، 100 انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس گر گیا
  • پاکستان کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینربردار جہاز پہنچ گیا
  • کراچی : جماعت اسلامی صفورہ ٹاؤن کے کو آرڈینیٹر حماد اللہ بھٹو کی قیادت میں وفد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہا ہے
  • بھارت خطے میں بدامنی کیلیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے، شیری رحمن
  • دہشتگردوںاور ان کی پناہ گاہوں کو نیست ونابود کردیاجائے، عرفان صدیقی
  • افغان حکومت کی بلااشتعال جارجیت قابل مذمت ہے‘ڈاکٹرراغب نعیمی
  • افغانستان کی پاکستان پر جارحیت افسوناک ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے‘ صادق سنجرانی