2025-12-14@05:11:27 GMT
تلاش کی گنتی: 67941

«تبع تابعین»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ تینوں مسلح افواج کی مثالی یکجہتی، وطن سے بے مثال وفا اور دفاعِ پاکستان کی عظیم داستان کو شاندار انداز میں پیش کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نغمے میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دی جائے گی اور قومی سفر ہمیشہ آگے بڑھتا رہے گا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں...
    امریکا نے پاکستان کے F-16 لڑاکا طیاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور اپ گریڈ کے لیے تقریباً 686 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مئی میں کشمیری علاقے میں ایک باغیانہ حملے کے بعد پانچ روزہ جنگ بھی ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’ الجزیرہ میں شائع خبر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈ پاکستان کی موجودہ F-16 فلیٹ کی ٹیکنالوجی اور ہارڈویئر کی بہتری کے لیے ہے، جس میں جدید نیویگیشن، دوستانہ اور دشمن طیارے کی شناخت (IFF)، اسپئر پارٹس اور مرمت...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی کے بعد کابل میں افغان علما و مشائخ کے بڑے اجتماع سے جاری ہونے والا بیان دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ابھی زبانی یقین دہانی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ وی نیوز ایکسکلوسیومیں گفتگو کرتے ہوئے انڈیپنڈنٹ اردو کے منیجنگ ایڈیٹر اور سینیئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ میں تعلقات میں جو تناؤ بڑھا تھا، اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی مثبت بات سامنے آئی ہے۔ ’افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی‘ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ کابل میں ایک ہزار سے...
    ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں جاری پرولیگ  کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی۔ ہالینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان  کی جانب سے پینلٹی کارنر کے ذریعے 39ویں اور 59ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے دو گول کیے۔  55ویں منٹ میں رانا وحید اشرف  گول  کرنے میں کامیاب رہے۔ ہالینڈ کی جانب سے تھیری اور گیوس نے دو دو جبکہ تھیجس، ٹیمو اور جوریٹ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔ پہلے میں ہالینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا تھا۔ ارجنٹائن نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے...
    اسکردو شہر کے قلب میں واقع سکمیدان کی ہر شادی بلتستان اور کشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی کی زندہ مثال ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چُندا ویلی اسکردو، چٹانوں کا طلسم اور جنت نظیر وادی یہاں دلہا کشمیری طرز کے لباس، پگڑی اور روایتی جوتوں سے آراستہ ہوتا ہے۔ مہمانوں کی ضیافت کشمیری چائے، روگانجوش، یخنی، کشمیری کوفتہ، کشمیری کباب اور دیگر روایتی پکوانوں سے کی جاتی ہے اور ان پکوانوں کی خوشبو فضا میں رچی بسی محسوس ہوتی ہے۔ مزید پڑھیے: اسکردو کا بدھا راک: حکومت کی نظروں سے اوجھل نسلوں سے چلی آنے والی یہ روایت آج بھی سکمیدان اسکردو کی پہچان بن چکی ہے جو بلتستان کی مہمان نوازی اور کشمیری رنگینیوں کو ایک ساتھ جوڑتی ہے۔ دیکھیے بھرپور...
     اسلام آباد‘ اشک آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے توانائی، پٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا...
    اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کیلئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائی تھیں۔ صدر پاکستان نے 24 جنوری 2026ء میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلی مقرر کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلی جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلی...
    اسلام آباد (عترت جعفری) صوبوں کے ساتھ نیشنل ٹیکس کونسل کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے اور  توقع ہے کہ مئی تک صوبوں کے ساتھ  معاہدہ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد  معلومات کی شیئرنگ  کا عمل متحرک ہو جائے گا۔ رپورٹ میں   آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان میں حالیہ برسوں میں غربت میں اضافہ ہوا ہے، غربت کی شرح 25.3 فیصد ہو چکی ہے۔ حکومت  کو غربت کے خاتمہ کے لیے کوششوں کی   کڑی  نگرانی کرنی  چاہیے۔ صحت اور تعلیم کے لیے بجٹ 2.2 سے بڑھ کر 2.5 فیصد ہوا۔ وفاقی حکومت، پنجاب، بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے حوالے سے اپنے بجٹ اہداف کو حاصل کیا تاہم سندھ اور...
    اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد  ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ عالمی بنک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی۔ منصوبے سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی۔ بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی۔ عالمی بنک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا۔ مقامی حکومتوں کی استعداد کار...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی اپیل پر ملک بھر کے علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ کانفرنس کی حمایت و تائید کی اور عوام الناس کو بتایا کہ پاکستان کی فوج ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے جو کردار ادا کررہی ہے علماء و مشائخ نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی اور معتدل ریاست بنائیں گے۔ علماء و مشائخ نظری و عملی فرقہ واریت‘ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا...
    اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان کی تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے مضبوط اور جدید قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ملک کی اقتصادی ترقی جدت اور روزگار کے مواقع کے لیے ناگزیر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونگ فورجی آفس میں اعلی سطح اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوو جن لی نے کہاکہ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف ثبوت اور گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم وہ انہیں کیا ہدایات دیتے تھے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے ہی مائنس ون ہو رہا ہے۔ جنہوں نے بے رحمی کے ساتھ قلم چلائے ان سب کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔ مائنس ون ہو گیا۔ کوئی بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کر رہا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے بھی ویڈیو بناکر سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ ایک بندے کی سینیٹر شپ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان نیوی کی آٹھویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی وار کالج، لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سمندروں کی اہمیت کو اجاگر کیا جو اکیسویں صدی میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے اور ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے قوم میں سمندروں کی اہمیت اور قومی سلامتی سے اس کے گہرے تعلق کے بارے میں آگاہی کے فروغ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوئے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش اور اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی لیکن آئین کی خلاف ورزی پر پابندی لگ سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، بدترین حالات میں نصرت بھٹو اور شہید بینظیر نے جمہوریت کی خاطر مخالفین کو بھی یکجا...
    کراچی (کامرس رپورٹر)  ایک تولہ سونا 10ہزار 700روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت 4لاکھ 54ہزار 262روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح دس گرام سونا 9174روپے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 456روپے ہوگئی۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری...
    لاہور (خبر نگار)  ہائیکورٹ میں  سموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا  کہ تمام شوگر ملیںتین ماہ کے اندر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائیں، ورنہ ایسی ملوں کو بند کردیا جائے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا۔ عدالت نے لاہور کے804 پارکس کے حوالے سے بھی واضح پالیسی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انویسٹرز سے سرمایہ لے کر پارکس کی خوبصورتی پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے، پتہ نہیں کیا ہوگا، میرے فیصلے موجود ہیں، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی...
    عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے،سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پاکستان کی اولین ترجیح،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ،فلسطینی عوام اور کشمیریوں کے بنیادی حق خوارادیت کیلئے کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف کافورم سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے،سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پاکستان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات...
    حکومت نے 23شرائط مان لیں، توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، اسٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں، سرکاری ملکیتی اداروں کے قانون میں تبدیلی کیلئے اگست 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائیگی، ہائی ویلیو سرجری آئٹمز پر سیلز ٹیکس شرح عائد، ترقیاتی اسکیموں میں کمی لائی جائے گی، حکومت کا اتفاق نئے قرض روگرام کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کی 23شرائط مان لیں، جن میں توانائی، مالیاتی، سماجی شعبے، سٹرکچرل، مانیٹری اور کرنسی وغیرہ شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کی درجنوں نئی شرائط میں کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے، جس...
    اسلامی امارت کی قیادت کسی کو دوسرے ممالک میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دے گی، امیر خان متقی جو بھی افغان اس ہدایت کی خلاف ورزی کریگا، اس کیخلاف اسلامی امارت کارروائی کر سکتی ہے،کابل میں تقریب سے خطاب افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق کی۔کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع...
    پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،صدر ن لیگ مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں میرٹ پر ٹکت دیں گے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا،بہت سے لوگ ٹکٹ کیلئے آئیں گے ہمیں پہچان رکھنی ہے کون اپنا ہے اورکون پرایا ہے۔ لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب...
    سرکاری اداروں کی اصلاحات کیلئے 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد والا قرضہ شامل سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کریگا،اے ڈی بی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور صوبہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے، جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اے ڈی بی کی جانب سے...
    منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263.9 ،ڈیزل 267.80 روپے کا ہو جائیگا، ذرائع مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزلسستا کرنے کی تجویز، نئی قیمتوں پر 16 دسمبر سے عملدرآمد ہوگا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول کی قیمت میں معمولی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 263۔45 روپے سے کم ہو کر 263۔09 روپے کا ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل 11 روپے 85 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 279۔65 روپے سے کم ہو کر 267۔80 روپے کا ہو جائے گا۔ ایک لیٹر مٹی...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے  11نئی سخت شرائط عائد کی ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 64 تک پہنچ گئی۔ انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے سخت اصلاحاتی روڈ میپ لازمی قراردیا گیا ہے ۔ اس نے صوبائی افسران کے اثاثوں تک بینکوں کو مکمل رسائی دینے کی شرط بھی عائد کی ہے۔مقامی کرنسی بانڈمارکیٹ کی رکاوٹوں پرجامع اسٹڈی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔عالمی ادارے نے کرپشن رسک والے 10محکموں کا ایکشن پلان شائع کرنے کی شرط عائد کی ہے،جس میں ترسیلات زر کے اخراجات اوررکاوٹوں کاجامع جائزہ...
    اسلام آباد: پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے پاکستان میں ایک منظم اور باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، این او سی کا اجراء پی وی اے آر اے کی جانب سے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد کیا گیا۔ این او سی کے حصول کے بعد بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں ہدف شدہ ریگولیٹری نگرانی کے تحت ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت مل گئی، یہ این او...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں لہذا وہ اپنی منفی سیاست کو چھوڑ دے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ  فیض حمید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے، اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، فیض حمید نے عہدے کو ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق استعمال کیا، قومی مفاد کے نام پر فیض حمید نے حکومتوں کو گرایا اور بنایا۔ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینرنگ کے لئے استعمال کریں گے تو اس کے نتائج ہوں گے۔  طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فیض حمید نے ن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-06-11 لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی شہر بریسٹل میں واقع میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے جن میں برطانوی نوآبادیاتی دور کے کئی بھارتی نوادرات بھی شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رات 2بجے برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن میں پیش آئی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 4مشتبہ افراد سی سی ٹی وی میں نظر آئے ہیں جن کی جسمانی ساخت کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چوری شدہ نوادرات میں ہاتھی دانت سے تیار کردہ بدھ مت کا مجسمہ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک افسر کی بیلٹ بکل بھی شامل ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کے صدر محمد ریحان حنیف نے ملک بھر میں جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کارگو کی مکمل بندش پاکستان کو سنگین تجارتی وصنعتی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ہڑتال کی وجہ سے درآمدی و برآمدی مال بندرگاہوں، ہائی ویز اور صنعتی علاقوں میں پھنس کررہ گیا ہے جس کے کاروبار، صنعتوں اور قومی آمدنی پر انتہائی سنگین، طویل المدتی اور تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی بندش نے فیکٹریوں تک خام مال کی ترسیل اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں تک تیار مال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ان ڈرائیونے پاکستانی خواتین کی قیادت میں قائم دو اسٹارٹ اپ کو اورورا ٹیک ایوارڈ 2026 کی ٹاپ 100 فاؤنڈرز کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں بامقصد جدت کے فروغ کے لیے خواتین ٹیک فاؤنڈرز کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔اورورا ٹیک ایوارڈ صرف اعزاز ہی نہیں بلکہ فاتحین کو 50 ہزار امریکی ڈالر تک کی non-dilutiveفنڈنگ، خصوصی رہنمائی، عالمی نیٹ ورکنگ کے مواقع، اور ایسی میڈیا رسائی بھی فراہم کرتا ہے جو انہیں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور مارکیٹوں سے جوڑتی ہے۔اس موقع پر ان ڈرائیو پاکستان کے کنٹری ہیڈ، اویس سعید نے کہا کہ “پاکستانی خواتین انٹرپرینیورز جدت اور مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کر رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے آئی ایم ایف کے 11 دسمبر 2025 کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرکی قسط کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) اورریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت جاری کی جانے والی یہ قسط ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سخت مالی نظم وضبط اختیارکیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ڈیسک) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں قازوین چیمبر آف کامرس ایران کے تعاون سے تین روزہ سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کردیا گیا، جس کا افتتاح ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے اور پیٹرن ان چیف کاٹی ایس ایم تنویر نے مشترکہ طور پر کیا۔ نمائش میں ایرانی مصنوعات، صنعتی شعبوں میں جدت اور فوڈ و انجینئرنگ سیکٹر سے متعلق اسٹالز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی، جبکہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری نے اسے دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادے نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش انتہائی مؤثر اور شاندار ہے اور اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-6 کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگن شدہ سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ رات گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کسٹم بلوچستان نے ایف سی کی مدد سے کارروائی کی جس کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کو 10 ٹرکوں کے ذریعے کسٹم ویئر ہاوس منتقل کیا گیا۔ بر آمد سامان کی مالیت 70 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔حکام کے مطابق پچھلے تین ہفتوں کے دوران کوئٹہ کسٹمز اور ایف سی نارتھ بلوچستان نے اسمگلنگ کیخلاف بھرپور کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔ ان میں 70 سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-5 محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں نوجوان جاں بحق، موٹر سائیکل کی زد میں آکر بچہ زخمی، قومی شاہراہ پردھند کے باعث کئی گاڑیوں میں تصادم، حادثہ سدھوجاپولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر سدھوجا بائی پاس کے مقام پر ہوا، جہاں ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان واصف مشتاق بوھیو کچل کر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان ڈاکٹر عارف مشتاق بوھیو اور ایڈووکیٹ مشتاق بوھیو کا بھائی اور گاؤں اٹل بوھیو کا رہائشی تھا گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی ہے، قمر الدین چانڈیو پولیس تھانہ کی حدود قمر الدین چانڈیو شہر میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان راہگیر بچے کو...
     پاکستان اور انڈونیشیا ایک ایسے یقین کی دنیا ہے جن میں ایمان رچا بسا ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے باشندے مختلف زبان، رسم و رواج اور ثقافت رکھنے کے باوجود اسلام کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ اب دونوں ملکوں کی حکومتوں نے 7 عہد ناموں پر دستخط کر کے دنیا کو باورکرا دیا ہے کہ اب ایک مشترکہ راستہ طے کریں گے۔ وہ تجارت کریں گے جو حلال اصولوں پر مبنی ہو اور غربت کو ختم کر کے کامیابی بانٹے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی اور انڈونیشین پوری انسانیت کے لیے علم کی روشنی لے کر آگے بڑھیں گے۔ دونوں ملکوں نے علم کا رشتہ مضبوط کرنے کے لیے تعلیمی معاہدے پر بھی دستخط کر دیے ہیں، اگرچہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اشک آباد (خبر ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلیے دبائو ڈالے۔ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی 30 سالہ سالگرہ پر منعقدہ عالمی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر، ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران کے جنگ بندی کیلیے تعاون پر ممنون ہیں، تنازعات کا پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادیستون ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، سلامتی کونسل کی قرارداد پاکستان کے وژن کی تائید ہے، آٹھ عرب اسلامی ممالک کے رکن کی حیثیت سے پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے علما کی جانب سے ایک روز قبل متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک پانچ نکاتی قرارداد کی توثیق؎ کی۔کابل یونیورسٹی میں افغانستان کے 34 صوبوں سے جمع ہونے والے سینکڑوں علمائے کرام نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں موجودہ نظام کی حمایت، علاقائی سالمیت کے دفاع، افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے، افغانوں کی بیرونِ ملک عسکری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سرکاری اداروں کی اصلاحات اور سندھ کے ساحلی اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مجموعی طور پر 540 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ان میں 400 ملین ڈالر کا نتائج کی بنیاد پر دیا جانے والا قرض ایس او ای ٹرانسفارمیشن پروگرام کے لیے ہے جبکہ 140 ملین ڈالر کا رعایتی قرض سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ایما فان کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کے تجارتی سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملکی معاشی استحکام میں مدد دینے میں اہم کردار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن گلگت  بلتستان(election commission of gb) نے عام انتخابات 2026ء کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پولنگ 24جنوری 2026ء کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی،اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی،اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی،امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوزکا تقرر بھی کر دیا،تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان، آئی ایم ایف کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق آئی ایم ایف نے کاسٹ ریکوری کیلیے 18فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرط عائد کی ہے ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 2 فیصد تک سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بھی تجویز دی، آئی ایم ایف نے ابھی تک حکومت کی یہ تجویز منظور نہیں کی، اگر آئی ایم ایف کا مطالبہ مانا گیا تو 18فیصد ٹیکس سے پیٹرول 47روپے مہنگا ہوگا، ڈیزل پر سیل ٹیکس کے نفاذ سے قیمت 50روپے فی لیٹر بڑھانا پڑے گی۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زاید ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک برطانیہ تعاون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں لہٰذا وہ اپنی منفی سیاست کو چھوڑ دے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے متعلق فیصلہ تاریخی ہے، اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدنے عہدے کو ذاتی پسند اور ناپسند کے مطابق استعمال کیا، قومی مفاد کے نام پر فیض حمید نے حکومتوں کو گرایا اور بنایا۔ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینرنگ کے لئے استعمال کریں گے تو اس کے نتائج ہوں گے۔  طارق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-27  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کے دوران گیس فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کو روز صبح بریفنگ میں واضح کیا جائے کہ کم گیس پریشر کا مسئلہ مستعدی سے حل کیا جائے۔ سوئی سدرن کے مطابق لاپروائی کی صورت میں زونل ہیڈ کے خلاف ایکشن ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا جاچکا ہے جبکہ گیس انتظامیہ نے بھی کے الیکٹرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-24 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کردی، ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا گھر بیٹھے آن لائن اندراج ہوسکے گا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا، تقریب میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، اسپیشل سیکرٹری ارشد بیگ بھی موجود تھے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا اور سرٹیفکیٹ بھی مل سکے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ترقی یافتہ ممالک کے برابر چل رہا ہے۔ یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-21 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے پنجاب سمیت ملک بھر میں جاری ٹرانسپورٹ ہڑتال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان جاری تنازعے کا سب سے بڑا نقصان ملک کی تاجربرادری کو پہنچ رہا ہے، خاص طور پر وہ تاجران جو جلد خراب ہونے والے فروٹ، سبزیاں اور دیگر اشیاء کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر چند ماہ بعد ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال، حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات اور کئی دنوں تک مسائل کا حل نہ نکلنا ایک مستقل مسئلہ بن چکا ہے۔ اس تاخیر کے باعث تاجروں کا قیمتی مال راستوں میں رُک کر خراب ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-20 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-19 نیویارک(مانیٹرنگ  ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران میں شدت، خواتین کے حقوق پامال ہورہے ہیں۔افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی نائب خصوصی نمائندہ جارجٹ گیگنن نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اگرچہ افغانستان میں مجموعی طور پر سیکورٹی صورتحال بظاہر پرسکون ہے لیکن پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی اور عسکری سرگرمیوں کے باعث حملے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کے عبوری حکام بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی روابط کے مواقع کو مسلسل نظر انداز یا مسترد کررہے ہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-17 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) ہندو کونسل حیدرآباد کی کال پر بھارتی وزیر داخلہ کے مسلسل پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف گزشتہ روز حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، رمیش کمار راٹھوڑ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر داخلہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ اپنے ملک کی ناکامیوں کو چھپانے اور ان سے توجہ ہٹانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ نمائندہ جسارت
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-08-12 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ اور تعلیمی تحقیق میں ڈچ تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈ کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251213-08-6 کراچی  (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے،  حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔  حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔ عبد السمیع خان نے کہا کہ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے، حکومت مارجن...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کردیا۔ اب یہ نیلامی 22 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بتایا کہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کے پیش نظر بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے مالی بحران کے باعث اراکین اسمبلی کو مالی تعاون کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی کے  اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ نے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا اظہار کیا  جس کے بعد پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے مالی بحران کے حوالے سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھا ہے۔  خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چلانے کے لیے ہر پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پارٹی فنڈ میں دے گا۔ جب کہ  ہر ایم این اے، سینیٹراور ایم پی اے ماہانہ 50 ہزار روپے پارٹی فنڈ میں جمع کرائے گا۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن...
    صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں ووٹنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی، شیڈول میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے، ان کی جانچ پڑتال، اعتراضات، اپیلوں اور حتمی فہرست سمیت تمام انتخابی مراحل کی تاریخیں بھی شامل ہیں، جس کے بعد خطے میں انتخابی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے، جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال یا اسکروٹنی کا عمل...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 567 ملزمان کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے,  اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے 45,730 امریکی ڈالر، 190 ملین روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی، اور 4 کروڑ 67 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے بلوچستان زونل آفس کا دورہ کیا اور وہاں انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا،  ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی...
    اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بین الاقوامی ائیرپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر 2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی،  ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایف بی آر نے وضاحت کی کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارتِ تجارت کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہیں،  چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک...
    سندھ پولیس کے شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نے بھارتی پروپیگنڈا فلم کیخلاف بڑا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں نورین اسلم کا کہنا تھا کہ لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت فلم کے ذریعے پاکستان مخالف مہم چلا رہا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔ نورین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم چوہدری اسلم کی خدمات اور محبت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم لیاری پر کیوں بنائی گئی، گینگ وار کے کارندے رحمان ڈکیت کو کیوں اجاگر کیا گیا؟ فلم پاکستان مخالف دہشتگردوں کی حمایت کے لیے...
    سندھ کی میزبانی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی واضح سبقت کے ساتھ ختم ہوگئے۔پاکستان آرمی نے اعزاز کا کامیاب سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل 30ویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی جیت لی۔ اختتامی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی،اختتامی تقریب میں گیمز میں شریک 14 دستوں کے کھلاڑی اور آفیشلز کا مارج پاسٹ ہوگا اور وہ مہمان خصوصی کو سلامی دیں گے۔ بعد ازاں روایتی انداز میں گیمز کے اختتام کا اعلان کیا جائے گا۔اس موقع پررنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد ہوگا جبکہ آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان واپڈا رواں سال بھی گیمزمیں رنراپ رہی جبکہ پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 18 برس کے بعد...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ترکمانستان دورے کے دوران عالمی رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نہایت دوستانہ ماحول میں مصافحہ کیا اور کچھ دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے، جسے ذرائع نے گرم جوشی اور باہمی احترام کی علامت قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں کے دوران وزیرِ اعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں ترکیہ کے کردار کو سراہا اور امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رجب کی آمد کے ساتھ ہی رمضان 2026 کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی تاہم حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد 29 شعبان کو طے کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مہینہ رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا۔ڈاکٹر طہ رباہ، انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے بتایا کہ رجب کا نیا چاند 20 دسمبر بروز ہفتہ صبح 3:45 بجے قاہرہ کے وقت پیدا ہوگا اور اسی دن اسے دیکھنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر رباہ کا کہنا تھا کہ نئے چاند کو مکہ مکرمہ میں سورج غروب ہونے کے بعد 14 منٹ اور قاہرہ میں 10 منٹ تک دیکھا جا سکے...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دورۂ ترکمانستان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا، دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے کھڑے رہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات ہوئی۔وزیرِاعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کے کردار کا شکریہ کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہوزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان میں منعقدہ عالمی فورم میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ’یادگارِ غیر جانب داری‘ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر...
    —فائل فوٹو پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا چاندی ضبط کر لیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ملک بھر کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر 2 اعشاریہ 73 کلو گرام سونا اور 359 کلو گرام چاندی ضبط کی۔چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ میں دگنے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک اور وزارتِ تجارت کے قواعد و ضوابط کے تحت ہوتی ہیں۔
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کی کمی سے 280 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات میں تسلسل سے اضافے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ اہم شراکت دار کے طور پر ابھرنے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور امریکی ایگزم بینک کے تعاون سے ریکوڈک کاپر پراجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 58ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے فنڈ کے اجرا کے بعد ادائیگیوں کا توازن...
    چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد...
    سٹی42:  وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا . طارق فضل چوہدری نے کہا، کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ  فیض حمید جو اقدامات  کر رہے ہیں انکے خلاف آئین و  قانون بھی حرکت میں آئے گا۔ موجودہ   فوجی قیادت لائق تحسین ہے  ، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کے انہیں صفائی  دینے کا موقع نہیں ملا۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی   24نیوز کےپروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو ہوئےکرتے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ  فیض حمید کو سزا کسی جماعت کی یا گورنمٹ کی فتح نہیں بلکہ  آئین...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے بلوچستان پولیس دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبے کے تمام رینجز کے پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کو امن و امان کی صورتحال اور دیگر سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ اور سماجی رہنما جمائما گولڈ اسمتھ نے ایکس پر اپنے فالوورز میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں جمائما نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ان کے فالوورز کی تعداد 2.8 ملین سے کم ہو کر 2.5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ جمائما کے بقول اس تبدیلی کی وجہ سمجھنے کے لیے انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک سے سوال پوچھا، جس نے انہیں بتایا کہ یہ کمی ’الگورتھمک تھروٹلنگ‘، ’ڈی بوسٹنگ‘ اور حکومتی دباؤ کے باعث ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میرے بچوں کو 22 ماہ سے والد سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جمائما...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات  کرتے ہوئے  محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور عراق کے متعلقہ ادارے زائرین کے امور میں قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔عراقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صرف پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست میں شامل زائرین کو عراق میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے میکانزم...
    اولپمک مقابلوں میں افغانستان کی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آئی او سی کی رکن سمیرا اصغری میدان عمل میں آگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان حکام کے ساتھ جاری مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔ انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات افغانستان کی خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق کسی مثبت تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ سمیرا اصغری نے اس بات پر زور دیا کہ طالبان کو عالمی قبولیت چاہیے تو خواتین کے تعلیم اور کھیل کے حقوق تسلیم کرنا ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ طالبان کو یہ حقیقت قبول کرنا ہوگی کہ عالمی سطح پر قبولیت اسی وقت ممکن...
    مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت اور چوہدری سالک حسین کی مشاورت سے مسز فرخ خان کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی قیادت نے مسز فرخ خان کی سیاسی صلاحیتوں اور خواتین کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی قیادت کو نئی توانائی اور سمت دیں گی۔ مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے سیکرٹری طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے مسز فرخ خان کو نوٹیفکیشن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی علماو مشائخ کانفرنس میں علمائے کرام نے پاک فوج سے  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عسکری قیادت کو معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔  جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی نام نہاد سیاست دان کو پاک فوج کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جامعہ رشیدیہ کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوجی قیادت کو یک جان ہونا چاہیے ، فتنۂ الخوارج مذہب کی بنیاد پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ، ان کے خاتمے کے لیے علمائے کرام کی مدد کی بہت...
    چین نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ اور طلبا کی معاونت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے قراقرم یونیورسٹی  کے طلبا کے لیے 40 لاکھ روپے مالیت کے ’ایمبیسیڈوریئل میرٹ کم نیڈ اسکالرشپس‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپس قراقرم یونیورسٹی کی تمام کیمپسز کے مستحق اور باصلاحیت طلبا کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گی، جس سے اعلیٰ تعلیم تک رسائی آسان ہوگی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام اس اقدام سے نہ صرف گلگت بلتستان کے طلبا کے تعلیمی سفر میں سہولت پیدا ہوگی بلکہ خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں...
    : قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لےلیا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت پر اثر انداز ہونے والی کسی ڈیولپمنٹ کا ہمیں نہیں پتا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریدوفروخت کیوں ہورہی ہے، یہ بھی نہیں معلوم۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے حصص کی قیمت 2 ماہ میں 100 فیصد بڑھ چکی ہے، 2 ماہ میں قومی ائیرلائن کا اسٹاک مارکیٹ میں 23 روپے والا شیئر 44 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ 23 دسمبر کو حکومت نے قومی ائیرلائن کی نیلامی کا اعلان کررکھا...
    —فائل فوٹو  گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق 2026ء کے آخر تک افسران کے اثاثے ویب سائٹ پر پبلک کر دیے جائیں گے، اس حوالے سے  وفاق نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔گریڈ 17 سے 22 کے افسران اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کروائیں گے۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کی مشہور ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز میں بھی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلاڑی نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی قیمتی اثاثے ہیں۔اپنے بیان میں فنچ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی موجودگی لیگ کی اہمیت بڑھاتی ہے اور فینز کے ساتھ ساتھ نوجوان آسٹریلوی کھلاڑی بھی ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹارز کی شرکت نہ صرف کھیل کے معیار کو بلند کرتی ہے بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے مشعلِ راہ بھی بنتی ہے۔ایرون فنچ نے خاص...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے لیے باضابطہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد نے 12 دسمبر 2025 کو الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 24 جنوری 2026 (ہفتہ) کو گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پول ڈے مقرر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے تحت شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ووٹرز کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے انتخابی پروگرام کے تمام مراحل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کا اطلاق عام نشستوں کے ساتھ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی...
    برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو...