خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ‘ہاں’، سہیل آفریدی کی ‘نہ’، کیا بیرسٹر سیف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں جگہ بنا سکیں گے؟
پشاور سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اسرائیل مخالف قرارداد حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ایوان میں پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اسرائیل مسلسل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
مزید کہا گیا کہ شہباز شریف عوام کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے کیونکہ وہ کسی اور کے مینڈیٹ پر وزیر اعظم بنے ہیں۔ ایوان نے مذکورہ قرارداد کو منظور کر لیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات سے متعلق قرارداد بھی منظور کر لی۔
یہ قرارداد حکومتی رکن عبید الرحمان نے ایوان میں پیش کی۔ جس کے متن میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں، تاہم منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط
ایوان نے سفارش کی کہ وزیر اعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا موقع دیا جائے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے یہ قرارداد بھی منظور کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیبرپختونخوا اسمبلی سہیل آفریدی عمران خان ملاقات قراردادیں منظور وزیراعلی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا اسمبلی سہیل ا فریدی عمران خان ملاقات وزیراعلی وی نیوز خیبرپختونخوا اسمبلی عمران خان سے ملاقات بانی پی ٹی آئی سہیل ا فریدی
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔