2025-06-20@20:32:58 GMT
تلاش کی گنتی: 16666
«معاشی ایمرجنسی»:
(نئی خبر)
ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور ہم ان نئے ثبوتوں کو بین الاقوامی فورمز جیسے بین الاقوامی عدالت انصاف اور عالمی ریڈ کراس کو بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں صیہونی رجیم کی جارحیت کے نتیجے میں پانچ ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ صیہونی رژیم کی جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہسپتالوں اور ان کے اردگرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی وجہ سے کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کے علاوہ، مریضوں کو دھوئیں سے مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وقت ان پر طاری خوف اور اضطراب کو نظر...
واشنگٹن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعاون پرمبنی سکیورٹی فریم ورک کے فروغ میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا سرکاری دورہ جاری ہے جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹیجک امور کےنمائندوں سے ملاقات کی، اس ملاقات نے پاکستان کے اسٹریٹیجک وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں ممتازاسکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندگان سےگفتگو کی جس میں پاکستان کے اصولی مؤقف کو علاقائی اور عالمی معاملات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آج سہ پہر تین بجے کے قریب، کراچی ایئرپورٹ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر شدید ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رات 7 بجے ایئرپورٹ آمد اور کسی پروگرام کے لیے روانگی کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت اہم شاہراہوں کو قبل از وقت بند کر دیا ہے۔ہمارے رپورٹر نے بتایا کہ شاہراہ فیصل، اور دیگر متعلقہ راستوں پر گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی طرف رہنمائی شروع کر دی ہے، تاہم غیر یقینی صورتحال نے روزمرہ کے سفر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ...
عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہو گی، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے مذاکراتی عمل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عالمی برادری کو صیہونی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی ضمانت دینی ہوگی۔ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ایران ہمیشہ امن اورسکون کا خواہاں رہا ہے،اسرائیلی جارحیت کا غیر مشروط خاتمہ مسلط کردہ جنگ کو ختم کرنیکا واحد راستہ ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یورپی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات صرف ایٹمی پروگرام پر ہورہے ہیں،میزائل پروگرام پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی،امریکا ایران کے خلاف جارحیت میں فریق ہے،جب تک اسرائیل حملے بند نہیں...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں تبصرہ کیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد، چین نے فعال سفارتی اقدامات اپنائے ہیں، ایران اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا، اور تناؤ کو جلد کم کرنے کے لیے کوشش کی، تاکہ خطے کو مزید انتشار سے بچایا جا سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت میں موجودہ صورتحال کے بارے میں چار نکات پیش کیے، اور چینی موقف کی وضاحت کی۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات کا صحیح حل نہیں ہے، اور خطے میں تناؤ میں...
کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کچھ اسرائیلی ذرائع نے اسرائیلی رژیم کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کا اپنے اہداف پر کامیاب حملہ کرنے کی شرح جو کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہوئی ہے، وعدۂ صادق 1 اور 2 کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً ہر دو ایرانی میزائلوں میں سے ایک میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بناتا...
بیجنگ :وسطی ایشیائی ممالک کی شخصیات نے دوسری چین-وسطی ایشیا سمٹ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی کلیدی تقریر کی بہت تعریف کی اور ان کا یقین ہے کہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک “چین-وسطی ایشیا روح” کو آگے بڑھائیں گے اور چین-وسطی ایشیا تعاون میں نئی کامیابیوں کو مسلسل فروغ دیں گے۔ قازقستان سینٹر فار چائنا اینڈ سنٹرل ایشیا اسٹڈیز کے ڈائریکٹر روسلان ایزیموف کا خیال ہے کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی اپنی تقریر میں “چین-وسطی ایشیا کی روح” کی تجویز چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے تعلقات میں ایک اور بڑی پیش رفت ہے۔ وسطی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن...
— فائل فوٹو جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفول جنیوا میں ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق پُرامید ہیں۔جوہان وڈیفول کا کہنا ہے کہ بات چیت مزید فوجی لڑائی سے ہمیشہ بہتر ہوتی ہے، برطانیہ، فرانس، یورپی یونین ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے ایران کی ہتھیاروں کے لیے جوہری افزودگی سے دستبرداری ضروری ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کےساتھ مذاکرات میں ایرانی میزائل پروگرام بھی شامل کیا جانا چاہیے، ایران سنجیدہ ہو تو ہم مزید بات چیت کے لیے تیار ہوں گے۔
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو صادقین کیساتھ نہیں، وہ لاشعوری طور پر غزہ، ایران اور انسانیت کے قاتلوں ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے صہیونی ایجنڈے کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کو خبردار کیا کہ اس معرکے میں خاموشی، غفلت یا غیر جانبداری دراصل ظلم کیساتھ کھڑا ہونے کے مترادف ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان صدائے حق کے ساتھ واضح اور بے خوف انداز میں کھڑا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایران محض ایک ناجائز صہیونی ریاست کیخلاف نہیں لڑ رہا، بلکہ وہ اسلام، قرآن، انسانیت اور پاکستان کے دیرینہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نجی شعبہ کے ریٹائرڈ اور معذور ملازمین اور ان کے لواحقین کو تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں ایڈہاک انتظامیہ کے فائز ہونے کے باعث بدانتظامی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ جس کا خمیازہ ملک بھر کے لاکھوں بزرگ پنشنرز کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ای او بی آئی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے ادارہ کے سابق افسر تعلقات عامہ اور سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان کے ڈائریکٹر اسرار ایوبی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ای او بی آئی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کا ایک ذیلی...
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان کے قومی ہیرو سر عبدالستار ایدھی کی متاثر کن زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے یہ انکشاف پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس میں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے لوگ موجود ہیں جن پر ہم فلمیں بنا سکتے ہیں اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ہم فلمیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی ختم ہونے کے بعد ہم دفن کر کے ان کو بھول گئے۔ یہ فلم بنائیں گے تو بعد...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے اپنی شہادت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور ملک و ملت کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ایران کے سرکاری نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق، علی شمخانی نے آیت اللہ خامنہ ای کو ایک جذباتی پیغام میں کہا: "صبح فتح قریب ہے، ایران کا نام ہمیشہ تاریخ میں روشن رہے گا، اور شہداء کی مسکراہٹیں ہمارے مستقبل کا عکس ہوں گی۔" یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ایک حملے میں شمخانی شدید زخمی ہو گئے...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو ایران "زیادہ شدید اور افسوسناک ردعمل" دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ صہیونی ریاست اپنی جارحیت بند کرے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا: "ہم نے ہمیشہ امن اور استحکام کا راستہ اپنایا ہے، لیکن موجودہ حالات میں پائیدار امن صرف اسی وقت ممکن ہے جب صہیونی دشمن اپنی دشمنی ترک کرے اور دہشتگردانہ اشتعال انگیزیوں کو ختم کرنے کی ٹھوس ضمانت دے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملے بند نہ کیے تو ایران کی جانب سے "زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل" دیا جائے گا،...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کی طرف سے غیرمشروط طور پر جارحیت روکنے کو جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ جمعہ کو ایکس اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امن اور سکون کی خواہش کی ہے، لیکن موجودہ حالات میں جنگ کے خاتمے کا واحد طریقہ غیرمشروط طور پر جنگ بندی ہے اور دشمن کے حملوں کے مستقل خاتمے کے لیے ناقابلِ شکست ضمانتیں درکار ہیں۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکا نہ گیا تو ایران زیادہ سے زیادہ سخت جواب دے گا جس سے حملہ آور کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو خطہ کبھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ حملوں کی تعداد گھٹی ہے تاہم قطعیت میں اضافہ ہوا ہے یعنی فریقین ایک دوسرے کی اہم مقامات کو سوچ سمجھ کر، چُن چُن کر نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایرانی قیادت کی کوشش ہے کہ اسلحہ خانے کو استعمال کرنے کے معاملے میں دانائی کا مظاہرہ کیا جائے، میزائل برسانے کے معاملے میں جذباتیت نہ دکھائی جائے۔ دوسری طرف اسرائیل بھی محتاط ہوچکا ہے کیونکہ ایران کے داغے ہوئے میزائل جھپٹنے کی اُس کی صلاحیت و سکت میں بھی کمی آئی ہے۔ اسرائیل میں جانی نقصان کم ہوا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تاثر مٹٰی میں مل چکا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ دنیا میں تیل کے سب سے بڑے کنویں کویت اور ایران میں ہیں، اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے دنیا کی معیشت کو بہت فرق پڑے گا۔ اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دہشت گردانہ حملہ تھا، ایران کی لیڈر شپ پر حملہ کیا گیا اور جنگ بندی میں لیڈر شپ ہی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 10 کڑور 40 لاکھ بیرل دن کی کنزمپشن ہے، دنیا میں کچھ ہوتا ہے تو تیل کا ذخیرہ 12 روز سے زیادہ نہیں ہے، جاپان تک تیل بھی مشرقی وسطیٰ سے...
اسرائیلی اخبار یدیوت آحرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8,000 سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق، اب تک 30,000 سے زائد افراد نے عمارتوں یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ یہ درخواستیں ایران کی جانب سے کیے گئے مسلسل میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں، جنہوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں کئی شہروں کو متاثر کیا، جن میں بیرشیبہ، تل ابیب، اور حیفہ جیسے علاقے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل میں اندرونی طور پر نقل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایرانی حکام نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تعلق رکھنے والے ایک اور ایجنٹ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، جو ملکی دفاعی نظام سے متعلق انتہائی حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار جاسوس موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے ذریعے اسرائیلی حکام کو اہم سکیورٹی معلومات ارسال کر رہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک موساد کے آٹھ ایجنٹوں کو ایران کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک کو عدالت کی جانب سے سزائے موت بھی دی جا چکی ہے۔دوسری جانب...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین توڑے۔نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایران اسرائیل جنگ پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر استثنیٰ کیوں دیا جا رہا ہے؟ اسرائیل اپنے جرائم پر کبھی جوابدہ کیوں نہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے، پچاس ہزار فلسطینی شہید کر چکا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروعایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ نفیسہ شاہ کا...
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چین کے شہر کنمنگ میں چھٹے چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی، فورم کا موضوع مشترکہ ترقی کےلیے تعاون اور شمولیت ہے۔فورم میں پاکستان کی نمائندگی ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی کثیر الجہتی تعاون کا حامی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری نے خطے کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو بدل دیا ہے۔ چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیاچینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے پائیدار اور جامع ترقی کےلیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ جوابی حملوں کے بعد اسرائیل میں بےگھر ہونے والے شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارونوت کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے سبب ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا پڑا۔حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے اب تک 30 ہزار سے زائد درخواستیں حکومت کو جمع کروائی ہیں، جن میں گھروں، اپارٹمنٹس، دکانوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی اسرائیل اور تل ابیب کے نواحی علاقوں میں سب...
اسرائیلی عوام میں بڑھتے خدشات اور دباؤ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ "کام مکمل کریں" یعنی ایران پر فیصلہ کن حملہ کریں تاکہ جنگ جلد ختم ہو۔ اسرائیلی فوج اور حکومت کی جانب سے اگرچہ مسلسل برتری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، خاص طور پر فضائیہ کی جانب سے، جو ایرانی فضائی حدود میں باآسانی میزائل داغنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن عوامی سطح پر ایک اور قسم کی بحث جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق خدشہ یہ ہے کہ اگر امریکہ نے براہ راست ایران پر حملہ نہ کیا، تو یہ جنگ ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جو...
اسلام آ باد: اسپیشل انویسٹی گیشن فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے 2 برس میں ملکی آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبوں نے تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اپنے قیام کے دوسرے برس میں ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے میں کامیاب رہی۔ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں گوگل، مائیکروسافٹ اور سیسکو جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر میں انقلاب آ چکا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 2 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو آئی ٹی اسکلز ٹریننگ سے روزگار کے قابل بنانے کا منصوبہ فعال ہے۔ اسی طرح چین کے ساتھ 5 سالہ ٹیکنالوجی و اسکلز ٹرانسفر معاہدہے سے...
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ایران کسی سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ یہ بیان انہوں نے جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے اہم ملاقات سے قبل دیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا: "جب تک اسرائیل ہماری سرزمین پر حملے جاری رکھے گا، ہم کسی بھی فریق سے بات کرنے کو تیار نہیں"۔ انہوں نے مزید کہا: "ایران کی مزاحمت کے بعد مجھے یقین ہے کہ دنیا اس جارحیت سے خود کو الگ کر لے گی"۔ عراقچی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی ملاقات فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ہونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو یہ واضح ہوگا کہ مشرق وسطیٰ میں چین کا اثر و رسوخ محدود ہے۔مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے جانب سے امریکا کے خلاف ایران کو فوجی مدد فراہم کیے جانے کا امکان نہیں، البتہ وہ ایران کو دفاعی ساز و سامان مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سفارتی حمایت ضرور دے سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری مشترکہ بیان میں صرف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ چین کی جانب سے اسرائیل کے...
ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے۔اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کےلیے جمع کروائی جا چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت میں وکیل سلمان اکرم راجا اور بینچ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اصول موجود ہیں، خامیوں سے بھرپور فیصلے بھی اگر نا انصافی پر مشتمل نہ ہوں تو نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ کل کی سماعت میں ایک کارٹون کا ذکر ہوا۔ مجھے وہ کارٹون تو نہیں ملا لیکن ایک اور کارٹون دیکھا ہے۔ اس کارٹون میں ایک شخص کو باندھ کر مارا جارہا تھا، ریفری بھی اسے ہی مار رہا تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے جواب دیا ’’وہ کارٹون 2018 والا تھا‘‘۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے سلمان اکرم راجا...
وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قائم مقام قونصلیٹ محمد حسین حسینی اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات کی۔ وفد نے ایران پر اسرائیلی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اسرائیل خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے بھرپور جوابی حملے پر تحسین...
ایران سے مزید 125 پاکستانی وطن پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ایران سے مزید 125 پاکستانی وطن پہنچ گئے، پاکستانی شہری براستہ آذربائیجان لاہور پہنچے ہیں۔ ایران میں جاری کشیدگی کے دوران وہاں پھنسے پاکستانی طلباء اور زائرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے انخلا میں مدد کرنے پر آذربائیجان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میں اس عمل میں وزیرخارجہ جہیون بارموف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آستارا بارڈر پرآذربائیجان کےحکام اورعوام نے مدد کی۔خیال رہے اس سے قبل کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت نے بتایا تھا کہ 545 زائرین اور...

پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائیاں: غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور سم اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ملاقات کے موقع پر نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے اعلان کیا کہ سیاسی و آئینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ بلوچستان نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے خلاف نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی سیاسی و آئینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے نمائندہ وفد نے صوبائی صدر احمد جان خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو پشتون، بلوچ اقوام کے قومی وسائل اور قیمتی معدنیات پر قبضہ گیری کا غیر آئینی قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ...
دنیا کی نظریں یوکرین، غزہ، اور دیگر بحرانوں پر مرکوز ہیں، لیکن مشرقِ وسطیٰ میں جو تبدیلیاں خاموشی سے رونما ہورہی ہیں، وہ ایک بڑے اسٹرٹیجک طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں، خاص طور پر ایران اور پاکستان کےلیے۔ اگر ہم خطے کا جغرافیہ دیکھیں، تو اسرائیل کی سرحد اردن سے ملتی ہے، اردن کی شام سے، شام کی عراق سے، اور عراق کی ایران سے۔ اس تسلسل میں ایران وہ آخری ملک ہے جو اب بھی اسرائیلی اسٹرٹیجک دائرہ اثر سے باہر کھڑا ہے۔ پاکستان، جو ایران کا ہمسایہ ہے، ایک فطری اگلا پڑاؤ بن جاتا ہے، اگر ایران بھی اس منصوبے کا شکار ہوگیا جس نے شام اور عراق کو مفلوج کردیا۔ اردن کا اسرائیل سے امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایرانی میزائل حملے کی وارننگ دینے والے سائرن کی گونج سنائی دیتے ہی اسرائیلی ٹی وی چینل پر جاری لائیو نشریات افراتفری کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرز اور مہمان سائرن کی آواز سنتے ہی پریشانی کے عالم میں پروگرام ادھورا چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب دوڑ پڑے، اس اچانک ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان اور مہمان میز پر بیٹھے گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک فضا میں خطرے کا سائرن گونجتا ہے۔ لمحوں میں ماحول بدل جاتا ہے، میزبان بحث کو درمیان میں ہی چھوڑ کر اسٹوڈیو سے باہر نکل جاتے ہیں اور پروگرام فوراً معطل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر اور سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی شمخانی کی زندگی سے متعلق افواہوں پر ایرانی میڈیا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اُن کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل نے ایران پر اپنے پہلے روز کے حملوں کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ علی شمخانی حملے میں جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم ایرانی میڈیا نے اس دعوے کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علی شمخانی نہ صرف حیات ہیں بلکہ اُنہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔رپورٹس کے مطابق علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں...
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کی تعداد اسرائیل کے پاس موجود انٹرسیپٹرز سے کہیں زیادہ ہے، جس سے اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیت میں شدید کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور اگر ایران مکمل حملے کی جانب بڑھا تو اسرائیلی آئرن ڈوم اور دیگر دفاعی نظام ممکنہ طور پر تمام حملوں کو روکنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں تباہ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال خطے میں طاقت کا توازن متاثر کر سکتی ہے۔ تاہم امریکا خفیہ ذرائع سے اسرائیل کی بھرپور مدد کر رہا...
ایران(نیوز ڈیسک) ایران اور اسرائیل کی جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت پر ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کے نتیجہ میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اگر اسٹریٹ آف ہرمز کی بندش ہوتی ہے تو برینٹ خام تیل کی قیمت عارضی طور پر 90 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ یہ تعطل زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا۔ یہ آبی گزرگاہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے، اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں اسے دوبارہ کھولنے کی عالمی سطح پر فوری...
اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز استنبول :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیے کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ استنبول ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے قونصل جنرل فواد شیر اور سینئر سفارتی افسر جنید یوسف نے کیا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے دوران ایک خصوصی سیشن ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقد کیا...
جب افقِ تہران پرشب کی سیاہی گہری ہونے لگی،اورفضامیں معلق اذانِ مغرب کی بازگشت ابھی تھمی نہ تھی،اسی لمحے آسمان نے آتش فشاں کی صورت ایک نئی قیامت برپاہوتے دیکھی۔اسرائیلی جارحیت نے ایران کی فضائوں میں وہ آتش برسادی جس کی چنگاریاں صرف بارودنہیں،بلکہ ایک نئے عالمی بحران کااستعارہ ہیں۔ان حملوں کانشانہ فقط اینٹ وپتھر کی عمارات نہ تھیں،بلکہ وہ نظریے،وہ خواب اوروہ امیدیں تھیں جنہیں ایران برسوں سے اپنی جوہری پیش رفت کی صورت پروان چڑھارہاتھا۔اسرائیل نے تہران اوراس کے گردونواح میں کئی مقامات پرتباہ کن فضائی حملوں میں ایران کا جوہری پروگرام،وزارتِ دفاع کے دفاتر،تحقیقاتی تنصیبات، دیگرحساس عسکری تنصیبات اورتہران کافیول ذخیرہ،سبھی ایک جھلسادینے والے خواب کی مانندراکھ میں بدلنے کا دعویٰ کیاہے۔ ان حملوں کامقصدبظاہرایران کی جوہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، ایران کسی بھی فریق سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ردعمل کے بعد بظاہر دیگر ممالک اس جارحیت سے خود کو دور رکھنے میں ہی عافیت سمجھیں گے۔
آج ایران اور اسرائیل کے مابین جاری لڑائی کا آٹھواں دن ہے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کرے گا صدر ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں میں ایران پر حملہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے امریکہ سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، ایران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران واشنگٹن سے بات چیت نہیں کرے گا کیونکہ امریکہ ’’ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے۔‘‘ ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کبھی بھی سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتا، بالخصوص ہسپتالوں کو، جو کہ اسرائیلی کارروائیوں کے برعکس ہے جن میں دانستہ طور پر غزہ...
---فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت دے دی۔وزیراعظم کی زیرِ صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں پی این ایس سی کی کارکردگی پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے پاس مختلف نوعیت کے دس بحری جہاز ہیں، یہ دس بحری جہاز 724،643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے، دو ہفتے کے اندر اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان...
— فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج شام سے پنجاب میں پری مون سون کا آغاز ہوگا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے امکانات ہیں۔پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ترجمان کے مطابق منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارش متوقع ہے۔ ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز، گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ملک بھر میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد گرمی کی شدت...
سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب میں پاکستانی تاجروں کو درپیش کاروباری اور لیبر ویزوں کے سنگین مسائل کو حل کیا جائے۔ کاروباری برادری کو ان ممالک میں ویزوں کے حصول میں غیر معمولی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ان مسائل کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی تجارت شدید متاثر ہو رہی ہے۔صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ یہ ایک سفارتی سطح کا معاملہ ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔حکومت سینئر وفاقی وزیر کی سربراہی میں فوری اعلیٰ سطحی وفد ان ممالک میں بھیجے۔دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب سے ویزہ پالیسی میں نرمی کے لیے بات...
اپنے ایک ٹویٹ میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مسٹر گروسی! آپ نے IAEA کو اس ناجائز اور جارحانہ جنگ میں ایک فریق بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریقین سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ، ایران کے علاقے "فردو" میں ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گا۔ واضح رہے کہ رافائل گروسی کے اس بیان سے قبل میڈیا نے امریکہ کی جانب سے فردو جوہری تنصیبات کے خلاف بنکر بسٹر بم کے ممکنہ استعمال کی خبر دی تھی۔ تاہم حالیہ صیہونی دراندازی کے بعد...
اپنے ایک ٹویٹ میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مسٹر گروسی! آپ نے IAEA کو اس ناجائز اور جارحانہ جنگ میں ایک فریق بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریقین سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ، ایران کے علاقے "فردو" میں ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گا۔ واضح رہے کہ رافائل گروسی کے اس بیان سے قبل میڈیا نے امریکہ کی جانب سے فردو جوہری تنصیبات کے خلاف بنکر بسٹر بم کے ممکنہ استعمال کی خبر دی تھی۔ تاہم حالیہ صیہونی دراندازی کے بعد...
چین جنوبی ایشیا تعاون فورم کے چھٹے اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا پیسیفک ایمبیسیڈر عمران احمد صدیقی نے چینی نائب وزیرِ خارجہ سن وے ڈونگ سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے پاک چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا، فریقین نے تعاون، نئے چیلنجز اور مشترکہ مواقع کے تناظر میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے تذویراتی ابلاغ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے سی پیک کے تحت زراعت، کان کنی، انڈسٹریل پارکس، آف شور...
اسرائیلی سائنسدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس پر ایرانی میزائل حملے نے ان کی کئی سال کی تحقیق کو تباہ کر دیا ہے، اور کچھ سائنسی منصوبے ایسے بھی ہیں جنہیں اب دوبارہ شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 15 جون کو کیے گئے حملے میں انسٹیٹیوٹ کی دو تحقیقی عمارتیں براہِ راست میزائل کا نشانہ بنیں، جبکہ دیگر عمارتوں اور لیبارٹریز کو شدید نقصان پہنچا۔ ادارے کے نائب صدر برائے ترقی و ابلاغ، روئی اوزری نے بتایا کہ خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ اس وقت عمارتیں خالی تھیں۔ تاہم، کئی قیمتی سائنسی نمونے اور تجرباتی مواد مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ معروف سائنسدان ایلاڈ تساحور کا...
کوئی وقت تھا، جب امریکا بہادر دنیا میں فیصلے کیا کرتا تھا، لڑایا کرتا تھا، پھر ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے صلح کروایا کرتا تھا بالکل اسی بندر کی طرح، جس نے دو بلیوں کو کیک پر لڑتے دیکھا تھا۔ ایک کہتی تھی کہ میں کیک تقسیم کروں گی، دوسری کا کہنا تھا کہ تم انصاف اور مساوات کا حق ادا نہیں کرو گے، حق تلفی کرو گی۔ دونوں میں سے کوئی بلی بھی دوسری پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں تھی۔ بندر نے یہ منظر دیکھا تو اس کے دل میں لڈوؤں کے ساتھ ساتھ کیک بھی پھوٹ پڑا۔ اس نے دونوں بلیوں کو سمجھایا کہ لڑنا بری بات ہے۔ میں ہوں نا! ابھی کچھ ہی دیر میں...
اسرائیل(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے میزائل حملے کے خطرے کے باعث اسرائیلی نیوز چینل 14 کے اینکرز اور مہمان براہِ راست نشریات کے دوران سائرن بجتے ہی خوفزدہ ہو کر اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزائل حملے کا سائرن بجا، اسٹوڈیو میں موجود میزبان، مہمان اور پروڈیوسر فوری طور پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور پروگرام اچانک بند ہوگیا۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: “لائیو اسرائیلی ٹی وی مباحثے کے دوران جیسے ہی ایرانی میزائلوں کا الرٹ آیا، اینکر اور مہمان پروگرام چھوڑ کر دوڑ گئے۔” اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی مزاح اور تنقید کا نشانہ بنایا جا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی خزانے سے 4 بلین ڈالر کا بوجھ کرم کرنے کے لیے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران، وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دو ہفتے کے اندر اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے...
پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔ یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے...
وزیراعظم کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کیلئے بحری جہاز لینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی خزانے سے 4 بلین ڈالر کا بوجھ کرم کرنے کے لیے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران، وزیراعظم نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دو ہفتے...
کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے ہونیوالی فون کال لیک، تھائی وزیراعظم مشکل میں آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز بینکاک: فون کال لیک ہونے پر تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم یتونگاترن شیناوترا سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں تھائی لینڈ کی وزیراعظم کی کمبوڈیا کے سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم ہن سین (Hun Sen) سے کی گئی فون کال لیک ہوگئی تھی جس کے بعد اب انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے ممکنہ حل کی فون کال لیک گفتگو وائرل ہونے کے بعد ملک میں وزیراعظم کے خلاف غم وغصہ ہے اور ایسے میں وزیراعظم کی ایک اہم اتحادی جماعت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید تباہی پھیل گئی، متعدد گاڑیاں خاکستر ہو گئیں اور مائیکروسافٹ آفس کے نزدیک آگ بھڑک اٹھی۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ جمعے کی علی الصبح کیا گیا جب ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل ایک گنجان آبادی والے علاقے میں آ گرا، جس سے آس پاس کی عمارتیں، سڑکیں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو سخت نقصان پہنچا۔ اگرچہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مالی طور پر شدید خسارہ سامنے آیا ہے۔امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم کے مطابق دھماکے کے فوری بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے...
برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے متعلق کسی بھی عمل کی سختی سے مخالفت کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہونا ایران کے اندر سے ردعمل کو جنم دیگا، یہ ایران میں انتہاء پسند جذبات کے ابھرنے کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں کہ اس سے پنڈورا بکس کھل جائے گا۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر کو قتل کیا گیا تو انتہائی منفی ردعمل ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانیوں کے لیے حیرت انگیز چیزیں تیار کر لی گئی ہیں۔ ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے میں "کسی بھی مدد" کا خیرمقدم کرتے ہیں۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے ٹی وی کو یہ بھی بتایا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم مشرق وسطی کا چہرہ بدل رہے ہیں اور اب میں کہتا ہوں کہ ہم دنیا کا چہرہ بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی یا زوال ایک مقصد نہیں ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے امور پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور سمندری تجارتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں پی این ایس سی کے بیڑے میں فوری اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور لیز پر بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی بیڑے میں جہازوں کی کمی کے باعث سمندری راستے سے تجارت کے لیے قومی خزانے کو ہرسال قریباً 4 بلین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کرنا پڑتا ہے، جو معیشت پر ایک بھاری بوجھ ہے۔ وزیراعظم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) ایران کے خلاف اسرائیل کے مسلسل حملوں کے درمیان اسرائیلی عہدیدار بار بار اس بات کا اشارہ کرچکے ہیں کہ ان کا مقصد ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنا یا اسے گرانا ہے۔ ان خدشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے کہ ایران میں جاری افراتفری اطراف کے ملکوں میں بھی پھیل سکتی ہے۔ پاکستان کو اسرائیل کی جانب سے کسی دوسرے ملک کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کی قائم کی گئی نظیر پر تشویش ہے۔ مئی میں ہی ایٹمی ہتھیاروں سے لیس حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان چار دنوں تک تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔ پاک ایران سرحدی علاقوں میں بڑھتی کشیدگی، وجوہات کیا ہیں؟ پاکستان کے...
اسلام ٹائمز: اسوقت پاکستان کے تمام طبقات، عوام، افواج اور اداروں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہوگا۔ تمام غیر ضروری مباحث ترک کرکے صرف اور صرف پاکستان کے تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیئے۔ پاکستان کو اب دفاع کی جنگ اپنی سرزمین سے باہر لڑنے کی پالیسی اپنانی ہوگی۔ یہی وہ حکمتِ عملی ہے، جسکے تحت امریکہ اپنے دفاع کیلئے یوکرین، یورپ اور خلیجی ممالک میں اڈے قائم کرچکا ہے۔ ایران بھی اسی حکمت عملی پر گامزن رہا، یہی حکمت عملی پاکستان کو اپنانا ہوگی، تاکہ دشمن کو اپنے دروازے تک نہ پہنچنے دیا جائے۔ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ ایران کو اپنی بیرونی دفاعی فرنٹ لائن بنائے۔ یہ نہ صرف ایران کے دفاع کا تقاضا ہے،...

اسرائیلی فوج کے تہران میں جوہری تحقیقی مرکز پر حملے، 3 میزائل لانچرز کی تباہی اور ایرانی کمانڈر کو شہید کرنے کادعویٰ
اسرائیلی فوج نے رات گئے تہران میں ایرانی فوجی تنصیبات اور ایک جوہری تحقیقاتی مرکز پر وسیع فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، صہیونی فوج کے ان حملوں میں 60 سے زائد لڑاکا طیارے شامل تھے، جنہوں نے 120 بم اور میزائل داغے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں تہران میں واقع متعدد میزائل سازی کے کارخانے شامل تھے، جو ایران کی وزارت دفاع کے صنعتی مرکز کے طور پر کام کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق ان اہداف میں وہ فوجی صنعتی مقامات شامل تھے جہاں میزائل کے پرزے تیار کیے جا رہے تھے، اور وہ تنصیبات بھی جہاں میزائل انجن کے لیے خام مال تیار کیا...
اسرائیل مخالف ایک نئے سائبر گروپ ’سائبر سپورٹ فرنٹ‘ نے جمعرات کو اپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر سائبر محاصرے اور اس کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں پاسدارن ایران کی نمائندہ سائٹ ’تسنیم نیوز‘ کے مطابق یہ گروپ، جس کا عربی نام ’الجبهة الإسنادية السيبرانية‘ (الاسناد السیبرانیہ فرنٹ) ہے، نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ یہ مختلف عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے سائبر ماہرین پر مشتمل ہے اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کا حصہ ہے۔ بیان میں...
اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جسکے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم شامل نہیں ہوگی، ان کے مطابق حکومت کی توجہ اب ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نظام کو شفاف بنانے پر ہے، کیونکہ ٹیکس چھوٹ اور رعایت کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹیوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کی حکومتی تجویز کو عوام پر بلاجواز بوجھ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جب کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ٹیکس چھوٹ اور ایمنسٹی اسکیموں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ تاہم، کمیٹیوں نے اعلیٰ پنشنز اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمدن پر...
قومی ٹیم نے نیشنز کپ والی بال میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا، پاکستان نے چائنیز تائپے کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔ تفصیلات کے مطابق بحرین میں جاری ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2- 3سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدا میں ہی 2 گول داغ دیے تھے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔ تاہم، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی چائینز...
اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ...
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث تہران میں سفارت خانے کا آپریشن معطل کردیا ہے۔ پینی وونگ نے کہا کہ تمام آسٹریلوی عہدے داروں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران چھوڑنے کے خواہشمند آسٹریلوی شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔ چیک ری پبلک نے بھی تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، سیکیورٹی وجوہات پر سفارتخانے کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب تل ابیب میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ پر دھماکا ہوا ہے تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ایران پر فوجی دباؤ میں اضافہ کیا گیا، تو وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایٹمی بم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن اس کے پاس اتنی افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایک ایٹمی بم بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے حساس ایٹمی تنصیب فردو پلانٹ پر حملہ کرتا ہے یا سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو ایران ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے عمل کا آغاز کر...
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اس کو صرف سپریم لیڈر کی منظوری چاہیے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کیلئے سارے وسائل موجود ہیں اور وہ دو ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا لے گا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے ایران پر حملے کے لیے ٹرمپ کی جانب سے کانگریس سے منظوری لینے کے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتی حل میں دلچسپی رکھتے ہیں، اگر سفارت کاری کا امکان ہو تو صدر ہمیشہ اسے ترجیح دیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ طاقت کے استعمال سے بھی نہیں گھبرائیں گے...
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی مدد کے بغیر اسرائیل ایک روز بھی ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا ہے مگر خود فریبی کا شکار امریکا کے صدر ٹرمپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم مغربی اقوام جیسی نہیں کہ اس پر غلبہ حاصل کرلیا جائے اور من مانی چیزیں تھونپ دی جائیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران پر امن کی شرطیں تھونپی نہیں جاسکتیں اور نہ ہی ایران کو دباؤ کا شکار کیا جاسکتا ہے۔ قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ اِی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا امریکا سے مدد...
ایران کے سابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران طے کرے گا کہ جنگ کیسے ختم کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں جواد ظریف نے کہا کہ حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ نسل کش بزدل کو تو علم ہی نہیں کہ اس نے کس چیز کا آغاز کیا ہے۔ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران نے تین صدیوں میں کسی ملک پر حملہ نہیں کیا مگر ایران نے ابھرنے کی ناقابل یقین قوت کا بھی اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عمارتیں گرائی جاسکتی ہیں مگر علم کبھی تباہ نہیں کیا جاسکتا، خاص طور پر جب...
ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، جس سے علاقے میں شدید مالی نقصان ہوا، کئی گاڑیاں جل گئیں، اور مائیکروسافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جمعے کی صبح کیا گیا۔ ایرانی میزائل ایک رہائشی علاقے میں گرا جس کے باعث قریبی عمارتوں، گاڑیوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، لیکن مالی نقصان کافی زیادہ ہے۔ ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈم کا کہنا ہے کہ حملے...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے جمعرات کو واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی، ایرانی جوہری پروگرام، یوکرین جنگ اور آئندہ نیٹو سربراہی اجلاس پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ واشنگٹن میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس گروپ کے مطابق اب تک ان حملوں میں 639 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں...
ایران نے اسرائیلی حملوں میں اپنے سائنسدانوں کی شہادتوں کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیلی سائنس انسٹیٹیوٹ کو بھی ملبے کا ڈھیر بنادیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی حدود میں دور حملہ کرتے ہوئے اس کے سائنسی ادارے وائیزمین انسٹی ٹیوٹ کو نشانہ بنایا۔ وائیزمین انسٹی ٹیوٹ کا شمار اسرائیل کے بڑے اداروں میں ہوتا ہےجہاں کئی دہایوں سے سائنس کے مختلف شعبوں میں تحقیق کا کام جاری ہے۔ سائنس انسٹیٹیوٹ کی اس تباہی کو اسرائیلی حکام جنگ میں اہم دھچکا قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی سائنس دان پروفیسر اورن شولڈینر نے اس تباہی کو اسرائیلی سائنسی تحقیق کے گوہر نایاب پر حملہ قرار دیا ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جون 2025ء) گزشتہ جمعے کو اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اچانک حملے کے بعد سے کشیدگی میں کمی کے بجائے اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب یہ بحران دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ کشیدگی میں کمی کے بہت کم آثار نظر آ رہے ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی مہم میں شامل ہونے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔ یورپ کی سفارتی حل کی کوشش ایران اسرائیل تنازعے پر بات چیت کے لیے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعے کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس کا...
اسکردو ایئرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹورازم کو غیر معمولی فروغ حاصل ہو رہا ہے، بدھ کے روز اسکردو ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 16 پروازیں شیڈول تھیں، جس میں سے 14 مقامی پروازیں کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں شامل تھیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے بھی 7 پروازیں روانہ ہوئیں، جس سے ملک کے 3 بڑے شہروں اور اسکردو کے درمیان فضائی آمدورفت میں غیر معمولی اضافہ...
ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا پر ہونے والے حملوں کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ תיעוד נוסף מהזירה בבאר שבע צילום: דוברות כבאות והצלה@Itsik_zuarets pic.twitter.com/pMDtvrSbrp — כאן חדשות (@kann_news) June 20, 2025 ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق دیمونا میں اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر...
صیہونی حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم...
اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائیلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسرائیلی حکام نے یہ بھی مانا کہ...
ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس ایران کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔ برطانوی، فرانسیسی اور جرمن ہم منصب جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ سے جوہری پروگرام پر بات کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا انتہائی اہم اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔ دو روزہ اجلاس میں عباس عراقچی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں ایران اور فلسطین کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جون 2025ء) مسلح تنازعات میں جنسی تشدد سے جنگی چال اور دہشت پھیلانے کا کام لیا جاتا ہے۔ اس سے ناصرف متاثرین کی زندگی پر تباہ کن اثرات ہوتے ہیں بلکہ خاندانوں اور معاشروں کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے جس سے جنم لینے والی تکلیف، شرمندگی اور بدنامی کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال ہی جنگوں میں جنسی تشدد (سی آر ایس وی) کے 4,500 واقعات سامنے آئے تاہم حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ایسے واقعات میں 93 فیصد متاثرین خواتین اور لڑکیاں تھیں۔ Tweet URL بین الاقوامی قوانین کے تحت 'سی آر ایس وی' جنگی اور انسانیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اسرائیل اور ایران کے مابین جنگ کے باعث شہریوں کے بڑھتے ہوئے جانی نقصان، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور علاقائی عدم استحکام پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کے پابند ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے ایران بھر میں حملے اور ان کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، شہریوں کی زندگی کو خطرہ ہے اور پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ Tweet URL ان کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جون 2025ء) ایران کے خلاف اسرائیل کی بمباری شروع ہونے سے چند ہی روز قبل جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے خبردار کیا تھا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔دنیا بھر میں جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے اس ادارے کو 1957 میں اُس وقت قائم کیا گیا جب دنیا میں ایٹمی ٹیکنالوجی کی تیاری اور اس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ رہا تھا۔ 'آئی اے ای اے' اقوام متحدہ کا خودمختار ادارہ ہے جو ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ غذائی تحفظ، سرطان پر قابو پانے اور پائیدار ترقی کے...
روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مداخلت سے گریز کرے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور امریکا کے اس تنازعے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، روسی صدر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے ایک بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی افواج کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے امکان کا عندیہ دیا،...
امریکا میں ایران اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ: اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز امریکی ریاست وینیزویلا میں ایران اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہرین اسرائیل کیخلاف احتجاج کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔ ایرانی اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے ایران اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے میں ایران اور اسرائیل کی جنگ فوری رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت خوفناک...
اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسداران انقلاب کے سینیئر افسر کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا...
ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے،ترجمان وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کےلیے تمام ضروری سامان موجود ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کےلیے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔ ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔...