قرآنی تلاوت اور دعاؤں نے کینسر سے نجات دلادی، ونیزہ احمد کا حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
کراچی: پاکستان کی معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، تاہم دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادتوں کے ذریعے مکمل صحت یاب ہوگئیں۔
ونیزہ احمد نے یہ انکشاف ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اپنے فیشن کیریئر کے عروج پر، مسلسل بیرون ملک سفر کے دوران اُنہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) بتایا، مگر بعد میں ٹیسٹ کے نتیجے میں لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔
اداکارہ کے مطابق، “مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ زیرو اسٹیج پر ہے، لیکن میں خوفزدہ تھی۔ پھر میں ایک روحانی خاتون کے پاس گئی جنہوں نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے اور دعا کرنے کا مشورہ دیا۔”
ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ “میں نے کیموتھراپی یا آپریشن نہیں کروایا۔ صرف دعا، ذکر اور قرآن کی تلاوت پر یقین رکھا۔ چند ہفتوں میں میری رپورٹس بالکل صاف آگئیں اور آج میں بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے نجات کے لیے ایمان، صبر اور دعا سب سے بڑی دوا ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری
وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے، شازیہ مری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس )ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دورکرانیکی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیووائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں پولیوسے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا توپاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کہا زراعت کو مضبوط کرنا ہے، آج اگر کسانوں پر توجہ نہ دی تو کسی حکومت کا نہیں ملک کا نقصان ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسان کومضبوط کریں گیتوملک کی معیشت مضبوط ہوگی،یہ بات بالکل درست ہے کہ (ن)لیگ کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، پی ایس ڈی پی مل کر بنانے کا وعدہ ہوا تھا۔شازیہ مرضی نے مزید کہا کہ اگربند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دورکرانیکی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتے ملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر پاکستان کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی سربراہی مل گئی طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ حکومت کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سفارشات پر موثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم