قومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
قومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس ) قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائر ملازمین کی پنشن اور میڈیکل کے معاملے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا بتاناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے معاملے پر ملازمین تنظیموں اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈملازمین کو انشورنس کمپنی سے میڈیکل دلانیکی پیشکش کی جس پر ملازمین نے انشورنس کمپنی کی میڈیکل سہولیات پر تحریری پیشکش مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے علاوہ پنشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ ہولڈنگ کمپنی نے ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندوں سے آئندہ اجلاس تک مہلت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق معاملہ حل نہ ہونے پر نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30اکتوبر سے بڑھا کر17نومبرکی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم غذائی دہشت گردوں کیخلاف معزز عدالتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں، اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم اسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی ائیر لائن کی نجکاری
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :