2025-07-29@16:47:24 GMT
تلاش کی گنتی: 3408

«کیا جا رہا»:

(نئی خبر)
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ جہاز جن کے اوپر بھارت کو بڑا غرور تھا، ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹخ دیے، ہم نے بتا دیا کہ جو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے گا، ہم اس کا گھر تک پیچھا کریں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ صبح شام پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھا۔ان کا کہنا ہے کہ جتنی بہادرانہ اور دلیرانہ قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظاہرہ کیا، تاریخ میں نہیں دیکھا۔احسن اقبال نے کہا کہ 2019ء میں بھی پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا تھا، اس وقت کے وزیرِ اعظم نے اسمبلی...
    بیجنگ ، نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بالخصوص پانی کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے اور پاکستان میں آنیوالے دریائوں میں پانی کی سطح میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ، اب ایک چینی پروفیسر نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ ’”پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے‘۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چینی پروفیسر کا کہناتھاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پاکستان کے جائز مفادات کی خلاف ورزی جس میں دریائے ہند میں پانی کا...
    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شناخت اسلام ہے. ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہےان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جو قانون سازیاں ہوئیں ، آئی ایم ایف کی تجاویز کو بنیاد بنایا گیا، اقوام متحدہ کی قرار داد کا حوالہ دیکر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا قانون سازی کی جا رہی ہے، صدر مملکت مدارس کے قانون پر دستخط نہیں کر رہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے. جمہوریت اپنا مقدمہ...
    پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
    میاں محمد اشفاق:  پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  راحیل کامران کےالزامات کے مطابق  اُنہوں نے خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر ایڈوانس دستخط لیے جا رہے ہیں۔ راحیل کامران کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں وہ الیکشن عملے کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈوانس دستخط سے انکار کرنے والے افسران کو میڈیکل چھٹی...
    لاہور‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر + نمائند خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہآئی ایم ایف پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن ہے10 مئی کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بہتر ہوا ہے دشمن خائف ہے اور بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار فیشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 2035ء تک دنیا کی بہترین معیشت بنیں۔پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔فیشن اینڈ ڈیزائن کے شعبے میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ حکومت طلبہ کو سکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔ ٹیکس چوری کے خلاف...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر چیز ٹرائی کر لی جیسے ہم پہلے بات کر چکے ہیں، نان ٹیکس سروس سے ایک چیئرمین بھی لے کر آئے، جو چیئرمین آئے انھوں نے بہت سارے اقدامات کیے، زیادہ تر فوکس اس چیز پہ تھا کہ نئی خریداریاں کی جائیں، ان کا جو انفرا اسٹرکچر ہے اس کو بہتر کیا جائے ، ان کو گاڑیاں دی جائیں، ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،اس کے ساتھ کچھ اور بڑی پرکیورمنٹس کی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس وصولیوں میں 1030ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے،حکومت کا سارا زور تنخواہ دار...
    تحریک حماس نے وٹکاف کی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی نئی تجویز کا جواب دیتے ہوئے کچھ اہم نکات، بشمول صہیونی قیدیوں کی رہائی کے شیڈول میں تبدیلیوں کی درخواست پیش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک حماس نے وٹکاف کی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی نئی تجویز کا جواب دیتے ہوئے کچھ اہم نکات، بشمول صہیونی قیدیوں کی رہائی کے شیڈول میں تبدیلیوں کی درخواست پیش کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی خبر رساں ادارے معا نے حماس کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تحریک نے اسٹیو وِٹکاف ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز پر اپنا ردعمل، مصری اور قطری ثالثوں کو پہنچا دیا...
    پاکستان نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریرہوتی ہیں، ریاستی معاونت سے مسلمانوں کو نشانہ بنانا عالمی برادری کیلئے باعثِ تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مذہبی نفرت کو سیاسی مقاصد کیلئے ہوا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، مذہبی منافرت علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے بِٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلجنس کے شعبوں کو بجلی فراہم کرنے کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اس فیصلے پر نہ صرف وضاحت طلب کی ہے بلکہ اسے قرض پروگرام کی شرائط کے برخلاف قرار دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا ہے کہ حکومت نے نہ صرف اس اقدام سے قبل فنڈ کو اعتماد میں نہیں لیا بلکہ بجلی کے ٹیرف سے متعلق بھی کوئی مشاورت نہیں کی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ قرض پروگرام کے دوران کوئی بھی پالیسی فیصلہ مشاورت کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اس عمل کے لیے واضح میکانزم، مؤثر ریگولیشن اور جدید ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی غور کیا گیا وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کے لیے درکار غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیس کو آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے اجلاس میں غیر قانونی سوسائٹیز کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ نے اس بات پر...
    — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جہاں ایک پولیس افسر کی تعریف کی گئی۔ سماعت کے دوران ملزم آفتاب اور اس کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم اس موقع پر عدالت نے مکمل یونیفارم میں پیشی پر ایک پولیس افسر کی تعریف کی۔جسٹس عمر سیال نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ آپ کا تعلق کس فورس سے ہے؟ پولیس افسر نے جواب دیا کہ میرا تعلق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سے ہے۔اس کے بعد جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ایس ایس یو کیا کام کرتی ہے؟ کیا آپ کے پاس سراغ رساں کتے بھی ہوتے ہیں؟ اس پر پولیس افسر نے کہا کہ ایس...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لیے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا، جب کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے اور ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اقدام کے نتیجے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی، اس کے...
    بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان میں دہشت گردی کو بھارتی ریاستی سرپرستی مل رہی ہے، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے مسلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور زیر...
    پیپلز پارٹی کے وفد نے کے ای حکام سے مطالبہ کیا کہ ایف سی ایریا میں رات کو ڈھائی بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک اور زینت اسکوائر میں رات 4 بجے سے 6 بجے تک جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے کراچی کے علاقوں ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے کے الیکٹرک لیاقت آباد آئی بی سی کے ڈپٹی جنرل منیجر خواجہ احسن اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور چیئرمین لوکل زکوۃٰ کمیٹی و ممبر پبلک ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی سعد یوسف نے بتایا کہ وفد نے کے الیکٹرک...
    سٹی 42: سوراب میں دہشت گردوں  نے  بینک اور سرکاری افسروں کی  رہائش گاہوں پر حملے کیے ،  اے  ڈی سی ریونیو شہید  ہوگیا  ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند   نے کہا  سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں نے  بزدلانہ حملہ کیا  جوریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے ،سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں ،حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ،اے ڈی سی رہائشگاہ پر  خواتین اور بچے موجود تھے ،ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، افسران مستقبل کی جنگ کے لیے خود کو تیار کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعے کے روز فیلڈ مارشل و آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈ نٹ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کورکمانڈر اور کمانڈنٹ اسٹاف کالج نے فیلڈ مارشل کا بھرپور استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے کمانڈ نٹ اسٹاف کالج میں طلبا، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی ہمارے قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، قومی قیادت کے ساتھ قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن کر...
    کراچی: کے الیکٹرک لیاقت آباد انتظامیہ نے ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کے الیکٹرک لیاقت آباد آئی بی سی کے ڈپٹی جنرل منیجر خواجہ احسن اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور چیئرمین لوکل زکوۃٰ کمیٹی و ممبر پبلک ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی سعد یوسف نے بتایا کہ وفد نے کے الیکٹرک حکام کو ایف سی ایریا اور زینت اسکوائر لیاقت آباد میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے کے ای حکام سے مطالبہ کیا کہ ایف سی ایریا میں رات کو ڈھائی  بجے سے...
    رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت نے حال ہی میں انروا اور دیگر بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو ہٹا کر، جنوبی غزہ میں امدادی تقسیم کے مراکز کے قیام کا اعلان کیا ہے، جہاں ان مراکز کی مکمل نگرانی ایک امریکی ادارے کے ذریعے کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر (OCHA) کے ترجمان نے غزہ میں انسانی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ کی 100 فیصد آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً دو لاکھ افراد کو غزہ پٹی میں اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان...
    بھارتی آرمی چیف کی ہندو روحانی پیشوا ’’جگدگرو رام بھدر آچاریہ‘‘ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد بھارت کی فوجی قیادت کے مذہبی جھکاؤ اور غیرجانبداری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ فوجی قیادت کا ہندوتوا سے جُڑاؤ اور عسکری ادارے سمیت نام نہاد سیکولرازم بے نقاب ہوگیا۔ بھارت میں روحانی رہنما بھی اب جنگی سوچ اور جارحیت کی زبان بولنے لگے ہیں۔ نام نہاد ہندو روحانی پیشوا نے انوکھا مطالبہ کیا ہے کہ ’’آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے بطور نذرانہ پیش کیا جائے۔‘‘ آزاد کشمیر کو ’’گرو دکشِنا‘‘ کہنا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آشرم میں آزاد کشمیر پر قبضے کی بات بھارت کی نظریاتی شدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے اقلیتوں میں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے ماحولیاتی آلودگی اور پانی کے ضیاع پر شدید برہمی کا اظہار کیا لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ماحولیاتی آلودگی اور پانی کے ضیاع پر شدید برہمی کا اظہار کیا. عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا جائے عدالت نے ریمارکس دئیے کہ واٹر میٹرز لگیں گے اور بل آئیں گے تو لوگوں کو خود بخود سمجھ آ جائے گی کہ پانی ضائع نہیں کرنا.(جاری ہے) عدالت نے کہا...
    سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چیف ایگزیکٹو کو بین الاقوامی ثالثی کی تنظیم (IOMed) کے کامیاب قیام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے منفرد کردار اور بین الاقوامی ثالثی میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیرخارجہ نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان دیرینہ دوستی کو یاد کیا ۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ وزیر خارجہ نے "ون کنٹری، ٹو سسٹمز" فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ کی...
    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر عارضی تقرریاں نامناسب ہیں، اور 2 ماہ کے اندر میرٹ پر مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا جائے۔ عدالت نے افسران کی معطلی سے متعلق جاری کیا گیا عبوری حکم امتناع واپس لیتے ہوئے ایم ڈی احمد علی صدیقی اور سی او او اسد اللہ کو نئے افسران کی تقرری تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ موجودہ صورتحال میں ان افسران کو ہٹانے سے شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ کراچی کے کئی علاقے پہلے ہی پانی سے...
    ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔ 28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔ ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں...
    سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ شمال مغربی افریقہ کے اسلامی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 220 عازمین حج شہید ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی چند تصویریں بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ایک جہاز کو سمندر میں گرتے اور دوسرے کو زمین پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن????اطلاعات ہیں کہ موریطانیہ کے طیارے کو بحیرہ احمر کے قریب حادثہ عملے کے علاؤہ 220 حجاج کرام شہید — Haroon Anjum (@_Haroon79) May 27, 2025...
    اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے اپنی الیکش کمپین میں بڑے بڑے دعوے کئے تھے، لیکن شومئ قسمت کہ عالمی سیاسی صورتحال انکے دعووں اور سیاسی وعدوں کے موافق نہیں۔ وہ کیا چاہتے تھے اور کیا ہو رہا ہے، اسکی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی امریکی صدر نے اپنی الیکش کمپین میں بڑے بڑے دعوے کئے تھے، لیکن شومئ قسمت کہ عالمی سیاسی صورت حال انکے دعووں اور سیاسی وعدوں کے موافق نہیں۔ وہ کیا چاہتے تھے اور کیا ہو رہا ہے، اس کی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک...
    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کی مخالف کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت    ایک گھنٹہ 15 منٹس کی تاخیر شروع ہوا اجلاس کے ایجنڈے میں  3 قرار دادیں، توجہ دلاؤ نوٹسز اوروقفہ سوالات شامل تھے۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں لیویز کو ختم کرنے کے لیے فاٹا کے ایک سابق  ایم این اے نے وزیراعظم کو لکھا تھا جس پر وزیراعظم نے چیف سیکریٹری کو لیویز ختم کرنے کا حکم دیا۔ یونس عزیز...
    اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست دی تھی جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد سنایا جائے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام کے مطابق اپریل میں کل 10 ارب 51 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ یونٹس فراہم کی گئی۔...
    سٹی42:  اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران مزید 3 گواہوں  کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں، دوران سماعت عمران خان اور دیگر ملزم بھی کمرہ عدالت میں حاضر تھے۔ روالپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ آج جمعرات کے روز کی  سماعت میں  3 گواہ  کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران  اپنی گواہیاں  دینے کے لئے پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزموں کی موجودگی مین تینوں گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کر لیں۔  غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ مقدمے کے...
    پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاونٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران...
    سعودی عرب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے عالمِ دین 52 سالہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو براستہ دبئی اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ غلام رضا قاسمیان کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کیا گیا جو ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلام رضا قاسمیان کی حراست کے دوران سعودی حکومت نے ایرانی سفارتکاروں کو کم از کم دو بار ان تک رسائی دی تھی۔ ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کے وطن پہنچنے پر سرکاری حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ عالم دین کے کئی...
    وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ 15 دن کا نوٹس چاہیئے لیکن یہاں ایک نوٹس چسپاں کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہمیں گھر خالی کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی بٹلہ ہاؤس کی مسلم آبادی پر بلڈوزر کارروائی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ اب اس کیس کی سماعت اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں ہوگی۔ بٹلہ ہاؤس کے کھسرہ نمبر 277 اور 279 میں واقع مکانات اور دکانوں کو مسمار کرنے کے نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی۔ عرضی گزار کی جانب سے یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی کے سامنے اٹھایا گیا۔ کیس کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ وکیل...
    اسلام آباد (رضواں عباسی سے ) حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کینیا کی سپریم کورٹ نے دس سال سے قید چھ پاکستانی شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان افراد کو 2 جولائی 2014ء کو نیروبی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رہائی کا یہ فیصلہ پاکستان کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ کیس سیاسی نوعیت کا تھا جو مختلف مقامی و بین الاقوامی سیاسی جماعتوں کے تناؤ کا نتیجہ تھا۔ دورانِ مقدمہ زبان کی رکاوٹ، مترجم کی عدم دستیابی، اور وکلاء کی عدم سنجیدگی کے باعث قیدیوں کو ایک دہائی تک جیل میں رہنا پڑا۔ کینیا میں تعینات...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لاء اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔ رپورٹ کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا، کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ نگار عدیل وڑائچ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی سیاست میں بہت سے سوالات ایسے ہیں لوگ جن کے جواب جاننا چاہتے ہیں، کیا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نرمی برت کر ملک میں سیاسی بات چیت کا ماحول پیدا کیا جائے گا؟ کیا اب نو مئی کے بجائے 10مئی کا بیانیہ چلے گا؟نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے جڑے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی؟ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے بھی ایک مرتبہ پھر قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں، کچھ صحافتی حلقوں کی جانب سے یہاں تک تاثر دینے کی کوشش...
    وکلاء کا مطالبہ ہے کہ صفائی کرنیوالے ملازمین پر تشدد کے ملزم وکیل کو رہا کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وکلاء نے کچہری کے دروازے عوام الناس کے لئے بند کر دیئے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ ان کے گرفتار ساتھی کو فوری طور پر رہا اور مقدمات واپس لئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قندھاری بازار کوئٹہ میں صفائی کا کام کرنے والے ملازمین پر متعدد افراد نے تشدد کیا۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ مذکورہ وکیل کے ساتھیوں نے کچہری میں ہڑتال کرتے ہوئے کچہری کے دروازے عوام کے لئے بند...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایمن خان ساتھی اداکار منیب بٹ کیساتھ رشتے ازدواج میں منسلک ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب حال ہی میں ایمن کی ایک عوامی شرکت سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔ ایمن خان گزشتہ رات ایک برانڈ لانچ کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اس تقریب کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ایمن کا ’بےبی بمپ‘ دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ ان کا خوبصورت...
    ہارورڈ یونیورسٹی نے 175 سال پرانی تاریخی تصاویر کی ملکیت جنوبی کیرولائنا کے انٹرنیشنل افریقی امریکن میوزیم کو منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ یہ فیصلہ ٹیمارا لانیئر کی جانب سے دائر کردہ مقدمے کے تصفیے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو ان تصاویر میں موجود افراد کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ تصاویر، جنہیں ’ڈاگوریوٹائپس‘ کہا جاتا ہے، 1850 میں ہارورڈ کے حیاتیات دان لوئس آگاسی نے نسل پرستانہ نظریات کو فروغ دینے کے لیے بنوائی تھیں۔ ان میں ایک افریقی نژاد غلام، رینٹی، اور اس کی بیٹی ڈیلیا کی تصاویر شامل ہیں، جو امریکا میں غلامی...
    اسلام آباد: قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی مقامی تیل و گیس کی پیداوار کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے جس کے باعث خیبرپختونخوا نے جبری پیداوار میں کمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صوبے کی جانب سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پیداوار متاثر ہوئی بلکہ صوبائی حکومت کو رائلٹی اور ونڈ فال لیوی کی مد میں بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ مقامی آئل اینڈ گیس کمپنیوں جن میں او جی ڈی سی ایل اور ایم او ایل شامل ہیں  کو بھی گیس کی جبری بندش کے باعث پیداوار میں کمی اور ریونیو میں نقصان کا سامنا ہے۔ مزید پڑھیں: او...
    لاہور: تحریک اتحاد بین مسلمین کے تحت لاہور میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’’استحکام پاکستان و بنیان مرصوص کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت مولانا زبیر ورک نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید اسامہ اجمل قاسمی تھے۔ استحکام پاکستان کانفرنس سے جماعت اہلحدیث، وفاقی وزرا اور ممتاز علمائے کرام نے خطاب کیا۔ مقررین نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ وہ دنیا کی پہلے نمبر کی فوج ہے۔‘‘ مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج عالم اسلام کے دلوں کی دھڑکن...
    شہداء کے اہل خانہ نے پاک فوج کی طرف سے مسلسل تعاون، محبت اور عزت پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے نگر کا دورہ کیا اور پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے دورہ نگر کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ورثاء کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے...
    میر پور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان وسیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کھڑی شریف میر پور آزاد جموں کشمیر میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک بہت بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع سے خطاب۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع کا اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مرکزی رابطہ سیکرٹری چوہدری رخسار احمد نے کیا تھا۔جلسہ سے وفاقی وزیر کے علاوہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ، آزاد کشمیر میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا ۔   محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین۔   یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی یاد رہے کہ پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر باغ لسڈنہ میں پولیس وین گہری کھائی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ” یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول“ (یوایس بی پی)101سالوں سے ہماری خودمختاری اور وطن کی سرحدوں کے محافظوں کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے یوایس بی پی کے اہلکار دن رات سرحدوں پر منشیات، ہتھیاروں، مجرموں اور دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں.(جاری ہے) یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کے101سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کی سالگرہ پر ہم ادارے کے ہر ایجنٹ کو ان کی باوقار خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے ان کے مشن میں ان...
    کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے. رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں.(جاری ہے) کمانڈر سعید اللہ سعید...
    گلگت میں چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے دفتر کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پراپرٹی رائٹس، خواتین کی ہراسمنٹ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسمنٹ فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ گلگت میں وفاقی محتسب کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی شکایات ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ گلگت میں چیئرمین وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے دفتر کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پراپرٹی رائٹس، خواتین کی ہراسمنٹ اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے وفاقی محتسب اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مضمون نگار نسیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک میں ہرچند ماہ بعد یہ بحث زور پکڑتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں اور تان یہاں آکر ٹوٹتی ہے کہ عمران خان کو رہائی ملنی چاہئے لیکن دونوں باتوں کے لئے ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس مضمون میں یہی اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر عمران خان کو رہائی نہ دی جائے تو کیوں؟ اور اگر رہائی دے دی جائے تو اس کے ملک پر اثرات کیا ہوں گے۔پہلی بات تو یہ کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست اپنے مذاکرات کے علاوہ کسی اور کو یہ اختیار...
    علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ریجنل صدر محمد...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کو کپتان سعود شکیل کی ناقص فارم کی وجہ سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل رواں پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض نبھارہے تھے تاہم وہ 12 میچز کی 11 اننگز میں کوئی ففٹی تک اسکور نہ کرسکے۔ سعود شکیل محض کپتان ہونے کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ رہے جبکہ اس دوران جارح مزاج کرکٹر خواجہ نافع کو صرف مواقع مل سکے، پہلے میچ میں وہ کراچی کنگز کیخلاف 1 اور دوسرے میچ میں انہوں نے ملتان سلطانز کیخلاف 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اسکے باوجود انہیں...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے سوال اٹھائے ہیں کہ کیا مستقل بنیادوں پر ججز ٹرانسفر کرکے جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے۔ ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا ہے؟۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے  سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی۔ ججز ٹرانسفر پر آئے ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سنیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ سیکرٹری لا نے ٹرانسفرنگ ججز کے حلف نہ اٹھانے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آذبائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آذبائیجان کے شہر لاچین میں  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ یہ ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔  وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع...
    آذربائیجان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات— تصویر بشکریہ فیس بک آذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے...
    سٹی 42:، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے آذربائیجان کے شہر لاچین شہر میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔   وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔   پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف...
    لاچین :  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے لاچین میں دوطرفہ ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران پاکستان...
    ہواوے کا ہارمونی او ایس ترقی پذیر ممالک کو “ڈیجیٹل اعتماد” فراہم کرتا ہے ، چینی میڈیا بیجنگ : اگر موبائل اور کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹمز کو ڈیجیٹل دنیا کی “بنیاد” سمجھا جائے، تو گزشتہ کئی سالوں سے یہ بنیادیں زیادہ تر امریکی کمپنیوں کے ہاتھوں تعمیر ہوئی ہیں: موبائل کے لیے اینڈرائیڈ، کمپیوٹرز کے لیے ونڈوز، اور ایپل کا آئی او ایس۔ لیکن ان نظاموں کے پیچھے چھپے خطرات ایک تلوار کی مانند ہیں جو کسی بھی لمحے گر سکتی ہے، اور کسی بھی حفاظتی شعور رکھنے والے فرد کی نیند حرام کر دیتی ہے۔ یہ کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے۔ اجارہ داری کے تحت معلوماتی سلامتی کے بحران کے آثار بار بار سامنے آ چکے ہیں: گزشتہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، گولیاں چلیں گی تو ہم بھی اسلحہ لائیں گے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے۔ علیمہ خان اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے خلاف گولیاں چلانے کا...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو تنہائی سے نکالا، وار ویٹرنز کا خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک افواج کے سابق افسران، جنگی ہیروز اور ویٹرنز نے راولپنڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، عسکری حکمت عملی اور پاکستان کی شاندار فتح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ویٹرنز کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگی صورتحال میں قوم نے اپنی عسکری قیادت کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وار ویٹرنز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ تین دہائیوں سے جاری خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا...
    ---فائل فوٹو  بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی رہائی کے لیے بات چیت کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں، فرعونیت نہ کہیں تو اور کیا کہیں، آپ کو بات کرنی ہیں تو ہم عورتیں بیٹھ جاتی ہیں آپ کے ساتھ، لیکن سامنے آ کر بات کریں، آپ ایم این ایز اور پارلیمنٹرینز کو نہ دھمکائیں، یہ چیزیں نہ کریں۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم آپ سے نہیں ڈر رہے، آپ بھی نہ ڈریں، آپ ہم سے آ کر بات کریں، ہمیں دھمکیاں آتی ہیں کہ آپ کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوجائے گا۔انہوں نے...
    کوئٹہ: خضدار میں فتنتہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے کے خلاف جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات نے معصوم شہداء سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع کی انتظامیہ اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے خضدار میں فتنۃ الہندوستان کے سفاکانہ اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ان کے اہلِ خانہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے اور امن و سلامتی کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے ’آپ کو‘ کیا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکر ہے عمران خان کا کیس لگ گیا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ عملے نے غلطی سے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا۔ یہ بھی پڑھیں ساری زندگی جیل میں رہ لوں گا جھکوں گا نہیں، عمران خان کی پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف طریقوں سے دھمکایا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی کو حادثہ پیش آ جائےگا، ایسی چیزیں نہ کی جائیں۔ علیمہ خان نے کہاکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور ہمیں بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کیا کریں اور آپ کو کیا چاہئے جو آپ انہیں رہا کردیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ غلطی سے عملے نے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا، چیف جسٹس نے کیس مقررکرنے کا خود وعدہ کیا، وہ وعدہ کررہے ہیں، آپ یہاں سے چلے جائیں،کیس وقت پرسنا جائے گا، شکر ہے کیس لگ گیا ہے، پارلیمنٹرینز نے ساتھ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دھمکیاں آتی ہیں آپ کی...
    پی آئی اے فلائٹ 544 کی ہائی جیکنگ کو لے کر سنسنی خیز انکشافات سامنے آ  ئے ہیں ۔رپورٹ  کے مطابق بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کیلئے اپنی پراکسیز کا استعمال کرتا آیا ہے، مئی 1998 میں اس نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے دہشتگردوں کو استعمال کیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ  25 مئی 1998 کو بھارت نے پی آئی اے فلائٹ 544 کو دہشتگردوں کے ذریعے ہائی جیک کروایا، فلائٹ ہائی جیکنگ کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا تھا، دہشتگردوں نے بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی، درحقیقت بھارت نے ان دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔دہشتگردوں نے بھارت کے اشارے پر جہاز ہائی...
    ---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔ اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیفبیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔  انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کردیا، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد بانی...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس میں اٹارنی جنرل نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف متاثرہ ججز یا ٹرانسفر ہو کر آنے والے ججز ہی درخواست گزار ہو سکتے ہیں۔ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سماعت کے دوران جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ سیکریٹری قانون نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کے حلف نہ اٹھانے کی وضاحت کیوں دی؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وضاحت اس لیے تھی کہ ایڈوائس کی منظوری کے بعد ججز کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس میں اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف متاثرہ ججز یا ٹرانسفر ہو کر آنے والے ججز ہی درخواست گزار ہو سکتے ہیں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سماعت کے دوران جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ سیکرٹری قانون نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کے حلف نہ اٹھانے کی وضاحت کیوں دی؟ اٹارنی جنرل...
    بنگلہ دیش میں 2012 سے زیر حراست جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کو سپریم کورٹ نے انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمہ سے بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔ 1952 میں پیدا ہونیوالے اظہر الاسلام سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور میں سزائے موت پانے والے 6 سینیئر سیاسی رہنماؤں میں شامل تھے۔ بطور وزیر اعظم حسینہ واجد کی 15 سالہ طویل آمرانہ حکومت کا اگست 2024 میں خاتمہ ہوا، جب طلبا کی قیادت میں بپا ہونیوالی ایک بغاوت نے انہیں بھارت فرار ہونے پر مجبور کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش کے قیام سے اب تک کے واقعات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا مطالبہ سیاسی جماعتیں، بشمول جماعت اسلامی، بہت زیادہ...
    سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو بیگمات، رشتہ داروں اور قریبی افراد کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ عدالت نے مشروط بحالی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ بحالی کے باوجود متعلقہ ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔عدالتی فیصلے کے مطابق انکوائری کا عمل تین ماہ کے اندر مکمل کرنا لازم ہوگا۔ اس دوران ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی۔ تاہم، اگر انکوائری تین...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کو بحال کرنے اور ان کیخلاف قواعد کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔ بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں  وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملازمین کے رشتے داروں کو فنڈز سے فائدہ پہنچانے کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا۔ ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کرکے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔ وکیل کے مطابق قانون میں ایسی کوئی ممانعت نہیں کہ اپنے مستحق رشتے داروں کو انکم سپورٹ کارڈ جاری نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے سے پہلے قواعد کے مطابق انکوائری نہیں کی گئی جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ بھی...
    سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے اسریت کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا ایک اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت طالب مند کے نام سے ہوئی ہے جو دورانِ فرض شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ طالب مند کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔واقعہ پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دیگر اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، اور جنگلات...
    سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے سوال اٹھائے ہیں کہ کیا مستقل بنیادوں پر ججز ٹرانسفر کرکے جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے، ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا؟ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل مؤقف اپنایا کہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی، ججز ٹرانسفر پر آئیں ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سنیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ سیکریٹری لا نے ٹرانسفرنگ ججز کے حلف نہ اٹھانے کی وضاحت کیوں دی، اٹارنی جنرل  نے کہا کہ وضاحت کیوجہ یہ...
    ویب ڈیسک :سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کر دیں۔  یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔  سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔ سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی بڑی کمی انہوں نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے...
    سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اٹارنی جنرل نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے عدالت کو درخواست گزار ججز کے وکلا نے تمام باتیں نہیں بتائیں، ججز کی ریپریزنٹیشن اور فیصلے کا درخواست گزار وکلا نے دلائل میں ذکر تک نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی، ٹرانسفر پر آئے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں نے پیر کو سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر روکے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق کمیٹی کا مؤقف تھا کہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بل ادا نہ کرنے والے افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس کے علاوہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کو اوسط کھپت کی بنیاد پر بلنگ نہ کرے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن نزہت صادق نے کی، اجلاس میں وزرا کی جانب سے ایوان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا، جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ  نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت  کی،اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی،ججز ٹرانسفر پر آئے ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سینیارٹی  تقرری کے دن سے شروع ہوگی،جسٹس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی آئی اے فلائٹ 544 کی ہائی جیکنگ کو لے کر سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کیلئے اپنی پراکسیز کا استعمال کرتا آیا ہے، مئی 1998 میں اس نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے دہشتگردوں کو استعمال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 25 مئی 1998 کو بھارت نے پی آئی اے فلائٹ 544 کو دہشتگردوں کے ذریعے ہائی جیک کروایا، فلائٹ ہائی جیکنگ کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا تھا، دہشتگردوں نے بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی، درحقیقت بھارت نے ان دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ دہشتگردوں...
    اسلام آباد: بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کے لیے اپنی پراکسیز کا استعمال کرتا آیا ہے اور مئی 1998 میں بھی بھارت نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے دہشتگردوں کو استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق 25 مئی 1998 کو بھارت نے پی آئی اے فلائٹ 544 کو دہشتگردوں کے ذریعے ہائی جیک کروایا جس کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا تھا۔ ہائی جیکرز نے بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی اور بھارت نے ان دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔ دہشت گردوں نے بھارت کے اشارے پر جہاز ہائی جیک کیا لیکن پاکستانی افسران نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر بھارتی منصوبہ ناکام بنا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار خصوصی) سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصہ سے علیل تھے۔ نمازہ جنازہ کل بدھ بعد نماز عصر احاطہ  مزار حضرت عبداللہ  شاہ غازی میں ادا کی جائیگی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان  پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ مرحوم نے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ججز کے تبادلوں میں4  مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں5رکنی آئینی بنچ نے کی، وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت عمل میں آیا ہے اور اس قانون میں ججز کی تقرری کا تعلق صرف صوبوں سے ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کا تبادلہ ممکن نہیں۔ اگر کسی جج کا تبادلہ ہو بھی جائے تو وہ مستقل نہیں ہوگا اور واپسی پر دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جسٹس...
    سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام اور دیگر حملے دراصل انتخابی فائدے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے منظم کیے گئے ’ڈرامے‘ تھے۔ تازہ انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ مودی سرکار نے قومی سلامتی جیسے حساس معاملات کو بارہا سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا۔ ان کے مطابق پہلگام اور پلوامہ جیسے حملے ہمیشہ انتخابات کے قریب ہی کیوں ہوتے ہیں، یہ سوال بھارت کے ہر سنجیدہ شہری کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔ یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دراصل بہار کے انتخابات جیتنے کی غرض سے رچایا گیا ڈرامہ ہے۔ ماضی میں بھی ایسا ہوا، پلوامہ میں دہشتگردی انتخابات سے پہلے ہوئی، مودی نے اس کا...
    ستمبر میں منصوبے پر کام شروع کردیا جائیگا، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی یقین دہانی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں زیر التوا مسائل ایم 6 حیدرآباد کراچی موٹروے کی تعمیر، لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولنے، سہراب گوٹھ پر ٹریفک کے مسائل کا انجینئرنگ حل تلاش کرنے، جامشورو سیہون روڈ کی تکمیل اور بندرگاہی ٹریفک کو براہ راست حیدرآباد لے جانے کے لیے ایک اضافی موٹروے (ایم 10 )کی تعمیر پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کی معاونت سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ، وزیر تعمیرات علی حسن زرداری، چیف...
    بھارت کی چالوں اور مکاریوں کا قصہ بہت پرانا ہے لیکن پاکستان کی بہادری اور غیرت کی داستان ہر دور میں نئی لکھی جاتی ہے۔ جب سے ہندوستان نے اپنی ہٹ دھرمی اور جھوٹ کے پلندوں سے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، تب سے پاکستان نے اپنی جرأت، حکمت عملی، اور ایمان کی طاقت سے اسے ہر محاذ پر منہ کی کھلائی۔ آج ہم بات کریں گے بھارت کی ان سازشوں کی، جو وہ پاکستان کے خلاف بنتا رہتا ہے، اور پاکستان کی اس بہادری کی، جو ہر بار دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیتی ہے۔ فیٹف گرے لسٹ: بھارت کی سازش کا جھوٹا جال بھارت نے ایک بار پھر اپنی سفارتی چالوں سے پاکستان کو...
    فوٹو: جیو نیوز پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قائم کیمپ کو آگ لگانے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق آگ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی باچا اور جنرل سیکرٹری کی ایماء پر لگائی گئی۔گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک میں پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا تھا۔ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین نے اسمبلی چوک میں تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی، اس دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔
    یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کردہ دو پروگرامز ’’روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ ‘‘ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یتیم بچوں میں روشن مستقبل کارڈز جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈز تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو...
    سٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔  ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سیاست ، معشیت ، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان...
    ورکرز کنونشن سے خطاب میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ کراچی بانیانِ پاکستان کا شہر ہے اور ہم یہ ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے نہیں کرنا چاہتے، پورا سندھ تبدیلی کے لیے تیار ہے اور عید کے بعد عمران خان کی کال پر ایک بڑی تحریک کا آغاز کیا جائے گا، قوم متفقہ حکمتِ عملی پر متحد ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راجپوت سوسائٹی، سہراب گوٹھ ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے "عمران ٹائیگرز" کراچی کے رہنما نوید صدیقی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل...
    پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو جہاز سے اترتے ہوئے اپنی بیگم سے مبینہ طور پر تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر ویتنام پہنچے تو ایئرپورٹ پر حکام اور رپورٹرز کی بڑی تعداد ان کے جہاز سے اترنے کی منتظر تھی۔ اس دوران بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے پی کے کیمرہ مین نے چند سیکنڈز کا جو منظر ریکارڈ کیا اس نے جلد ہی بین الاقوامی توجہ حاصل کی۔ ویڈیو کلپ میں صدر میکرون کو جہاز کے گیٹ پر نمودار ہوتے اور ان کی بیگم بریگِٹ میکرون کو دونوں ہاتھوں سے اس کے چہرے کو پرے دھکیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ❗️ Macron's wife viciously SMACKS him in face pic.twitter.com/2zSalRFYLu — RT (@RT_com) May 26,...
    بیجنگ :امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عائد پابندی نے معروف ہارورڈ یونیورسٹی کو طوفان کے مرکز میں دھکیل دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا ء کو داخلہ دینے کی اہلیت کو منسوخ کر دیا، جس کے تحت یونیورسٹی میں تقریباً 6،800 غیر ملکی طلبا ء کو جلد از جلد ٹرانسفر کرنا ہوگا یا اپنی قانونی حیثیت کھونا ہوگی۔ امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے عوامی سطح پر کہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کی تمام جامعات اور تعلیمی اداروں کے لیے ایک انتباہ ہے۔ اس فیصلے نے نہ صرف امریکی اعلیٰ تعلیم کی روایتی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے...
    ---فائل فوٹو  سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں کا بہاؤ روکنے جیسے کسی بھی اقدام کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے یکطرفہ فیصلہ کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کر رہا ہے، یہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق، معاہداتی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت کا آبی دہشتگردی کی پالیسی پر اصرار خطے میں مستقل دشمنی اور عدم استحکام کو جنم دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی یکطرفہ اعلان قابل مذمت ہے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرے، بھارت دریاؤں کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی ہے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ نے نو مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس میں نامزد ملزم علی رضا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے مقدمے کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ان موکل پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ علی رضا کے علاوہ ایک اور شخص زین العابدین پر بھی اس ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے تاہم شریک ملزم...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار  کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ وکیل سمیر کھوسہ نے جواب دیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے،  دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے پوچھا کہ دو لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کر سکتے ہیں؟ پراسیکیوٹر صاحب پولیس والے نے ایک ہی الزام دو لوگوں...