2025-10-04@19:52:34 GMT
تلاش کی گنتی: 16703
«قطر پر حملہ»:
(نئی خبر)
اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ غزہ کے عوام بھوک اور بیماری سے مر رہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد پوری قوم کے ہیرو ہیں اور حکومت کو چاہیئے کہ فوری طور پر دنیا سے رابطہ کرکے ان کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا قاتل نوبل انعام کے لیے نامزد ہوا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام "نامنظور اسرائیل ریلی" کا انعقاد امام بارگاہ خراسان تا نمائش چورنگی کیا گیا، جس میں مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی عوام بالخصوص گلوبل صمود فلوٹیلا کے رہنماؤں اور شرکاء سے اظہار...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل امن قائم کرنا ایک ’’حیرت انگیز کامیابی‘‘ ہوگی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تقریباً 3 ہزار سال بعد یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف غزہ میں امن نہیں بلکہ پورے خطے میں مکمل امن قائم کرنا ہے، اور اگر یہ ممکن ہوا تو یہ ایک تاریخی کامیابی ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے ’’سرخ لکیر‘‘ کھینچیں گے۔ ان کے مطابق امید اور توقع...
کوئٹہ میں منگل کے روز ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے میں شامل 2 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور کا تعلق چاغی جبکہ دوسرے کا تعلق میزئی اڈا سے ہے، دونوں کی شناخت نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دیگر حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کے ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ...
فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس میں طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق وزارت داخلہ کو ایک بار پھر خط لکھ دیا، جبکہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس پر مبینہ حملہ، شبلی فراز کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی طلبعدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی...
—فائل فوٹو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک دفاعی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد یہ ایک نیا نیٹو طرز کا اتحاد بن جائے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ہمارا سعودی عرب سے جو تعلق ہے وہ ڈھکا چھپا نہیں، ہر پاکستانی اپنی جان سے زیادہ حرم کی حفاظت کا جذبہ رکھتا ہے، اللّٰہ نے ہمیں بھی خادم حرمین بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاک سعودی دفاعی معاہدے کی تفصیلات بتائیں گے، سعودی عرب کے بعد کئی عرب اور دیگر مسلم ممالک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یہ ایک...
فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے ساتھ سفارت کاری عروج پر ہے، ملک کی کامیاب سفارت کاری کی 80 سال سے مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر صحافیوں سے بات چیت کی، وزیر داخلہ کے حکم پر ان سے جا کر ملا، ہم نے غیر مشروط معافی مانگی، نیشنل پریس کلب واقعے پر صحافیوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ حکومت، وزارت داخلہ، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراستغزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان...
ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہمیں مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل قبول ہے، اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، اس مسئلہ کا حل واحد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس میں اسرائیل نامی ناسور کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے معروف چوبرجی چوک میں لیک روڈ پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکرٹری جنرل لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین کی جانب سے غزہ کے حق اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے گلوبل...
سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ججز کی مستقل منتقلی کو آئین کے آرٹیکل 200 کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں۔ صدر پاکستان نے ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے جاری کیا، جو غیر آئینی، بدنیتی پر مبنی اور غیر ضروری جلدی میں کیا گیا عمل تھا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے مطابق صدر کا یہ نوٹیفکیشن بے اثر...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ پی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی پر ترجمان پی ٹی اے کا مؤقف آگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ میں مسئلہ آیا تھا، موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ملک بھر میں اب انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سستی روی کا شکار تھا۔ موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کےباعث واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے، صارفین کو آڈیو ویڈیو کال اور فائل شیئرنگ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مجوزہ غزہ امن معاہدے کی حمایت، وزیراعظم نے پاکستانیوں کے سر...
غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت پاکستانی عوام کی امنگوں اور جذبے کی نمائندگی ہے،شہبازشریف بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جارہے تھے،بیان وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، حراست میں لئے گئے گرفتار انسانی ہمدرد کارکنوں کو رہاکیا جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پربزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے، صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے450سے زائد انسانی ہمدرد کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طورپر حراست میں لے لیا ہے ،ان بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے...
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات تاحال طے پا نہ ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں وفاقی حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اتحادی جماعت آج پارلیمان کی کارروائی میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی تحفظات دور نہ ہونے تک پارلیمان میں تعاون نہیں کرے گی، اتحادی جماعت سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی کی حمایت نہیں کرے گی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی مزید بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کو قیادت نے تاحال ہدایات جاری نہیں کیں، قیادت کی ہدایات ملنے تک...
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے باعث اسپتالوں میں 61 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مزید برآں راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال 54 لاکھ 51 ہزار 682 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے 1 لاکھ 47 ہزار 907 مقامات رپورٹ...
پارلیمانی لیڈر نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اجلاس سے واک آوٹ ،ن لیگ کیخلاف ایوان اور ایوان سے باہر احتجاج کیا جائے گا،ذرائع پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ کے بعد پی پی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے...
لاہور: مغربی ہوائیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں، جس کے سبب صوبے میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشیں ہوں گی۔ ترجمان پی ڈی ایم...
جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل کیلئے لگائی گئی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران بعض مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی سے متعلق جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اس سلسلے میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر عمران صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت رجسٹرار جامعہ کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے، جواب کے لیے مہلت دی جائے، اس پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ جواب کے لیے آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ آپ کو مہلت دیتے ہیں لیکن اگر اس دوران درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی ہوگئی تو کیا ہوگا؟اس موقع پر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب کے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ، رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر عمران صدیقی و دیگر اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں رجسٹرار جامعہ کراچی نے کہا کہ ہمیں پرسوں نوٹس ملا ہے، لہٰذا جواب کے لیے مہلت دی جائے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے آپ کو کتنا وقت چاہئے؟ درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے...
واشنگٹن: امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں مدد کے لیے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا روس کے توانائی ڈھانچے اور دیگر اسٹریٹجک اہداف پر حملوں کے لیے یوکرین کو معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو مزید طاقتور ہتھیار بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو روس میں گہرے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نیٹو اتحادیوں سے بھی یوکرین کو اسی نوعیت کی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تقریباً تین ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ ہی نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ خطے میں مکمل امن حاصل کریں گے، اور یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی۔ ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے واضح سرخ لکیر کھینچیں گے۔ ان کے مطابق توقع اور امید ہے کہ حماس اس امن منصوبے کو تسلیم کرلے...
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) نے لیجنڈری ریسلر جان سینا کے آخری مرتبہ رِنگ میں اترنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔ 16 بار کے ورلڈ چیمپئن اور ریکارڈ 17 مرتبہ عالمی اعزاز جیتنے والے جان سینا اپنا الوداعی میچ 13 دسمبر 2025ء کو واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ارینا میں کھیلیں گے۔ 48 سالہ سینا نے رواں سال اعلان کیا تھا کہ 2025ء ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا، وہ دنیا بھر میں فیئر ویل ٹور پر ہیں جس کے دوران انہوں نے ریسل مینیا 41 میں تاریخی طور پر اپنا 17واں ورلڈ ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا اور خود کو WWE کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹار ثابت کیا۔ جان سینا کے...
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں بہن کو مسلسل 4 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے پر بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ بھائی چار ماہ تک 15 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بہن کے حاملہ ہونے پر حقیقت سامنے آئی، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والے واقعے سے متعلق پولیس کو بچی کے والد اجمل جام نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ انکا تعلق بہاولپور سے ہے اور گلشن آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش ہے، محنت مزدوری کرتا ہوں جبکہ 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ والد...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، ہم اب تک سات جنگیں ختم کرا چکے ہیں اور لگتا ہے غزہ کی جنگ آٹھویں ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ لگتا ہے مشرق وسطیٰ کا مسئلہ تقریباً تین ہزار سال بعد حل ہو سکتا ہے۔ غزہ کے ساتھ پورے مشرق وسطیٰ میں امن ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر امن قائم ہو گا یہ حیران کن کامیابی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ مکمل امن حاصل کریں گے، ایسا ہونا حیرت انگیز کامیابی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین، 03 اکتوبر 2025ء)کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے گاڑی کی نقل و حرکت کا ٹریکر لاگ طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔(جاری ہے) تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔ برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔ اس معاملے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی حال ہی میں نوٹس ملا ہے، اس لئے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء اور نگار...
—فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے چند علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 فورسز کے لاجسٹک سامان کی ترسیل کے لیے لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی،جس کے تحت عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران بعض مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا۔ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی حال ہی میں نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جاسکتا ہے لیکن تب تک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک ریاستوں کے لیے مختص 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے میں نیویارک کے ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے رکھے گئے 18 ارب ڈالر اور 16 ڈیموکریٹک ریاستوں بشمول کیلیفورنیا و الی نوائے کے گرین انرجی منصوبوں کے 8 ارب ڈالر شامل ہیں۔ شٹ ڈاؤن سے لاکھوں سرکاری ملازمین متاثر امریکا میں 15ویں مرتبہ حکومتی شٹ ڈاؤن ہوا ہے جس کے نتیجے میں سائنسی تحقیق، ماحولیاتی صفائی اور مالیاتی نگرانی سمیت متعدد سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن: ناسا کے 15 ہزار ملازمین فارغ، مشن معطل تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو تنخواہ کے بغیر گھر بھیج دیا گیا ہے...
پشاور+اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، اردن بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ پہلے ہے وضاحت کرچکے ہیں۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ جب آئین کے مطابق چلیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں...
اسلام آباد+ شیخوپورہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کر کے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب پر پولیس اہلکاروںکے دھاوا کا واقعہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے درمیان رابطے کی کمی کا پیش آیا۔ سرکل انچارج اور مجسٹریٹ کے درمیان رابطے کا تسلسل ہوتا تو پولیس اہلکاروں...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائو ں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، موسمیاتی اقدامات، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے سفیر ایچ ای انا لیپل کیلئے پاکستان میں کامیاب اور موثر خدمات کی خواہش بھی ظاہر کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔اسحاق ڈار نے ٹمپرڈ اور ضبط شدہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی...
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔ شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین،...
کراچی: کراچی کے علاقے غریب آباد کے قریب ملیر سٹی پولیس اور ہاؤس رابری و کار لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 ملزمان زخمی جبکہ مجموعی طور پر 7 کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ شہر بھر میں ہاؤس رابری، گاڑی چوری اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ گشت پر موجود پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ریپیٹر، 4 عدد 30 بور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی نے غزہ میںجانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی فورسزکے حملے اور نام نہاد امن معاہدہ کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک گیراحتجاج کااعلان کردیا۔آج (بروزجمعہ)ملک بھرمیںنمازجمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔ 4اکتوبر کولاہور اور5 اکتوبرکو کراچی میںملین مارچ ہوں گے۔7اکتوبرکوملک بھرکے عوام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلیںگے۔ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے دنیابھرکے سماجی کارکنان پر مشتمل غزہ جانے والے امدادی قافلے پراسرائیلی حملہ اور سینیٹرمشتاق احمدسمیت سینکڑوں امدادی کارکنوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اور دہشت گردی ہے۔ یہ وحشیانہ حملہ ہے جس میں بین الاقوامی یکجہتی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپورکوپاکستان کا مثالی شہر بنانے کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدشہری علاقوں سے غیرقانونی قبضے خالی کرانے اوربھینسوں کے باڑے شہر سے باہرمنتقل کرنے سمیت اہم فیصلے کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کو پاکستان کامثالی شہر بنانے کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کے سٹیزن ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرزکے علاوہ معروف تاجر معززین شہرصحافی اور سماج سدھارک تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت میونسپل کمیٹی کے عوام دوست چیئرمین ڈاکٹریارمحمد پھلپوٹو نے کی ۔اجلاس میں شہر کے مرکزی علاقوں اور سڑکوں کی فٹ پاتھوں سے غیر قانونی قبضے خالی کرانے شہریوں کو وافر مقدار میں پینے کاپانی صاف و شفاف پانی مہیا کرنے گوشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ فوراً امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے کہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو پرمعاملات ٹھیک کریں۔ پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے لیے نہیں جائیں گے، جب مکمل نقصانات کا اندازہ ہو تب عالمی برادری کے پاس تعمیر نو کے لیے رجوع کریں گے۔ سیلاب میں صوبوں نے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیر اعظم اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکی، اردن بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہم نے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، ڈپٹی وزیراعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف دائر توہین عدالت کارروائی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کی قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل کی جانب سے ججوں کی تقسیم کی بات کرنے پرجسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار احتشام احمد پر برہم ہوگئے اور کہا کہ یہیں پر رک جائیں آگے ایک لفظ بھی نہ بولیے گا، ججز کو بتانا چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے، کوئی اور آ کر بتائے گا کہ ججز کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے تو تاثر کچھ اور جائے گا۔ کسی کی ذاتی رائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں اور متعدد بوگیوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لیگج وینوں، بریک وینوں اور کارگو ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ فرموں کو پری کوالیفیکیشن کے لیے بڈز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ بڈز جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔ اس منصوبے کے تحت 20 بریک وینیں، 8 لیگج وینیں اور 2 کارگو ایکسپریس ٹرینیں نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔مزید برآں 12 ٹرینوں کی 20 بریک وینیں اور 7 ٹرینوں کی 8 لیگج وینیں بھی پرائیویٹ کی جائیں گی۔ محکمہ ریلوے نے کراچی سے لاہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یوم کِپور پر ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے وار اور کار سے ٹکر مارنے کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن کنیسہ کے باہر ایک شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی، اسے حملہ آور سمجھا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شہری نے اطلاع دی کہ اس نے دیکھا کہ ایک گاڑی لوگوں کی جانب دوڑائی گئی اور ایک شخص کو چاقو مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق چاقو کے وار اور گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے افراد کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-8 امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کی قیادت کررہے ہیںکراچی(اسٹاف رپورٹر)اہل غزہ کو امدادی سامان خوراک و ادویات پہنچانے والے کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو نمائش چورنگی پر ہونے والا مظاہرہ مارچ میں تبدیل ہو گیا ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں شرکاء نے نمائش چورنگی تا سی بریز تک پیدل مارچ کیا ۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے ،ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کو مسترد اور گلوبل صمود فلوٹیلاکے شرکاء کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-01-7اسلام آباد (اے پی پی) زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں21 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق26 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ خبر ایجنسی
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا ۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے اجلاس کے موقع پر اپنے شامی ہم منصب اسعد الشیبانی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور شام کے برادر عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے اس کی سلامتی اور معیشت کی حمایت کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دنیا کی سب سے باوقار سیاسی اور سیکورٹی کانفرنس کے رہنماؤں کا اجلاس بدھ کے روز سعودی عرب کے شہر العلا میں شروع ہوا جس میں تقریباً 100 سینئر بین الاقوامی رہنماؤں کی شرکت تھی۔ شام نے پہلے دن کے افتتاحی سیشن کے دوران گفتگو کا آغاز کیا۔ شرکا نے مضبوط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہی ہوا جس کا ڈر تھا، عالمی دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے تمام بین الاقوامی ضابطوں کو پامال کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر دیا ہے اور ظالم اسرائیلی فوجی اہلکار انسانی ہمدردی کے تحت غزہ میں محصور فلسطینی باشندوں کے لیے خوراک اور دوسرا امدادی سامان لے جانے والے بحری قافلے کے جہازوں میں داخل ہو گئے ہیں اور ان جہازوں پر سوار امدادی کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبردار رضا کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلہ میں شامل کشتیوں کے غزہ کے قریب پہنچنے پر ان پر سوار افراد کی حفاظت کے پیش نظر فلو ٹیلا کے منتظمین نے براہ راست ویڈیو ٹیلی کاسٹ کرنا شروع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر قطر دوبارہ کسی بیرونی حملے کا نشانہ بنا تو امریکا نہ صرف اس کا دفاع کرے گا بلکہ جوابی فوجی کارروائی بھی کرے گا، جب کہ دوسری جانب اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 200 سے زائد انسانی حقوق کے کارکن گرفتار کر لیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قطر کے دفاع سے متعلق جاری کردہ حالیہ ایگزیکٹیو آرڈر اور اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے عالمی قافلے ’’ گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر حملہ، دونوں واقعات ہمیں ایک بڑے اور گہرے سوال کی طرف لے جاتے ہیں اور وہ...
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اکثریتی فیصلے نے سنی اتحاد کونسل کے بجائے تحریک انصاف کو ریلیف دے دیا، تحریک انصاف اس کیس میں فریق تھی ہی نہیں، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کیلئے کوئی درخواست دائر نہ کی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستوں کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق مکمل فراہمی انصاف کیلئے سپریم کورٹ یقینی طور پر ہدایات جاری کرسکتی ہے، 187 کا استعمال یقینی طور پر حقائق اور قانون کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحریک انصاف نے کسی عدالتی فورم پر مخصوص نشستوں کا تقاضا نہیں کیا، تحریک انصاف الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ...
وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام آباد پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں پر بھی تشدد، پولیس پریس کلب ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعہ کی مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن :آئرلینڈ کے وزیراعظم (تاؤسیخ) میہل مارٹن نے غزہ کی جانب امداد لے جانے والےگلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی بحری قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہ حملہ بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا ہے تو یہ یقیناً عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم مارٹن کا کہنا تھا کہ یہ مشن خالصتاً انسانی بنیادوں پر تھا جس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں تھا، اس کا مقصد صرف غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا اور دنیا کو ان کی حالتِ زار کی طرف متوجہ کرنا تھا، غزہ میں فوری طور پر انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف آبی جارحیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی سمیت ملک بھر کے عوام بھارت کی آبی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے بھارت کو اس محاذ پر بھی شکست دیں گے۔ فیصل معیز خان نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف دشمن بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے اور اس کی تمام چالیں ناکام ہوں گی۔فیصل معیز خان نے سیلاب متاثرین کیلئے بہترین امدادی کاروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر...
سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر حکومت سندھ سے کمیٹی کی تشکیل اور منصوبے کی تازہ پیش رفت پر وضاحت طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا حکومت سندھ کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے کی نگرانی کے لیئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل عمر میمن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ملا البتہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے فون کال موصول ہوئی تھی جس میں منصوبے سے متعلق گفتگو کے لیے مدعو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر معمولی اضافے سے 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 26 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ 19 ستمبر تک اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر تھے۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 39 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہے، جن کا حجم 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے...
اسلام آباد: حکومتِ نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی، وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترامیم کردی ہیں، وزارتِ تجارت کے مطابق کھالوں کی برآمد صرف گوادر فری زون سے کی جا سکے گی، اجازت صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کو دی جائے گی۔ وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ای سی سی کے 2015ء کے فیصلے کو خارج کر دیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائے گی، ملک میں شوگر کے وافر ذخائر کی دستیابی کا دعویٰ کیا گیا لہٰذا مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔سرکاری حکام کے مطابق چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کے موجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دیے جاچکے ہیں۔ ٹی سی پی کو مزید...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کی بطور چیف کمشنر تقرری کو غیر قانونی اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کر دیا۔ عدالت نے صدراتی ہاوس کا 31 اگست 2025 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم تصور ہوں گے۔فیصلے کے بعد سرفراز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ (سینیگاگ) پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں کم از کم دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہیں مقدس مقامات ہیں جہاں لوگ سکون اور امن کی تلاش میں آتے ہیں۔ یہودیوں کے مقدس تہوار یوم کپور پر ان کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا نہایت گھناؤنا فعل ہے۔سیکرٹری جنرل نے اس حملے سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں مدد دینے کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرے گا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انٹیلی جنس روس میں توانائی کے ڈھانچوں اور دیگر اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو مزید جدید اور طاقتور ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے، جن کے ذریعے روس کے اندر مزید مقامات کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نیٹو اتحادیوں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ یوکرین کو اس سلسلے میں تعاون فراہم کریں تاکہ اس کی عسکری صلاحیت میں اضافہ...

آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وہ جمعرات کو پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ،وہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی ۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیے، شرپسندی کے باوجود اپ نے...
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا کی ملاقات کی ،جس میں نائب وزیراعظم اور ہنگری کے سفیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےتجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع و ثقافت میں تعاون کے فروغ کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے ہنگری کے نئے سفیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ پاکستان میں گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کو عہدے سے فارغ اور سرفراز قمر ڈاہا کو بحال کر دیا۔ عدالت نے ایوان صدر کی جانب سے 31 اگست 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور قرار دیا کہ چوہدری ریاض کی تقرری غیر قانونی اور غیر مؤثر تھی۔ مزید پڑھیں: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی پاکستان لرننگ فیسٹیول اسلام آباد میں بھر پور شرکت ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری محمد ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کالعدم تصور ہوں گے۔ فیصلے کے بعد سرفراز قمر ڈاہا نے بطور چیف کمشنر...
حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائےگی۔ ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کےموجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 02 اکتوبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ تین روز میں سونے کے نرخوں میں 12 ہزار 578 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن آج ملک میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسی طرح دس گرام سونے...
امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کرنے اور ملک میں اپنے کاروبار کو ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے تحت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پی اینڈ جی کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ترقی کی رفتار بڑھانا اور ویلیو کریشن کو تیز کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کے ساتھ تیل و گیس شراکت داری، پشاور بلاک کی بحالی پر اہم پیشرفت میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنیپروکٹر اینڈ گیمبل نے اپنے بیان میں کہا کہ پی اینڈ جی پاکستان اور گلٹ (Gillette) پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی جبکہ صارفین کو خطے کی...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال اسلام آباد میں آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چند شر پسند عناصر دشمن کی ایماء پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدداسلام آباد میں آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کےزیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا...
پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں و کشمیری مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرامن کشمیری مظاہرین اور صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، پریس کلب کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ حکومت نہ تو کشمیری عوام کے جائز احتجاج برداشت کر سکتی ہے اور نہ ہی آزاد صحافت کو۔ حکومتی وزرا کی جانب سے محض نوٹس اور معافی کو اس بربریت کے سامنے ایک مذاق قرار دیا گیا۔ مزید پڑھیں: اسلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مانچسٹر:ـ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں2افراد ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا. جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ اور پتھر سے بھرے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کوچ اور پتھر سے لدے ٹرک کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں نے 4 زخمیوں کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا ہے جبکہ زخمیوں میں تین خواتین اور بچے بھی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک قرار دے دیا، آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ موجودہ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے درینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل کرنا تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ان کے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت...
پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے لیے نہیں جائیں گے، جب مکمل نقصانات کا اندازہ ہو تب عالمی برادری کے پاس تعمیر نو کے لیے رجوع کریں گے۔ سیلاب میں صوبوں نے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ فوراً امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے کہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو معاملات ٹھیک کریں۔ پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے...

ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں، آج بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے ۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خطبا اور ائمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے بدنام زمانہ نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں ، اہل وطن مظاہروں میں شرکت سے اپنی دینی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں ۔ترجمان جے...
گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں ہمارے اتحادی سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکی، اردن بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا ہے نہ کرنے جارہے ہیں، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ گورنر ہاوس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا جس میں...

نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس اہلکاروں کا حملہ تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین واقعہ ہے:صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) افضل بٹ نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس اہلکاروں کا حملہ تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین واقعہ ہے۔اسلام آباد پریس کلب میں پولیس اہلکاروں کے زبردستی گھسنے، صحافیوں اور ملازمین پر تشدد کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے مارشل لا، ایمرجنسی اور ایمرجنسی پلس دیکھی، اُس دور میں بھی ایسے واقعات نہیں ہوتے تھے۔پولیس یا ریاستی اداروں کو مطلوب شخص اگر پریس کلب کے اندر آجائے تو قانون نافذ کرنے والے اہلکار باہر کھڑے رہتے تھے، تاکہ مطلوبہ شخص باہر نکلے اور وہ قانونی کارروائی مکمل کریں۔انہوں نےکہا کہ آج کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان میں کاروباری حلقوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے ملک میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے اور اس بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو جمعرات کے روز بتایا کہ The Gillette Company LLC نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو باضابطہ نوٹس بھیجتے ہوئے پی اینڈ جی کے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پروکٹر اینڈ گیمبل کے عالمی ری اسٹرکچرنگ پروگرام کا حصہ ہے جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی حکمت عملی میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ترقی کی رفتار تیز ہو اور...
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ممکنہ طور...
برطانیہ میں شمالی مانچسٹر کی ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ہر گھنٹے 3 خواتین اور 5 بچے شہید ہورہے ہیں، رپورٹ واقعہ یومِ کپور (Yom Kippur) کے روز پیش آیا جو یہودیوں کا مقدس ترین دن تصور کیا جاتا ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح 9:30 بجے کے قریب ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سناگاگ، کرمسل میں ایک کار نے لوگوں کو روند ڈالا اور ایک شخص پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی جسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی کے باوجود آپ نے تحمل سے کام لیا، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو...
شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) بالآخر وہ وقت آہی گیا جب پاکستان میں ایس سی او کا بڑا اجلاس ہوگا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026 کی میزبانی کرے گا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا حالیہ سربراہی اجلاس تیانجن میں ہوا تھا، ایس سی او کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026 کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے ایس سی او شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔ جمعرات کو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست خارج کی، متاثرہ فریق کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ خلاف قانون ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے کا معاملہ بھی نظرانداز کیا۔ درخواست میں سندھ ایجوکیشن کمیشن، کراچی یونیورسٹی، پیمرا سمیت 10 ادارواں کو فریق بنایا گیا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر درخواست میں...
سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔47 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ اور جسٹس صلاح الدین پنہور کا سماعت سے الگ ہونے کی وجوہات پر الگ نوٹ بھی شامل ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر الگ وجوہات تحریر کریں گے۔سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 27 جون کو فیصلہ سنایا تھا۔تفصیلی فیصلے کے مطابق ریویو پٹیشنز صرف آئینی بینچ ہی سن سکتا ہے، 13 رکنی آئینی بینچ کے سامنے نظرِ ثانی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی گئیں، آئینی بینچ کے 11 ججوں نے فریقین، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیے کے شہر استنبول میں جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بحیرہ مرمرا کے جنوب مغرب میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھبراہٹ کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ کچھ مقامات پر شہری دیر تک کھلے میدانوں میں موجود رہے تاکہ کسی ممکنہ آفٹر شاکس سے محفوظ رہ سکیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حکام نے شہریوں سے افواہوں پر...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پمز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے، خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض انجام دیے۔ شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی اور چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا...
اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ وزیر مملکت داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی واقعے کا پتہ چلا میں نے شدید مذمت کی اور میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں، مجھے وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری طور پر بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک واقعے پر میں صحافیوں سے معذرت کرتا ہوں، یہ واقعہ اچانک پیش آیا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے چند لوگ احتجاج کر رہے ہیں، ان کے چند لوگوں نے پولیس اہلکاروں سے مین ہینڈلنگ...
اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافیوں پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب میں پولیس داخل اور توڑ پھوڑ، ’اب تو صحافی پریس کلب میں بھی محفوظ نہیں’ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ طلال چوہدری کی صحافیوں سے معذرت اس موقع پر نیشنل پریس کلب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گفتگو...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری کو بحری قزاقی اور دہشت گردی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے امدادی کشتیوں میں سوار کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، جو انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے اور اس اقدام سے دنیا بھر میں عوامی غصہ مزید بڑھ جائے گا۔ تنظیم نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں اور کارکنوں سمیت امدادی کشتیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ یہ فلوٹیلا 31 اگست کو اسپین سے روانہ ہوا تھا...