وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور مہمان جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، ضیافت میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔

جمعے کی شام دیے گئے عشائیے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

اپنے خطاب میں اُنہوں نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے ساتھ مختلف سطح پر شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ بھی ان میں سے ایک ہے، یہ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے، جاری کرکٹ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔

عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال، وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقا وفاقی وزیر

پڑھیں:

کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات کی مثبت سفارشات پر حکمتِ عملی میں مزید بہتری اختیار کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ، نئی صنعتوں سے معیشت کے مثبت اشاریے دیرپا معاشی ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کرتی ہے، نئے کاروبار کرنے میں تمام ممکنہ رکاوٹوں اور مسائل کو حل کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات اور کاروبار کو علاقائی اور عالمی سطح پر پرکشش بنانا معاشی منزل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2018میں ختم ہونے والی دہشتگردی نے پھر سراُٹھا لیا خود ، احتسابی کی ضرورت شہباز شریف
  • وزیراعظم کا جنوبی افریقی اور پاکستانی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ امن کا ذریعہ قرار
  • وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا
  • وزیراعظم کا جنوبی افریقا اور قومی ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف: ترقی اور خوشحالی کے لیے یکجہتی اور بھائی چارہ ضروری ہے
  • قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
  • کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ملتان، آئی ایس او کے مرکزی صدر کے اعزاز میں عشائیہ