Jang News:
2025-10-24@20:31:11 GMT

یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا اور کام کراؤں گا، ہم آپ کو کام کر کے اور مخالفین سے بھی کروا کے دکھائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد کی گلی ہر دل عزیز امجد فرید صابری کی شناخت ہے، ہم اس سڑک کا نام امجد صابری کے نام سے منسوب کریں گے۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے اولڈ سٹی میں قاری مصلح الدین صدیقی گارڈن کا افتتاح کر دیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا میں حضرت علامہ قاری مصلح الدین صدیقی گارڈن کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا، لیاقت آباد میں کلک کا کام کروڑوں روپے سے ہورہا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی پیپلز پارٹی کے منشور کے تحت کام مکمل کرے گی اور لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ کو بھی ماڈل مارکیٹ بنائیں گے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے مرحومہ رہنما پیپلز پارٹی بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے حوالے سے کہا کہ ’بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گا، انہیں سلام پیش کرنا چاہوں گا کہ مشکل حالات میں ذوالفقار بھٹو صاحب کا دفاع کیا، ملک میں جمہوریت میں ان کے کردار کو فراموش نہیں کیا جائے گا‘۔

پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے اور بلاول بھٹو کی سفارش پر زراعت کے مسائل حل کرنے پر ایمرجنسی نافذ ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ 2 سال بعد بلاول بھٹو کے نکات پر گندم کی قیمت طے ہوئی  ہے جس کی ہم نے 4 ہزار روپے کی سفارش کی تو اب 3 ہزار 500 روپے طے کی گئی ہے۔ اب بلاول اور صدر کی پالیسی سے کسان اور پورے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی پیپلز پارٹی نے کہا کہ وہاب نے

پڑھیں:

عظمیٰ بخاری کا ردعمل: حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو معافی مانگنی چاہیے

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیرذمہ دارانہ بیان پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، خاص طور پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کیا پیپلز پارٹی خود حسن مرتضیٰ کے بیان پر نوٹس لے گی یا ہم سخت جواب دینے پر مجبور ہوں؟ اُنہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں حسن مرتضیٰ اپنی ہی قیادت کے خلاف سازش تو نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا، “ایک طرف جمہوریت کا راگ الاپتے ہیں اور دوسری طرف ہماری قیادت پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔ اگر پارٹی قیادت کے کنٹرول میں ان جیسے ہارے ہوئے لوگ نہیں تو سوال تو اٹھیں گے۔”
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز بیانات پر واضح مؤقف اختیار کرے، ورنہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ان کے مطابق، پیپلز پارٹی کے وہ رہنما جو پنجاب سے ہار چکے ہیں، شاید اب یہ بھی برداشت نہیں کر پا رہے کہ پنجاب میں کوئی اور جماعت مؤثر اور فعال حکومت چلا رہی ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاسی صفوں کو سنبھالے اور دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گھر کو درست کرے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز
  • کراچی کی مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز ہوگیا
  • میئر کراچی کا اولڈ سٹی ایریا کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
  • حسن مرتضیٰ کے بیان پر زردری اور بلاول معافی معانگیں، عظمیٰ بخاری
  • حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمی بخاری
  • عظمیٰ بخاری کا ردعمل: حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو معافی مانگنی چاہیے
  • حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری
  • اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل
  • پی پی انتقام نہیں لیتی، بہتری کی مہلت دیتی ہے، حسن مرتضیٰ