2025-09-17@22:58:49 GMT
تلاش کی گنتی: 24574

«بس اسٹینڈز»:

(نئی خبر)
    پٹرول پمپ پر بجلی چوری کے معاملے میں سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ  نے  ایک کارروائی میں بجلی چوری میں ملوث شکارپور بائی پاس پر سچل فیول اسٹیشن پر چھاپا مارا، جہاں فیول اسٹیشن پر میٹر بائی پاس کر کے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ملزمان 6.68 کلو واٹ لوڈ براہ راست مین سپلائی لائن سے چوری کر رہے تھے، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ کارروائی میں غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کر کے شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ نے مجموعی طور پر 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں...
    زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے آفیشل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پائی کرافٹ کوگزشتہ روز سے ایشیا کپ 2025 میں تنازعے کا سامنا ہے۔ کرکٹ کیریئر اینڈی پائی کرافٹ نے زمبابوے کی قومی ٹیم کی نمائندگی 1983 سے 1992 کے دوران کی، جس میں 3 ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ میچ شامل ہیں۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ یہ تاریخی میموریل شنگھائی کے فرنچ علاقے میں واقع ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ صدر مملکت نے شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے صدر نے اس ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقام چین...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے غیر مناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کو ایونٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ کھیل کی اسپرٹ کے خلاف اور پاکستان ٹیم کے ساتھ...
    پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مائیک ہیسن کے مطابق میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن بھارتی ٹیم گراؤنڈ چھوڑ کر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ ’’ہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے، لیکن ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہمارے مخالفین نے ایسا نہیں کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم وہاں گئے تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم میں جا چکے ہیں، یہ میچ کے اختتام کا افسوسناک طریقہ تھا۔ کوچ ہیسن نے مزید کہا کہ پاکستان...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں اور لکی مروت میں کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو پوری قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی پامالی، کرکٹ روایات کی دھجیاں اڑانے سمیت کئی سوالات کھڑے دیے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے رویے نے گیم آف جنٹلمین کہلانے والے کھیل کو داغدار کرنے کے ساتھ اس کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ روایات کی پامالی، اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی اور میچ ریفری کے متنازع کردار پر آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل نے بھی چپ سدھ لی ہے۔ پہلا سوال، میچ ریفری نے کن رولز اور کس کے کہنے پر ٹیموں کے کپتانوں کو ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی احکامات دیے۔ دوسرا سوال، پاکستان کی...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی بنوں میں عمل میں لائی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے، گرفتاریاں ہوں گی، 2 سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا...
    دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سخت ایکشن لینے پر غور کر ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام واقعات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بھارتی کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹاس کے بعد کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نےبھی  بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا جبکہ...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں...
    قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگر اختتامی تقریب میں پاکستانی پریزنٹر ہوتا تو پاکستانی کپتان تقریب میں شریک ہوجاتے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانا چاہ رہے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی اسی لیے پھر سلمان علی آغا...
    محکمہ موسمیات نے آج کراچی شہر میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے ، جس دوران شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان ’مصافحہ کے تنازع‘ نے شدت اختیار کر لی ہے، سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ طور پر شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے نے ’غلط تاثر‘ چھوڑتے ہوئے کھیل کے میدان میں سیاست کا مظاہرہ کیا۔ ’جنگیں پہلے بھی ہوئی ہیں، مگر ہم ہمیشہ مصافحہ کرتے رہے ہیں، یہ چیزیں ہمیشہ کے لیے ایک داغ کی مانند رہیں گی۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز اتوار کو بھارت نے پاکستان...
    لاہور: لاہور میں کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے 65سالہ  بزرگ شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کباڑ خانے میں کام کرنے والا ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے اندھے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور *ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے...
    پاکستان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایشیا کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب نے ہردیک پانڈیا کی لینتھ ڈلیوری کو سیدھا پوائنٹ پر موجود جسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ساتویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔ اس طرح، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود سابق کپتان بابراعظم کو جوائن کرلیا، جہاں ان کے ساتھ  محمد حفیظ...
    امریکا میں مالی منصوبہ بندی اور قرض سے نجات کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تازہ ترین سروے اور رپورٹس کے مطابق امریکی بالغ افراد کی نصف سے زائد آبادی اپنے مالی معاملات جیسے بجٹ سازی، قرض کی ادائیگی اور سرمایہ کاری میں خود فیصلے کرتی ہے اور اب ان میں سے ایک بڑی تعداد مشاورت کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا سہارا لے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف کریڈٹ کارما کے ایک حالیہ سروے کے مطابق دو تہائی بالغ افراد جنہوں نے چیٹ جی پی ٹی یا گوگل...
    پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
    پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کرگئے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نےسانگھڑ سے سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجوکےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سےتعزیت کی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور حلقےکی بہترین خدمت کی، انھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ Post Views: 3
    کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرنے پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور (ملتان)، علی پور (مظفرگڑھ)، لیاقت پور (رحیم یار خان)، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، جہاں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹرنے اس امدادی کارروائی کے لیے...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
    پاکستان کے معروف صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان سید طلعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان طویل عرصے تک جیل میں رہیں گے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے مذاکرات اور کامیابی کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ وی نیوز کے خصوصی پروگرام ‘صحافت اور سیاست’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنس عمران خان پی ٹی آئی کے شہباز شریف حکومت سے مذاکرات اور ان کی کامیابی کے امکانات تو ہیں لیکن عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا کیونکہ عمران خان ان مذاکرات یا سمجھوتے کے نتیجے میں اپنا غلبہ چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بیان: کیا اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیل کے امکانات بڑھے ہیں؟ انہوں...
    DUBAI: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی ٹیم کے غیر مناسب رویے پر شدید احتجاج کیا ہے، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اور میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنا شامل تھا۔ انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔ نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین سپرٹ کے بالکل خلاف ہے اور یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیلنج تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رویے پر پاکستانی ٹیم کا ردعمل فطری تھا کیونکہ یہ ایک واضح مثال تھی کہ کھیل کے...
    قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔  ڈاٹ بالز پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر...
    پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے ٹی20 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب اننگز کا آغاز کرنے کے لیے میدان میں اترے تو پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو کیچ دے بیٹھے اور آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کھلاڑیوں نے میچ ختم ہونے کے بعد ہاتھ نہ ملایا صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں 7 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس لسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی تیسرے...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر صوبے میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےاس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورت حال نارمل ہونے تک  سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی نثار کھوڑو نے تمام پارٹی رہنماؤں کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور کچے کے علاقوں کے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کچے کے علاقوں سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں کے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کریں۔ نثار کھوڑو نے...
    کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025–2026 میں پاکستان کی صرف دو جامعات دنیا کی پہلی 500 جامعات میں شامل ہو سکیں: قائداعظم یونیورسٹی 354ویں نمبر پر اور نسٹ (NUST) 371ویں نمبر پر، جو پاکستان میں تحقیق اور تعلیمی معیار میں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔ مجموعی طور پر 9 پاکستانی جامعات دنیا کی پہلی 1000 جامعات میں شامل ہوئیں جن میں یونیورسٹی آف دی پنجاب (542)، لمز (555)، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (654) اور کومسیٹس (664) نمایاں ہیں۔ پی آئی ای اے ایس (PIEAS) 721–730 کی رینج میں آئی، جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یو ای ٹی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور اور یونیورسٹی آف لاہور بھی فہرست میں شامل ہیں۔ یہ بڑھتی ہوئی نمائندگی پاکستان کی اعلیٰ تعلیم...
    ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس میچ کے دوران کچھ اہم چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ عام طور پر میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، اور پھر اس کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار کسی میچ میں آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ بھارت...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر ہوگیا اور بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا، جس کے جواب میں بھارت نے جارحانہ انداز سے اوپن کیا اور 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالیے۔ ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی بیٹنگ لائن پہلی گیند سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وقتا فوقتا بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے...
    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی ٹی20 اسکواڈ سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان کی ٹیم عالمی مقابلوں کے لیے موزوں نظر نہیں آتی۔ Without Baber Azam and Rizwan team Pakistan is not fit for International tournaments #Period #PakVsIndia — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 14, 2025 واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی20 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔ ٹاپ آرڈر یکسر لڑکھڑا گیا اور قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 127 رنز...
    ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے نیا ٹینڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت 23 ستمبر کو بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چھوٹ سے آئی ایم ایف کا انکار، حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر واپس لے لیا ٹینڈر دستاویز کے مطابق تمام بولیاں اسی روز کھولی جائیں گی، جبکہ یہ شرط رکھی گئی ہے کہ چینی کی درآمد کے لیے کم از کم 25 ہزار میٹرک ٹن کی بولی ہی قابلِ قبول ہوگی۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے کھولے گئے پچھلے ٹینڈر میں ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم نرخ...
    اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 23 ستمبر نے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر دستاویز کے مطابق بولیاں 23 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ٹی سی پی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں تھیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی 545 ڈالر...
    ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 23 ستمبر نے بولیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر دستاویز کے مطابق بولیاں 23 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 8 ستمبر کو ٹی سی پی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں تھیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر کے تحت کم سے کم بولی 545 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی...
    اسلام آباد: معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ (ای پی بی ڈی) نے معاشی بحالی کے لیے شرح سود میں کمی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود کو 11 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد پر لایا جائے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرعی بدحالی کے بعد صنعتی ترقی ضروری ہے، حکومت فیصلہ کرے کہ مسابقتی فنانسنگ لاگت سے صنعتوں کو چلانا ہے یا نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود کم کرنے سے حکومت کو 3 ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی، حکومت یہ 3 ہزار ارب روپے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر و بحالی پر خرچ کر...
    امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام نے اتوار کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں تجارتی تنازعات اور ٹک ٹاک کی ڈیڈلائن سمیت دیگر مسائل پر بات چیت شروع کردی۔ مذاکرات اسپین کی وزارتِ خارجہ کی عمارت ’پالاثیو دے سانتا کروز‘ میں ہوئے جہاں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر نے شرکت کی جبکہ چین کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم ہہ لی فینگ اور سینیئر مذاکرات کار لی چنگ گانگ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر یہ مذاکرات گزشتہ 4 ماہ میں یورپی شہروں میں ہونے والے چوتھے اجلاس ہیں جن کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں عائد بھاری ٹیرف کے دباؤ تلے دبے پاک چین...
    ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹاس کے موقع پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی...
    پاکستان نے دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں ٹکرائیں گی۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہیں ، اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔ Post Views: 7
    بوریوالا میں بارات سیلابی ریلے میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز بوریوالا(سب نیوز)دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث بوریوالا کے نواحی علاقے ساہوکا کے قریب ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب دلہا اور اس کے باراتی سیلابی پانی میں پھنس گئے۔دلہا اپنی بارات عارفوالا لے کر جا رہا تھا کہ اچانک پانی کے ریلے نے ان کا راستہ روک لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باراتیوں نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں سے مدد طلب کی، جس پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور باراتیوں سمیت دلہا کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی افراد کے مطابق سیلابی...
    کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر پاکستان نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے اپنا نام نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جو ملک میں کھیلوں کی کمیونٹی کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (اے ڈی او پی) کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التوا اصلاحی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے تعلقات پر مکمل پابندی لگادی ستمبر میں واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے...
    ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کرس گیل کو بھی پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار ہے۔ یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے جو ہمیشہ شائقین کو جوش دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے سپر اسٹارز اب ٹیم میں موجود نہیں ہیں، یہ دونوں حریف ٹیموں کا ایک نیا دور ہے۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ ماحول بہت اچھا ہوگا اور کھیل سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔ https://x.com/henrygayle/status/1967153960516825443 پاکستان ٹیم ممکنہ طور پر عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی پلیئنگ الیون کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔ حارث رؤف...
    لاہور: پاکستان کی نامور اور مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ جیتے یا ہارے، پاکستانی ٹیم کیلئے ان کی محبت کبھی کم نہیں ہوگی۔ ایشیا کپ کے تناظر میں آج شام دبئی میں ہونے والے اس بڑے مقابلے پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میری زندگی ہے، میچ میں میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے، اللہ کرے کہ ایسا وقت نہ آئے لیکن جیت ہو یا ہار، ہم اپنی ٹیم سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ آئمہ بیگ نے کرکٹ کے میدانوں میں اپنی یادگار پرفارمنسز کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قذافی سٹیڈیم...
    امریکہ سے درآمد کردہ متعلقہ اینلاگ آئی سی چپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز بیجنگ () چین کی وزارت تجارت نے ایک اعلان جاری کیا ہے جس میں امریکہ سے درآمد کردہ متعلقہ اینلاگ آئی سی چپس کے خلاف اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اتوار کے روزوزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ اینٹی ڈمپنگ تحقیقات چین کی اندرونی صنعت کی درخواست پر شروع کی گئی ہیں، جو کہ چین کے قانون و ضوابط اور عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق ہیں۔چین کی مشینری اور الیکٹرونکس پراڈکٹس کی درآمد و برآمد کے چیمبر آف کامرس نے اسی دن اپنے ایک بیان...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف اٹھائیں۔ دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ قبل ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا باہمی ٹاکرا ہے اور بھارت نے بائیکاٹ کے مطالبے رد کرتے ہوئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، ایک ٹیم جیتے گی اور دوسری ہارے گی، دونوں کو دباؤ کو انجوائے کرتے ہوئے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ انہوں نے...
    ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ بڑے ٹاکرے کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پلیئنگ الیون سے متعلق غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے عمان کے خلاف فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرکے بھارتی بلے بازوں کو اسپن کے جال میں ہی پھنسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور کیا گیا تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔ ممکنہ پلیئنگ الیون:...
    ایشیا کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ میچ سے قبل راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کو مفید مشورہ دے دیا۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس مقابلے میں تین پیسرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے جبکہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر شریک ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے توقع ہے کہ بھارت جارحانہ کھیل پیش کرے گا اس لیے پاکستان کو 200 رنز کا ہدف رکھنا چاہیے اور مضبوط بولنگ اٹیک سے حریف پر دباؤ بنانا ہوگا۔ دوسری جانب سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر پاکستان اچھی شروعات کرے...
    فتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِعام پر آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، مصدقہ ذرائع کے مطابق پچھلے تین ماہ میں فتنہ الخوارج کی بڑی تشکیلیں بارڈر کراسنگ کے دوران ہی ماری گئی، ان بڑی تشکیلوں کے مارے جانے سے خارجی سرغنہ سخت تذبذب اور اندرونی ناچاکی کا شکار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی بارہا اپنے پیادہ خارجیوں کو ان ہونے والے بھاری نقصانات کی وجہ سے موبائل فون وغیرہ کے استعمال سے دور رہنے کی سخت ہدایات بھی دے چکا ہے، خارجی سرغنہ اپنے دہشت گردوں کو مساجد، عوامی حجرات اور غیر قانونی...
    پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے وضاحت کی ہے کہ ہماری ٹیم کھیلے گی اور پلیئرز کارکردگی کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ کے مطابق کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا بہتر ہے، جبکہ کھلاڑی حکومتی اور بورڈ کے فیصلوں کے تابع ہیں۔ بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کی منظوری دی ہے تاکہ عالمی اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام میچ کے دوران موجود نہیں ہوں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا شرکت کریں گے۔
    ایشیا کپ 2025 میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کے 16 معرکوں میں سے اب تک 10 میں بھارت اور چھ میں پاکستان فاتح رہا۔ آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے تین جبکہ پاکستان نے دو میں فتح حاصل کی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ستمبر 2022 کو کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں نیویارک میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت چھ رنز سے فاتح رہا تھا۔ میچ کے دوران میدان اور میدان سے باہر گرما گرمی کے علاوہ موسم بھی شدید گرم رہنے کا امکان...
    اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جانے والی پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق مطابق پولیس ٹیم ملزمان زبیر اور سجاد کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے ملزمان نے اچانک پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے گرفتار ملزمان زبیر اور سجاد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل پولیس...
    ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔ شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی ہے کیونکہ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔ دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ امریکہ...
    ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا جس کے حوالے سے سابق کرکٹرز بھی اپنا اپنا تجزیہ پیش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹس پر پاکستانی اسپن بولنگ اٹیک بھارتی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز کے حوالے سے مشہور پاکستانی ٹیم نے یو اے ای کی کنڈیشنز کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے اسپن پر زیادہ انحصار کیا ہے۔ سنجے منجریکر نے کہا کہ مجھے پاکستان کا یہ بولنگ کمبی نیشن پسند آیا کیونکہ یہ بھارت بمقابلہ پاکستان ہے اور میرا خیال...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین جاری ہے جہاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سیچوان کے پارٹی سیکریٹری کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ صدر آصف زرداری نے پاکستان چین دوستی اور تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔ چین نے 2008 میں سیچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد پر اظہار تشکر کیا۔ Post Views: 3
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے بڑے معرکے پاکستان بمقابلہ بھارت کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم اور ہیڈ کوچ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا بڑا میچ ہے، ہمیں بھی بے چینی سے انتظار ہے۔ ہماری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ٹیم نے ٹرائی نیشن سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور پوری امید ہے کہ بھارت کے خلاف بھی بہترین پرفارمنس دکھائے گی۔ قومی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ کھلاڑی اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ ایمان فاطمہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہماری طرف...
    ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔ جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف قومی ویمنز ٹیم نے مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ ہے جس کا ہمیں بھی انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کے  لیے نیک  تمنائیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ پوری امیدیں ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بھی اچھا کھیلے گا۔ عالیہ ریاض نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ ایمان فاطمہ اور نتالیہ پرویز نے...
    ڈھاکا یونیورسٹی کے سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین (DUCSU) کے انتخابات میں جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ 1971 کے بعد کسی اسلام پسند طلبہ گروپ نے اس بااثر ادارے پر کنٹرول حاصل کیا ہو۔ بظاہر یہ ایک طالب علموں کا انتخاب ہے، لیکن بھارت کے لیے یہ محض ایک وقتی خبر نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک تشویش ناک اشارہ ہے۔ یہ ایک سیاسی جھٹکا ہے جس کے اثرات جلد بھارت کی سرحد کے اس پار بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ ڈھاکا یونیورسٹی کی حیثیت یہ الیکشن محض کیمپس کا معاملہ نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی سیاست کا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔ جماعتِ اسلامی کی طلبہ تنظیم کی کامیابی...
    طالبان رہنما انس حقانی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ کوہلی 50 سال کی عمر تک کھیلتے رہیں۔ یہ بھی پڑھیں:‘میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا‘، ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق انس حقانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ کوہلی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ طالبان رہنما انس حقانی ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے کھلاڑی بہت کم ہوتے ہیں۔  میری خواہش ہے کہ کوہلی 50 سال تک کھیلنے کی کوشش کریں۔ شاید وہ بھارتی میڈیا سے تنگ آ گئے ہوں، لیکن ان...
    ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت کی ٹیم آج (اتوار کو) پاکستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان میں اترے گی۔ یہ میچ اس مقام پر کھیلا جائے گا جہاں بھارت نے اپنے افتتاحی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو محض 58 رنز کا ہدف 4.3 اوورز میں باآسانی حاصل کر کے ریکارڈ فتح حاصل کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: توجہ صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورا ٹورنمنٹ جیتنے پر ہے، صائم ایوب بھارتی ٹیم نے اس میچ میں صرف ایک مرکزی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو شامل کیا تھا جبکہ ہاردک پانڈیا اور شیوام دوبے نے فاسٹ بولنگ کا بوجھ بانٹا۔ دوسری جانب اسپن شعبے میں کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور اکشر...
    پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی توجہ صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔ پری میچ پریس کانفرنس میں صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ہر ٹیم کے خلاف بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، ہماری توجہ ایک میچ پر نہیں، بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے پر ہے، یہی اس وقت سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ کوئی ایک دو ہی پرفارم کریں بلکہ تمام کھلاڑیوں کو اچھی پرفارمنس دینی چاہیے، میچ کے دن ہم پِچ کے کنڈیشنز...
    DUBAI: ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔ شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی...
    DUBAI: دبئی میں پاک بھارت کرکٹ دنگل کا اکھاڑہ سج گیا ہے اور ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کا ٹاکرا آج ہوگا، فاتح ٹیم سپر فور میں رسائی حاصل کر لے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے، رواں سال جنگ کے بعد روایتی حریفوں کا یہ پہلا مقابلہ ہے۔  ایونٹ کا میزبان بی سی سی آئی یو اے ای میں مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے،حکام پر گرین شرٹس سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کیلیے خاصا دباؤ تھا جسے نظرانداز کرتے ہوئے ٹیم میدان میں اتر رہی ہے۔  نان ایشوز کو میڈیا کی جانب سے اچھالے جانے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز پر خاصا دباؤ ہوگا، دونوں...
    ایشیا کرکٹ کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے خواہش مند ہیں۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اب شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم ایک بار جیت کی خوشی کو دوبالا کرے۔ اس سلسلے میں شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کل کا میچ جیتے گی۔ معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے پیغام میں...
    دبئی پولیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ کے ہائی والٹیج مقابلے کے حوالے سے قواعد جاری کر دیے۔ دبئی پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہونے والے میچ کے لیےاسٹیڈیم کے دروازے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ جو افراد اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتے ہیں، انہیں داخلے کی اجازت صرف تبھی ملے گی جب وہ ایک درست ٹکٹ دکھائیں گے۔ پولیس نے غیر مجاز پارکنگ سے خبردار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں مختص ہوں گی۔ مزید یہ کہ ایک بار اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ داخلہ نہیں دیا جائے گا۔...
    شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
    کے پی میں شہید فوجی جوانوں کی نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جری جوانوں کی نماز جنازہ میں وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ آج کے پی میں افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جری جوان شہید کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے آج خیبرپختونخوا میں ہمارے 12 جری سپوتوں کو شہید کیا۔ آج KPK میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں نے ھمارے 12جری جوان بیٹے شہید کیے۔ انکے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ KPK کے وزیر اعلی سمیت pti لیڈرشپ کا کوئ فرد شریک نہ ھوا۔تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ھے ؟ کیا وہ ھمارے جوان بیٹوں کے...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارت نواز 10 خوارج مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 7 جوان دھرتی پر قربان ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 ستمبر 2025ء کو سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے لعل قلعہ میدان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی سرپرست خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران پاک دھرتی کے 7 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے کیس کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ جج منظر علی گل نے تحریر کیا۔ عدالت نے صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سمیت 14 مجرموں کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا جو سزا کے دن عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا فیصلے میں پی ٹی آئی...
    سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق جاری مراسلے پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم کے تحت چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو معقول بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، جبکہ چیف جسٹس کے پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام کو بھی مناسب انداز میں منظم کیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی بھی...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی جلانے کے معاملے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کی سنائی گئیں سزاؤں کا 125 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، محمد صدیق، طیب علی، سید فیصل اختر اور ظریف خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور فیصلے کے روز پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ سمیت 14 ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا ہے اور تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود کا کیس مختلف ہے، انہوں نے ثابت کیا...
    سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سرکلر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکلر کا مقصد عوامی وسائل کا مؤثر استعمال اور غیر ضروری فورس کی تعیناتی سے بچاؤ ہے۔ ترجمان کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان نے خود اپنےپروٹوکول میں سرکاری گاڑیاں 8 سے کم کر کے 2 کر دی ہیں، جبکہ دیگر ججز اور ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی بھی مروجہ قوانین اور پروٹوکولز کے تحت ریگولیٹ کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کوصدارتی حکم کے تحت تاحیات سیکیورٹی حاصل ہے، کیونکہ وہ حساس ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور ان کی سیکیورٹی خدشات مسلسل موجود ہیں۔ سرکلر کا مقصد کسی کو غیر معمولی فائدہ دینا نہیں بلکہ وفاق، عدلیہ اور صوبوں...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک کردیے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں آپریشن کیا، اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے، امن کیلئے کوئی بھی ایکشن لینا پڑا تو لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جون بھی شہید ہوگئے۔ شہید...
    ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت،چیف جسٹس کے پروٹوکول کی گاڑیوں کو 8 سے کم کر کے 2 کردیا گیا ہے، ترجمان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت،ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس کی سیکیورٹی کو معقول بنایا ہے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کر کے دو کر دی ہے دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام...
    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ دبئی کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں اور اسٹیڈیم کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ دبئی کی پہچان عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد کی مرکز کے طور پر قائم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ، کیا بھارتی کرکٹ بورڈ بائیکاٹ کرگیا؟ دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے آپریشنز اور ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس مکمل طور...
    پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) نے باضابطہ طور پر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایکسچینجز اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (وی اے ایس پیز) کو ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی) جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ یہ اقدام جولائی 2025 میں نافذ ہونے والے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت اتھارٹی کو وی اے ایس پیز کو لائسنس دینے، ان کی نگرانی اور ریگولیشن کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اس اعلان کو پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس انڈسٹری میں تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف...
    ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت،ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عوامی وسائل کے دانش مندانہ استعمال کے عزم سے چیف جسٹس  کی سیکیورٹی کو معقول بنایا ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سمیت ججز کی سیکیورٹی کو ریگولیٹ کیا گیا ہے، پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد آٹھ سے کم کر کے دو کر دی ہے دیگر ججوں کے لیے حفاظتی نظام کو بھی مناسب طریقے سے منظم کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججوں کی سکیورٹی کو بھی مروجہ قوانین، سیکیورٹی پروٹوکولز اور استحقاق کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ صدارتی حکم  ریٹائرڈ ججوں...
    سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ Post Views: 4
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں تک محدود ہے، جبکہ دیگر طاقتور طبقات کو تنقید سے مبرا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کے بھی اچھے اور برے دن آتے ہیں، مگر جج حضرات کے’’میٹر‘‘ ہمیشہ چلتے رہتے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ نئی نئی ‘دکانیں کھول لیتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیشتر اراکین پارلیمنٹ لاجز کے چھوٹے سے دو کمروں میں اپنی سیاسی زندگی گزار دیتے ہیں، جن کی مرمت بھی دہائیوں سے نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ قومی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں حال ہی میں...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ایشیا کپ کے میچ میں زیادہ تر حکام شریک نہیں ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والے اس میچ کے لیے تاحال کوئی بڑا بی سی سی آئی عہدیدار نہیں پہنچا، جبکہ امکان ہے کہ صرف ایک نمائندہ میدان میں موجود ہو، یہ فیصلہ بھارت میں چلنے والی بائیکاٹ مہم کے بعد کیا گیا ہے، جس میں شائقین نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر ناراضی ظاہر کی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 پاک بھارت ٹاکرا، کس کی زنبیل میں کیا ہے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن کی حیثیت سے راجیو شکلا...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا تھا اس لیے ہمیں مجبوری میں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 2022میں ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا، اسی لیے معیشت کو بچانے کے لیے پروگرام میں جانا پڑا، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت...
    جی 7 ممالک کے وزرائے خزانہ نے جمعہ کے روز ایک ورچوئل اجلاس میں روس کے خلاف مزید پابندیوں اور ان ممالک پر ممکنہ محصولات لگانے پر تبادلہ خیال کیا جنہیں وہ یوکرین جنگ میں روس کا معاون سمجھتے ہیں۔ اس اجلاس کی صدارت کینیڈین وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شامپین نے کی۔ اعلامیے کے مطابق وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے پر مذاکرات کو تیز کیا جائے۔ ساتھ ہی روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید معاشی اقدامات، نئی پابندیاں اور تجارتی اقدامات جیسے کہ ان ممالک پر ٹیرف لگانے پر غور کیا گیا جو روس کی جنگی کوششوں کو تقویت دے رہے ہیں۔ ...
    بنوں(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بنوں کے دورے کے دوران دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف بنوں پہنچ گئے، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران آپریشنز کی پیش رفت اور خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے...
    انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز جہلم(آئی پی ایس )جہلم کے رہائشی کود ساختہ اور متنازعہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزاکو توہینِ مذہب کے مقدمے میں 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کو ابتدائی طور پر 26 اگست کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر سیکشن 3 مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا ضلعی جیل میں قید کیا گیا تھا۔بعد ازاں ایک مذہبی جماعت کے کارکن کی شکایت پر ان کے خلاف...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ جھڑپوں میں 12 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ باجوڑ آپریشن ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جنہیں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی جنوبی وزیرستان جھڑپ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے 13 دہشتگردوں کو مار گرایا۔ تاہم، اس دوران 12 اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ اسلحہ...
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان بھی بنوں پہنچ رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا جبکہ 12 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایک اور جھڑپ جنوبی وزیرستان...