2025-12-13@15:14:06 GMT
تلاش کی گنتی: 153
«ڈاکٹرز ایسے ہیں جن»:
(نئی خبر)
کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و انکے شہید رفقاء کی یاد میں کانفرنس بعنوان ’’شہید آیت اللہ رئیسی کی حکمرانی کا ماڈل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شہید آیت اللہ رئیسی کی صاحبزادی، ممتاز علمی شخصیت و تہران یونیورسٹی کی استاد پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔ اس موقع پر کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے مسئول ڈاکٹر واحد اصغری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر سعید طالبی نیا،...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار تباہی کا نہیں بلکہ خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کا ذریعہ ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 28 مئی کا دن اس عہد کی تکمیل کا دن ہے جو قیام پاکستان کے وقت کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے نہ...
ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کی دوستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے والد صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے...
ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی نے ایرانی قیادت کی جانب سے پاکستان کی دوستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستانی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے والد صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے سابق ایرانی صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی صاحبزادی ڈاکٹر ریحانہ سادات رئیسی کی قیادت میں ایرانی وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول...
سٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سیاست ، معشیت ، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان...
کراچی: سندھ میں بچوں کے سب سے بڑے اسپتال (این آئی سی ایچ) میں طبی اور انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔ این آئی سی ایچ میں انتظامی بحران کے خلاف مظاہرین نے کہا کہ اسپتال میں کولنگ سسٹم ناکام ہوچکا ہے، جس سے آئی ٹی یو اور وارڈز کی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے اور حکومت تعیناتیوں میں تاخیر کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی ناقص صورت حال کے باعث ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعات معمول بن چکے...
فاروق ستار—فائل فوٹو ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی خوشدامن کا انتقال ہو گیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی خوشدامن انتقال کر گئی ہیں۔دریں اثناء اس حوالے سے ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک جوڑا بانجھ پن جیسے سنگین مسئلے سے دوچار ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ خواتین میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ’پولی سسٹک اووری سنڈروم‘ Polycystic Ovary Syndrome (PCOS) ہے، جو تولیدی عمر کی تقریباً 52 فیصد خواتین کو متاثر کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین امراضِ نسواں کے مطابق پی سی او ایس اب خاموشی سے پاکستانی خواتین میں ہارمونل عدم توازن، بانجھ پن اور حمل ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر زبیدہ مسعود نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی ’پی سی او ایس، ایڈولیسنٹ اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ سوسائٹی‘ کی جانب سے منعقدہ ایک آگاہی سیمینار میں کیا، جسے ایندومیٹریوسس اینڈ ایڈینومائیوسس سوسائٹی...
ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں خصوصی عہدہ تخلیق کرکے ڈاکٹر سہیل راؤ کو ڈائریکٹر ایمرجنگ کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا رجسٹرار نے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سہیل راؤ اس سے قبل بھی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں اہم عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور دہری نیشنلٹی ہونے کے باعث انھیں ڈالرز میں تنخواہ ادا کی جاتی تھی۔تاہم شدید اعتراضات کے بعد انھیں فارغ کر دیا گیا تھا، لیکن قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی سے تین روز قبل انھیں رضاکارانہ بنیاد پر ڈائریکٹر ایمرجنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نعیم طاہر کے مطابق وہ پہلے بھی ڈاؤ میں تعینات...
کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کے حالات بہتر کر رہے ہیں۔ریفارمز کے بعد بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے او پی ڈی کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہے۔مریضوں کے علاج و معالجہ...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...
MANCHESTER: بھارتی نژاد برطانوی ڈاکٹر ممتاز پٹیل تاریخی رائل کالج آف فزیشنز(آر سی پی) کی 123 ویں صدر منتخب ہوگئیں اور انہوں نے پہلی ایشیائی اور مسلم صدر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ممتاز پٹیل دنیا بھر میں 40 ہزار ارکان پر مشتمل برطانیہ کی رائل کالج آف فزیشنز کی 123 ویں صدر منتخب ہوئی ہیں اور یہ برطانیہ میں ایک ہائی پروفائل عہدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ممتاز پٹیل شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے لینکا شائر میں پیدا ہوئیں اور ان کے والدین بھارت سے ہجرت کرکے وہاں منتقل ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر ممتاز پٹیل مانچسٹر میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ ماہر امراض...
سابق مستقل مندوب کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے۔ سابق مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد کے دورے کی کوئی خاص اہمیت نہیں، ملک میں ایسے دورے ہوتے رہتے ہیں، امریکی کانگریس کے وفد نے مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا اور ایران...
تین ماہ میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے. پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دیگر ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکہ جانے میں کامیاب ہو رہا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 1061 پاکستانی گریجوایٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال 534 اور 2022 میں 314 پاکستانی گریجوایٹس نے ان پروگرامز میں کامیابی حاصل کی تھی ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ امریکہ منتقل ہونے کو ترجیح کیوں دے رہا ہے اور اس منتقلی کا طریقہ کار کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ بہتر...
اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہم اکثر وٹامن ڈی کو ہڈیوں کی صحت اور دھوپ کے ساتھ جوڑتے ہیں، لیکن تحقیق اور ماہرین کا ایک بڑھتا ہوا گروہ یہ بتا رہا ہے کہ وٹامن ڈی کا ایک اور اہم پہلو ہے: آپ کی آنتوں کی صحت۔ جی ہاں، وہ غیر متوقع باتھروم کے دورے، کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا اور دائمی حالات جیسے آئی بی ایس (یک ایسا بیماری ہے جس میں آنتوں میں غیر معمولی حرکت یا افعال کے باعث پیٹ میں درد، گیس، پھولنا اور اسہال یا قبض کی شکایات ہوتی ہیں) یا آئی بی ڈی (سوزش آنتوں کی بیماری) بھی وٹامن ڈی سے منسلک ہو سکتے ہیں، جسے ہم اکثر نظر انداز کرتے...
نجانے کیوں یہ تین اپریل کا دن اور شب پاکستانی سیاسی تحریک کے دلسوز واقعات اپنے دامن میں سمیٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ عوام ابھی تک چار اپریل بھٹوکی عدالتی پھانسی کے واقعے کو ہی نہ بھول پائے ہیں کہ اس برس کمیونسٹ تحریک اور ڈی ایس ایف طلبہ تحریک کے ہر اول دستے کے اہم رہنما ڈاکٹر ہارون کے انتقال کی خبر نے سب دوستوں کو غمگین کردیا۔ ابھی دوست ڈاکٹر ہارون کی سیاسی و طلبہ تحریک کے دنوں کو یاد کر رہے تھے کہ سوئیڈن سے رات گئے افسوسناک خبر آگئی کہ آمر جنرل ضیا کے خلاف لائلپورکی صحافی تحریک کا اہم ساتھی اور ترقی پسند شاعر مسعود قمر اپنی پیدائش کے دن مٹی کی...
آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ملکی صدر اسی ماہ میں اپنے ایرانی ہم منصب کی میزبانی کرنیوالے ہیں اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹرینڈ نے دارالحکومت باکو میں ایرانی سفارتخانے سے متعلق ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان عنقریب ہی جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر باکو پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ماہ اپریل میں طے ہے جس کے دوران ایک مشترکہ بزنس میٹنگ بھی منعقد ہو گی اور کئی ایک دوطرفہ معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر باکو میں موجود ایرانی صدر کے مشیر سیاسی امور مہدی سنائی نے آج ہی...
سڈنی( نیوز ڈیسک )آسٹریلیا کا ایک دور دراز قصبے میں ڈاکٹر کی پوسٹ کے لیے منہ مانگی تنخواہ دی جا رہی ہے لیکن وہاں کوئی نہیں جانا چاہ رہا۔ ڈاکٹر کی اس پوسٹ کے لیے 6,80,000 آسٹریلوی ڈالر ($4,28,000) تک کی تنخواہ، مفت رہائش اور ایک کار کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ اس قصبے کا واحد ڈاکٹر جلد ہی وہاں سے جا رہا ہے اور اتنی پرکشش تنخواہ و مراعات کے باوجود وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں جانا چاہتا۔ ریاست کوئنزلینڈ کے دور افتادہ قصبے جولیا کریک، جس کی آبادی 500 نفوس پر مشتمل ہے ایک فیملی فزیشن کی تنخواہ ریاستی دارالحکومت برسبین کے مقابلے میں تقریباً دُگنی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ برسبین یہاں سے 17 گھنٹے...
مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع ڈی آئی خان کے زیر اہتمام سالانہ دعوتِ افطار بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام حسن ع و برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اختتام پر افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ممبران آئی ایس...
—فائل فوٹو نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مبین راجپوت نے بتایا ہے کہ اسپتال سے غیر حاضر 8 ڈاکٹرز کی تصدیق ہو گئی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال نوشہرو فیروز نے بتا ہے انہوں نے غیر حاضر ڈاکٹرز سے متعلق سیکریٹری صحت سندھ کو خط ارسال کر دیا ہے۔ غیر ضروری سرجریز کی بڑھتی شرح ...کہتے ہیں، ’’زندگی کی قدرو قیمت جاننی ہو یا بےبسی،... انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کئی برس سے غیرحاضر ڈاکٹرز میں 3 خواتین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ایم ایس نے کہا کہ تمام غیر حاضر ڈاکٹرز تنخواہ سمیت تمام مراعات لے رہے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم ایک پیج پر تھی، قومی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، سوشل میڈیا پرکوئی کوڈ آف کنڈٹ ہونا چاہیے، حالیہ دہشت گردی پر ملک دشمنوں کی زبان بولی گئی، ملک پر بانی پی ٹی آئی کو فوقیت دینا قابل قبول نہیں ہے، پی ٹی آئی ایسا راستہ اختیارکرے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملک پر بانی پی ٹی آئی کو فوقیت دینا درست نہیں، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو ایسا راستہ...
اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے ایران-امریکہ تعلقات، نیوکلیئر ڈیل اور مشرقِ وسطیٰ کے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا اور وہ صرف باوقار اور ہوش مندانہ مذاکرات میں شریک ہوگا۔ ایران کی تاریخ اور عزم کو دیکھتے ہوئے، یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا۔ ڈاکٹر راشد عباس نقوی کے ساتھ ایران-امریکہ تعلقات اور نیوکلیئر ڈیل پر گفتگو سوال: ڈاکٹر صاحب، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل پر بات چیت کے حوالے سے کیا کہا جا رہا ہے؟ اور کیا ایران اس پر تیار ہے؟ ڈاکٹر راشد نقوی: ڈونلڈ ٹرمپ کا اندازِ...
پروگرام میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کے زیرِ اہتمام پاراچنار پریس کلب کے سامنے 30ویں برسی بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و یاد جملہ شہدائے پاراچنار کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر مظہر طوری، سینئر احباب حبیب حسین، مسرت منتظر اور علامہ سید معین حسین نے شرکاء سے خطاب کیا۔ جس میں افکار شہید ڈاکٹر و شہداء پاراچنار کے حوالے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام میں علمائے کرام، سینئر احباب، جملہ مومنین اور تنظیمی برادران نے شرکت کرکے شہید...
لاہور: رمضان المبارک میں زکوٰۃ، صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی ادائیگی کے حوالے سے لوگوں میں کافی سوالات پائے جاتے ہیں۔ زکوٰۃ کن افراد کو دینی چاہیے، صدقہ فطر کی مقدار کیا ہونی چاہیے، اور فدیہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ان تمام امور پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم فریضہ ہے اور قرآن و حدیث میں اس کی سخت تاکید کی گئی ہے۔ زکوٰۃ ان افراد پر فرض ہوتی ہے جن کے پاس مقررہ نصاب سے زائد مال ایک سال تک موجود...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا برطرفی سے تین دن پہلے ہی استعفیٰ دیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گذشتہ روز ایم ایس میواسپتال ڈاکٹر فیصل مسعود کو برطرف کیا اور گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔ اب پتہ چلا کہ ڈاکٹر فیصل تو تین دن پہلے ہی استعفیٰ دےچکے تھے، ڈاکٹر فیصل نے کئی بار پنجاب حکومت سے فنڈ مانگے تھے اور فنڈز نہ ملنے پر ڈاکٹر فیصل نےاستعفیٰ دیا۔ مریم نواز نے اسپتال میں سہولتیں نہ ملنے پرڈاکٹر فیصل کو جھاڑ پلائی اور عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ میو اسپتال اس وقت پونے چار کروڑ روپے کا مقروض ہے...
خصوصی نشست سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس، رکن مرکزی نظارت انوارعلوی اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انجم ترمذی نے خطاب کیا اور شہید کی ملت تشیع پاکستان کیلئے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر نقوی نے مرقد منور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سفیرانقلاب، بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمدعلی نقویؒ کی 30ویں برسی کے موقع پر مزارِ شہید پر دعائے کمیل کی روح پرور نشست کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی نشست سے مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان حیدر عباس، رکن مرکزی نظارت انوارعلوی اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری انجم ترمذی نے خطاب کیا اور...
منہاج القرآن کے سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب استطاعت مسلمان پر روزے فرض کیے ہیں۔ رمضان المبارک ایمان کی تجدید اور گناہوں سے مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایمان کی تجدید کا مہینہ ہے۔ مومنین عبادت و صدقہ و خیرات کے ذریعے رمضان المبارک کی برکات حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل...
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر وقت صحت کے شعبے کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں حالانکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہفتہ کے روز بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے مقامی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مقامی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر کے مقامی چھٹیاں کرنے اعلان کیا ہے۔ صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم...
خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ ہم ایران کی شاہد یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے درمیان علمی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ مستقبل قریب میں ہم ان دو باوقار تعلیمی اداروں کے درمیان وسیع تعاون کا مشاہدہ کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہد یونیورسٹی ایران اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے شاہد یونیورسٹی ایران کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمان زمانی اور وائس چانسلر شاہد یونیورسٹی کے خصوصی مشیر ڈاکٹر محمد حسین کے ہمراہ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے...
ٹنڈو جام: رکن سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر مسعود اقبال کاشتکاری کے حوالے سے نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
ٹنڈو جام: رکن سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر مسعود اقبال کاشتکاری کے حوالے سے نمائش میں تصاویر دیکھ رہے ہیں
مقتول کالے پالک بیٹا لطیف اور ڈرائیور گرفتار،موت کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی گئی ا بتدائی تفتیش میں حاصل شواہد سے واضح ہے کہ شاعرکو قتل کیا گیا ہے،ڈاکٹرفرخ علی لنجار معروف شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کی گزشتہ روز گھر سے جھلسی حالت میں ملنے والی لاش کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے شاعر و ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو قتل قرار دے دیا۔ پولیس نے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی موت کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی گئی، ابتدائی تفتیش میں حاصل شواہد کی بنیاد پرواضح ہے کہ شاعرکو قتل...
ڈاکٹر آکاش انصاری(تصویر سوشل میڈیا)۔ معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹر آکاش کی موت حادثاتی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سندھی شاعر آکاش انصاری جاں بحق: واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، ڈاکٹرز نے تصدیق کی...
کراچی(نمائندہ جسارت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں پوسٹ مارٹم میں تشدد اور حقائق چھپانے کے الزام میں میڈیکو لیگل آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی گرفتاری ایف آئی اے میرپورخاص نے کی، ملزم پر ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جب کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں...
چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
ڈاکٹر فاروق ستار : فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے خلاف مظاہروں کی مذمت کرتے ہیں، ان کے خلاف مظاہرے شرپسندی تھے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مظاہرین کے چہرے واضح ہیں، تحقیقات کرکے تادیبی کارروائی کریں گے، اختتام اچھا ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، ایم کیوایم کل کے واقعے سے آگے نکل گئی۔ جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرے گا اس کےخلاف کارروائی ہوگی، فاروق ستارفاروق ستار نے کہا کہ آج ہم نے منتخب نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر تعمیر و ترقی کا لائحہ عمل طے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ...
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم —فائل فوٹو پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جغرافیائی، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں انقلابِ ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کا رخ صلاحیتوں کو بڑھانے، علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور معیشت کو بہتر بنانے کی طرف ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایک سال کے دوران اعلیٰ سطحی وفود نے دورے کیے ہیں جو ہمارے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ 23 ماہی گیروں...
ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنرز نے ممتازسائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو ایم اے رؤف لیبارٹری کا پہلا چیئر ہولڈر مقرر کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان اور مصطفیٰ (ﷺ) انعام یافتہ شخصیت ہیں،یہ تقرری بائیوآرگینک اور نیچرل پروڈکٹس کیمسٹری کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔ ایم اے رؤف لیبارٹری کا افتتاح ایک پروقار تقریب میں کیا گیا،معروف چینی سائنسدان وماہر تعلیم پروفیسر ژاؤ یوفین نے باضابطہ طور پر لیبارٹری کا افتتاح کیا،اس موقع پر یونیورسٹی کے ریکٹر اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری بین...
علامہ آغا سید مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی...
وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد شہزاد نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شا اللہ آج کی یہ قومی تعلیمی کانفرنس فکر و شعور کے نئے دروازے کھولے گی۔ مکالمہ سے مشکلات کا حل نکلے گا، ملک بھر سے بڑی تعداد ماہرین تعلیم کا یہاں جمع ہونا ملکی ترقی اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے ان کی فکر مندی واضح ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام قومی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ موجودہ نظام تعلیم مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے، بہتری کی کوششوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ازسرنوء نیا تعلیمی نظام لایا جائے جو اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالی نسل پروان چڑھائے۔ منہاج...
جدہ ( رپورٹ؛سید مسرت خلیل)خاتون ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلرسعودی عرب بزنس ووم ڈاکٹرسمیرا عزیزاور جسارت سے انٹرویو دیا، جس میں انھوں نے پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تجارت کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کوسعودی صارفین سے متعارف کرانا اوراپنیاحداف کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پرٹریڈ ڈویلپمنٹ آفیسر فہد چودھری بھی موجود تھے۔ ٹریڈ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی آف(ٹڈاپ) پاکستان منسٹری آف کامرس کے تحت جدہ میں اولین “میڈان پاکستان” نمائش 5 تا 7 فروری 2025 جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگی۔ جس میں پاکستان کے 100 سے زائد معروف ایکسپورٹرز/مینوفیکچررز پریمیم مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ یہ بات پاکستان قونصلیت جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کی 77سالہ سفارتی تاریخ کی اولین خاتون ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلرمحترمہ سعدیہ خان...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط...
ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی،چیئرمین بورڈ آف گورنرزایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو ہر صورت بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانا پڑے گی، مریضوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کی مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے) ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سےپیش آنے کےلئے ٹریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ایک ماہ کے اندر 12 بیڈز کا سرجیکل آئی سی یو بھی کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ آپریشن تھیٹرز کا اضافہ کر...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام علاج کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کا حق رکھتی ہے، جس کے لیے حکومت، ینگ ڈاکٹرز اور تمام اسٹک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ سرکاری اسپتالوں میں علاج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جن میں مستقل ملازمتیں، تنخواہوں میں اضافہ، پروموشنز، رہائشی سہولیات، اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے اتفاق رائے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی...
محراب پور(جسارت نیوز)سندھ ہماری ماں ہے اور دریائے سندھ ہماری سانس ہے ہم دریائے سندھ سے 6 کینال بناکر دریائے سندھ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔سندھ ترقی پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے نوشہرو فیروز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دریائے سندھ سندھ اور سندھی قوم کی ملکیت ہے نوشہرو فیروز کے عوام کی لازوال جدوجہد رہی ہے، جمہوریت کی بحالی کیلئے جانیں قربان کیں، اب قربانیوں کا وقت آگیا ہے،آصف زرداری نے اپنی صدارتی نشست بچانے اور بلاول کو وزیر اعظم بنانے کیلئے دریائے سندھ بیچ دیا ہے لیکن دریائے سندھ کسی کی ملکیت نہیں ہے اس کا مالک سندھ ہے، سندھ کی زرعی زمینیں پی پی پی کے حکمرانوں نے غیروں...
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
حیدرآباد: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر روشن چانڈیو و دیگر پریس کانفرنس کر رہے ہیں
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر روشن چانڈیو نے کہا ہے کہ سول اسپتال جامشورو اور حیدرآباد میں ڈاکٹرز کی تعیناتی پر میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو دوبارہ تعینات کرکے ینگ ڈاکٹرز کی حق تلفی کی جا رہی ہے، وائس چانسلر لمس سفارشی کلچر کو فروغ دے کر ینگ ڈاکٹرز کو ملازمت سے محروم کر رہے ہیں، حکومت اس کا فوری نوٹس لیں۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارسلان، رانا اشفاق، غفران میمن، عاقب اور نوید کھوسو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سول اسپتال میں احتجاج کے دوران او پی ڈی بند ہوجاتی تھی، تاہم ہم...
ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اپنی ایک ملاقات میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ مستقبل قریب میں تجارت و اقتصاد کے شعبے میں ہمارے لئے معاون ثابت ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر "ولادیمیر پیوٹن" نے آج ایرانی صدر "ڈاکٹر مسعود پزشکیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ ہم دونوں ممالک ایک دوسرے کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کے اعلیٰ اہداف ہیں۔ آج ایران، روس کے ساتھ تعلقات میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ارادہ روابط کی دنیا میں بہت اہمیت رکھتا...
پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مظلوم فلسطینیوں کی آہیں ناجائز ریاست کے باپ امریکہ کو جلا کر بھسم کر دیں گے، ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کے پیش نظر اسرائیل کو مجبورا اب غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے نومنتخب ذمہ داران کا اجلاس جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دے، آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے محض...
اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ کے ترجمان نے کہا کہ حقائق چھپانے کیلئے ینگ ڈاکٹرز پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔ جسے فوری ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ فارماسسٹ الائنس نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں اور ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کے درمیان تنازعہ میں ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز پر درج ایف آئی آر ختم کی جائے۔ اپنے بیان میں ینگ فارماسسٹ الائنس کے ترجمان نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج واضح طور پر دکھا رہی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر بہار شاہ پر ڈی جی ہیلتھ نے حملہ کیا،...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
نوشہروفیروز میں دلیپوٹا فری لرننگ اینڈ اسکلز سینٹر کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر امان اللہ پنہور خطاب کررہے ہیں
نوشہروفیروز میں دلیپوٹا فری لرننگ اینڈ اسکلز سینٹر کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر امان اللہ پنہور خطاب کررہے ہیں
محسن نقوی کی اولڈ ایج ہوم آمد ، ضعیف العمر شہریوں کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ، اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔ ...