data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تین ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے فرحان ملک، اسامہ لطیف اور کاظم رضوی کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 30 اکتوبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ صحافی فرحان ملک اور دیگر کے خلاف بلوچستان کے ضلع حب کے تھانہ بیروٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے معیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور ان کے مؤکلان کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ گرفتاری سے بچتے ہوئے وہ اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرسکیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 15 دن کے لیے حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ صحافی فرحان ملک و دیگر کے مطابق مقدمہ بلوچستان کے صوبائی وزیر علی حسن زہری کے اٹارنی انور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں فرحان ملک سمیت دیگر ملزمان پر پیکا ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حفاظتی ضمانت فرحان ملک کے تحت

پڑھیں:

چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن کے ملزمان کی ضمانت مسترد

چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن اسکینڈل کے ملزمان ڈیپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر  صارم  علی کی قبل از گرفتاری ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے دونوں مرکزی ملزمان کو عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کرلیا۔ 

جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزمان کو جعمہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایک اور ملزم طاہر محی الدین بھی اسپیشل جج سینڑل کی عدالت میں پیش نہ ہوا۔

طاہر محی الدین کی قبل از گرفتاری ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن کے ملزمان کی ضمانت مسترد
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ، انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
  • لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری
  • سکھر،ایک سال میں تینوں اضلاع میں 547 پولیس مقابلے ہوئے
  • نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات پر صدر سے معافی کی اپیل کی، فیصلہ ریاست کے مفاد میں کرنے کا عندیہ
  • 26 نومبر مقدمات، ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور