2025-10-25@21:59:09 GMT
تلاش کی گنتی: 407
«ماحولیاتی دہشت گردی»:
(نئی خبر)
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77اور چین کے لیے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر زور دیا ہے نیویارک میں ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی 77 اور چین کی سربراہی عراق کو سونپنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھی شرکت کی. تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ ترقیاتی مالیات کی فراہمی اور تجارت کو بحال کرنا ترقی پذیر ممالک کی ترجیح ہے، ٹیکنالوجی کے نظام کو پائیدار ترقیاتی اہداف اور ماحولیاتی مقاصد سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے مالی معاونت...
آزاد کشمیر میں شہد کی مکھیاں ختم ہوتی جا رہی ہیں، کیونکہ یہاں مکھیوں کو ماحولیاتی مسائل درپیش ہیں، جن میں قدرتی ماحول کی تباہی، جنگلات کی آگ، ماحولیاتی آلودگی، موسمی تبدیلیاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی شامل ہیں۔ ان تمام عوامل نے شہد کی مکھیوں کے قدرتی ماحول کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث ان کی تعداد میں کمی آ رہی ہے ۔ شہد کی مکھیوں کی کمی کے انسانی زندگی پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ شہد کی مکھیاں نہ صرف شہد پیدا کرتی ہیں بلکہ فصلوں کی پولینیشن میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی کمی کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی آ سکتی ہے۔ خاص طور پر پھلوں اور سبزیوں...
ماحولیاتی ماہرین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے سیگمنٹ ون کے افتتاح پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپریس وے ملیر ندی کے اندر بنایا گیا ہے ، شدید بارشوں کے باوجود ہائیڈرولوجیکل سروے نہیں کیا گیا اور اربن فلڈ کا خطرہ موجود ہے ۔ ماحولیاتی ماہرین انڈیجینئس رائٹس الائنس کے حفیظ بلوچ، کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے یاسر حسین، عبیرہ اشفاق، ایڈووکیٹ زبیر ابڑو اور ماحولیاتی تحفظ تحریک کے سربراہ احمد شبر نے کہا ہے کہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے ملیر ندی کے ریور بیڈ کو نقصان پہنچا ہے ، ایکسپریس وے کے سیگمنٹ ون کے 9کلومیٹر کا افتتاح کر کے موٹر سائیکل اور رکشے پر پابندی عائد کی ہے اس طرح ایکسپریس وے کو...
کراچی: پاکستان اسٹیل مل کی بحالی وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان بات چیت کا مرکزی موضوع بنی ہوئی ہے، یہ 2015 سے غیرفعال ہے، پاکستان اسٹیل مل کی بندش کا صنعتی شعبے پر منفی اثر پڑا ہے اور درآمدات پر انحصار بڑھتا جارہا ہے، جس کی لاگت اربوں ڈالر سالانہ ہے، جو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور تجارتی خسارے پر منفی اثر ڈال رہا ہے. وفاقی حکومت اسٹیل مل کی نجکاری کو ترجیح دیتی ہے، جبکہ سندھ حکومت اس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانا چاہتی ہے. سندھ حکومت نجی سرمایہ کاری کے حصول کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونیٹیز اور مزدوروں کی فلاح کو بھی ممکن بنانا چاہتی ہے اور اس پر زور...
کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور آغا بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں بلوچستان کے کئی اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیققومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 مختلف اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے تصدیق ہونے کی رپورٹ دی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے جن10اظلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق دی ہے، ان میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ قلعہ سیف اللّٰہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس ثابت ہوچکا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ملتان کو گرین سٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق طاہر جمال کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، درخواست میں ہائی کورٹ کے 2020ء میں جاری کردہ ایک آرڈر پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی تھی، 2020ء کے آرڈر میں عوام کے لیے بنیادی سہولیات اور ایم تھری موٹر وے پر شجرکاری کی ہدایت جاری کی تھی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر کی ہریالی میں اضافے کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے، ملتان کو موٹروے ایم تھری کے ساتھ ایک گرین سٹی میں تبدیل کریں، تمام متعلقہ محکموں میں...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ جنوبی ایشیا کے معاشی منظرنامے سے متعلق کانفرنس میں نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہےمستحکم معیشت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات کی ہیں ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے۔
