2025-07-29@20:10:29 GMT
تلاش کی گنتی: 45475

«اردو کو»:

(نئی خبر)
     مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست حکومت کیلئے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 5 اگست کی تیاریوں کو دیکھ کر حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو اس بار بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی،...
    خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وہ اراکین جو علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں، ان کی جانب سے فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علی امین کی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق نہیں چل رہی۔ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع کے مطابق، پارٹی میں اختلافات ابتدا سے ہی موجود ہیں جن سے عمران خان سمیت قیادت بخوبی واقف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ یہ اختلافات اور گروپ بندی بڑھتی جا رہی ہے، اور اب نوبت فارورڈ بلاک تک پہنچ چکی ہے۔ پی ٹی آئی میں ناراض اراکین کی تعداد کتنی ہے؟ پی ٹی آئی کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خالصتان تحریک کے حامی اور تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ کے رہنما گروپتونت سنگھ پنن کو بھیجے گئے خط نے بھارت کی سفارتی حکمت عملی کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جبکہ خالصتان تحریک کو عالمی سطح پر ایک نئی تقویت حاصل ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج بھارتی حکومت جس رہنما کو 2020 میں دہشتگرد قرار دے چکی ہے، اسے امریکی صدر کی جانب سے باضابطہ خط موصول ہونا نہ صرف سفارتی لحاظ سے بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا، بلکہ بین الاقوامی سطح پر نئی بحث کو بھی جنم دے رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے...
    لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے  اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد  ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔
    اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس 2 سالوں کی اقساط پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس کے لیے اقساط اور سبسڈی اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، وزیر اعظم شہباز شریف یوم آزادی پر نئی ای وی پالیسی اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔ اسٹیٹ بینک اور بینک ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکیم تیار کی جا رہی ہے، جس کے تحت فی الیکٹرک بائیکس اور رکشہ پر 50 ہزار کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسکیم کے تحت اہلیت کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال تک ہوگی۔ فی الیکٹرک...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے سال 20 سالہ آڈٹ ریکارڈ میں اربوں روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال 2002 سے سال 2024 تک آنے والے بلدیاتی ادوار کے آڈٹ ریکارڈ  میں 354 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جو تاحال حل طلب ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے اب تک صرف 3 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے کی معمولی ریکوری کی جا سکی ہے تاہم 350 ارب ریکورنہیں ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 14-2013 میں 7 ارب 50 کروڑ ، 16-2015 میں 7 ارب 5 کروڑ 20کروڑ کی بےضا...
    ڈکھن پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ فوراً بائے روڈ زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں اور زائرین کے بارڈر کھول دیئے جائیں اور زائرین کرام کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاؤٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے اپنے عوام کے لئے ہمیشہ آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا...
    چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ قیادت سے کبھی ڈانٹ پڑی تو اس بات پر کہ کسی نے شکایت کی کہ ان کے علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، میں اپنے اساتذہ کی آج بھی بے حد عزت کرتا ہوں جتنی والدین کی کرتا ہوں، اچھا استاد وہ ہے جو اپنے شاگردوں کو کامیاب دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔ کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی...
        بھارت کی سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر ہونے والی بحث کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے انٹیلی جنس نظام کی ناکامی قرار دیا۔ اکھلیش یادو نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچے تباہ کیے تو بتایا جائے کہ ہمارے کتنے بہترین طیارے، جن کا نیمبو مرچ سے استقبال کیا گیا، فضا میں اڑے؟۔ یہ بھی پڑھیں:اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ وضاحت دینی ہوگی کہ آپریشن کے دوران انٹیلی...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے...
    پنڈی میں خاتون کا قتل: لاش قبرستان پہنچانے والا رکشہ برآمد، ملزم نے پولیس کو کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی : پولیس نے جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ گرفتار ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم نے لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقلی کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ جرگہ سربراہ کی ہدایت پر لاش منتقلی کے لیے رکشہ منگوایا گیا تھا جسے خاتون کی لاش منتقلی کے...
    اقوام متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھارت کے موقف کو مکمل طور پر تسلیم نہ کیے جانے پر بین الاقوامی سطح پر خالصتان تحریک کو کچلنے کی تمام بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ بھارت کی ناکام سفارتکاری کا بڑا ثبوت امریکی صدر ٹرمپ کا گرو پتونت سنگھ کو خط ہے اور یہ خط بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی اور خالصتان تحریک کی عالمی بازگشت کا ثبوت بن چکا ہے۔ اب تک 27 بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا دعویٰ صدر ٹرمپ پہلے ہی کرچکے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ دیا، جس نے بین الاقوامی سطح پر نئی...
    اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی پریشانی ختم ہونے جا رہی ہے جب کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھڑالی، مالک کو گاڑی کے کاغذات یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، گاڑی کی ڈیجیٹل بک مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی۔ ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی، ڈیجیٹل کارڈز شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے۔ پیسے نہ ہوں تب بھی پارکنگ پلازہ میں بلاخوف گاڑی کھڑی...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) سابق آئی جی اسلام آباد و گریڈ 21 کے سینئر پولیس افسر عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے حادثہ موٹروے پراچانک جانور سامنے آنےپر پیش آیا ۔ حادثے میں انکا ڈرائیور زخمی ہوا ہے تاہم سابق آئی جی عامر ذوالفقار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ عامر ذوالفقار نے ڈیلی ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے ہیں تاہم انکے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور سے اسلام آباد اپنے کسی قریبی عزیزیہ کی شادی میں شرکت کے لئے آرہے تھے وہ خیریت سے ہیں...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون حرکت میں نہیں، 5 اگست کو احتجاج میں کے پی میں تحریک کی قیادت کروں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں، یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلیں گے۔ نااہلیوں اور گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
    — فائل فوٹو امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، جس میں سے صرف سندھ میں 1 کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گلبرگ میں تعلیمی کارڈ کا آغاز کیا گیا...
    — فائل فوٹو  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر خان نے شوگر ملز مالکان کو ملنے والی سبسڈی پر سوال اُٹھا دیا۔ جنید اکبر خان نے اجلاس کے دوران سیکریٹری صنعت و پیداوار سے سوال کیا کہ شوگر ملز مالکان کو برآمد کے لیے سبسڈی کیوں دی گئی؟ ہم نے آپ سے شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کی تھیں؟ کہاں ہیں تفصیلات؟ سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شوگر ملز کی فہرست ہے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ صرف شوگر ملز کی فہرست نہیں بلکہ ان کے مالکان اور ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دیں۔سیکریٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کے دوران بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کی...
    — فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی لیڈرشپ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر صرف اتنا کہوں گا کہ کیا اس سے کارکنان خوش ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی کر کے ہمیں ہرایا گیا ہے، 180 دن میں ٹربیونل کے فیصلے آنے تھے لیکن 540 دن گزر گئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اب الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججز آ گئے ہیں، عدالت نے آج نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔ تیمور جھگڑا...
    ---فائل فوٹو  پشاور ہائی کورٹ میں سیاسی اور غیرقانونی احتجاجی مظاہروں کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی مظاہروں میں صوبے کے وسائل استعمال کیے جاتے ہیں، اسلام آباد کی جانب غیرقانونی لانگ مارچ اور سڑکوں کو بند کیا جاتا ہے، احتجاج کے لیے آئین و قانون میں طریقہ کار واضح ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اراکینِ اسمبلی کو غیرقانونی احتجاجی مظاہروں سے روکا جائے۔پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر سے عوام کا سمندر نکلے گا، ہر شہر، ہر ضلع، اور ہر یونین کونسل سے بھرپور احتجاج ہوگا تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ عمران خان کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وہ کسی بیک ڈور ڈیل کے تحت نہیں بلکہ عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور ضرورت کے مطابق تعاون کرتے ہیں، بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، رانا ثنااللہ انہوں نے کہا...
    آرڈیننس کے سیکشن 5 اور7 کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ کا استعمال اور سیل ممنوع ہے۔ پارکس میں سگریٹ، ای-سگریٹ، ویپس اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے پارکوں اور باغات کو "نو سموکنگ زون" ڈکلئیر کر دیا گیا ہے۔ اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سگریٹ، ای سگریٹ، ویپس اور تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر اہم نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پروہبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کی شقوں کا اطلاق کیا جائے گا۔...
    کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ تمام 35 رافیل طیاروں کی عوامی نمائش کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔ “PM Modi must parade all 35 Rafale jets, show world that not a single jet was shot down during Operation Sindoor.” – Congress MP Gurjeet Singh Aujla pic.twitter.com/iS9uSzDuDL — News Arena India (@NewsArenaIndia) July 28, 2025 گرجیت سنگھ اوجلا کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت یہ ثابت کرے کہ رافیل بیڑے کو کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے...
    ڈچ حکومت نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو "ناقابلِ برداشت اور ناقابلِ دفاع" قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔  نیدرلینڈ نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرنے اور دو انتہاپسند اسرائیلی وزرا پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، ڈچ حکومت نے پیر کی شب ایک خط جاری کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ وہ غزہ کی سنگین صورتحال پر احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔  حکومت نے وزیر اتمار بن گویر اور بیزلیل سموتریچ پر فلسطینیوں کے خلاف اکسانے، غیرقانونی بستیوں کی حمایت اور غزہ میں نسلی تطہیر کی وکالت جیسے الزامات کے تحت پابندی عائد کی ہے۔ ڈچ وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے پارلیمنٹ کو بتایا...
    سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف کے 9 مئی کیسز میں دائر ضمانت اپیلوں پر سماعت کیلئے بینچ تبدیل کر دیا۔ ضمانت کی اپیلوں پر اب 12 اگست کو سماعت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔ قبل ازیں عدالت نے وکیل سلمان صفدر کی استدعا پر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    چینی باہر بھیجنے میں کون سی شوگر ملز ملوث تھیں؟ فہرست سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں آج چینی بحران پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں چینی کی برآمد، درآمد، قیمتوں میں اضافے اور شوگر ملز مالکان کی اجارہ داری پر سخت سوالات اٹھائے گئے۔ اجلاس میں ارکان کی جانب سے حکومت، شوگر مافیا اور ایڈوائزری بورڈ پر سخت تنقید کی گئی۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کو بتایا کہ شوگر انڈسٹری کو صوبائی حکومتیں ریگولیٹ کرتی ہیں اور شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وفاق اور صوبوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک، ضروریات...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا مرکز و محور استاد ہیں، بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں، لائسنسنگ سے اساتذہ کا وقار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، سندھ حکومت کا تعلیم میں بین الاقوامی معیار قائم کرنے کا عزم...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کر لی، معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں؟ جس کا انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں کہیں آپ آ جائیں پارٹی کو سنبھال لیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم لے لو یہ پارٹی، ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی، پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے، ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی، ان کے پاس 6 لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں دبے لفظوں میں بڑا انکشاف کر دیاہے، ان کا کہناتھا کہ ایک نظریہ زور پکڑ لیاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہباز حکومت ریاست کیلئے اعزاز نہیں بلکہ بوجھ ہیں ، کئی طاقتور لوگ سویلین حکومت کیخلاف نظریہ رکھتے ہیں لیکن ان کو فیصلہ کن پوزیشن حاصل نہیں، فیصلہ کن طاقتور بھی سویلین حکومت سے زیادہ خوش نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں سویلین سیٹ اپ کو چلانا ریاست کیلئے بہترین راستہ ہے ، وقتی طور پر اس نظریے کی جیت ہوئی ہے جو نظام کو چلانے کا حامی ہے ۔ پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ  ...
    مودی کا بڑھتا ہوا جنگی جنون بھارت کو ایک انتہا پسند فوجی ریاست میں بدل رہا ہے، جنوبی ایشیا میں عسکری دباؤ بڑھانے کے لیے مودی سرکار ہائپر سانک میزائلوں جیسے مہلک ہتھیاروں پر اندھا دھند سرمایہ لگا رہی ہے۔ تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل سے منہ موڑ کر مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو اسلحے کے ڈھیر میں چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بھارتی دفاعی تحقیقاتی ادارے (IDRW) نے براہموس 2 منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور روس براہموس 2 ہائپر سونک میزائل کی مشترکہ تیاری کے لیے سرگرم ہے۔ روسی صدر پیوٹن کے دورہ بھارت کے دوران براہموس 2 کی منظوری اور ٹیکنالوجی شیئرنگ پر فیصلہ متوقع ہے۔ براہموس 2 روس...
    موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  موٹروے پولیس نے تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج کروا دیا،   شہری سجاد محمود نے شادیوال لاہور کے قریب موٹروے کو پیدل کراس کیا، ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان 290/291 کے اندراج کے لیے درخواست دی گئی۔ ترجمان  کے مطابق  موٹروے کو پیدل کراس کرنا قانوناً جرم ہے،  یہ خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتا ہے، متعدد حادثات کی وجہ یہی غیر ذمہ دارانہ اقدام بن چکا ہے۔  ترجمان موٹروے پولیس  نے عوام سے اپیل  کی کہ روڈ یوزرز فٹ برج استعمال کریں، زندگی محفوظ بنائیں۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیرمحمد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کےلئے 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ان کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے انعامی رقم نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ شاہزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے سیاستدان کرپٹ ہیں، ماضی میں...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کی روانی متاثر کیے بغیر چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں ، بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں جس کیلئے نہ بجٹ ہے اور نہ فنانسنگ۔  شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان نے اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تجاویز کو صرف کاغذی کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔شیری رحمان نے کہا کہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی اجازت کے بغیر تعمیرات کیلئے این او سی دیئے گئے، دریائے سندھ کی روانی متاثر کیے بغیر چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنی شکست عوام کو کیسے سمجھائے، مودی حکومت کو پاکستان کے...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے اہم تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا جس میں عدالت نے وزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے بعد عدالت نے یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اسلام آباد کی سینئر سول جج کورٹ نمبر 2 میں پیش ہوں۔فیصلے کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، کیس پر اسلام آباد کے سینئر سول جج سماعت کریں گے، عدالت نے عدم پیشی پر پہلے مقامی پولیس کو گرفتاری کا حکم دیا...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 19 اضلاع میں 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انتخابات 9 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا ضمنی انتخابات ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، دادو، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سجاول، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ اور کراچی کے تین اضلاع—کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی—میں ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق: 20 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 21 تا 23 اگست وصول کیے جائیں گے۔ ابتدائی فہرست 25 اگست...
    فائل فوٹو سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں سابق آئی جی عامر ذوالفقار محفوظ رہے تاہم گاڑی تباہ ہوگئی۔سابق آئی جی عامر ذوالفقار لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے۔
    —فائل فوٹو ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں، درخواستیں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے دی گئی ہیں۔دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کی مد میں 53 ارب 71 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا، یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 66 کروڑ 20 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 18 کروڑ 20 لاکھ ادا کرنا پڑیں گے، مجموعی طور پر ملک بھر کے صارفین کو 53 ارب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو دی گئی 50 روزہ مہلت کم کر کے 10 سے 12 دن کر دی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے روس کو 2 ستمبر تک جنگ ختم نہ کرنے کی صورت میں سخت معاشی پابندیوں کی دھمکی دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے مختصر مہلت، ایران کو بھی دھمکی دیدی اسکات لینڈ میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے بار بار وعدہ خلافی کی، اور شہری علاقوں پر حملے جاری رکھے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ نئی مہلت کا اعلان جلد کیا جائے گا اور روس پر...
    امریکا میں وفاقی ملازمین کو اب دفتر میں اپنے ساتھیوں کو مذہب کی دعوت دینے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ یہ عمل ہراساں کرنے کے دائرے میں نہ آئے۔ یہ بھی پڑھیں:’وہ عیسائی نہیں ہوسکتا‘ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کیوں کہا؟ امریکی آفس آف پرسنل مینجمنٹ کے سربراہ اسکاٹ کوپر کی جانب سے جاری کی گئی نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی اظہار آئینی طور پر تحفظ یافتہ ہے، اور سپروائزرز سمیت تمام ملازمین کو مذہبی گفتگو کا مساوی حق حاصل ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ملازمین اپنے عقائد کی درستگی پر دوسروں کو قائل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں اور ساتھیوں کو دعا یا مذہبی سرگرمیوں میں شریک ہونے...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) سعودی عرب نے واضح اعلان کیا ہے کہ فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات قائم اور اسے تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بات دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ میں کانفرنس سے خطاب میں کہی جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس کر رہے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین بحران میں دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہی علاقائی استحکام کی کنجی ہے اور یہ کانفرنس اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، خطے کے تمام لوگوں کیلئے سکیورٹی، استحکام اور خوشحالی، فلسطینیوں کو انصاف فراہم کرنے سے شروع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ صدارت والی اقوام متحدہ کی تین روزہ کانفرنس کے آغاز پر فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے پیر کے روز کہا، ''صرف ایک سیاسی، دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کی جائز خواہشات کا جواب دینے میں مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔‘‘ کانفرنس سے کچھ دن قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں خود مختار فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیں گے، جس پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے شدید مخالفت سامنے آئی تھی۔ اسرائیل اور امریکہ اس کانفرنس میں...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں‘وقت آگیا ہے فلسطینی ریاست کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے‘پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے‘ بھارت جب بھی کمپوزٹ ڈائیلاگ کرنا چاہے گا ہم تیار ہیں‘ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سلمان صفدر کی التواء درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سلمان صفدر کی التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کر دیں۔ سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
    نائب وزیراعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات اور ٹیلی فون پر بات چیت بہت مفید رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے، ساتھ ہی تجارت اور ٹیرف سے متعلق بھی بات کی گئی۔ اگلے دو تین دنوں میں ٹیرف پر معاہدے طے پائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے، پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی...
    سعید احمد سعید:پی آئی اے کا بڑا فیصلہ، لاہورچوبرجی چوک میں کھڑےجہاز کی تزئین وآرائش کاآغاز، طیارےکیساتھ قائم سیارہ گاہ کوبھی بحال کیاجائےگا۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق طیارےاورسیارہ گاہ کی بحالی کاکام14اگست تک مکمل کیا جائیگا، یوم آزادی پر عوام اوربچےنئےتیارکردہ جہازکی سیرکرسکیں گے۔ 80کی دہائی سےگراؤنڈ کیاگیاطیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھوبیٹھاتھا، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کےدوران بھی طیارےپرگردکی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان پی آئی اےنےیورپ و برطانیہ کیلئےپروازیں بحال ہونےپراپنی ری برینڈنگ کافیصلہ کیا، چوبرجی طیارے کی بحالی ڈی جی ایم مارکیٹنگ اطہر حسن اعوان کی نگرانی میں ہوگی۔ خستہ حال طیارے میں نئے رنگ و روغن کے علاوہ نئی نشستیں...
    لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔ اکتوبر 2024 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان یہ چوتھی اعلیٰ سطحی بات چیت تھی، جو برسوں کے تناؤ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئی رفتار کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس ملاقات کے...
    اداکار یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان دنوں ان کی دوست کومل میر کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی ہے۔  اداکارہ کومل میر ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کچھ لوگ ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں وہیں ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی عائد کر رہے ہیں اور کئی مداحوں نے اُن سے شادی کی خواہش بھی اظہار کردیا ہے۔ کومل میر کی قریبی دوست اداکارہ یشما گل نے بھی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بغیر نام لیے انکشاف کیا کہ ان کی ایک دوست کو ان دنوں کئی رشتے موصول ہو رہے ہیں۔ وائرل کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ وہ ان کی بہت...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر...
    سٹی42: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مون سون سیزن کے دوران خراب ہونے والے بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے اس مقصد کے لیے 3 ارب 52 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر لیا ہے۔ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس خطیر بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ بجٹ کے تحت سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹی او یو میٹرز کی تبدیلی ممکن بنائی جائے گی۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان ذرائع کے مطابق، نیپرا قوانین کے تحت لیسکو صارفین کے خراب میٹرز کو مفت تبدیل کرنے کی پابند ہے۔ کمپنی صارفین کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر دو...
    وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ،  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک ، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔ برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل کی خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی۔  ثانیہ عاشق  نے کہا کہ  خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی...
    معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جن کے فیملی وی لاگز عوام میں کافی مقبول ہوتے ہیں وہ آج کل مختلف تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جہاں ایک طرف وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں وہیں ان کے اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ کشیدہ تعلقات بھی سوشل میڈیا پر آگئے ہیں۔ ایمان کے بھائی عون نے کہا ہے کہ ایمان پر سوشل میڈیا پر آںے کے حوالے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب اس حوالے سے رجب بٹ نے حالیہ ویڈیو میں عون کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے، جب تک وہ میری بیوی ہے آپ نے اس کو ٹک ٹاک پر نہیں لے کر آنا لیکن آپ کی حرکتیں ایسی...
    اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز نیویارک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اب بھارت سے مذاکرات ہوئے تو جامع ہونگے۔اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن...
    سابق بھارتی اسپنر روی چندرن  ایشون نے پاک بھارت میچز پر خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر سابق بھارتی اسپنر کا ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں مبینہ طور پر وہ کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مالی دلچسپی کے فقدان کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ ایشیا کپ میں چونکہ بہت زیادہ کمائی ہوگی اس لیے پاکستان اور بھارت اس ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گے، رقم کی مالیت سے ہی آپ کی حب الوطنی کے لیول کا تعین ہوگا۔ ایشون نے خود سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس جعلی...
    آپریشن سندور میں بدترین ناکامی نے مودی سرکار کی نااہلی اور جھوٹے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ نہ وضاحت نہ جواب دہی، آپریشن سندور نے مودی سرکار کی کھوکھلی قیادت کی قلعی کھول دی۔ کانگریس رہنما، سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ چدمبرم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی خاموشی اور شفافیت پر بھی اعتراض کیا۔ پی چدمبرم کے مطابق وزیراعظم مودی تین ماہ بعد بھی آپریشن سندور پر خاموش ہیں، عوام کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوں سوال اٹھایا کہ پہلگام حملے کے اصل دہشتگرد نہ گرفتار ہوئے نہ ہی انکی شناخت ہوئی، حکومت کیوں خاموش ہے؟ انہوں نے...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان سر سید  سے مرکزی جامع مسجد مکی کے خطیب وامام پیر سید ثنا اللّٰہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔ پیر سید ثنا اللّٰہ کے بھائی سید عطا الحسن نے پولیس کو درخواست دے دی،   بھائی مسجد کے امام وخطیب ہیں۔ سید عطا الحسن  نے کہا کہ  گزشتہ روز مغرب کی نماز کے بعد امامت کرکے  فارغ بیٹھے تھے، سیاہ رنگ کی ویگو پر پینٹ شرٹ پہنے چھ نامعلوم افراد آئے اور بھائی کو زبردستی لیکر چلے گئے، نامعلوم افراد نے دریافت کرنے پر کچھ نہ بتایا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر کی موجودگی میں درخواست دی لیکن ہمیں کہاگیا ایس ایچ او آئیں گے تو بتائیں گے، ابھی تک نہ درخواست پر کاروائی ہوئی...
    ایک پولش کسان نے اپنی زمین پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارک کرنے والے افراد کو ایسا سبق سکھایا جو اُنہیں مدتوں یاد رہے گا۔ یہ واقعہ پولینڈ کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مقامی میوزک فیسٹیول کے باعث ہزاروں افراد کا ہجوم اُمڈ آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی کوئی دل ٹوٹنے سے مر سکتا ہے؟ سائنس کا دلچسپ انکشاف میلہ دراصل Jarocin نامی مشہور کمیونسٹ دور کا میوزک ایونٹ تھا، جو آج بھی ہر سال ایک ثقافتی علامت کے طور پر منعقد ہوتا ہے۔ لیکن اس ہجوم کے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ فیسٹیول میں آنے والے افراد بغیر اجازت کسان کی نجی زمین کو پارکنگ لاٹ سمجھنے لگے۔ کسان نے بارہا ’نجی زمین،...
    معصوم مرادآبادی حد سے زیادہ چاپلوسی، چمچہ گیری اور کاسہ لیسی بھی انسان کو رسوا کرکے چھوڑتی ہے ۔ اس کی تازہ ترین مثال نائب صدر جمہوریہ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے مہاشے جگدیپ دھنکڑ ہیں، جن کے لیے کوئی ایک آنسو بھی نہیں گرا۔ ان لوگوں کا بھی نہیں جن کے لیے انھوں نے اپنے ظرف وضمیر کا بے دریغ سودا کیا تھابلکہ وہ لوگ اب ان کی کردار کشی پر اترآئے ہیں اور ان میں ہزاروں خامیاں تلاش کررہے ہیں۔ حالانکہ یہ وہی لوگ تھے جو دھنکڑ جی کی ‘سرکاری خدمات’ کے حددرجہ معترف تھے ۔جگدیپ دھنکڑ نے پہلے مغربی بنگال کے گورنر اور پھر نائب صدر جمہوریہ کے طورپر موجودہ حکومت کی جو خدمت انجام دی...
    ریاض احمدچودھری چین نے بھارت کو خصوصی کھادوں کی ترسیل بند کر دی ہے، جس سے زرعی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ یہ اقدام چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی کے بعد سامنے آیا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کا تسلسل ہے۔ چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھادوں کی فراہمی روک رکھی ہے، جبکہ دیگر ممالک کو یہ کھادیں بدستور فراہم کی جا رہی ہیں۔ بھارتی زرعی ماہرین کے مطابق، پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کے لیے استعمال ہونے والی 80 فیصد خصوصی کھادوں کا انحصار چین پر ہے۔یہ کھادیں نہ صرف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ مٹی کی صحت اور غذائی اجزاء...
    نیویارک (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کریں گے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کے لیے کوشاں ہے تاہم بھارت کی جانب سے متنازع بیانات کی وجہ سے پاکستان الرٹ ہے۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایاکہ دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے،ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو شل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمران خان کی جانب قید تنہائی میں رکھنے کے الزام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ قید تنہائی کیا ہوتی ہے ، ان کو کوئی ساتھی دیدیں جو ان کے ساتھ سیل میں رہے ؟۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ جیسے جیسے دن گزرتے جارہے ہیں ان کی فرسٹریشن اور بڑھے گی ، جو عمران خان زبان استعمال کرتے ہیں وہ کبھی کسی نے نہیں کی ، جو انہوں نے اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا ہے وہ ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے ، قید تنہائی کیا ہوتی ہے ، ان...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔ سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی کہ ملزمان 30 دن کے اندر اپیل دائر کریں، تاکہ مقدمے کی مزید کارروائی آگے...
    فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بڑے ڈیم مہنگے پڑتے ہیں جس کیلئے نہ بجٹ ہے اور نہ فنانسنگ۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان نے اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تجاویز کو صرف کاغذی کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔شیری رحمان نے کہا کہ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی اجازت کے بغیر تعیمرات کیلئے این او سی دیے گئے، دریائے سندھ کی روانی متاثر کیے بغیر چھوٹے ڈیمز بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اپنی شکست عوام کو کیسے سمجھائے، مودی حکومت کو...
    صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
    جاپان میں کئی دہائیوں کے بعد قیمتوں میں اضافے پر عوامی رویہ تبدیل ہو رہا ہے۔ 2016 میں صرف 10 ین کی قیمت بڑھانے پر معذرت کرنے والی آئس کریم کمپنی ’اکاگی نیوگیو‘ نے اب مزاحیہ انداز میں قیمتیں بڑھانے کی مہم شروع کی ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ گزشتہ 30 سال کی سب سے بڑی تنخواہوں میں اضافہ ہے، جس نے کمپنیوں کو اعتماد دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا سکتی ہیں۔ اب عوام مہنگائی کو برائی نہیں سمجھ رہے۔ مزید پڑھیں: جاپانی مارکیٹ سے پاکستانی طلبا کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟ جاپان میں صارف مہنگائی کی شرح 3 سال سے 2 فیصد سے زائد ہے، اور جولائی میں قریباً 2100 اشیا کی قیمتوں میں اوسطاً 15...
    تنازعات کا شکار رہنے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جنہوں نے گزشتہ تین سالوں میں شہرت حاصل کی۔ وہ اس وقت ملک کے مقبول ترین فیملی ولاگرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی پہچان انوکھے مواد، روزمرہ اپ ڈیٹس، اور مسلسل تنازعات میں الجھے رہنے کی وجہ سے ہے۔ ان پر کئی قانونی مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں اور وہ ایک تازہ کیس کے باعث ایک بار پھر ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔ اب رجب بٹ اور ان کے قریبی دوست ایک نئے اور سنگین نوعیت کے تنازعے میں پھنس گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رجب کی نجی ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی ہیں، اور ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی حاملہ...
    اپنی ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم اسرائیل کے قبضے کیخلاف ہیں اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینیٹر "محمد اسحاق ڈار" نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور ناجائز صیہونی رژیم کے قبضے کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فلسطین کے...
    سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اگلے ہفتے کی تاریخ دے دی جائے اور نوٹس بھی جاری کیے جائیں، تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ سنایا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
     رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ سابق بھارتی وزیر داخلہ چد مبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔شیری رحمان نے چدم برم کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدمبرم کا بیان بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے.انہوں نے کہا کہ حملہ آور بھارتی شہری تھے اس لئے مودی سرکار ان کی شناخت چھپا رہی ہے، پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا۔ رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت سچ سامنے آنے کے خوف سے شفاف تحقیقات سے بھاگ رہی ہے 
    مارول کے دیوانوں کے لیے خوشخبری! Disney+ پر جمعہ کو مارول کی نئی اینیمیٹڈ سیریز ’آئیز آف واکانڈا (Eyes of Wakanda) ‘ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔یہ سیریز ایکشن، راز اور تھرل کی بھرمار ہے۔ اس شاندار سیریز کی خاص بات؟ وِنی ہارلو سمیت کئی معروف فنکاروں کی آوازیں۔ جی ہاں، ماڈل سے اداکارہ بنی وِنی ہارلو نے بھی کمال کی ڈبنگ کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی فلم’نیژا 2′ اینیمیٹڈ فلم باکس آفس میں پہلے نمبر پر سیریز کی کہانی گھومتی ہے واکانڈا کے خفیہ جاسوسوں کے گرد، جنہیں دنیا ’وار ڈاگز‘ کے نام سے جانتی ہے۔ یہ بہادر لوگ دنیا بھر میں بکھرے وائبری نیم کے طاقتور اور پراسرار ٹکڑوں کو ڈھونڈنے کے مشن پر نکلتے ہیں۔ مزے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکن خالد زبیر نثار نے حکومتی بنچوں پر جا کر حسان ریاض پر حملہ کر دیا جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے خالد زبیر نثار کی رکنیت پندرہ نشستوں کے لئے معطل کردی۔ جبکہ اپوزیشن کے دوسرے رکن شیخ امتیاز محمود کو قائم مقام سپیکر کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے پر پندرہ نشستوں کیلئے معطل کر دیا گیا جس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ قائم مقام سپیکر کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن  ارکان کارروائی کا بائیکاٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے۔ سرکاری کارروائی کے دوران ترمیم زرعی انکم ٹیکس پنجاب  2025 سمیت چار مسودات قوانین منظور کر لئے گئے۔ پنجاب اسمبلی...
    پشاور (بیورو رپورٹ) ضلع خیبر کی  وادی تیراہ کے واقعے پر کمشنر پشاور کی زیرصدارت اجلاس میں دہشت گردی سے متاثرہ قبائل کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔ جرگہ ذرائع کے مطابق کمشنر پشاور کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں مذاکراتی اجلاس ہوا جس میں قبائلی عمائدین، ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے عبدالغنی بھی شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی، اے این پی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی مذاکراتی اجلاس میں شامل ہے۔ وادی تیراہ کا ایک نمائندہ جرگہ بہت جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گا۔
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹھمقام نے ممبران کے ہمراہ اٹھمقام سیورج لائنز اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم بارے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے میونسپل کمیٹی اٹھمقام کے منتخب نمائندگان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹھمقام نے ممبران کے ہمراہ اٹھمقام سیورج لائنز اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزرائے حکومت میاں عبدالوحید اور پیر محمد مظہر سعید شاہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اٹھمقام میں پانی کے غیر فعال نیٹ ورک کی تبدیلی کے فوری اقدامات اٹھائے گی، پانی...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کی شب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، خصوصاً تجارتی محصولات پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ گفتگو گزشتہ جمعہ کو واشنگٹن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی، جس میں دوطرفہ معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے محصولات کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50, spoke to the U.S. Secretary of State, Marco Rubio @SecRubio on telephone today. Following up on their productive meeting last Friday in Washington D.C., they discussed key bilateral matters,… pic.twitter.com/HDNX275NYe — Ministry...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا۔  اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمارے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، یہ جانے بغیر کہ اے ٹی سی سرگودھا کی سزا قانونی طور پر درست ہے بھی یا نہیں۔   الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت اس وقت داؤ پر لگی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کےحوالے سے متعصب ہے، یہ نوٹیفکیشن ہمارے موقف...
    اسلام آباد(خبرنگار)وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیلی ادارے پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کو ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی پی ای پی اے کی کارکردگی کو جواز بنا کر فیصلہ کیا گیا ہے 30 نومبر 2025 تک ایجنسی کو ختم کرتے ہوئے بنیادی ماحولیاتی ریگولیٹری ذمہ داریوں کو براہ راست وزارت موسمیاتی تبدیلی کو منتقل کردیاجائے دستیاب دستاویز میں پاک ای پی اے کی کارکردگی کی تصویر کشی کی گئی ہے جس میں اس کے موجودہ مینڈیٹ اور اثر و رسوخ کے حوالے سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور ایک ہی اے کو "باکس ٹکنگ ایکسرسائز" کا لیبل لگایاگیا ہے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے تین چار ٹیکنیکل افسران کو رکھ کر باقی سٹاف...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، اور رکن صوبائی اسمبلی احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں، اور یہ سزائیں اب تک برقرار ہیں۔ ان فیصلوں کو کسی عدالت نے کالعدم قرار نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار کمیشن کے ترجمان کے مطابق عبداللطیف چترالی کا معاملہ ان سے مختلف نوعیت کا ہے۔ اگرچہ چترالی نے بذات خود اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا، تاہم ان...
     بنوں (نامہ نگار) علاقہ نورڑ میں دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش پر  ایکشن لیا گیا۔  پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو نقصان پہنچایا۔ ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ نورڑ کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر آئی ای ڈی نصب کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی بروقت اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ کارروائی کے دوران ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور ان کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔  دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی پی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر اور جامع عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وفاقی حکومت کی ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے ، حکومت پالیسی اقدامات سے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی...
    اسلام آباد+راولپنڈی +سرگودھا+وزیرآباد(وقائع  نگار+جنرل رپورٹر+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار )الیکشن کمشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور  اپوزیشن لیڈر  پنجاب  اسمبلی احمد خان  بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ میانوالی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان سمیت نامزد 57 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ الیکشن کمشن نے  سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے  اعجاز چوہدری کو  انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق  اعجاز چوہدری  آرٹیکل 63  ون ایچ کے تحت رکن سینٹ رہنے کے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل ساڑھے 9 بجے سماعت کرے گا ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی 8 اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ عمران خان نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اپیلیں دائر کی تھیں، لاہور ہائیکورٹ...
    شکار پور (نیٹ نیوز) سندھ کے شہر شکارپور کے قریب  دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سکھر سے ریسکیو ٹیموں کو حادثے کے بعد مرمت کے کام کے لیے روانہ کیا گیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جمشید عالم نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، جب سلطان پور کے قریب دھماکے کا شکار ہوئی۔ دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیئے گئے۔ مسافروں کو ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریک کی مرمت میں 5 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرین سروس کو حملے کا نشانہ بنایا...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک جج سبکدوش ہوگئے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج 29 جولائی 2024ء کو حلف اٹھایا تھا۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز کا نام دیا تھا، دونوں ججز کے ناموں کی منظوری جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سبکدوش ہونے والے دونوں ججز کو  عدالتی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم نے بالخصوص فوجداری...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل ادائیگیوں اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان پر موثر اور جامع عمل درآمد کیلیے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے۔ کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفاریشن پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت دینا ہے۔ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ڈیجیٹائزیشن ٹرانسفارمیشن پلان کو مزید مستعد بنانے کی ہدایت کی...
    لاہور: پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔ صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ  گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا...
    فوٹو: اسکرین گریب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یو این کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھرپور بیان دیا ہے، ہم نے فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ فوری ختم ہونا چاہیے۔ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات بہت مفید رہی، ہم نے باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارت کے ساتھ جنگ بندی کی پیش کش میں ڈائیلاگ کی بھی بات...
    نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطین کے معاملے پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان نے بھرپور انداز میں فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں  سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ  یہ  سرکلر اپنے آغاز سے ہی  غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے  استعمال نہیں کیا جا سکتا۔  جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان کی بین...
    لاہور: جدید طبّی سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آگیا۔ 42  کے بجائے صرف 21 ہفتے کی حملی (gestational ) عمر رکھتے ہوئے قبل از وقت پیدا ہونے والے نہایت لاغر  بچے نیش کو نہ صرف زندہ بچا لیا بلکہ وہ صحت مند  رہ کر اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔ امریکی ریاست آئیوا کی باسی  مولی کا پہلا بچہ بھی جینیاتی خرابی کے سبب قبل از وقت پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ تاہم اگلی مرتبہ ڈاکٹر سر توڑ کوشش کر کے اْسے اولاد کی خوبصورت نعمت دینے میں کامیاب رہے۔ پیدائش کے وقت نیش کا وزن صرف 283 گرام یعنی صابن کی ایک بڑی ٹکیا کے برابر  تھا اور اس کا قد تقریباً بالغ انسانی...