2025-09-19@03:23:15 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«چودھری کیخلاف»:
(نئی خبر)
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست پر پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت دی ہے کہ ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک سگنلز پر خواجہ سرا ،عورتوں اور بچوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
گولارچی (نمائندہ جسارت)آپریشن اور کارروائی سے قبل ہی ناہندگان اور بجلی چوروں کی دوڑیں لگ گئیں حیسکو افسران،رینجرز،پولیس سمیت لیبر ڈویژن کے چیئرمین پوری ٹیم کے ہمراہ گولارچی میں آپریشن و کارروائی۔تفصیلات کے مطابق حیسکو اہلکاروں نے گولارچی میں رینجرز کی مدد کے ساتھ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن کیا پہلے مرحلے میں احمد راجو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ناہندگان صارفین اور بجلی چوروں کی لائنیں کاٹ کر بجلی کی سپلائی معطل کردی آپریشن میں ایکسیئن حیسکو بدین وسیم کورائی اور عبدالستار لغاری کی نگرانی میں رینجرز کی مدد آپریشن میں پوری ٹیم کے ہمراہ ضلعی چیئرمین غوثہ خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ اس موقع ایکسیئن بدین وسیم کورائی اور ایس ڈی...
سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو روہڑی کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف رینجر پولیس کے ہمراہ آپریشن 40، نادہندگان کو حراست میں لیکر لاکپ کردیا، بعد ازاں بل ادا کرنیوالے صارفین کو چھوڑا گیا، سیپکو ٹیم کی جانب سے ایس ای ظہور نوناری، ایکسیئن کاشف گلزار شیخ، ایس ڈی او سجاد میمن کی قیادت میں رینجرز پولیس اور سیپکو عملے نے روہڑی کے علاقوں جی ٹی روڈ،لوکوشیڈ کھری،میمبرانی،بکرا پیڑی علیواہن،ڈھلو علیواہن میں نادہندگان کے خلاف آہریشن کرکے چالیس سے زائد صارفین کو پولیس موبائلوں میں بیٹھا کر روہڑی تھانے پرلاک اپ کردیا ، گرفتار صارفین نے بتایا کہ سیپکو کی جانب سے بلا جواز کی ڈیڈ کشن لگا کر بل لاکھوں روپے میں پہنچا دیا، بلز کو درست بھی...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کا رینجرز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 7 روز کے دوران لیسکو نے شہر بھر میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی ہے۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق، آپریشن میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ علاوہ ازیں، شہر کے مضافاتی علاقوں میں واقع ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز لیسکو کے چیف شاہد حیدر نے بتایا کہ رینجرز کی معاونت کے بغیر بااثر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنا...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کی رہائشی مسمات ناہید نیاز بنت نواب خان نے اپنے بھائی امتیاز ویسر اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نیاز ویسر نشے کا عادی ہے بلا وجہ مجھ پر تشدد کرتا ہے، گزشتہ 3 دسمبر کی رات بھی مجھے لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی جان بچا کر قاسم آباد میں رہائش پذیر اپنے بھائی امتیاز ویسر کے گھر پناہ حاصل کی جس کے بعد شوہر نیاز ویسر نے ایس ایس پی آفس جیکب آباد کے شیٹ کلرک عبدالکریم عرف کرو ویسر کے ساتھ میرے بھائی امتیاز کے خلاف گڑھی یاسین تھانے میں دھمکیاں دینے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے، مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا. اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کےخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا.(جاری ہے) شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا...
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) بجلی چوروں و نادہندگان کے ساتھ کسی صورت بھی رعایت نہیں کی جائے گی، ڈیفالٹر صارفین اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے بروقت بجلی کا بل فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر حیسکو قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو انجینئر حیسکو ڈویژن ٹنڈوآدم اختیار احمد میمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹر صارفین سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بروقت بل ادا کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو چیف حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری اور سرکل آفیسر نوابشاہ فرمان ڈھانی کے احکامات کے پیش نظر بجلی چوروں و نادہندگان...
شوہر پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ سے خاتون نے شدید پریشانی میں 15 ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کال کی۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر بہیمانہ تشدد کرتا ہے۔ میرے سگے بھائی زبردستی صلح پر مجبور کررہے ہیں اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے ذریعے خاتون کے کیس کی مکمل پیروی کی گئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو فوری موقع پر بجھوایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی پیشرفت کے دوران...
اٹک کے شہر حسن ابدال میں بجلی چوری کے خلاف چھاپہ مارنے پر مالک مکان نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اہلکاروں پر کتے چھوڑ دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حسن ابدال میں آئیسکو اہلکاروں نے بجلی چوری پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں چھت سے گزرنے والی مین لائن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی، چھاپے کے دوران گھر کی خواتین نے آئیسکو اہلکاروں کے خلاف شور مچانا شروع کر دیا۔ اس دوران مالک مکان نے اہلکاروں پر پالتو کتے چھوڑ دیے انہوں نے بھاگ کر جان بچائی، بھاگنے کے دوران ایک اہلکار مسعود گر کر شدید زخمی ہوا جس کے باعث اس کی ایک ٹانگ اور ہاتھ ٹوٹ گئے۔ پولیس نے تھانہ صدر حسن...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع بدین کے شہر گولارچی کے گوٹھ چک نمبر 14 اور لطیف آباد حیدرآباد کی رہائشی مسمات لال خاتون نے با اثراد افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور اپنے تحفظ کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بچوں سمیت احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے 26 دسمبر کو حیدرآباد میں منظور علی چانڈیو نامی شخص سے دوسری شادی کی، جس کے بعد علاقے کا بااثر شخص رضا محمد اور اس کے ساتھی ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم چودھری سرفراز نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرفراز نے کہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔ چودھری سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے...
پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائن دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشنِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اورمطالبہ کیا کہ گلشنِ معمار کی...
کراچی: جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشن ِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ گلشن ِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیاء پرویز،ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل،منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا ودیگر نے خطاب کیا۔ ابوضیاء پرویز نے...
کو ئٹہ( آئی این پی ) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کے کنکشنزبلاتفریق منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی بھی کئے جارہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے اس خصوصی مہم کے تحت صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث تقریبا 9270صارفین کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس اسٹیشنز میں درخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں جن میں سے650بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوچکے ہیں۔اسکے علاوہ بجلی کے میٹروں کو شنٹ،ٹیمپرنگ...
ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تسلسل کے طور پر انجام دی جانے والی ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں...