2025-06-21@14:52:59 GMT
تلاش کی گنتی: 5923

«کے باہر دھرنا»:

(نئی خبر)
    لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد جولائی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کے وارڈز کی سطح پر ہونے والے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب نئے نظام کے تحت کونسلر پوری یونین کونسل سے انتخاب لڑیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے...
    ایران اسرائیل جنگ؛ یورپی وزرائے خارجہ کا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ، کل اہم بیٹھک ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز یورپی وزرائے خارجہ نے ایران سے جوہری مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کا آغاز جمعہ کو جینوا میں ہوگا، برطانیہ، فرانس اورجرمنی کے وزرائے خارجہ مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ پہلے یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس سے جرمنی کے مستقل مشن پر ملاقات کریں گے جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جرمن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات امریکا کی ہم آہنگی کے ساتھ ہو رہے ہیں، اور ان کا مقصد ایران سے سخت...
    قومی ٹی20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائزز کی جانب سے مانگ بڑھنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ آج (جمعرات) کو ہونا ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل ہی سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا، مگر کس نے؟ ادھر بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں آمد کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، کئی معروف...
    ہماری جماعت کی ایران کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں قرارداد کو بھی براہ راست نشر نہیں کیا گیا پاکستان کی درآمدات کا 25 فیصد خرچ پیٹرولیم مصنوعات پر ہوتا ہے ، رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نئی مالی سال کے بجٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا، بجٹ 26-2025 میں عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی ہے،گزشتہ 3 سالوں کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا...
    ایسے لوگوں کو للکارنا عدالتی ادارے کی خدمت کی شکل ہے، اندر سے تنقید آئین کی وفاداری کی جڑ ہے، بے وفائی نہیں ججز کو عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے کا خطرات کا مقابلہ کرنا ہے، ججوں کو لالچ کا شکار نہیں ہونا چاہیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں عدلیہ سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں۔جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں اپنے فیصلے نے کہا کہ ججز اخلاقی وضاحت اور ادارہ جاتی جرأت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں، اندر سے تنقید آئین کی وفاداری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میٹا پلیٹ فارمز نے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ اسکیل اے آئی میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت شروع کردی۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی شرائط ابھی تک حتمی نہیں ہوئیں اور ان میں تبدیلی ممکن ہے۔ دوسری جانب اسکیل اے آئی نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور میٹا نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ واضح رہے کہ 2016 ء میں قائم ہونے والا اسکیل اے آئی ایک ڈیٹا لیبلنگ اسٹارٹ اپ ہے، جسے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں جیسے کہ این ویدیا، ایمیزون اور میٹا کا تعاون حاصل ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے اس پانچ سالہ مالیاتی سہولت کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے، جس میں دبئی اسلامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ابوظہبی بینک، شارجہ اسلامی بینک، عجمان بینک اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ 5 سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے، جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔ معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) روٹری کلب سکھر اور مہران بزم ادب و ثقافت کے زیر اہتمام روٹری کمپلیکس میں روزنامہ کلیم سکھر کے مرحوم ایڈیٹر شاہد مہر شمسی کی یاد میں ‘ شاہد شمسی کی باتین اور یادیں ” کے عنوان سے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صحافی رہنما،پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان جبکہ سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی اعزازی مہمان تھے۔ اس موقع پر روٹری کلب سکھر کے صدر شاہد حمید، سیکرٹری آفتاب محمود ملک، صدر مہران بزم ادب و ثقافت ڈاکٹر انیس الرحمن خان، سیکریٹری عبدالجبار، خاتون رکن بلدیہ اعلیٰ سکھر عذرا جمال، مرحوم شاہد شمسی کے صاحبزدگان ڈاکٹر حماد شمسی، جواد شمسی،امتیاز...
    آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کے سابق سربراہ بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد طویل علالت کے بعد سی ایم ایچ راولپنڈی میں بدھ کی شب انتقال کر گئے بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد نے طویل عرصہ تک آئی ایس آئی میں بھی خدمات سر انجام دیں ،بریگیڈیر ریٹائرڈ امتیاز احمد نواز شریف کے پہلے دور وزارت عظمیٰ میں انکے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے،آئی ایس آئی میں دوران سروس افغان جہاد میں بھی انہوں نے جنرل اختر عبدالرحمان ، جنرل حمید گل کے ساتھ مل کر اہم خدمات انجام دی تھیں ،انکی نماز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جون 2025ء) نازک علاقائی سیاسی حالات اور امدادی وسائل میں نمایاں کمی کے باوجود حصول تحفظ کے لیے پناہ گزینوں کے حقوق کی حمایت میں کمی نہیں آئی۔ 29 ممالک میں لیے گے جائزے کی رو سے لوگ سمجھتے ہیں کہ امیر ممالک کو پناہ گزینوں کی مدد کے حوالے سے مزید ذمہ داری لینی چاہیے۔20 جون کو منائے جانے والے پناہ گزینوں کے عالمی دن سے قبل عالمی تحقیقی و مشاورتی ادارے 'اپسوس' نے بتایا ہے کہ ان ممالک میں 67 فیصد لوگ اس نقطہ نظر کے حامل ہیں کہ پناہ کے خواہش مند لوگوں کو ضروری مدد کی فراہمی ہونی چاہیے۔ اگرچہ یہ تعداد گزشتہ سال اس خیال کے حامی...
    نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عام آدمی کو اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کی حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں اشیائے خوردونوش خصوصاً چینی کی فراہمی اور دستیابی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی ، اشیائے خوردونوش کی قلت اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوںکیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔   اشتہار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو سرنڈر کرنے کے انتباہ کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھول جائے ایران کبھی سرنڈر کرے گا۔خبر رساں ادارے  رائٹرز  کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے،ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو قبول نہیں کریں گے۔یہ خامنہ ای کا جمعہ کے بعد پہلا باضابطہ ردعمل ہے، جب اسرائیل نے ایران پر بمباری شروع کی تھی اور انہوں نے سرکاری میڈیا پر نشر...
    پمپنگ اسٹیشن کی بندش نے کراچی میں پانی کے پہلے سے موجود بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد...
    وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر کا فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 5 سالہ مدت کی مالیاتی سہولت پر دستخط کر دیے۔ اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے فنانسنگ کو جزوی تحفظ حاصل ہے، یہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل فائیو ایئر ملٹی ٹرانچ معاہدہ ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ 11 فیصد ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی مالی اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔  اعلامیہ کے مطابق  پونے 3 سال بعد پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے مالیاتی بازاروں میں واپسی ہوئی ہے، حکومت پاکستان اور مشرق وسطیٰ کے...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ اہم سنگ میل ہے،پاک امریکہ تعلقات میں ایسی گرمجوشی پہلے نہیں دیکھی گئی،اس پیش رفت کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نےکہاکہ صدرٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں اہم کرداراداکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدراورفیلڈمارشل عاصم منیرکے درمیان ملاقات پہلے سے شیڈولڈتھی۔انہوں نے کہاکہ  پاکستان حالیہ بحران میں ایک اچھااوراہم کرداراداکرسکتاہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ  اپنے دفاع کے لئے پاکستان کو کوئی بھی ہتھیاراستعمال کرنے کاحق حاصل ہے۔   Post Views: 5
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے 18 سے 22 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے، سندھ میں جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، اور نواب شاہ زیر اثر آئیں گے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور میں شدید گرمی پڑے گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں سبی، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور جعفرآباد متاثر ہوں گے اورجنوبی خیبر پختونخوا میں ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں بھی شدید گرمی پڑے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے پانچ سالہ طویل المدتی فنانسنگ سہولت پر دستخط کر دیے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے ایک ارب ڈالر کی مشترکہ ٹرم فنانس سہولت پر دستخط کیے، جو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام’امپروڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارم’ کے نظام کے تحت جزوی طور پر ضمانت شدہ ہے۔وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی اسلامک بینک نے اس معاہدے میں ’سول اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر‘ کا کردار ادا کیا، جبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک ’مینڈیٹڈ لیڈ ارینجر‘ اور ’بُک رنر‘ کے طور پر شامل تھا۔اسی طرح...
    وزارت خزانہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان نے اس پانچ سالہ مالیاتی سہولت کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دی جس میں دبئی اسلامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظہبی بینک، شارجہ اسلامی بینک، عجمان بینک اور ایچ بی ایل شامل ہیں۔ یہ پانچ سالہ ملٹی ٹرانچ معاہدہ اسلامی اور روایتی فنانسنگ پر مشتمل ہے جس میں اسلامی فنانسنگ کا حصہ 89 فیصد اور روایتی فنانسنگ فیصد ہے۔ معاہدے کو اے ڈی بی کی پالیسی بیسڈ گارنٹی سے جزوی تحفظ حاصل ہے جس نے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کو ممکن بنایا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان...
    ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران میں حکومت کے ممکنہ خاتمے کے بعد کے سیاسی منظرنامے کے لیے اپنا منصوبہ عوام کے سامنے پیش کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے تازہ بیان میں رضا پہلوی نے کہاکہ ایرانی عوام کو موجودہ نظامِ حکومت کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان کے پاس مستقبل کے ایران کے لیے ایک جامع منصوبہ موجود ہے۔ My Fellow Countrymen, The Islamic Republic has reached its end and is in the process of collapsing. Khamenei, like a frightened rat, has gone into hiding underground and has lost control of the situation. What has begun...
    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہِ راست پرواز کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر، پی آئی اے کے سی ای او، لاہور ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روایتی کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جبکہ فرانسیسی سفیر نے خطاب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اس نئی فضائی رابطے کو دو طرفہ تعلقات میں گہرائی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کی جنگ رکوائی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، میں پاکستان کوپسند کرتا ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خیال رہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی خبرساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں میں معاشی طور پر کمزور بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ داخلوں کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ معاشی طور پر کمزور بچوں کو یکساں تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات مین شامل ہے ۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی کی تعمیر کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا ۔  وزیراعظم نے دانش سکولوں اور یونیورسٹی کے منصوبوں میں عالمی معیار سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی ان منصوبوں میں بین الاقوامی معیار کی ڈیجیٹل لائیبریری بھی قائم کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ تمام دانش سکولوں میں عصر حاضر کے تقاضوں کے...
    اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ماہانہ 5 ہزار روپے فراہمی کا آغاز کردیا گیا ، تاہم یہ رقم کس کو ملے گی؟ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے روشن مستقبل کارڈ اور بیوہ خواتین کیلئے سہارا کارڈ لانچ کردیا۔ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ انتہائی غریب اور نادار افراد کو ان کارڈز سے سہولت فراہم دی جائیں گی۔ سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ مزیدافراد کو بھی اس سہولت کےتحت ریلیف دیا جائے گا ، بیوہ خواتین ،یتیم بچے ہر ماہ اے ٹی ایم سے 5000 روپے باآسانی حاصل کرسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ نادار اور یتیم بچیوں کی شادی کیلئے فنڈز بھی بڑھادیئے گئے ہیں ،...
    اسرائیل-ایران کشیدگی کے دوران اسرائیل کے شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ لینے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ تاہم اسرائیل میں بسنے والے فلسطینی شہری، جو کل آبادی کا تقریباً 21 فیصد ہے، اکثر ان حفاظتی اقدامات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عکا کے قریب رہنے والی خاتون سمر الرشد کو میزائل حملوں کے دوران فلسطینی ہونے پر ایک یہودی شہری کی جانب سے پناہ گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ آپ کے لیے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں دوسری چین وسطی ایشیا سمٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سمٹ سے کلیدی خطاب کیا، جس میں پہلی بار “چین۔وسطی ایشیا روح ” پیش کی گئی ہے ۔ سمٹ کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام فریقوں نے “باہمی احترام، باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور باہمی امداد، اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ مشترکہ جدیدکاری کو فروغ دینے” پر مبنی “چین وسطی ایشیا روح ” کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ اجلاس کے اہم ثمرات میں سے ایک مستقل اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا،...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے وکیل سلمان اکرم راجا سے اہم سوالات کیے، جسٹس امین الدین نے سوال اٹھایا کہ باپ پارٹی کو نشستیں مل گئی تھیں تو آپ کہتے ہیں سنی اتحاد کو بھی ملے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں عدالت کے سامنے کچھ حقائق رکھوں گا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز پر فیصلہ دیا، آٹھ فروری انتخابات میں آئین سے انحراف ہوا۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک فیصلہ ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 19 جون 2025ء بروز جمعرات کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔KMC کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ذوالحجہ 1446ھ کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے میں تمام دفاتر بند رہیں گے، یہ فیصلہ سٹی کونسل کراچی کی قرارداد نمبر 594، مؤرخہ 27 جنوری 2005 کے تحت کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تعطیل صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت آنے والے دفاتر پر لاگو ہو گی، وہ دفاتر جو لازمی نوعیت کی خدمات فراہم کرتے ہیں (essential services) وہ کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں عدلیہ سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں اپنے فیصلے نے کہا کہ ججز اخلاقی وضاحت اور ادارہ جاتی جرأت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں، اندر سے تنقید آئین کی وفاداری کی جڑ ہے، بے وفائی نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو للکارنا  عدالتی ادارے کی خدمت کی اعلیٰ ترین شکل ہے، ججوں کو دیانتداری اور جرأت کے ساتھ کام کرنا ہے، ججز کواندروانی اور بیرونی تمام تجاوزات کا مقابلہ کرنا ہے۔ فیصلہ کے مطابق ججز کو عدلیہ اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جو عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے اور خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن(ای آئی اے) اسے "دنیا کا سب سے اہم آئل ٹرانزٹ چوک پوائنٹ" قرار دیتا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟ اپنے تنگ ترین مقام پر، یہ آبی گزرگاہ صرف 33 کلومیٹر چوڑی ہے، جس میں دونوں سمتوں میں جہاز رانی کی لین صرف دو میل چوڑی ہے، جو اسے بھیڑ بھاڑ والی اور خطرناک بناتی ہے۔ اوپیک ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق کی طرف سے خام تیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 جون 2025ء) چھیاسی سالہ، آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کو اس کے سب سے خطرناک سیاسی اور دفاعی حالات میں کشتی کو پار لگانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، باوجودیکہ وہ خود اسرائیل کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے کئی اعلیٰ فوجی اور انٹیلیجنس مشیر یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا لاپتہ ہیں، جس نے فیصلہ سازی کے بنیادی مرکز کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایسے اقدامات کے خدشات کو جنم دیا ہے جو ممکنہ طور پر ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، جس...
    اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملے میں براہ راست ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو امکان ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے طاقتور بم فراہم کرے گا جو ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیب فرود کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکر بسٹر بم جنہیں زمین کے اندر گہرائی میں دھماکے کے لیے تیار کیا گیا ہے استعمال کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر امریکی فضائیہ کے پاس موجودGBU-57A/B Massive Ordnance Penetrator نامی بم جو قریباً 13,600 کلوگرام وزنی ہے اور 60 میٹر تک زمین میں گھس کر پھٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بم صرف B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے سے فائر کیے جا سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ صرف...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم کی بیماری اور عمر کے پیش نظر بکنگھم پیلس نے ان کی ممکنہ موت کے بعد کے انتظامات کی باضابطہ ریہرسل شروع کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے باوثوق ذرائع کے مطابق آپریشن مینائی برج کے نام سے جاری یہ منصوبہ شاہی خاندان، حکومت، فوج، پولیس اور میڈیا سمیت تمام اہم اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملکہ الزبتھ دوم کیلیے تیار کیے گئے آپریشن لندن برج کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس میں ہر چھوٹے بڑے مرحلے کو منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے چاہے وہ کس کو سب سے پہلے اطلاع دینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپور خاص (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی دوست علی راہموں کی ہدایت پر سیکرٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان، ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپوٹو؛ اور ڈپٹی ڈائریکٹر وریجنل انچارج سیپامیرپورخاص محمد صہیب راجپوت ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالعزیز مہر نے میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک تھیلیوں کے ہول سیلرز اور مختلف برانڈ دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر پہلے سے نافذ کردہ پابندی کی روشنی میں تھیلیوں کا وزن موٹائی یا رنگ سے قطع نظر سیپا ٹیم نے میرپورخاص کے اہم تجارتی علاقوں بشمول میرواہ روڈ، ہلال مارکیٹ، بلدیہ مارکیٹ، سبزی منڈی روڈ، اناج منڈی اور حیدرآباد روڈ میں...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل سے روک دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اپنے دلائل مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت کی تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل پر شاید جواب الجواب دینا پڑے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل کے بعد دلائل دیں۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 1955 میں پاکستان کے گورنر جنرل کے آرڈر سے مغربی پاکستان کو ون یونٹ بنایا گیا۔ اس وقت...
    تہران (نیوز ڈیسک) سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پاسداران انقلاب گارڈز کی شوریٰ کو منتقل کردیئے۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب گارڈز کو جنگ سے متعلق امور پر مکمل اختیار مل گیا، پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر زیادہ طاقتور میزائل حملے کرنے کا اعلان کردیا، ایران کے اسرائیل پر تباہ کن جوابی حملے جاری رہے۔ ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا ہائبرڈ حملہ کیا، بیلسٹک میزائلوں اور جدید ترین ڈرونز کا استعمال کیا، ایران نے تل ابیب اور ہرزلیہ میں بھی میزائل داغ دیئے، دونوں شہر سائرن سے گونج اٹھے، ہرزلیہ میں میزائل گرنے سے متعدد بسوں کو آگ لگ گئی۔ واضح رہے تل ابیب اور یروشلم پر میزائل...
    انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد آزادی کے لیے وقف کر دیا اور بالآخر 16جون 1994ء کو جام شہادت نوش کیا جب وہ جموں و کشمیر جہاد فورس کے چیف کمانڈر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے شہید نذیر احمد شاہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں 31سال قبل بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہید کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا کہ نذیر احمد شاہ نےں1980ء اور 1990ء کی دہائیوں میں تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ادا کیاںہے، انہوں نے اپنی جوانی کو جدوجہد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان منصفانہ تنازعات کا حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی عالمی حمایت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، اور غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
    متحدہ عرب امارات نے خطے میں حالیہ سیاسی و جغرافیائی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر، ملک بھر میں ایئرپورٹس کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ یہ بات امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے منگل کو جاری بیان میں کہی۔ اتھارٹی کے مطابق، بعض ممالک کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے تناظر میں، تمام آپریشنل اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت یقینی بنائی جاسکے اور خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ ICP نے اپنی منظوری شدہ ہنگامی کاروباری تسلسل کا...
    اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون اور ٹیکنالوجی منتقلی کے لیے 5 سالہ تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جو ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔یہ معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) اور چینی تنظیم گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا ہے۔ معاہدے کا بنیادی مقصد پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کی صنعتوں میں جدید مشینری اور مہارت کا فروغ ہے۔پسمیڈا کے وائس چیئرمین محمد یاسین نے چین کے شہر گوانگڑو میں منعقدہ عالمی نمائش “جسما” میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں پاک-چین صنعتی تعاون،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی 20 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دوماہ کی توسیع کردی ہے۔ کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کر نے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی سے درخواست کی تھی کہ شہر کی مرکزی سڑکوں پر کمرشل بنیاد پر چلنے والے 3 سیٹر اور5 سیٹر رکشوں پر پابندی عائد کی جا ئے۔کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر شہر کی مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب اس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین نے کراچی میں زلزلوں کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ شہر زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔یکم جون سے اب تک شہر قائد میں زلزلوں کے بیالیس جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، کراچی ایک ایسا شہر جو بیک وقت پانی کی شدید قلت کا شکارہے اور زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔جہاں ایک طرف شہری پیاس بجھانے کو ترس رہے ہیں، وہیں دوسری طرف زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال نے شہر کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور رجسٹری میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں مجوزہ کچہری کمپاؤنڈ پشاور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا منصوبے کو جدید، پائیدار اور جامع بنانے پر زور دیا، اجلاس میں بار، بینچ اور ایگزیکٹو کی ضروریات شامل کرنے کی ہدایت کمپاؤنڈ میں سرسبز مقامات، شجرکاری اور بچوں کے پارک کی تجویز بھی پیش کی ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ تمام طبقات کے لیے آسان رسائی کے عزم پر کار بند ہے۔ سپریم کورٹ عدالتی ترقی میں معاونت جاری رکھے گی۔اجلاس میں...
    کمشنر کراچی نے شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سڑکوں پر رکشے چلانے پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔ کراچی کی 20 سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی۔ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے اختیارات دے دیے گئے،  گزشتہ ماہ شہر کی 11 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ان سڑکوں میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، دو تلوار شاہراہ فردوس، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر کی ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے 3 اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی ہے، یہ فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کے تحت شہر کی 20 مرکزی سڑکوں کو رکشہ فری زون قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی کو ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی کہ شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر ان سڑکوں پر کمرشل بنیادوں پر چلنے والے رکشوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے...
    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی 20 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دوماہ کی توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کر نے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی سے درخواست کی تھی کہ شہر کی مرکزی سڑکوں پر کمرشل بنیاد پر چلنے والے 3 سیٹر اور5 سیٹر رکشوں پر پابندی عائد کی جا ئے۔ کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر شہر کی مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب اس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین،...
    ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)نے مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پراے جے سی ایل کمپنی کے ساتھ پارکنگ سسٹم کا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کر دیا معاہدے کے برعکس کسی بھی پارکنگ سائٹ پر ڈیجیٹل انٹری/ داخلہ اور اخراج کے بیرئیرز سسٹمز نہیں لگائے گئے، پارکنگ فیس مکمل طور پر کیش میں لی گئی اور ڈی ایم اے کے ساتھ کوئی باقاعدہ ٹرانزیکشن ریکارڈ شیئر نہیں کیا گیا، ایک ہی کارڈ کو بارہا استعمال کیا گیا، جس سے سرکاری آمدن کو شدید...
    آستانہ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ  دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے۔شی جن پھنگ کا قازقستان کے صدرقاسم جومارٹ توقایف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔شی جن پھنگ کا طیارہ جیسے ہی قازق فضائی حدود میں داخل ہوا توقازقستان کی فضائی دفاعی افواج کے لڑاکا طیاروں نے اسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔چین اور قازقستان کے قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے قازقستان کے نوجوانوں اور بچوں نے شی جن پھنگ کی آمد پر گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔شی جن پھنگ نے صدر توقایف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں کے ساتھ ہیلی کاپٹرزہوائی اڈے کے اوپر سے گزرے۔ایئرپورٹ کے وی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی تنازع میں شدت برقرار ہے اور اس کشیدہ صورتحال میں اسرائیل کی جانب سے امریکا پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اسے امریکی ساختہ جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم فراہم کیے جائیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے زیر زمین جوہری ری ایکٹر کو تباہ کرنے کے حوالے سے غور کر چکے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق صرف جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم ہی فردو جیسے گہرائی میں موجود ری ایکٹرز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بم امریکی ساختہ ہے جسے بوئنگ کارپوریشن نے ڈیزائن کیا اور یہ بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیارے کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مذہب و ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں برادر ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ پارلیمانی رابطے دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں...
    حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے، عرس مبارک کے دوران ملک بھر سے لاکھوں زائرین کراچی آتے ہیں۔ اس موقع پر محفلِ سماع، نعت خوانی، ذکر، درود و سلام اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اس دن تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 19 جون کو تعطیل کااعلان کر دیا، جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے۔ کراچی میں مدفون عظیم مزاحمتی شخصیت حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بیس بال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی لانس خان امریکی شہر ہیوسٹن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے لانس خان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لانس خان اتوار کی صبح ہیوسٹن میں ایک حادثے کا شکار ہوئے۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے بتایا کہ مرحوم ٹیم میں آؤٹ فیلڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اور 2023 میں لنکن کپ کے دوران قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے تھے۔ فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ لانس خان بیرون ملک موجود اُن باصلاحیت کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے پاکستان کا نام بین...
    پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے متاثرہ دو مریض داخل کیے گئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان اسپتال کے مطابق 28 سالہ اعجاز نامی مریض کا تعلق کرک سے ہے، جسے 14 جون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ کرک سے 23سالہ متاثرہ صفیان نامی مریض کو بھی 15 جون کو اسپتال لایا گیا تھا۔ طبی امداد کے بعد متاثرہ دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق دونوں متاثرہ مریض جانوروں کی دیکھ بھال کا کام کرتے ہیں۔
    بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حملوں میں روس اور شمالی کوریا کے ایران کو مدد فراہم کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بلکل قریب ہے، ایران کے جوہری پروگرام مسئلے کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضاکارانہ طور پر اپنے جوہری توانائی پروگرام سے دستبردار ہو جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی...
    آستانہ : چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے ملاقات کی۔منگل کے روزاس موقع پر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد، تعاون کی مضبوط خواہش اور بہتر تکمیلی خوبیاں موجود ہیں۔ دونوں فریقوں کو “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو اور “ریوائیٹلائزیشن آف دی سلک روڈ” حکمت عملی کی مشترکہ تعمیر کو نافذ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان قدرتی گیس تعاون کے پیمانے کو وسعت دینا چاہیے،تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانا چاہیے، اور علاقائی رابطوں کی سطح کو بڑھانا چاہیے۔ باہمی ثقافتی سالوں کی بنیاد پر ثقافتی تبادلے کی مزید سرگرمیوں کا انعقاد، ثقافتی...
    —فائل فوٹو سندھ کے معروف صوفی بزرگ عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عرس کا افتتاح قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے کیا۔ انہوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، دعا مانگی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ محکمہ اوقاف کے مطابق تین روزہ عرس میں شرکت کےلیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا: اویس قادر شاہاویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ صوبہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کو گزشتہ رات غسل دیا گیا تھا۔ تین روزہ تقریبات کے...
    عام انتخابات 2024 میں این اے57  راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینٹر چوہدری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔ وکیل صفائی چوہدری یاسر  نے کہا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاھتے ہیں، بے گناہ ہیں پولیس اپنی تفتیش تسلی کے ساتھ مکمل کرے مکمل تعاون کریں گے۔ ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی، چوہدری تنویر کے  کارڈیالوجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی کے تمام شواہد پولیس کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی آزادی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف حیدرآباد کے رہنما ریحان راجپوت افروز شورو اور دیگر مقامی رہنما کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان سے وفاداری اور عوام سے سچائی کی سزا دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ناحق قید کر کے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عمران خان جعلی عوامی نمائندوں کے دعوے داروں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے...
    ---فائل فوٹو  گلگت میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا وزیرِ تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 24 ویں روز بھی جاری ہے، تنخواہ میں اضافے کے لیے اساتذہ کے دھرنے میں لیڈی ٹیچرز بھی شریک ہیں۔ممبر ٹیچرز کوآرڈینیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجرا تک دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ مطالبے کے حل کےلیے خود اساتذہ کی ڈیمانڈ پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، مسئلے کے مستقل حل کےلیے سنجیدگی سے کام جاری ہے، گلگت بلتستان میں اسکیل 16 میں خالی اسامیاں اس وقت انتہائی محدود ہیں۔ گلگت: اساتذہ کا احتجاجی دھرنا 18ویں روز بھی جاریگلگت میں اساتذہ کا صوبائی وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر دھرنا 18 ویں روز بھی جاری ہے۔ وزیر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی اور صنعتی مہارت کے فروغ کے لیے پانچ سالہ تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ اہم پیشرفت ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل) کے تحت پاک چین صنعتی تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ معاہدہ پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن اور چین کی گوانگ ڈونگ شو میکنگ مشینری ایسوسی ایشن کے درمیان طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان میں جوتا سازی، چمڑے اور گارمنٹس کے شعبوں میں جدید ترین چینی مشینری اور ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی برآمدی صنعت خصوصاً فٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی۔ بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکا میں...
    کلیم اختر:بجٹ کے پیش نظر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں اہم ترامیم کردی گئیں، ڈیجیٹل لین دین پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پروسیڈ لیوی متعارف۔ مخصوص سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا کر 6فیصد کرنے کی تجاویز، قرض سےمنافع پرٹیکس15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی سفارش، 10ملین سے زائد پنشن آمدن پر5 فیصد فلیٹ ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ سپر ٹیکس میں مخصوص آمدنی سلیب پر 0.5 فیصد کمی تجویز، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس شرح اور سرچارج میں ریلیف دینے کی تجویز دی گئی، اساتذہ ،محققین کیلئے25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔  اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا کرائے کی پراپرٹی پر ٹیکس...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا پرومو جاری کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کھلاڑیوں سے زیادہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے شاٹس تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو 45 سکینڈز کی ہے جس میں مجموعی طور پر 23 شاٹس شامل کیے گئے لیکن حیران کن طور پر 11 شاٹس جے شاہ کے تھے جسے دیکھ کر صارفین نے آئی سی سی اور جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پرومو تھا یا جے شاہ کا۔ A fantastic #WTC25 Final at Lord's with the @proteasmencsa lifting the mace on...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا ہے، جس کی شناخت نوید کے نام ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم نوید بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، اور اس کا شمار ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا، ملزم سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں، پولیس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کی جانب سے مزدور کنوینشن منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میںمزدوروں اور شہریوں نے شرکت کی، عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جو حکومت مزدوروں کو اعلان کردہ اجرت نہیں دلا رہی ہے ، وہ حکومت کس منہ سے معاشی ترقی کی باتیں کر رہی ہے، شاہراہِ بھٹو بحریہ ٹاؤن اور ایک ڈیفنس سے دوسرے ڈیفنس ملانے کے لیے بنایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہری پینے کے پانی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، اور کرپٹ حکمران ترقی کی باتیں کر رہے ہیں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کیا ہے، جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے ،سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
    وقاص عظیم : پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر ورچوئل اجلاس، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس کی شرکت،دونوں ممالک کاتجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان ری سیپروکل ٹیرف پر ورچوئل اجلاس ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس نے شرکت کی۔ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔  اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نےتکنیکی سطح پر مزید تفصیلی مذاکرات کا عزم کیا، امریکا اور پاکستان کا باہمی مفاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور حیفہ شہر پر چوتھی بار بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔ایرانی میڈیا کے مطابق، حیفہ کے رمات ڈیوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے بھی تہران پر تازہ حملہ کیا۔ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کی حیفہ ریفائنری مکمل طور پر بند کر دی گئی، اور حملے میں 3 ملازمین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نے کہا کہ آپریشن “وعدہ صادق سوم” کی یہ 9ویں لہر ہے جو صبح تک جاری رہے گی، اور ہم دشمن کو ایک لمحہ کے لیے بھی سکون نہیں لینے دیں گے۔ایرانی سیکیورٹی کونسل نے اس...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر بابر اعظم کی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا ہے جس کیلئے سڈنی سکسرز بابر کو تقریباً 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے، سڈنی سکسرز کی پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے8 کروڑ روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے ساتھ بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں تھانہ وارث خان پولیس اہلکاروں کی پولیسں گردی، پولیس وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر و دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں چار نوجوانوں کو گھر کی ریمپ پر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی دوران ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے باوردی و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار پانچ سے چھ موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیسں اہلکار نوجوانوں کو کچھ کہہ کر اٹھاتا ہے اور کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیتا ہے، دیگر موٹر سائیکلوں پر باوردی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش تخفیف اسلحہ اور بارودی سرنگوں کے خاتمے کے لیے ایک عالمگیر مہم شروع کر رہے ہیں جس کے تحت دنیا کو اس خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنے اور پائیدار ترقی و انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔سیکرٹری جنرل نے اس مہم کا اعلان اقوام متحدہ کے متعدد رکن ممالک کی جانب سے بارودی سرنگوں پر پابندی کے کنونشن سے دستبرداری کے ارادے سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔ Tweet URL 1997 میں طے پانے والے اس معاہدے کو اٹاوا کنونشن بھی کہا جاتا ہے جس کے تحت انسانی جان کے لیے خطرہ بننے والی بارودی سرنگوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جون 2025ء) دنیا میں بھوک سے متاثرہ پانچ علاقوں میں لوگوں کو قحط اور موت کا خطرہ لاحق ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کے ساتھ جنگوں کو روکنے اور نقل مکانی کی وجوہات کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) اور ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سوڈان، فلسطین، جنوبی سوڈان، ہیٹی اور مالی کو بھوک کا شدید بحران درپیش ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔ رسائی میں حائل رکاوٹوں اور امداد کی قلت کے باعث یہ بحران بگڑتے جا رہے ہیں۔...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا  ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں۔ یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس...
    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیل نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران میزائل حملہ کر دیا، جس کے باعث خاتون اینکر سحر امامی کی جان بال بال بچی۔ حملے کے فوراً بعد نشریات بند ہو گئیں، تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ بحال کردی گئیں۔ عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر خاتون اینکر خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک نشریات کے دوران زور دار دھماکا ہوا۔ #BREAKING Video shows the moment the studio of IRIB News Channel hit by an Israeli strike. pic.twitter.com/s6podtyfnu — Tehran Times (@TehranTimes79) June 16, 2025 عینی شاہدین کے مطابق حملے سے عمارت لرز اٹھی اور کیمرہ...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گورننس اور ادارہ جاتی ترقی میں تعاون کا نیا سنگِ میل طے ہوا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق  پاکستان یو اے ای کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدہ حکومتی ترقی اور ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے سے متعلق ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت انسانی وسائل، شہری سہولیات اور سائنس و ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون ہوگا، یو اے ای کے وفد کی قیادت نائب وزیر برائے مسابقتی امور عبداللہ ناصر لوطہ نے کی۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے بعد یو اے ای کے وفد کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا معاہدہ گورننس...
    بلیز میٹرویلی ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیز میٹرویلی نے 1999 میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،...
    مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے دارالحکومت تہران کے مہرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بڑا حملہ کرتے ہوئے ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ لڑاکا طیاروں کو تباہ کردیا۔ اسرائیلی میڈیا اور فوج کی جانب سے حملے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل کا ایک اور ایف 35 جہاز مار گرانے کا دعویٰ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر موجود ایرانی فضائیہ کے دو F-14 لڑاکا طیاروں پر کیا گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں طیاروں کو ہدف بنایا گیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران اسرائیل نےن میزائل حملہ کردیا،  حملے کے دوران خاتون اینکر اس سے بچتی نظر آئیں۔اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔میڈیا رپورٹ بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے...
    واشنگٹن:   امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ایران کے پاس 60 دن تھے، 61 ویں دن میں یہ ہونا ہی تھا، جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی...
    تہران:اسرائیل کی جانب سے ایران کے ٹی وی چینل ” اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ(آئی آر آئی بی) پر حملہ کردیا گیا جس وقت اسرائیلی حملہ ہوا تب ٹی وی کی براہ راست نشریات جاری تھیں اور ایک خاتون اینکر سکرین پر موجود تھیں۔ جیسے ہی حملہ ہوا تو اس کی شدت کو سٹوڈیو کے اندر بھی محسوس کیا گیا ۔ ملبے کے ذرات براہ راست ٹی وی سکرین پر نظر آئے ۔ چینل کی عمارت بھی ہلنے لگی جس کی وجہ سےخاتون اینکر فوری طور پر اٹھ کر وہاں سے چلی گئی۔ اس حملے سے پہلے اسرائیل کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل اور ایف ایم کو نشانہ بنائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یورپین دارالحکومت برسلز میں125 سے زاید ملک بھر کی تمام تنظیموں کا فلسطینیوںکے حق میں تاریخ کا بڑا احتجاجی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جس میں اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی تنظیموں کی جانب سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں شامل لوگوں میںعمر رسیدہ افراد، بچوں اور معذوروں سمیت1 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے انتظامیہ نے اس قدر بڑے احتجاجی مظاہرے کو’ریڈ لائن’ کا نام دیا، جس میں شرکا سے اپیل کی تھی کہ وہ لباس کا کچھ حصہ یا اپنے ساتھ کوئی سرخ رنگ کا کپڑا ضرور ساتھ لائیں۔ مذکورہ مظاہرے کو ریڈ لائن کا نام...
    شہر قائد کراچی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر 19 جون کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ تعطیل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) کی جانب سے میئر مرتضیٰ وہاب کی منظوری سے دی گئی ہے۔ کراچی میں 19 جون کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر اس روز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ اس اقدام کا مقصد عرس مبارک میں شریک زائرین کے لیے سہولت پیدا کرنا اور روحانی سرگرمیوں کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔ تاریخی پس منظر: حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کون تھے؟...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :مون سون کا آغاز ہوتے ہی سانپوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں ہزاروں افراد سانپ کے زہریلے کاٹنے کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا دیتے ہیں اور یہ مسئلہ بارشوں کے موسم میں شدت اختیار کر لیتا ہے۔ماہرین کے مطابق شدید بارشوں سے سانپوں کے بل پانی سے بھر جاتے ہیں، جس کے بعد سانپ خشک اور محفوظ جگہوں کی تلاش میں انسانی بستیوں کی طرف رخ کرتے ہیں، بعض اوقات تیز بہاؤ والا بارش کا پانی...
    چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اخلاق و تمیز کے دائرے میں کام کیا اور 18 ماہ میں 20 ارب کی ریکوری کی۔چیئرمین نیب نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برداری ملک کی ترقی کا اہم جز ہے، آپ ہی نے پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، تاجروں کے مسائل میرے مسائل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اس ملک کی ترقی سے جڑا ہے، میں سمجھتا ہوں تاجر دوست ماحول تجارت...
    ایران کا بڑا قدم، پارلیمانی بل کے ذریعے جوہری عدم پھیلاو کا معاہدہ چھوڑنے کی تیاری کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ ایک ایسا بل تیار کر رہی ہے جس کے تحت ایران ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاو کی روک تھام کے معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ترجمان نے تاہم واضح کیا کہ ایران کا مہلک ہتھیاروں کی تیاری کا کوئی ارادہ نہیں، اور وہ اجتماعی تباہی کے ہتھیاروں کی مخالفت پر قائم ہے۔ یاد رہے کہ این پی ٹی ایک 190 رکن ممالک پر مشتمل عالمی معاہدہ ہے جس پر 1968 میں دستخط کیے گئے اور یہ 1970 میں نافذ...
    بغداد(این این آئی)عراق میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ تشدد یا امریکی ملکیت والے کاروباروں اور امریکیوں کے اکثر مقامات کے خلاف حملوں کے بڑھتے ہوئے امکانات سے آگاہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سفارت خانے نے عراق میں تمام امریکیوں پر زور دیا کہ وہ غیر ملکیوں کی کثرت والی جگہوں اور کسی بھی بڑے اجتماع یا ہجوم سے گریز کریں۔
    آ ستانہ:چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان کے صدر توکیوف کی دعوت پر دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کے روز آستانہ پہنچے۔ آستانہ نذر بایوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدر قسیم جمروت توکیوف اور دیگر سینئر حکام نے چینی صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ Post Views: 5