اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں مارنے پر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن سے آوارہ کتوں کو مارنے پر وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور حکم دیا کہ آوارہ کتوں کو مارنے کے شواہد ملنے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق 2020 کی پالیسی پر عمل کرنے کا حکم دیا اور سی ڈی اے کو آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرنے کا حکم

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کا ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف کیس 9 دسمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پر جائے بغیر جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر رہے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجاز اتھارٹی ڈگری کا ریکارڈ حاصل کرکے عدالت میں پیش کرے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن وکالت کی ڈگری کی تصدیق کے ساتھ ریکارڈ پیش کرے۔

حکم نے کے مطابق عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے حقائق کا علم رکھنے والا مجاز افسر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کرلیا ہے،  ڈگری کے ریکارڈ اور درخواست قابلِ سماعت ہونے کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی معاون درخواست قابلِ سماعت ہونے کے نکتے پر آئندہ سماعت پر معاونت کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب، 9 دسمبر کو سماعت
  • جسٹس محمد کامران کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کردی گئی
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائرایجوکیشن سے ڈگری ریکارڈ طلب کرلیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کرلیا
  • لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست میں ترمیم کی ہدایت
  • اسلام آباد حادثہ: ہائیکورٹ جج کی ماورائے عدالت تصفیے کی کوششیں، صحافی اسد ملک کا انکشاف
  • ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین نرم کرنے کی درخواست مسترد کردی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی طبی معائنہ کی درخواست
  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزادقرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی