اسرائیلی جیل میں فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر بہیمانہ تشدد، پسلیاں توڑ دیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی تنظیم فتح موومنٹ کے رہنما مروان برغوثی ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض صہیونی جیل انتظامیہ نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں اور جسم پر شدید زخم آئے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی حکام نے ان کی ممکنہ رہائی کے عمل کو روکنے کے بعد انہیں جیل کے اندر الگ تھلگ کر دیا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اس تشدد کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تنظیموں نے اسرائیلی حکومت سے فوری طور پر مروان برغوثی کے علاج اور ان کی حالت کے بارے میں شفاف معلومات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینی حلقوں کا کہنا ہے کہ قابض حکومت مروان برغوثی کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر انہیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ مروان برغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں اور انہیں فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کا مرکزی چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کے ایک جری رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، جبکہ فلسطینی عوام انہیں دوسرا نلسن منڈیلا بھی قرار دیتے ہیں۔
اُدھر غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ قابض افواج کی تازہ فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے، جس سے جنگ بندی کے آغاز کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔
حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی بمباری اور محاصرے کے سبب یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی میں تاخیر ہو رہی ہے کیونکہ تباہ شدہ سرنگوں سے ملبہ ہٹانے کے لیے درکار مشینری اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مروان برغوثی
پڑھیں:
حیدرآباد ،پی ٹی آئی کے رہنما عزیزخان ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز