قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پھر جب انہوں نے اْس عذاب کو اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھا تو کہنے لگے ’’یہ بادل ہے جو ہم کو سیراب کر دے گا‘‘ ’’نہیں، بلکہ یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے یہ ہوا کا طوفان ہے جس میں دردناک عذاب چلا آ رہا ہے۔ اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا‘‘ آخرکار اْن کا حال یہ ہوا کہ اْن کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا اِس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔(سورۃ الاحقاف:24تا25)
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے ہاں وہ لوگ نور کے منبروں پر براجمان ہوں گے جو اپنے فیصلوں، اپنے ذاتی معاملات اور اپنی ذمے داریوں میں عدل وانصاف کا رویہ اپناتے ہیں۔ (مسلم) ٭ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے کسی میت کو کفن پہنایا اللہ تعالیٰ اُسے جنت میں حریرو ریشم کا لباس پہنائیں گے۔ (معجم الاوسط از طبرانی)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے عالمی فوجی مشق “کیمبرین پٹرول 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ عالمی سطح کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں سے ایک ہے جو برطانیہ کے علاقے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔
اس مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا دشوار گزار فاصلہ طے کیا اور مختلف عسکری فرائض اور ٹاسک انجام دیے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے باعثِ فخر ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت اور عزم و حوصلے کے ساتھ وطنِ عزیز کا پرچم بلند رکھتی ہے اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کارکردگی جاری رکھے گی۔