قطر اور ترکیے کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
قطر اور ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔
دوسری جانب ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکیے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خطے میں استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی فوری بند ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی پر اتفاق، سرزمین کے باہمی احترام کا عہد ہے، وفاقی وزیر دفاع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام پر اتفاق کیا ہے اور دہشتگردی کے واقعات کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق خواجہ آصف نے کہا کہ معاہدے کے تحت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی فی الفور بند کی جائے گی، دونوں ممالک کے وفود کی اگلی ملاقات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ قطر اور ترکیے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے دونوں برادر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے خطے میں امن کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی اور حالیہ جھڑپوں کے بعد قطری وزارتِ خارجہ نے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں فوری جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ قطر اور ترکیے کی مشترکہ ثالثی میں طے پایا، یہ اقدام خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گا۔