کراچی: سائبر کرائم مقدمے میں گرفتار ملزم پُراسرار طور پر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
شہر قائد کے ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید کیلیے لایا گیا سائبر کرائم کا ملزم پُراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کو حکام نے خودکشی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر شہاب الدین صدیقی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم 35 سالہ ہارون ایف آئی اے سائبر کرائم میں درج کیس میں گرفتار ہوا تھا جسے ہفتے کی شام ساڑھے چار بجے ہی کورٹ سے جیل منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جیل آتے ہی ملزم کی طبیعت ناساز ہونے پر اسے فوری طور پر جیل میں موجود اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے خود بھی اعتراف کیا تھا کہ جیل آنے سے پہلے اس نے مبینہ طور پر زہر کھایا تھا تاہم ہارون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا حتمی طور پر تعین ہو سکے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں میں اندھی گولیوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ، بھٹائی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت تیس سالہ عرفان کے نام سے کی گئی ہے، اور اسے سینے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق، عرفان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا واقعہ کورنگی 06 نمبر نیوی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، شہروز کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔