پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
سٹی 42: وکلاء کی گرفتاریوں اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کے معاملے پر پنجاب بار کونسل کی 27 اکتوبر کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی ۔
پنجاب بار کونسل کی وکلاء پر جھوٹے مقدمات، غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی ۔ پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ تمام مقدمات فی الفور واپس لیے جائیں۔ گرفتار وکلاء کی فوری رہائی اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
وکلاء کے خلاف ایف آئی آرز میں نامزدگی کو سراسر ناانصافی قرار دےدیا ۔
پنجاب بار کونسل نے کہا وکلاء 27 اکتوبر بروز پیر عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل
پڑھیں:
حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ تنظیم کے ہتھیاروں کا مقصد صرف اسرائیلی قبضے اور جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔ اگر اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کر دے تو حماس اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہے۔
خلیل الحیہ کے مطابق حماس اقوام متحدہ کی ایسی علیحدگی فورس کی تعیناتی قبول کرے گی جو سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور قابض فوج کی تازہ کارروائیوں میں مزید 7 فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
11 اکتوبر 2025 سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 367 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی حال ہی میں کہا تھا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں اب تک 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔