Daily Mumtaz:
2025-11-19@15:02:17 GMT

نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل

اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT

نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل

برطانیہ (ویب ڈیسک)آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی جس میں نیوزی لینڈ کو 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل ہوگیا۔

کیوی بلے باز ڈیریل مچل نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو پچھاڑ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ محض دوسری بار ہے کہ کسی نیوزی لینڈ کے بیٹر نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالی ہے۔ اس سے قبل 1979 میں گلین ٹرنر یہ مقام حاصل کرنے والے واحد کیوی بیٹر تھے۔

کئی عظیم کھلاڑی جیسے مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روس ٹیلر ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ فائیو میں شامل رہ چکے ہیں لیکن کبھی نمبر ایک پوزیشن پر نہیں آسکے تھے۔

مچل نے یہ کامیابی اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ساتویں ون ڈے سنچری بنانے کے بعد حاصل کی۔ تاہم اس دوران وہ زخمی ہوگئے اور تین میچوں کی سیریز کے باقی میچز کے لیے باہر ہوگئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟

بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔

ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11 کی دستخط شدہ جرسیز رحیم کو پیش کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشفق الرحیم نے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں، کوچز، مداحوں، اپنے خاندان اور خصوصاً اپنی اہلیہ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں۔ میں ہمیشہ کی طرح 100 فیصد محنت جاری رکھوں گا اور بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے بہترین کی امید رکھتا ہوں۔

کپتان شانتو نے اسے بے مثال کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔ آپ ہمیشہ ٹیم کے بارے میں سوچتے ہیں، اور آپ کا سفر ہر نوجوان کھلاڑی کے لیے تحریک ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا خواب رکھتا ہے۔

مشفق الرحیم کے ٹیسٹ ریکارڈز

مشفق الرحیم اب تک 100 ٹیسٹ میچوں میں 6351 رنز بنا چکے ہیں، جو بنگلہ دیش کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ وہ ملک کے واحد بیٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 سے زائد رنز بنائے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 219 ناٹ آؤٹ ہے، جب کہ وہ 12 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لحاظ سے مشفق الرحیم کے بعد مومن الحق (75)، شکیب الحسن (71) اور تمیم اقبال (70) کا نمبر آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹیسٹ کرکٹ کرکٹ کھیل مشفق الرحمان

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی رینکنگ جاری، ڈیرل مچل ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے
  • ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا
  • بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل
  • کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، گیند کو 2 بار مارنے پر بلے باز آؤٹ
  • بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟
  • پاکستانی بیٹر عبدالصمد انجری کے باعث سہہ ملکی T-20 سیریز سے باہر
  • ابو ظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • آئر لینڈ: 2 گاڑیوں میں ٹکر، خواتین سمیت 5 افراد ہلاک