2025-07-06@02:14:25 GMT
تلاش کی گنتی: 53385

«کر دی گئی ہیں»:

(نئی خبر)
    کانگریس صدر نے کہا کہ آپریشن سندور کے چلتے مودی حکومت نے کہا کہ ہم پاکستان کو برباد کردیں گے، جس میں اپوزیشن نے انکا مکمل ساتھ دیا، لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کے سبب ہی آج تمام ممالک ہمارے دشمن بنتے جا رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے تلنگانہ کے حیدر آباد میں پارٹی کارکنان کی میٹنگ سے خطاب میں "آپریشن سندور" کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کہتا ہے اس نے جنگ ختم کی، لیکن نریندر مودی اس بات پر خاموش ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ دنوں بڑھی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت...
    حیدرآباد: سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ ہوگیا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شعیب ملک سے طلاق کے بعد سے دبئی میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مقیم ثانیہ مرزا نے اپنی فیملی میں نئے اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں۔ یہ اضافہ بلی کے بچے کا ہے جس کو انہوں نے خاص نام دیا ہے اور اذہان کے اس کے ساتھ کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔ ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کو کہا کہ "سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ نہیں۔" ثانیہ نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن شیئر کیا جس میں لکھا کہ...
    پشاور:ایمل ولی خان نے کہا کہ 18 افراد سیلاب میں جاں بحق ہوئے یہ سانحہ ہے—فائل/فوٹو: اسکرین گریب پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے۔ صدر اے این پی ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع پر بنائی گئی وزیراعظم کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، کمیٹی میں نامزد چئیرمین کو اے این پی شانگلہ کا صدر بھی قبول نہ کرے، وہ قبائلی علاقوں کی نمائندگی کیسے کرے گا، پنجاب سے لائے گئے کمیٹی اراکین پختون روایات کو کیا جانیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم سے پیچھے ہٹے تو...
    وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کی تنظیمِ نو کے باوجود اس نے پاکستان سے وابستگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ اطلاع ہے مائیکروسافٹ پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور کر رہا ہے، یہ اقدام پاکستان سے انخلا نہیں بلکہ شراکت داری پر مبنی ماڈل کی طرف منتقلی ہے۔ وزارت آئی ٹی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا بار بار آمدنی کے حامل ماڈل کی طرف منتقلی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، ان کمپنیوں کی جانب سے بین الاقوامی آپریشنز کے ڈھانچے کو نئی شکل دی جارہی ہے اور مائیکروسافٹ بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مائیکروسافٹ...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مضبوط ہے، کوئی بھی رکن کہیں نہیں جارہا، گورنر خیبر پختونخوا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، حقیقت سامنے آجائے گی، بجٹ پاس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ نگار حامد میر نے بتایا ہے کہ تین چار لوگ عمران کے پاس مفاہمت کا پیغام لے کر گئے اور ان میں سے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا عمران خان نے ان کی کلاس لی۔نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  بتا یا کہ  پیغام لے کر جانے والوں سے عمران خان نے کہا کہ  اڈیالہ جیل سے میری لاش نکل سکتی ہے لیکن میں نواز شریف کی طرح ڈیل کرکے باہر نہیں جاوں گا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے ڈیل نہیں کرنی مجھےمروانا ہے تو مروا دو۔ حامد میر نے کہا کہ عمران خان کا رد عمل سیاسی ہے یا غیر سیاسی...
    تہران کا موقف ہے کہ IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کی تنقیدی رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ کی حمایت سے تین یورپی ممالک نے گورننگ کونسل میں ایران مخالف قرارداد پیش کی، جو دراصل ایجنسی کی جانب سے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کا جواز فراہم کرنے کی کوشش تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعے کے روز امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے "نیو جرسی" کے سفر کے دوران اپنے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی انسپکشن یا یورینیم کی افزودگی روکنے پر اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا دعویٰ دُہرایا کہ تین جوہری مقامات پر حملوں کے بعد ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لیے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لیے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق: مملکت شام میں عبوری حکومت نے سابق صدر بشارالاسد کی معزولی کے 7 ماہ بعد نیا ریاستی نشان متعارف کرا دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نئے لوگو میں ایک سنہرا عقاب اور اس کے اوپر 3 ستارے شامل ہیں، جو ملک کے مختلف فرقوں میں اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں عبوری حکمران احمد الشرع نے کہا کہ یہ نشان ایک متحد شام کی علامت ہے جو کسی بھی تقسیم کو مسترد کرتا ہے۔نئے لوگو کے مطابق عقاب کے 14 پَر شام کے تمام صوبوں، دم 5 پروں سے ملک کے 5 جغرافیائی خطوں اور ستارے عوامی آزادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نامعلوم افراد نے آتشیر مادے سے ایک تاریخی یہودی عبادت گاہ پر حملہ کردیا اور ایک اسرائیلی ریسٹورنٹ پر بھی حملہ کرکے توڑ پھوڑ کردی اور آگ لگانے کی کوشش کی، مبینہ طور پر واقعے کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبورن میں تاریخی یہودی عبادت گاہ پر اس وقت آتش گیر مادہ پھینکا گیا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ آتش گیر مادہ پھینکنے سے یہودی عبادت گاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علاوہ ازیں یہودی عبادت گاہ کے قریب ہی واقع ایک اسرائیلی ریسٹورینٹ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ایک بار پھر سرفراز احمد کی کپتانی کی تعریف کی اور انہیں پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی نے کہا کہ سرفراز نے اللہ کی مدد سے قومی ٹیم کو نمبر ون بنا دیا تھا، پھر بھی آپ (پی سی بی) نے اُسے دودھ میں سے مکھی کی طرح سے ہٹا دیا مگر وہ بچہ خاموش رہا۔ باسط علی نے کہا کہ سرفراز بے باک لیڈر تھا اور اُس کے قریب بطور کپتان کوئی بھڑکتا نہیں تھا، بابر اعظم جیسے کپتان تو اُس کی جیب میں...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر سوال اٹھا دیے۔ بشریٰ انصاری نے نہ صرف ہانیہ کےلیے بھارتیوں کے منفی ردعمل کو نشانہ بنایا بلکہ جاوید اختر اور نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔ ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔ مکینوں کے مطابق ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا...
    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفعہ 144 کا مکمل نفاذ کیا جا رہا ہے، جلوسوں و مجالس کے طے شدہ راستوں، اوقات کار، اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں 9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس نکالے جا رہے ہیں، جلوسوں کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کے راستوں پر دودھ اور شربت کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں...
    پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز سکھر(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے، ملک بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جس طرح خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا مار بھگایا ہے اسی طرح کچے کے ڈاکوں کے خلاف بھی وفاق اور صوبے مل کر بھرپور کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت آصف علی زرداری کو...
    مقررین نے کہا کہ وقف ایکٹ میں کی گئی ترمیمات نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہیں بلکہ یہ ہندوستان کے سیکولر آئینی ڈھانچے اور سماجی انصاف کے اصولوں سے بھی متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر ضلع تروپتور کے شہر وانمباڑی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، جوائنٹ کمیٹی، سیاسی جماعتوں، اسلامی فیڈریشنز اور مقامی سماجی کارکنوں نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا، جس میں مودی حکومت کے منظور کردہ نئے قانون کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس اجلاس میں مقررین نے کہا...
    فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کے لواحقین پریشان ہیں، پیاروں کے زندہ ملنے کی آس ہے۔ملبے تلے زندگی کی تلاش کیلئے لائف ڈیٹیکٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے، گزشتہ روز حادثے کے مقام پر شور کی وجہ سے ریسکیو ٹیم لائف ڈیٹیکٹرز استعمال نہیں کر سکی تھی، لائف ڈیٹیکٹرز کے سینسرز کو دل کی دھڑکن کا پتا چلانے کے لیے مکمل خاموشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےکراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کے چھوٹے بھائی نہال مودی کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے یہ کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کی حوالگی کی درخواست کی بنیاد پر کی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے مشترکہ طور پر حوالگی کی درخواست امریکی حکام کو پیش کی تھی۔مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکی حکام نے ہندوستان کو مطلع کیا ہے کہ نہال مودی کو جمعہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی اگلی سماعت 17 جولائی کو ہوگی اور نہال ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیںتاہم امریکی استغاثہ اس کی مخالفت کریں گے۔بیان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الجلابی الہجویری الغزنوی کے مزار المعرف داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل ہوجائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مئی 1999 کو نوازشریف نے پہلے افتتاح کیا تھا اب یہ دربار مکمل ہونے جا رہا...
    اسحاق ڈار نے نواز شریف کے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی باتوں کو قیاس آرائی قرار دی ہے۔ لاہور میں داتا دربار میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظمم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے جیل میں عمران خان سے ملنے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، یہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے مگر ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، ہم تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان پر انڈیا نے حملہ...
    اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی اخبار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کا یہ فیصلہ کو ایک ڈپلومیٹک اقدام ہے جس سے اسرائیل پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپین، آئر لینڈ اور سلوانیا جیسے یورپی ممالک غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث "اسرائیل" پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے مصِر ہیں۔ ان ممالک کی درخواست کے باوجود اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس یونین کے دیگر اراکان کی مخالفت کے باعث اسرائیل کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھ پائے گا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ "کایا کیلس" اس یونین کے اراکین کو غزہ میں صیہونی رژیم کی جانب سے انسانی حقوق...
    ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان میں 5 جولائی کو ایک شدت آمیز زلزلے اور سونامی آنے کی پیش گوئی سے متعلق جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں شائع ہونے والی مانگا ناول ”The Future I Saw“ کی مصنفہ ریو تاتسوکیجو نیو بابا وانگا کے نام سے مشہور ہیں، نے انتباہ دیا ہے کہ بحر الکاہل کے ممالک پر ایک خوفناک سونامی آئے گا۔ اس پیش گوئی نے وسیع پیمانے پر خوف و ہراس پھیلایا ہے اور بعض عقیدت مند سیاحوں میں جاپان کے سفر کو لے کر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ تاتسوکی نے اپنے پبلشر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ دعوے...
    اسلام آباد:پاک فوج کی خاتون کیپٹن سوشل میڈیا پر چھاگئیں،خاتون افسر کی نہایت جوشیلے انداز میں خطاب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ، ان کا یہ خطاب سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ٹاپ ٹرینڈ کے ساتھ ہر صارف کی اسکرین کی زینت بنا ہوا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس تقریر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔یہ خطاب پاکستان آرمی کی کیپٹن ایمان درانی کا ہے جو ایک تعلیمی ادارے میں طلبا سے خطاب کررہی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ کیپٹن ایمان درانی خطاب میں طلبا کو بتا رہی ہیں کہ ملک کی سلامتی کے لیے فوج کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پاکستان کی فوج ملکی مفاد اور...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹائے جانے سے متعلق زیر گردش خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی  نے کہا کہ  ملک بھر میں 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خیریت سے شام تک سارے جلوس اختتام پذیر ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں کہ آصف زرداری کو صدر کے عہدے سے ہٹایا...
    40روز کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا،سندھ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی ڈائریکٹر ایس بی سی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر، بلڈنگ انسپکٹر معطل ، صدر مملکت ، وزیراعظم ، محسن نقوی ، بلاول بھٹو اور گورنرسندھ کا گہرے رنج و غم کا اظہار کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 10افراد جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد زخمی ہوگئے، مزید افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے، ملبے سے 40روز کی بچی کو بھی زندہ نکال لیا گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیںجبکہ ، کراچی کے جناح ہسپتال اور سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،...
    27 گھنٹوں میں بمباری ، خیمہ بستیوں اور اسکولوں پر نشانہ ،امدادی قطاروں پربھی حملے رہائشی عمارتوں اور مکانات پر براہ راست نشانہ ،وسطی غزہ میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری اسرائیلی جارحیت نے غزہ کی پٹی کو ایک بار پھر انسانی لاشوں کا میدان بنا دیا ہے۔ گزشتہ 27گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے کی بمباری نے کم از کم42فلسطینیوں کی جان لے لی، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔یہ ہلاکتیں 3 جولائی کی دوپہر سے شروع ہوئیں اور 4جولائی شام 5بجے تک جاری رہیں۔ پہلا خونریز حملہ خان یونس کے جنوبی علاقے میں سہ پہر کے وقت کیا گیا، جہاں ایک رہائشی عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کیپٹن کرنل شیر خان کے یومِ شہادت پر اِنہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔  وزیراعظم آزادکشمیر  نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان جرات و استقامت کا استعارہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ۔  چوہدری انوارالحق نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان ہر پاکستانی و کشمیری کے دل میں بستے ہیں ۔  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
    حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تجاویز موصول؛ مشاورت بھی شروع؛ اسرائیل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب موصول ہوگیا ہے جس کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ انھیں حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق ایک مجوزہ معاہدے کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس کی تجاویز باضابطہ طور پر ثالثوں کے ذریعے اسرائیل تک پہنچائی گئیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکومت کے متعلقہ ادارے حماس کی تجاویز پر غور اور مشاورت میں مصروف ہیں تاکہ آئندہ کے...
    سٹی 42 : پنجاب پولیس محرم الحرام کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے، سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قابل اعتراض و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ  کرنے کے 25 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض  مواد شیئر کرنے پر 20 مقدمات درج، 15 قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔ اسکے علاوہ فیس بک پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے۔  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ کے 02، جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر کہا کہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آج پورے ملک میں 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھرمیں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جارہا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خیریت سے شام تک سارے جلوس ختم ہوجائیں گے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں کہ آصف زرداری کوبطور صدر ہٹایا جارہا ہے اورنئی ترمیم لائی جارہی ہے؟...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار حامد میر نے بتا یا ہے کہ پاکستان کاخواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ،جب وہ ایک فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے مسجد اقصیٰ میں گئے اور پھر واپس آئے تو انہوں نے مسلمانوں کو واضح طور پر نصحیت کی تھی  کہ فلسطین کے مسئلے پر کبھی بھی عرب بادشاہوں کی پالیسی پر اعتماد نہ کرنا۔ یہ بات انہوں نے 1930کی دہائی میں کی تھی ، قائد اعظم نے اس معاملے میں ان کے بعد بات کی تھی۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق اسرائیل قائم ہو گیا تو اسرائیل کے وزیر اعظم نے قائد...
    محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے زکوۃ فنڈز کے طریقہ استعمال پر لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو خط لکھ دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے 4 ٹرسٹ اسپتالوں کو خطوط لکھ دیے ہیں، جس میں زکوۃ فنڈ استعمال کے طریقہ کار پر بات کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق زکوٰۃ فنڈز سے علاج کےلیے علیحدہ اکاؤنٹس کھولے جائیں، محکمے کا افسر تعینات ہوگا، جس کے دستخط بھی ضروری ہیں۔
    اسحاق ڈار : فائل فوٹو  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں،  یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کام کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر آپ کبھی ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے ہوں اور اوپر دیکھ کر سیلنگ فین کی توقع کی ہو، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ خاص طور پرایسے ملک میں جہاں زیادہ تر گھروں میں سیلنگ فین ہوتے ہیں، ہوٹل کے کمروں میں ان کا نہ ہونا کچھ عجیب لگ سکتا ہے۔ اس کے بجائے آپ کو ایئر کنڈیشنر، ڈیکوریٹیو لائٹس یا بس ایک سادہ چھت نظر آئے گی۔ یہ چھوٹا سا فرق لگتا ہے، لیکن اس کے پیچھے ایک خاص وجہ چھپی ہوئی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کیوں ہوٹل کے کمرے سیلنگ فین سے خالی ہوتے ہیں۔ حفاظت کا خیال ہوٹل کے کمروں میں سیلنگ فین خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ بستروں کے قریب اکثر...
    لندن(نیوز ڈیسک)قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انگلینڈ میں کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو گزشتہ کئی دنوں سے دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کرکٹر کو سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھا۔ نائب کپتان کی لندن میں سرجری ہوئی، شاداب خان نے ایکس پر لکھا کہ الحمداللہ آپریشن کامیاب رہا، بحالی اور ری ہیب کا مرحلہ اب شروع ہوگا، فینز سے دعاوں کی درخواست ہے۔ Alhamdulilah the surgery went well. Recovery & rehab up next, request you to keep me in your prayers. pic.twitter.com/CsUAW8CLE8 — Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 5, 2025 خیال رہے کہ کرکٹر...
    آسٹریلوی شہر میلبورن میں صرف ایک منٹ کے دوران ایک یہودی عبادت گاہ اور ایک اسرائیلی ریستوران پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبورن میں ایک تاریخی یہودی عبادت گاہ پر اُس وقت آتش گیر مادہ پھینکا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے موجود تھے۔ آتش گیر مادہ پھینکنے سے یہودی عبادت گاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہودی عبادت گاہ کے قریب ہی واقع ایک اسرائیلی ریسٹورینٹ پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ریسٹورینٹ کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دونوں واقعات میں ملوث حملہ آوروں...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ نہ میرے کبھی آئیڈیل تعلقات رہے ہیں اور نہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دیگر لوگوں کے بھی ناراض ہونے کا مجھے علم نہیں، خواجہ آصف سینئر رہنما ہیں اپنی ہی پارٹی کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دے رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ہائبرڈ نظام نہیں ہے، خواجہ آصف کبھی ہائبرڈ نظام کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو کبھی...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی دنیا میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ بہترین سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد عالمی اداروں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں جسکی بڑی وجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت کاروں کی اقوام عالم میں اعلی سفارت کاری ہے اورپاکستانی سفارت کار عالمی، علاقائی تنظیموں کے اہم عہدوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں کچھ عرصہ قبل پاکستان کو دنیا میں امن و سلامتی کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی۔سلامتی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہےپاکستان سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے منتخب رکن ہے۔جبکہ ایمبیسیڈر آفتاب کھوکھر اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہم سب اپنی عمر جانتے ہیں، جو ہمارے شناختی کارڈ پر لکھی ہوتی ہے۔ لیکن اصل عمر وہ ہوتی ہے جو بتاتی ہے کہ ہمارا جسم اندر سے کتنا صحت مند ہے اور وقت کے اثرات کو کیسے سہہ رہا ہے۔ اب سائنسدانوں نے ایک ایسا جدید ٹیسٹ تیار کر لیا ہے جو صرف ایک قطرہ خون سے ہماری حیاتیاتی عمر اور مستقبل کی صحت کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ یہ تحقیق ایک مشہور سائنسی جریدے ”نیچر ایجنگ“ میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اب ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہمارا جسم کتنا صحت مند ہے، ہمیں کون سی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں اور ہم کتنے سال صحت کے ساتھ جی سکتے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحقٰ ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کے لیے کوئی بات نہیں کی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ...
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں۔ ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی سلامتی کے ساتھ اقتصادی ترقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ...
    محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس سال بھی پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ہمراہ کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات علماء و مشائخ کی طرف سے کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء و مشائخ کا اجلاس بلایا جس میں تقریباً ملک کی 50 سے زائد تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ‘پیغام...
    پاک بھارت کشیدگی: جنگ بندی کے باوجود قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات نہ ہو سکی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد اگرچہ 10 مئی کو امریکہ کی مداخلت سے جنگ بندی طے پا گئی تھی تاہم دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی سطح پر جمود تاحال برقرار ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا اور اب بھی ایک شیڈول کے تحت یہ رابطے جاری ہیں تاہم اہم ترین پیشرفت یعنی دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی مجوزہ ملاقات اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور: نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی مبینہ ملاقات کو محض افواہ قرار دے دیا۔حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر 982 ویں عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے دوٹوک کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا ایجنڈا واضح ہے، جس کا محور ملک کی معاشی خوشحالی اور سلامتی ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ آذربائیجان کے دورے کے دوران پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں، جو...
    تل ابیب میں 5 مختلف مقامات پر 480 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ رامات گان میں 3 علاقوں میں 237 عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 10 کو شدید نقصان پہنچا۔ بات یام میں سپاہ پاسداران انقلاب کے صرف ایک میزائل سے 78 عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 22 مکمل طور پر گرانے کے لیے نشان زد ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں سے ہونے تباہی کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی۔ تسنیم نیوز کے عبرانی ڈیسک کے مطابق تل ابیب میں 5 مختلف مقامات پر 480 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ رامات گان میں 3 علاقوں میں 237 عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 10 کو شدید نقصان پہنچا۔ بات یام میں سپاہ...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  بھارت نے جنگ شروع کی تو اس کے 6 طیارے مار گرائے اور اسے سبق سکھا دیا، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی سفارتی طور پر مدد کی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیر اعلی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، داتا دربار کی تزئین و آرائش پر کام شروع ہو چکا ہے، گنبد بلند کردیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار  نے کہا کہ مسجد میں مدینہ منورہ والی چھتریاں لگائیں گے جس کی اجازت مریم نواز نے دیدی ہے، امید ہے اگلے غسل سے پہلے داتا دربار کا سارا کام مکمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جولائی 2025ء) امریکی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد امدادی کارکن دریائی کنارے کے ایک سمر کیمپ سے لاپتا کم از کم 20 بچیوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لیتھا نے مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے تب تک ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہو چکی تھی، جب کہ امدادی ٹیمیں سان انتونیو کے شمال مغرب میں واقع علاقے میں پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے اور انہیں ریسکیو کرنے کی کوششوں میں تھیں۔ ٹیکساس کے نائب گورنر ڈین پیٹرک نے اس سے قبل...
    لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں جو جنگ جیتنی ہے وہ معاشی ترقی کی ہے لیکن معذرت کے ساتھ اس میں شہبازشریف کی حکومت انتہائی کمزورنظرآتی ہے، ابھی وزارت خزانہ کی اپنی رپورٹ اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں بھی اعدادوشمار اچھے نہیں۔نجی ٹی وی چینل 365کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت آپ کے جو وزیر خزانہ ہیں، کوئی بینکر کبھی بھی معیشت نہیں چلاسکتا، ہمیں ہرچند سال بعد یہ بات کرنے کی ضرورت آخرکیوں پیش آتی ہے؟ آپ نے معیشت چلانی ہے تو آپ کو ایک ماہر چاہیے ، اس ٹیم کا سربراہ کوئی سیاسی شخصیت ہونی چاہیے جسے کچھ علم بھی ہوا...
    پیش رفت خوش آئند ،آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ طے پا سکتا ہے،امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ معاہدے سے متعلق امید ظاہر کی ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف معاملے پر 12 ممالک کو...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزربائیجان نے سو ارب کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے ۔  روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ گزشتہ سال ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، مسجد میں مسجد نبوی مدینہ منورہ کی طرز پر چھتریاں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک نے جو جنگ شروع کی ان کو ہواؤں اور فضاؤں میں شکست...
    حکومتی میڈیا آفس کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک غزہ میں ایک ہزار 580 سے زائد طبی کارکن شہید ہو چکے ہیں، جن میں 90 ڈاکٹرز اور 132 نرسیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خوراک کے انتظار میں کھڑے غزہ کے مظلوم شہری ایک بار پھر صیہونی بربریت کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فائرنگ اور بمباری کر کے کم از کم 42 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر ان لوگوں کو نشانہ بنایا، جو خوراک کے انتظار میں تھے اور ہسپتال زخمیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں جنوبی غزہ میں فلسطینی...
    حماس نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے غزہ میں اپنے عوام پر حملوں کو روکنے کے لیے ثالثوں کی طرف سے حالیہ تجویز پر تحریک کے اندر اور فلسطینی گروپوں کے ساتھ اندرونی مشاورتیں مکمل کر لی ہیں۔ تحریک نے مزید کہا کہ ہم نے ثالثوں کو اپنا جواب دے دیا ہے، جو ایک مثبت جواب ہے، اور ہم اس فریم ورک کے نفاذ کے طریقہ کار پر فوری مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک فلسطین (حماس) نے صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو ختم کرنے کے لیے غزہ پٹی میں حالیہ ثالثوں کے تجویز کردہ جنگ بندی کے منصوبے پر اپنی مثبت پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے...
    —فائل فوٹو نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں، اس موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہیں جبکہ اس دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی: 9 محرم کا جلوس، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، سخت سیکیورٹی انتظاماتکراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل...
    —فائل فوٹو بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے لیاری کو کچھ نہیں دیا ہے۔کراچی کے علاقے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بلڈنگ اتھارٹی نے لوگوں کو کوئی متبادل آپشن بھی نہیں دیا، متعلقہ اداروں اور حکومت نے اس حوالے سے توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو نظر انداز کرنا اختیارات کی بڑی خلاف ورزی ہے، لیاری کے لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔ زخمی شخص نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتادیامتاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس...
    —فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہو گئی۔موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کو مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیے کوئٹہ: موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں 9 محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس صبح 9 بجے کے بعد سے معطل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے...
    پاکستان تحریک انصاف  میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیے۔ مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنی بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟مشال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی صدر جنید اکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واضح تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
    حکومت مضبوط، سب ممبران وفادار، کوئی کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا: علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مضبوط ہے، کوئی بھی رکن کہیں نہیں جارہا، گورنر خیبر پختونخوا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، حقیقت سامنے آجائے گی، بجٹ پاس نہ کرتے تو حکومت چلی جاتی اور قصور ہمارا اپنا ہی ہوتا، مخالفین شادیانے بجاتے، ہمارے اپنے ہی ساتھیوں کا پروپیگنڈا تھا کہ بجٹ پیش نہ کرو اور پھر بجٹ پاس نہ کرنے کا...
    غزہُ(اوصاف نیوز)حماس نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کو جمع کرادیا ہے جس کے بعد کمانڈر عزالدین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے غزہ بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین الحداد نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ اگر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی “باعزت معاہدہ” نہ کیا گیا تو وہ “آزادی کی جنگ یا شہادت‘‘ کی جنگ کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب اسرائیل کو فوری جنگ بندی معاہدے پر حماس کی تجاویز کو قبول کرلینا چاہیے ورنہ ہم ایک نئی جنگ کے لیے تیار ہیں جو حتمی اور فیصلہ کن ہوگی۔ حماس کمانڈر نے ثالثوں پر...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے قومی فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی فٹنس کے حوالے سے اہم اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں باؤلرز نیٹ میں دوبارہ باؤلنگ کا آغاز کرچکے ہیں اور ان کی صحتیابی کا عمل حوصلہ افزا ہے۔ عاقب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کو پہلے انجری مسائل کا سامنا تھا لیکن اب وہ روزانہ آ رہے ہیں، باؤلنگ کر رہے ہیں اور ان کی فٹنس میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ وسیم جونیئر بھی انجری...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سی17افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سات خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن میں اب تک 12 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ملبے تلے اب بھی 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ تاہم موبائل سگنلز کی غیر موجودگی نے ریسکیو سرگرمیوں کو مشکل بنادیا۔عمارت کے ملبے کو ہٹانے کیلیے بھاری مشینری استعمال کی جارہی ہے۔عمارت میں چھ خاندان رہائش پذیر تھے۔ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن بنائے گئے تھے۔...
    ویب ڈیسک : کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں.  بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔  اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔   موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری   
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے کمانڈر نے اسرائیل و امریکا سمیت ثالثوں کو پیغام دیا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ اگر باعزت نہیں ہوا تو پھر حتمی جنگ ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ کی صورت حال ایک بار پھر فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے جہاں ایک طرف ثالث جنگ بندی کی کوشش کررہے ہیں اور  دوسری جانب حماس کی جانب سے اسرائیل و امریکا کی جانب سے ماضی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اپنی جوابی تجاویز ثالثوں کے ذریعے متعلقہ فریقین کو...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی،  اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل  انہوں نے...
    حماس نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کو جمع کرادیا ہے جس کے بعد کمانڈر عزالدین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے غزہ بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین الحداد نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ اگر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی "باعزت معاہدہ" نہ کیا گیا تو وہ "آزادی کی جنگ یا شہادت‘‘ کی جنگ کے لیے تیار رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب اسرائیل کو فوری جنگ بندی معاہدے پر حماس کی تجاویز کو قبول کرلینا چاہیے ورنہ ہم ایک نئی جنگ کے لیے تیار ہیں جو حتمی اور فیصلہ کن ہوگی۔  حماس کمانڈر نے ثالثوں پر زور دیا کہ وہ...
    کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز نے سینٹرل پول شیئر میں اضافے پر اعتراض مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر یہ کہا گیا تھا کہ  چند برس قبل کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کا سینٹرل پول شیئر 95 فیصد کیا جس سے اسے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل کی میٹنگ میں سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائزز کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت یہ معاہدہ ہوا تب سلمان ہی بورڈ کی قانونی معاملات دیکھ رہے تھے، وہ ان دنوں سی او او پی سی بی بھی تھے۔...
    ترکیہ میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤں آپریشن کے دوران جنوبی شہروں آدیامان، ادانا اور انطالیہ کے میئر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے "انادولو ایجنسی" کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد مبینہ بدعنوانی اور منظم جرائم کی تحقیقات ہے، تاہم ناقدین اسے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں آدیامان کے میئر عبد الرحمن توتدیر اور ادانا کے میئر زیدان کارالار کا تعلق مرکزی اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی سے ہے۔ تینوں میئرز کو متعلقہ شہروں کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے حراست میں لیا گیا اور اب مبینہ طور پر استنبول منتقل کیا جا رہا ہے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تل ابیب: اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہیں حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مجوزہ معاہدے کی تجاویز موصول ہو چکی ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ تجاویز باضابطہ طور پر ثالثوں کے ذریعے اسرائیلی حکومت تک پہنچائی گئی ہیں۔اسرائیلی سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ’’متعلقہ ادارے حماس کی پیشکش کا باریک بینی سے مطالعہ کر رہے ہیں تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جا سکے۔‘‘یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجاویز پر اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کیا تھا۔فلسطینی حکام کے قریبی...
    گیس بحران اور مقامی گیس کے ذخائر میں کمی کے باوجود، حکومت نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی بنیاد پر نئے 30 ہزار گھریلو کنکشنز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم مقامی قدرتی گیس (Indigenous Gas) پر عائد پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کے مطابق، حکومت کی نئی پالیسی کے تحت یہ کنکشنز جون 30، 2025 تک اُن صارفین کو فراہم کیے جائیں گے جو RLNG کی بنیاد پر کنکشن لینے کے خواہشمند ہیں۔ ہمیں حکومت نے RLNG پر مبنی نئے گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کی اجازت دے دی ہے، تاہم مقامی گیس پر پابندی تاحال برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت کمپنی...
    سٹی 42 : نویں محرم الحرام کی مناسبت سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے، مجالس اور جلوس کے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔  نثار حویلی سے برآمد نویں محرم الحرام کےمرکزی جلوس کے راستوں پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لکڑمنڈی، مین بازار ،موچی گیٹ میں ورکرز مینوئل سویپنگ ،ویسٹ کلئیرنس میں مصروفِ عمل ہیں۔ اس کے علاوہ مغل حویلی،طویلہ نواب صاحب اور محلہ شیعاں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری سی ای اوبابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاک فوج کےجوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسیآئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے...
    کراچی کے علاقے لیاری میں مخدوش عمارتوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے تصدیق کی ہے کہ لیاری میں 107 مخدوش عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 22 کو انتہائی حساس (ہائی رسک) قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انتہائی حساس عمارتوں کے مکینوں کو ترجیحی بنیاد پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی سانحے سے بچنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی حکومت پر شب خون مارا گیا اور ملک پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوری نظام کو روند ڈالا گیا۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش دراصل عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں پر ایک کاری ضرب تھی، لیکن آمریت کے اس اندھیرے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بے خوف ہو کر مزاحمت کی اور جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔مراد علی...
    یقین کا سفر، عہدِ وفا، آنگن، ہم تم، میم سے محبت، یہ دل میرا اور دھوپ کی دیوار جیسے مقبول ڈراموں سے شہرت پانے والے پاکستانی اداکار احد رضا میر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ وہ اس وقت اپنے والدین آصف رضا میر اور سمرا آصف کے ہمراہ امریکہ میں ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔ اسی تقریب میں اداکارہ و ٹک ٹاکر دنانیر مبین اور ان کے اہل خانہ بھی موجود ہیں، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان قربتوں کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ مداحوں نے احد اور دنانیر کو پہلے بھی تھائی لینڈ میں ایک ساتھ دیکھنے کا دعویٰ کیا تھا، جہاں احد مبینہ طور پر دنانیر کی ایک تصویر...
    پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے ان فنکاروں اور اینکرز کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے جو ان پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ نادیہ خان نے شوبز میں بطور اداکارہ اپنے سفر کا آغاز کیا، مگر ان کی اصل شناخت مارننگ شوز کے ذریعے بنی، جہاں وہ خواتین کےلیے خصوصی سیگمنٹس کے ساتھ اسکرین پر نظر آتی ہیں۔ ان کا شو نہ صرف عوام بلکہ شوبز شخصیات کی تنقید کا بھی مرکز بنتا رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں اس شو کے مختلف حصوں پر اداکاروں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کھل کر سامنے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی،  اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی 13 سال سے حکومت میں ہے،  حکومت کہہ رہی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس نے تجاوزات کی اجازت دی  پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی...
    سٹی 42 : شہر قائد سمیت بڑے شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں،  بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں، موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری  واضح رہےکہ گزشتہ روز جمعہ کو لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 6 خاندان...
    پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی اور قصور ہمارا ہوتا،پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا پشاور میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں ، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سینٹ کے 21 جولائی کے انتخابات سے متعلق...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختلافات کی نظر ہوگیا ۔سردارتنویرالیاس چودھری یٰسین، چودھری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے اختلافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں ناکام ہوگئی۔ پیپلز پارٹی اگر عدم اعتماد لانے کا اعلان بھی کرتی تو انکے پاس مطلوبہ تعداد پوری نہیں تھی۔ پیپلز پارٹی کے اختلاف کے منفی اثرات پارٹی پر مرتب ہو نے لگے پارٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے نہیں کر سکی۔جسکی وجہ سے پارٹی عدم اعتماد نہیں لا سکی۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار ہے۔ چوہدری لطیف...
    تل ابیب میں احتجاج اور صدر ٹرمپ سے مطالبات حماس کا جنگ بندی منصوبے پر ’مثبت ردعمل،‘ امریکہ کو معاہدے کی امید غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 138 فلسطینی ہلاک تل ابیب میں احتجاج اور صدر ٹرمپ سے مطالبات تل ابیب میں چار جولائی بروز جمعہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفارت خانے کے باہر اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور ان کے ہمدردوں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ’’ون بگ بیوٹی فل بل‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ’’ایک خوبصورت معاہدہ، ایک خوبصورت یرغمالی معاہدہ‘‘ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے علامتی طور پر 50 خالی کرسیاں ایک شبت (یہودی شب آرام) کی میز پر رکھیں، جو...
    واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادیں منظور کی ہیں جو کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے واشنگٹن میٹروپولیٹن ایریا میں کشمیری امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر بین الاقوامی توجہ کا متقاضی ہے، اکشمیری تارکین وطن کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی تمام کوششیں برائے کار لائیں۔فہیم کیانی نے کہا کہ تارکین کشمیریوں اور پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ...
    معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنا آپریشن بند کردیا۔ رپورٹس  میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے دوران بھیم تال جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بھارتی فضائیہ (IAF) کے دو اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جھیل سے دونوں لاشیں نکال لی گئیں جن کی شناخت 22 سالہ پرنس یادو اور 23 سالہ ساہل کمار کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں اہلکار بالترتیب ریاست پنجاب اور بہار کے رہائشی تھے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے نینی تال آئے ہوئے تھے۔ اہلکاروں کے ساتھ آئے ہوئے دیگر 6 افراد محفوظ ہیں جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔ اہل خانہ نے شکوہ کیا کہ ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع کیا گیا۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے لاشیں نکالنے کے لیے مقامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب کے ضلع تونسہ شریف میں امن دشمن عناصر کے خلاف ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ایک اہم شدت پسند گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم کارروائی میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 5خطرناک دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے جب کہ مزید 8 دہشت گرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔آپریشن تھانہ وہوا کی حدود میں واقع جادے والی کے مقام پر رات گئے انجام دیا گیا، جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیا۔ جیسے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں پہنچے تو شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی، تاہم جوابی کارروائی...
    صدر مملکت آصف زرداری نے کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر خان شہید نے دشمن کیخلاف بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔کرنل شیر خان کی 26 ویں برسی پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرنل شیر خان شہید کی قربانی قومی تاریخ کا روشن باب ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر خان شہید نے دفاع وطن میں جان دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا، ان کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔
    القسام بریگیڈ کے نئے سربراہ غزہ معاہدے میں رکاوٹ؟ امریکی اخبار کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نئے سربراہ عزالدین الحداد غزہ معاہدے میں ایک رکاوٹ بن کر سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ نے انکشاف کیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر زور دینے کے باوجود، فیصلہ اب عزالدین الحداد پر منحصر ہے، جو غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کے نئے سربراہ ہیں۔ اسرائیلی افواج کے ہاتھوں یحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد الحداد کو قیادت سونپی گئی۔ یہ انکشاف ایک اعلیٰ مشرق وسطیٰ کے انٹیلیجنس افسر اور تین اسرائیلی دفاعی حکام نے...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فوجی تنازعات اور سرحدی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) میں بھارت سے درآمدات 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح ہے۔حیرت انگیز طور پر، مئی 2025 کے پہلے ہفتے میں دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ فوجی تصادم کے باوجود اس مہینے میں درآمدات ڈیڑھ کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں محض 20 لاکھ ڈالر کم ہے۔ تاہم،...
    ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت، کہا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال جرأت، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔ 3صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی، بہادری اور فرض شناسی کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گی،شہداء کی قربانیاں ہماری...