2025-07-07@14:16:24 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«فی کلو قیمت»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی ، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا...
    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی،  وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کو کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    آڑھتی کی جانب سے قیمت 2سے 5روپے فی کلو لگانے پر دلبرداشتہ کسان نے 50من گوبھی مفت تقسیم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز نارووال (سب نیوز) سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے پانچ روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔ کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی۔سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے...
    چینی کی قیمتوں میں غیرقانونی طور پر ہونے والے ہوشربا اضافے سے شہری پریشان۔ رمضان کے سے قبل سٹے باز سرگرم ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگرمل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ محفوظ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی مارکیٹوں میں سٹے بازوں کی سرگرمیاں تیزی پکڑ گئی ہیں۔جس کے نتیجے میں چینی کی فی کلو قیمت 10 روز میں 20 روپے بڑھا دی گئی۔ شہری چینی 150 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹے باز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے من مانی قیمتیں طے کر رہے ہیں، جب کہ حکومت نے اس جانب سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ دوسری طرف چینی کے تاجروں کا مؤقف ہے کہ...
    ملک بھر میں روزمرہ کے بیشتر کھانوں کی تیاری میں ٹماٹروں کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اسی طلب کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بڑی تعداد میں ٹماٹر کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے بھی ٹماٹر درآمد کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر کی فصل جنوری میں تیار ہوتی ہے، ہرسال دسمبراورجنوری میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے گزشتہ ماہ دسمبر میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی تھی اور بیشتر مارکیٹ میں ٹماٹر دستیاب بھی نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 7روپے کمی سی588روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی 406روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 31رویپ کمی سی239روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
    لاہور: ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں  75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل ہوگئے،  لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلومیٹر بھی دوڑ نہ سکی، جن امیدواروں نے دوڑ مکمل کی وہ ہانپتے ہوئے گرگئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی دوڑ ہوئی، لڑکوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد یہ فاصلہ طے کرپائے۔ اسی طرح لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرنا تھا اور یہ نہ ہوسکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ مکمل کرنے کے بعد گرگئے جنہیں ڈاکٹروں نے موقع پر طبی امداد...
    حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کی فضا میں مہنگائی کی گھٹن کو کم کرنے کے لیے سستی سبزی بازار کی آمد نے تازہ ہوا کا در کھول دیا ہے۔ سستی سبزی بازار کے قیام نے عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی، یہاں، جہاں عام بازاروں میں سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں، شہریوں نے صرف 10 روپے فی کلو سبزیاں خریدیں۔ حیدر آباد میں منتخب نمائندوں نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بازار کھولا ہے، ایک روزہ سستی سبزی بازار کے قیام نے امیدوں کو روشنی بخشی اور شہریوں کو بڑی تعداد میں خریداری کے لیے کھینچ لیا۔ لطیف آباد کے علاقے 12 نمبر میں یونین کونسل 109 کے چیئرمین اور دیگر نمائندوں...
     پاکستان ریلوے پولیس میں بھرتی  کے لیے  آنے والے 75 فیصد امیدوار جسمانی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے اور لڑکے لڑکیوں کی اکثریت ایک کلو میٹر کی ڈور بھی مکمل نہ کر پائی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز پولیس اکیڈمی میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے لڑکیوں اور لڑکوں کی ڈور ہوئی، لڑکوں نے ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، ایک ہزار میں سے صرف 25 فیصد امیدوار فاصلہ طے کر پائے۔ رپورٹ کے مطابق لڑکیوں نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا جو نہ ہو سکا، کئی لڑکے اور لڑکیاں ڈور مکمل کرنے کے بعد گر گئے، ڈاکٹر نے موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے...
    پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی اسپیڈ کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے لیے ادویات سمیت امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی اجلاس میں 12 ماہ کے بعد موٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پہلے پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024 کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کاٹن کی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی، کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی۔ بہت جلد آپ کو پنجاب کی سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ نوجوانوں کو پنجاب حکومت کاروبار کیلئے قرضے دیگی۔ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود...
      واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں  جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی  وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور  ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ  PowerOutage.us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے  ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے...
    کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں  جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی  وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور  ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ  PowerOutage.us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے  ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لاس اینجلس...