غیرقانونی بھرتیاں : پرویزالٰہی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہپی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
عدالت نے پرویز الٰہی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لئے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسیکیوشن کے مطابق چودھری پرویز الٰہی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔