2025-07-05@21:59:38 GMT
تلاش کی گنتی: 127

«یہ الاؤنس»:

(نئی خبر)
    پشاور (نیوز ڈیسک) حکومت کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ دیا گیا، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر شریک ہوئے، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن تعیناتیوں سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، نئے عام انتخابات کے مطالبہ کیلئے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد بنانے سے متعلق مجوزہ معاہدے کے نکات پر بھی غور کیا گیا۔
    فلسطین کے سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد نیتن یاہو نے مغربی کنارے پر جارحانہ اقدامات کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جن کا مقصد اقتدار میں باقی رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نومبر 2024ء میں جنگی جرائم ثابت ہو جانے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوآو گالانت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔ اس کے بعد مغربی کنارے پر صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات میں شدت آئی ہے۔ اس علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر صیہونی فوج کی چڑھائی، فلسطینی شہریوں کی گرفتاری اور یہودی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ دیکھا جا...
    بلوچستان کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق، اس سال میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 400 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1300 افراد پر مشتمل عملہ اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ بورڈ حکام نے بتایا کہ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور ہر امتحانی مرکز میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود ہوں گے تاکہ ہر چیز کی نگرانی کی جا سکے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال سختی سے منع کیا گیا ہے۔ نقل کی...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی انتظامیہ  نے بڑا فیصلہ  کرتے ہوئے حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن سے بین الاقوامی معیار کے کورسز کرانے کی منظوری دے دی۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی بار انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیے مدعو کیا گیا یے، بین الاقوامی معیار کے کورسز 17 فروری تا 25 مارچ کو ہونگے۔ بیان کے مطابق ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈولپر،ٹریننگ منیجرز کورسز کرائے جائیں گے، پسنجر بورڈنگ برجز کورس بھی عالمی سول ایوی ایشن ٹیم حیدر آباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں کرانے پہنچے گی۔ اس میں بتایا گیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور...
    مدرسہ مظہر العلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں سالانہ تقریب سے شیخ الحدیث مولانا انوار الحق خطاب کررہے ہیں
    کراچی(پ ر ) مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹاؤن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ تقریب کا انعقاد ‘122 طلبہ کی دستاربندی کی گئی، تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی ‘جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مفتی محمد مدنی، جامع مسجد عالمگیر بہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو، جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو، مشیر وزیراعلی ایم پی اے سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی ، معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، معروف دانشور شیخ نوید، سینئر صحافی منیر احمد شاہ،مفتی شاہ فیصل برکی ،یوسی 2 بلدیہ ٹاؤن چیئرمین عارف تنولی، جامعہ...
    مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاﺅن کراچی میں تکمیل قرآن کرام وتقسیم انعامات کی سالانہ روح پرور تقریب میں 122 طلباءکی دستاربندی کی گئی۔ تقریب میں ترجمان وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا طلحہ رحمانی، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی بہادرآبادکے مفتی محمد مدنی ،جامع مسجدعالمگیربہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعیداحمد، جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے استاذ الحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی، شیخ الحدیث مولانا نور الحق ،مولانا عبد القادر کھوسو،جامعہ دارالفیوض کندھ کوٹ کے منتظم اعلی قاری محمد شفیع کھوسو،مشیر وزیراعلی ایم پی اے سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی ،معروف کاروباری شخصیت مولانا امین اللہ، مذہبی اسکالر شیخ نوید، منیر احمد شاہ، مفتی شاہ فیصل برکی، یوسی 2بلدیہ ٹاون چیئرمین عارف تنولی،جامعہ معھدالخلیل الاسلامی کے فضلا مولاناطیب شکیل،مولانا اسد اسلم،مولانا فضیل نعیم،سیاسی رہنماءحاجی طورخان،میرخدابخش کھوسو،غوث...
    یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...
    صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے صوابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سپہ سالار کو پیغام دیتا ہوں کہ چھوڑ دو ان مینڈیٹ چوروں کا ساتھ، چھوڑ دو ان ملک دشمنوں کا ساتھ، کوئی فوج عوام کی حمایت کے بنا دہشت گردی کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتی، فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے، پی ٹی آئی ،عمران خان نظریہ بن چکے ،نظریہ مرتا ہے نہ ڈرتا ہے، فوج اور عوام کو...
    چک فرائیلیخ لکھتا ہے کہ فلسطینیوں اور عالمی برادری کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ فلسطینیوں کو مکمل آزادی نہیں ملے گی، کم از کم کئی دہائیوں تک۔ حقیقت پسندانہ حل یہ ہے کہ وہ ایک محدود خود مختاری پر اکتفا کریں۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے کی انہیں قیمت چکانی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار ہآرتس میں صہیونی مصنف چک فرائیلیخ نے مضمون لکھا ہے، جو صہیونی پروپیگنڈے کا ایک اور نمونہ ہے۔ اس تحریر میں بھی حقیقت کو مسخ کرنے اور فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس مضمون میں مزاحمت کو غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر پیش کیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت...
     تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ بہت سادہ لفظوں میں بات کریں تو یہ اتحاد حکومت کیخلاف ہے ہی نہیں، حکومت کے خلاف تو تب ہوتا جب حکومت ہوتی، یہ الائنس بنیادی طور پر اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب اگر وہ اس محاذ پر آ کے، اس مرحلے میں بھی آ کر اگر حکومت کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلائیں گے تو پھر آپ نے اس الائنس سے کیا نتیجہ حاصل کرنا ہے.  تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے انڈیا کشمیر پر بات چیت کرے گا کیونکہ انڈیا اپنے آپ کو اس وقت مختلف لیگ میں سمجھتا ہے، انڈیا خود...
    لاہور(نیوز ڈیسک) خاتون نے گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12 سال کا بیٹا...
    لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
    میٹھے مشروبات طویل عرصے سے آج کل کی غذا کا ایک اہم حصہ ہیں لیکن محققین اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ یہ عالمی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈوروتھی آر فرائیڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی کے محققین کی طرف سے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہر سال چینی والے میٹھے مشروبات کے استعمال کی وجہ سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے 22 لاکھ نئے کیسز اور دل کی بیماری کے 12 لاکھ نئے کیسز سامنے آتے ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر کیے گئے مطالعے میں 184 ممالک کے 30 سالوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جو کہ 1990-2020 تک محیط ہے۔ مطالعے...
    پشاور: مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغازیکم فروری 2025ء بروز ہفتے ہوگا، جو مسلسل چھ روزتک جاری رہیں گے۔ا ملک بھر میں ہونے والے امتحان میں625628 طلبہ وطالبات شریک ہوں گے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت31078 طلبا کا اضافہ ہوا ہے، 108403 طلبہ وطالبات حفظ قرآن کا امتحان دیں گے جن میں 89436 طلبہ اور18967 طالبات شامل ہیں۔ وفاق المدارس نے عالمی سطح پر ایک سال میں سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کے اپنے ہی عالمی ریکارڈ میں اضافہ کیا، ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے جامعہ امداد العلوم مسجد درویش پشاور میں امتحانی عملہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
    شہدادپور،مغل الائنس پاکستان کی جانب سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ کا منظر
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ 7 سے 11 فروری 2025 تک نویں بین الاقوامی امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گی۔ یہ عالمی مشق 60 سے زائد ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی، جس میں بحری جہاز، ہوائی جہاز، اسپیشل سروسز گروپس، اور عسکری وفود شامل ہوں گے۔ تقریباً 4,000 افراد اس مشق میں حصہ لیں گے، جسے خطے کی نمایاں ترین فوجی سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔ امن مشق 2025 کی خاص بات پہلا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ ہوگا، جس میں نیول چیفس، کوسٹ گارڈز کے سربراہان، اور دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ اس ڈائیلاگ میں 120...
    ہالا (نمائندہ جسارت) مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ میں سندھ کے نامور مفتی خالد کی قیادت میں 66 حفاظ کرام، 21 علمائے کرام کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے نامور علمائے کرام مفتی خالد، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا جمال الدین، مولانا گل حسن زنئور، مولانا ابرار انصاری، مولانا حاجی احمد سنائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وہ درس انقلاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں کی کامیابی اور تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، پوری دنیا کی اُمت مسلمہ کومتحد ہونے اور فتنہ فساد سے دور رہ کر آپس میں محبتیں بانٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظ اور علماء کرام کی ذمہ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے سال 1446ھ بمطابق 2025 ء کے سالانہ امتحانات کے لیے تمام جامعات و مدارس کے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحانات کا انعقاد 8 فروری تا 13 فروری تک ہوگا۔اس حوالے سے ناظم امتحان مفتی حافظ اکرام اللہ واحدی کا کہنا تھا کہ اس سال اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت بیرون ممالک سے طلباء بھی امتحان میں شریک ہوں گے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور ان سینٹرز پر نگران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
    ایڈنبرگ(نیوز ڈیسک)ایک ایسا ملک سامنے آیا ہے جو لوگوں کو بہترین ملازمت کی پیشکش کر رہا ہے۔ یہ آفر اسکاٹ لینڈ سے سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کا ایک چھوٹا سا جزیرہ جہاں کوئی آباد نہیں اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک مینیجر کی تلاش ہے۔ ملازمت کے ساتھ رہنے کی جگہ بھی دی جائے گی جس کے لیے 31 ہزار ڈالر (پاکستانی 86 لاکھ سے زائد) کی سالانہ تنخواہ دی جائے گی۔ اسکاٹش وائلڈ لائف ٹرسٹ کو Handa جزیرے کی دیکھ بھال کے لیے ایک مینیجر درکار ہے، ہانڈا خوبصورت یورپی سمندری پرندوں کی شرح افزائش کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ ہانڈا کا جزیرہ سکاٹ لینڈ میں سدرلینڈ کے مغربی ساحل...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔اسلام آباد میں شاہد خاقان، اسد قیصر، عمر ایوب و دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ آج ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی۔ اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، شاہد خاقان عباسیعوام پاکستان پارٹی کےسربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کردی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے آج ہم نے ایک انڈراسٹینڈنگ بنا...
    شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کے تجدیدی کارنامے کا احاطہ ممکن نہیں کیوںکہ وہ بے شمار علمی وعملی شعبوں اور پہلووں پر محیط ہے۔ البتہ مورخین نے ان کے تجدیدی کارناموں کے بعض اہم نکات درج ذیل بتائے ہیں:ـ1۔ عقیدۂ توحید کی تجدید مشرکانہ عقائد ورسوم کا ابطالسید ابوالاعلی مودودیؒ لکھتے ہیں: انہوں نے (شیخ الاسلام ابن تیمیہ) بدعات اور مشرکانہ رسوم اور اعتقادی اور اخلاقی گمراہیوں کے خلاف سخت جہاد کیا اور اس سلسلے میں بڑی مصیبتیں اٹھائیں۔ اسلام کے چشمۂ صافی میں اس وقت تک جتنی آمیزش ہوئی تھیں اس اللہ کے بندے نے ان میں سے ایک کو بھی نہ چھوڑا ایک ایک کی خبر لی اور ان سب سے چھانٹ کر ٹھیٹھ اسلام کے طریقہ کو الگ...
    تقریب کی صدارت علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ تھے۔ تقریب میں سید شبر رضا، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، شعراء عظام، ذاکرین عظام اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران ٹیسوری اور ناصر حسین شاہ کی شرکت جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران ٹیسوری اور ناصر حسین شاہ کی شرکت جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالم اسلام کو حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؓ کی شخصیت علم، شجاعت، عدل، اور تقویٰ کا حسین امتزاج ہے۔(جاری ہے) ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے جعفریہ الائنس کے تحت حضرت علیؓ کی یومِ ولادت کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ نے ثابت کیا کہ معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہوگا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کا کیک بھی کاٹا۔
    مردان :امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن جامعۃ الاسلامیہ تفہیم القرآن میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ  کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ انتھک محنت، مضبوط عزم اور غیر متزلزل جذبہ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اسی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے سال  کے دوران  کملاگ کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ  کملاگ کمانڈ...