data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ جماعت اسلامی پاکستان نے کُل پاکستان اجتماع عام کے پیغام اور دعوت کو عام کرنے کے لیے جمعرات کو بھرپور سوشل میڈیا مہم کا آغاز کردیا۔

“بدل دو نظام” کے عنوان کے تحت گریٹر اقبال پارک لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی اجتماع 21، 22، 23 نومبر کو ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اجتماع عام فرسود نظام کی تبدیلی کے لیے ملک گیر پرامن مزاحمت کا آغاز ہوگا اور قوم کے لیے امید اور امت مسلمہ کی ترجمانی کا پیغام بنے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ اجتماع عام کی دعوت ملک بھر کے کروڑوں افراد تک پہنچائی جائے۔

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے پاس ملک کی سب سے بڑی، منظم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مالا مال سوشل میڈیا ٹیم موجود ہے جو ڈیجیٹل میدان میں قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد کو تین روز اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اجتماع عام تعداد کے حوالے سے ملکی تاریخ کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

مزید برآں سوشل میڈیا مہم کے افتتاح پر فیس بک، ایکس، انسٹا گرام اور سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس پر کارکنان اور عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اجتماع ملی، عوامی اور قومی ایجنڈے کے ساتھ تحریک اسلامی کی اندرونی مضبوطی، نظم و ضبط اور افرادی قوت کا مظاہرہ ہوگا۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ہے کہ اجتماع

پڑھیں:

سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے ایک حالیہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سرکاری اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر اظہار تشویش کو ملک میں آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی چاہئے کہ معاشی ناکامی، سیاسی انارکی اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر حکومتی پریس ریلیز پر اکتفا کرنے کی بجائے اصل حقائق سے قوم کو آگاہی دیں۔

مجاہد چنا نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اور کرپشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کرکے شہباز حکومت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے قوم پر مسلط حکومت کا پارلیمنٹ کو بے روح، عدلیہ کو کمزور اور سنسرشپ و کنٹرولڈ میڈیا کے باوجود دل نہیں بھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا ایک اہم ستون ہے، اس پر قدغن قابل مذمت اور صحافت کی آزادی کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • اجتماع عام ملک میں تبدیلی کی نویدثابت ہوگا‘خالد خان
  • سکھر: جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو اظہار تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں
  • بااختیاربلدیاتی نظام کیلیے تحریک 7دسمبر سے شروع ہوگی‘ طارق سلیم
  • راشد نسیم کا ذکی بھائی کے انتقال پرافسوس اور تعزیت کا اظہار
  • جماعت اسلامی نے پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ مسترد کردیا
  • حافظ نعیم الرحمن کا ایجنڈا
  • سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی
  • متین فکری اور صغیر قمر سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت
  • اجتماع عام ملک میں تبدیلی کی نویدثابت ہوگا ‘این ایل ایف