امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے صحافی کو تضحیک آمیز جواب دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاکہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ تنقید کی زد میں ہے کیونکہ  روسسی صد پیوٹن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کر رکھا ہے، تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہنگری غالباً اس وارنٹ پر عمل نہیں کرے گا اور عدالت سے علیحدگی کے عمل میں ہے۔

جب ہف پوسٹ نے وائٹ ہاؤس سے پوچھا کہ ملاقات کے مقام کا انتخاب کس نے کیا، تو پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، تمہاری ماں نے، بعد ازاں وائٹ ہاؤس کمیونیکیشنز ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے بھی یہی جملہ دہرایا۔

ہف پوسٹ نے جب لیویٹ سے پوچھا کہ کیا انہیں اپنا جواب مزاحیہ لگا، تو انہوں نے کہا کہ انہیں یہ مضحکہ خیز اس لیے لگا کہ سوال کرنے والا شخص خود کو صحافی سمجھتا ہے، جبکہ دراصل وہ بائیں بازو کا انتہا پسند کارکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے جانبدار اور جھوٹے سوالات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتیں۔

یہ بھی پڑھیں: امن کی کوششیں تعطل کا شکار، زیلنسکی کی پیوٹن سے مذاکرات کی اپیل

اسی سوال پر انڈیپینڈنٹ اردو نے وائٹ ہاؤس سے استفسار کیا کہ کیا ’تمہاری ماں‘ کہنا مناسب تھا، تو ترجمان ٹیلر راجرز نے جواب دیا کہ ’بالکل مناسب تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ سوال کرنے والا کوئی حقیقی رپورٹر نہیں بلکہ ڈیموکریٹک کارکن ہے، اس لیے جواب درست تھا۔ ان کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس عملہ روزانہ سنجیدہ رپورٹرز کی درجنوں درخواستوں پر کام کرتا ہے اور سیاسی پروپیگنڈا کرنے والوں پر وقت ضائع نہیں کرتا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں وائٹ ہاؤس کے سیاسی بیانات اور لہجہ خاصا سخت ہو گیا ہے۔

فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں لیویٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کا ووٹ بینک حماس کے دہشت گردوں، غیر قانونی تارکین وطن، اور پرتشدد مجرموں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن نوبیل انعام 2025 سے محروم: ’اب دنیا میں امن کی کوششوں کا کیا ہوگا؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کسی اصول پر نہیں بلکہ اپنے بائیں بازو کے انتہا پسند حلقوں کو خوش کرنے پر سیاست کر رہے ہیں، جن میں ان کے مطابق یہودی مخالفین، حماس کے حامی، غیر قانونی تارکین وطن، اور خطرناک مجرم شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بُڈاپسٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات ہنگری ولادیمیر پیوٹن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ب ڈاپسٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات ولادیمیر پیوٹن ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے مطابق تھا کہ

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی