2025-09-18@04:42:12 GMT
تلاش کی گنتی: 128
«کیس کا فیصلہ محفوظ کر»:
(نئی خبر)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ شانزے ملک کے وکلا کیجانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے گئے، وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ وقوعہ کے 11 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کیجانب سے جولائی 2024 میں بیان ریکارڈ کروایا گیا، مدعی مقدمہ کے بیان کی روشنی میں درخواست گزار شانزے ملک کو نامزد کیا گیا، عدالت میں ایکسیڈنٹ کے حوالے سے کوئی ویڈیو بھی پیش نہیں کی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ جو تصاویر عدالت میں پیش کی گئی ان کے کسی اینگل سے نہیں لگتا کہ تصاویر میں موجود خاتون شانزے ملک...
اسلام آباد: کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر فائرنگ کے جرم میں گرفتار لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ملزمہ ام حسان اور دیگر لڑکیوں کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور کرلیا گیا۔ اِنسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اُم حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے مقدمے کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے روبرو ہوئی۔ اُم حسان اور دیگر گرفتار ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اُم حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان سے ریکوری کرنی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک اس بات کی جانچ کریں گے کہ آیا کینٹکی کی مشہور اسٹوریج فورٹ ناکس (Fort Knox) میں سونا اب بھی موجود ہے یا نہیں۔ فورٹ ناکس میں امریکہ کے وسیع اور بھاری حفاظتی سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے سیکرٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سونے کا ہر سال آڈٹ کیا جاتا ہے اور ان آڈٹ کے مطابق تمام تر گولڈ کا حساب لیا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں آڈٹ کے بارے میں کچھ خدشات رہے ہیں، 1974 سے 1986 تک کی سات آڈٹ رپورٹس مبینہ طور پر غائب ہوئیں۔ فورٹ ناکس امریکہ کی ایک...
آفاق احمد— فائل فوٹو مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک جلانے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ عدالت کا آفاق احمد کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیجنے کا حکم انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین ایم کیو ایم آفاق احمد کی 2 پر تشدد وارداتوں میں پولیس کسٹڈی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں...
اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 4 سالہ معصوم بچے حماد سے زیادتی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ملزم محمد شکیل کی بعد از گرفتاری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ملزم محمد شکیل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ متاثرہ بچے کے دادا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 27 دسمبر 2024 کو تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نہ صرف ملزم کی عمر کم ظاہر کر رہی ہے بلکہ ان پر دباؤ...
سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا،فوری بازیابی کاحکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے والد سے فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گولڑہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 فروری کو بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرے۔ محمد ابراہیم عباسی جسٹس راجہ انعام منہاس نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم پولیس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، بچہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھا، اور مکان گزشتہ دو سے تین دنوں سے بند...
شہباز شریف کا 10ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ؛ عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے۔ وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں نے قانون میں لکھے ڈسٹرکٹ کورٹ کی تشریح کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ...
عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں کڑے احتساب کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر مشیر احتساب مصدق عباسی نے اینٹی کرپشن فورس ایکٹ تیارکرلیا ہے، اینٹی کرپشن فورس میں تین ونگز ہوں گے اور فورس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کریں گے، فورس میں 10 سے زیادہ افراد کو بھرتی کیا جائے گا جنہیں 4 ماہ کی ٹریننگ دی جائے گی جب کہ پراسیکیوشن کا ڈی جی کنٹریکٹ بنیادوں بھرتی کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق...
چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ،دونوں کی تعیناتی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، پاک آرمی آرٹیکل 245کے تحت تعینات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کاعمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا...
ویب ڈیسک: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگرمل کرپشن کیس میں حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت کی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔ انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر گندے نالے کے لیے ڈائریکیٹو جاری کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیا۔ ڈائریکٹو...
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکورٹی سائنسز بل صدر مملکت کی جانب سے واپس کرنے کیخلاف کیس کا فیصلہ وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائیسز بل صدر مملکت کی جانب سے واپس کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا،سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی کابینہ نے منظورکی، وزیر اعظم نے پہلی سمری بھیجی جو واپس منگوالی گئی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے مدراس رجسٹریشن بل کا حوالہ دیا، مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بل صدر کی جانب سے واپس کرنے کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ چھوٹا سا مسئلہ ہے کیا ہو جائے گا، یونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں،چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو اس حوالے سے بریف کرے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بل صدر کی جانب سے واپس کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل فاروق ایچ نائیک نے مدارس رجسٹریشن بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ صدر نے بل...
سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج (بروز پیر) سنایا جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا تھا، بینچز کے اختیارات کیس میں فل کورٹ کی تشکیل پر بھی عدالت نے دلائل طلب کئے تھے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بنچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بنچ کے سامنے...
سپریم کورٹ میں لڑائی؛ شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔

مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ، بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے،فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہوجاتا ہے۔ بچے کی حوالگی سے متعلق...
بینچز اختیارات پر سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بینچز اختیارات کا کیس سماعت کےلیے مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمارے سامنے بنیادی سوال یہ ہےکہ جوڈیشل آرڈرکی موجودگی میں ججزکمیٹی کیس واپس لے سکتی تھی؟ کیا جوڈیشل آرڈرکو انتظامی آرڈر سے تبدیل نہیں کیاجاسکتا؟ اس پر عدالتی معاون وکیل حامد خان نے کہا کہ انتظامی آرڈر سے عدالتی حکم نامہ تبدیل نہیں...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، فوجی افسران کو بنیادی حقوق اور انصاف ملتا ہے یا نہیں ہم سب کو مدِ نظر رکھیں گے۔عدالت میں جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اس نکتے پر بھی وضاحت کریں کہ فوجی عدالت میں فیصلہ کون لکھتا ہے؟ میری معلومات کے مطابق کیس کوئی اور سنتا ہے اور سزا و جزا کا فیصلہ کمانڈنگ افسر کرتا ہے۔ یہ تفریق کیسے کی گئی کہ کونسا کیس ملٹری کورٹس میں، کونسا اے...
اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ انسدادِ دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج کیے گئے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 10 سے زائد ورکرز کی ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج ہی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے اہلیت نہیں رکھتے،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس مسترد کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں،الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی...