data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدہ (سید مسرت خلیل پھلواری) جدہ میں انجینئرخالد محمود ضیاء کی میزبانی میں برکا المدینہ ریسٹورینٹ میں صحت اور غذائیت‘‘ کے موضوع پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی معروف ماہرِغذائیات ڈاکٹر وردہ سکندرنے نے صحت، تندرستی اور غذائیت کے باہمی تعلق پر تفصیلی گفتگو کی صحت مند زندگی کے رہنما اصولوں پر روشنی ڈالی۔ عثمان جیلانی نے تلاوت قرانِ پاک سے تقریب کا آغازکیا۔ بارگاہ رسالت ﷺ میں نذانہ عقیدت نواز جنجوء نے پیش کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض انورانجم نے سر انجام دیئے۔ڈاکٹر وردہ سکندر نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ جدید دور میں ڈیٹا پر مبنی غذائی تجزیہ (Data-Driven Nutrition) صحت کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے نہایت اہم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متوازن خوراک، مناسب نیند، پانی کا استعمال، اور جسمانی سرگرمی صحت مند طرزِ زندگی کی بنیاد ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ جدید تحقیق کے مطابق اگر غذائیت کی عادات کو سائنسی بنیادوں پر سمجھا جائے تو نہ صرف ذیابطیس، بلڈ پریشر اور موٹاپے جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ عمومی ذہنی و جسمانی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے انجینئر خالد محمود ضیاء اور ڈاکٹر وردہ سکندر کے اس علمی و رہنمائی بھرے سیشن کو سراہا۔ پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے چئیرمین چودھری محمد ریاض گھمن، پاکستان ویلفئیرسوسائٹی اور پاکستان کدنی سینٹر کے شریف زمان، فری میڈیکل کیمپ ڈائریکٹر عبدالستاریونس اور یونائٹیڈ میڈیا فورم کے چیئرمین جہانگیر نے گفتگوکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں اس طرح کے آگاہی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ عوام میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔

سید مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردہ

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر کی  درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وکیل درخواستگزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کیوں آئے؟ پہلے پی ایم ڈی سی کو لکھتے۔

درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پی ایم ڈی سی کو درخواست دے رکھی ہے مگر کوئی جواب نہیں مل رہا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خاص جواب کا کیا مطلب؟ وکیل نے بتایا کہ کچھ بھی جواب نہیں دے رہے۔ گریجویشن ڈگری کی رجسٹریشن نہیں کی جارہی۔ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، سہیل یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے درمیان درخواست گزار کو گھمایا جارہا ہے۔

درخواستگزار نے 2021 میں جے ایم ڈی سی سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب سہیل یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکا ہے۔ سہیل یونیورسٹی کے مطابق پہلے جامعہ کراچی سے الحاق تھا، اب علیحدہ یونیورسٹی ہے لہٰذا پی ایم ڈی سی پورٹل تک رسائی نہیں۔

وکیل نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کے مطابق طلبہ کا ریکارڈ اپڈیٹ کرنا یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے۔ اداروں کے آپس میں ذمہ داری کے تنازع کے باعث درخواستگزار کو لائسنس نہیں مل سکا۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر کی  درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور
  • متوازن غذا کے معمولات زندگی میں حیران کن فوائد
  • سرمد صہبائی کے ساتھ مکالمہ، اکادمی ادبیاتِ پاکستان میں یادگار نشست
  • امریکا میں شدید برفباری جاری، نظام زندگی مفلوج ہوگیا، کئی ریاستوں میں صورتحال سنگین
  • ڈاکٹر نورالحق کی زیر صدار ت ناظمین علاقہ جات کا اہم اجلاس
  • علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی علامہ ڈاکٹر عبد الخبیر آزاد کے ساتھ اہم ملاقات
  • حکومت کا کام نوکریاں دینا نہیں، سوچ بدلنے کی ضرورت ہے؛ وزیرخزانہ
  • پیپلز پارٹی نے ایک خاندان کی زندگی اجاڑ دی‘ پی ٹی آئی
  • سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں اورنائب صدر قرۃ العین یورپی یونین GSP پلس مانیٹرنگ مشن کے سربراہ Sergio Balibrea کو فیڈریشن کی یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی پاکستان۔ EU بزنس فورم کے چیئرمین زبیر باویجہ، رکن قومی
  • شکاگو: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ