2026-07-24@14:11:39 GMT
تلاش کی گنتی: 5115
«ٹیرفس نافذ»:
(نئی خبر)
لاہور (نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری سے تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں آج سے دوبارہ بولنگ کا آغاز کر دیا ہے، جو ان کی فٹنس میں بہتری کی علامت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، جہاں وہ اپنی بحالی کے عمل میں مصروف ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف متوقع سیریز کے لیے ان کا فٹنس ٹیسٹ آئندہ ایک دو روز میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر فٹنس ٹیسٹ تسلی بخش رہا تو ہی شاہین شاہ آفریدی کے آسٹریلیا سیریز کھیلنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ شاہین خود بھی...
نئی دہلی:بھارت میں نئی دہلی سے باگڈوگرا جانے والی انڈیگو ایئرلائنز کی ایک پرواز میں بم کی اطلاع ملنے پر طیارے کو لکھنؤ ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز میں عملے کے ارکان سمیت مجموعی طور پر 230 افراد سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔ رپورٹس کے مطابق بم کی اطلاع طیارے کے واش روم میں موجود ایک ٹیشو پیپر پر ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ کے ذریعے سامنے آئی، جس کے بعد طیارے کے عملے نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ حفاظتی خدشات کے پیش نظر پائلٹ نے قریبی ایئرپورٹ لکھنؤ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ طیارہ جیسے ہی لکھنؤ ایئرپورٹ پر اترا،...
مختلف ممالک میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے، جنہیں میزبان ممالک کی جانب سے ایک بڑھتا ہوا سکیورٹی اور امیگریشن چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمنی اور ایران کے بعد اب ترکیہ میں بھی غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر شانلی عرفا میں مزید 14 غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مہاجرین کو غیر قانونی نقل و حمل میں مدد فراہم کرنے والے تین سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ افغانستان انٹرنیشنل کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے شکست دے کر شائقین کو خوش کر دیا۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 262 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔ عثمان صدیق نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان محبوب خان نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن افغان باؤلرز کے دباؤ کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 124 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نورستانی عمرزئی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وحید اللہ زدران اور خاطر ستانکزئی...
افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے شکست دے کر شائقین کو خوش کر دیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 262 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔ عثمان صدیق نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان محبوب خان نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن افغان باؤلرز کے دباؤ کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 124 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نورستانی عمرزئی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وحید اللہ زدران...
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے معروف پروفیسر جیفری سیکس نے ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ کسی داخلی ناکامی کا نتیجہ نہیں بلکہ بیرونی مداخلت کا شاخسانہ ہے۔ پروفیسر جیفری سیکس نے کہا کہ ایران میں ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور سفاک کھیل جاری ہے، جبکہ امریکی مین اسٹریم میڈیا اس حقیقت کو نظر انداز کر رہا ہے۔ ان کے مطابق مغربی میڈیا یہ تاثر دیتا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر کنٹرول کھو دیا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ دراصل ایرانی معیشت کو شدید نقصان امریکی پابندیوں نے پہنچایا ہے۔ مزید پڑھیں ...
افغانستان میں طالبان کے اقتدار کے بعد ابھرنے والی انتہا پسند سوچ یورپ سمیت مختلف خطوں کے لیے ایک سنجیدہ سیکیورٹی چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ حالیہ واقعات کے بعد یورپی ممالک میں افغان مہاجرین سے متعلق سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور عرب نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے افغان شہری کے خلاف عدالت میں مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع ہو گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے دانستہ طور پر لوگوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کی بیٹی ہلاک جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ افغان شہری پر اس سے...
میونخ(انٹرنیشنل ڈیسک) افغان طالبان کے زیرِاثر پروان چڑھنے والی انتہا پسندانہ سوچ اب علاقائی حدود سے نکل کر عالمی سطح پر بےگناہ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور عرب نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں دانستہ طور پر ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے افغان شہری کے خلاف باقاعدہ عدالتی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے جان بوجھ کر ہجوم کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوئیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ افغان ملزم پر اس سے قبل بھی دو قتل اور 44 قتل کی کوششوں کے...
حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کے دونوں مقدمات کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں، جس میں 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر ضبط کرلیے گئے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ کارروائیوں میں سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کے دونوں مقدمات کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔ سونا اور غیر ملکی کرنسی دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں سے برآمد ہوئی، جس کے بعد کسٹمز ایکٹ...
کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی نے دعویٰ کیا ہےکہ ہماری ٹیم نے متاثرہ بچےکی نشاندہی پر ٹیپوسلطان میں کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم عمران اور وقاص خان شامل ہیں، ملزمان 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث رہے جب کہ پولیس کو 2020 سے 2025 تک 7 شکایات رپورٹ ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مختلف اضلاع کے کیسز میں ڈی این اے ایک ہی شخص کا ملا تھا اور ہمیں 6 سال سے الگ کیسز میں ایک ہی ڈی این اے ملنے پر تفتیش ہوئی، ان تمام...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مثبت بات کریں تو انہیں ویلکم کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خدارا یہاں آکر منفی باتیں نہ کریں، توڑ پھوڑ کی سیاست نہ کریں، اب یہ ملک ایک اور 9 مئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا ہے، ایک دن کاروبار بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ماحول بدل چکا ہے، دنیا کی نظریں اب پاکستان پر ہیں۔
تھائی لینڈ میں جاری ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن فٹسال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی فٹسال میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مردوں کی ٹیم نے جمعے کے روز اپنی تاریخ کی پہلی بین الاقوامی فتح حاصل کر لی۔ یہ کامیابی خواتین ٹیم کی جانب سے ایک روز قبل پاکستان کی پہلی فٹسال جیت کے بعد سامنے آئی۔ یہ بھی پڑھیں: سیف ویمنز فٹسال چیمپیئن شپ 2026، بنگلہ دیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا مردوں کے مقابلوں میں پاکستان نے بنکاک کے ہوا مارک انڈور ایرینا میں بھوٹان کو 2-4 سے شکست دی، میچ میں پاکستان ابتدا میں 0-2 سے پیچھے تھا، تاہم شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنی پہلی بین الاقوامی فٹسال فتح درج کی۔ بھوٹان کے دوا...
لاہور(نیوزڈیسک)والڈ سٹی اتھارٹی سیاحت کے فروغ کااہم ترین منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام ہو گئی ۔ اربن ری ہیبیلیٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر امپروومنٹ کے تحت بھاٹی گیٹ سے کٹری حاجی اللہ بخش شیخاں منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ، منصوبےکے تحت ایک ہزار 28 عمارتوں کو محفوظ بنایا جانا تھا لیکن صرف 348 پر ہی کام ہوسکا ۔ منصوبہ عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ کے باوجود نامکمل رہا ، پی این ڈی میٹنگ منٹس میں انکشاف دس فروری 2023 کو ایک ارب 73 کروڑ روپے لاگت والے منصوبے کی مدتِ تکمیل جون 2024 مقررکی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت 1028 عمارتوں کو محفوظ بنایا طے کیا گیا لیکن صرف 348 عمارتوں پر ہی کام ہوسکا ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان گٹھ جوڑ کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں جبکہ دشمن عناصر کی جانب سے ان دہشت گرد گروہوں کو ہر طرح کے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے قومی پیغامِ امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور ریاستی رِٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا، دہشت گردی کا ناسور ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، تاہم جس عزم اور حکمتِ عملی کے ساتھ 2018 میں دہشت گردی کا مقابلہ کیا گیا تھا،...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، 2018 کی طرح دہشتگردی کا سر کچل دیں گے، دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھاکر بحرہند میں ڈبو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں اور دشمن کی طرف سے انہیں ہرطرح کے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے جید علماکا یہاں ہونا اچھی بات ہے، قومی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے شاید...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) کے چیرمیین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ اگر واقعی سیاسی مذاکرات کو آگے بڑھانا مقصد ہے تو اس کے لیے سب سے پہلے اعتماد سازی ناگزیر ہے اور اعتماد کی فضا اسی وقت قائم ہو سکتی ہے جب بانیٔ پی ٹی آئی کو ان کے اہلِ خانہ اور جماعتی قیادت سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمیین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف ماضی میں بھی مذاکرات کی حامی رہی ہے اور آج بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے، مذاکرات بیانات سے نہیں بلکہ اعتماد بحال کرنے والے فیصلوں سے ہی آگے...
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد میں آئندہ دنوں میں مزید تیزی آئے گی اور پارٹی اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہے گی۔ سہیل آفریدی ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے پارٹی کے ایک کارکن کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کارکن کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ دعا ہے پی ٹی آئی کارکنوں کی قربانیوں کا سلسلہ اب رک جائے اور ملک میں جمہوری جدوجہد پُرامن طریقے سے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے مشکل حالات...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں،ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں کہ دہشت گردوں کو وسائل دشمن کے ذریعے پہنچ رہے ہیں، اس وقت ملک میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قیامِ پاکستان میں علما کرام اور اقلیتی برادری نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ آزادی کے وقت لاکھوں لوگوں نے وطن کی خاطر قربانیاں دیں۔ لاہور میں 187 ٹریفک حادثات؛ 217 افراد زخمی وزیراعظم...
پشاور: درہ آدم خیل کے علاقے بازی خیل کے قریب ایک مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوسٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور جا رہی تھی تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو جائے حادثہ کے جانب روانہ کیا۔ مزید پڑھیں لاہور، دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں درہ آدم خیل ویلفیئر اسپتال قاسم خیل منتقل کر دیا۔...
ڈپٹی ڈائریکٹر عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے درمیان معاملہ دھمکیوں تک جا پہنچا محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، عمران شیخ شدید برہم ہو گئے،ذرائع شہر قائد میں اینٹی کرپشن ساتھ کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب دو اعلی افسران آپس میں الجھ پڑے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے درمیان تلخ کلامی اس حد تک بڑھ گئی کہ معاملہ ہاتھا پائی اور دھمکیوں تک جا پہنچا۔واقعے کے بعد اینٹی کرپشن سائوتھ میں تعینات ایک سب انسپکٹر کی مدعیت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے خلاف میٹھادر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر ضیا کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں زیرِ زمین پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران تین افراد کی حالت اچانک غیر ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور جان جوکھوں میں ڈال کر نیم بے ہوش افراد کو ٹینک سے باہر نکالا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زیرِ زمین ٹینک میں آکسیجن کی شدید کمی اور زہریلی گیسوں کے باعث افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے تھے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، جو کسی بڑے سانحے میں بھی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس اور وفاق کو سہیل آفریدی کیساتھ بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں جا کر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں، میں نے پارٹی کو تجویز دی کہ قائمہ کمیٹیوں سے نکلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں میں حکومت کی جو مرضی آتی ہے قانون پاس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں میں پارٹی واپس جاتی ہے تو اس سے پی ٹی آئی کا کردار مضبوط ہو گا،اپوزیشن کمیٹیاں حکومتی اقدامات پر...
لاہور:عالمی کرکٹ کے افق پر نئے ستارے جگمگانے کیلیے تیار ہیں ، انڈر 19 ورلڈ کپ کا میلہ آج سے سجے گا،زمبابوے اور نمیبیا میں 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے،اس مرتبہ میزبانی زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں ، میچز 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ کوئنز اسپورٹس کلب بولاوایو میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہوگا،زمبابوے و اسکاٹ لینڈ تاکاشنگا اسپورٹس کلب ہرارے جبکہ تنزانیہ و ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایچ پی اوول نمیبیا میں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ مرحلے میں 24 میچز 10 دن کے دوران کھیلے جائیں گے، زمبابوے میں میچز کوئنز اسپورٹس...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کے ذریعے 18 کلو وزن کم کیا جس کا اصل مقصد وزن گھٹانا نہیں بلکہ مسلسل مائیگرین سے نجات حاصل کرنا تھا۔ اداکار عامر خان نے فلم ’ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس‘ کی تشہیر کے دوران بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ ہنگامہ‘ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کے وزن میں کمی غیر ارادی طور پر آئی۔ عامر خان کے مطابق ’یہ سب خود بخود ہو گیا، میں نے اینٹی انفلامینٹری ڈائیٹ صحت کے لیے اپنائی تھی اور یہ میرے لیے جادو کی طرح ثابت ہوئی۔‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ اینٹی انفلامیٹری ڈائیٹ سے ناصرف میرا وزن کم ہوا بلکہ مائیگرین کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملے کے خواہاں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ طویل جنگ کے بجائے مختصر مگر مؤثر کارروائی کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ معاملہ جلد نمٹایا جا سکے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف نے فوری طور پر دفاعی تیاریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ شمالی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں بم شیلٹرز کھول دیے گئے ہیں، جبکہ اسرائیل کو توقع ہے کہ امریکا ایران پر کسی ممکنہ حملے سے قبل پیشگی وارننگ دے گا۔ادھر سکیورٹی خدشات کے باعث جرمن ایئرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں 19 جنوری تک معطل کرنے کا...
وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے واضح دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ دی نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا...
ویب ڈیسک: چکن کو طویل عرصے سے ایک صحت بخش غذا سمجھا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس کی غذائی افادیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر چکن کو ضرورت سے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ پیٹ کے مختلف امراض سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اگرچہ چکن کو عموماً سرخ گوشت کے مقابلے میں زیادہ صحت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس کا حد سے زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو وزن کم کرنے یا فٹنس بہتر بنانے کے لیے روزمرہ خوراک میں چکن کو بڑی مقدار میں...
ملتان ،صبحاگاریلوے اسٹیشن کے قریب شدید دھند کے باعث ٹرین اور مسافر وین کے درمیان تصادم،جائے حادثہ پر مقامی لوگ جمع ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی: شہر قائد میں اینٹی کرپشن ساؤتھ کے دفتر میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب دو اعلیٰ افسران آپس میں الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر فاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے درمیان تلخ کلامی اس حد تک بڑھ گئی کہ معاملہ ہاتھا پائی اور دھمکیوں تک جا پہنچا۔ واقعے کے بعد اینٹی کرپشن سائوتھ میں تعینات ایک سب انسپکٹر کی مدعیت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران شیخ کے خلاف میٹھادر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عمران شیخ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، سرکاری امور میں مداخلت کرنے اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ذرائع کا...
کراچی:پاپولر گروپ آف انڈسٹریز اور پاکستان ٹیب بال پریمیئرکے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے بعد ایم ڈی پاپولر گروپ آف انڈسٹریزشہباز علی ملک اور پاکستان ٹیب بال پر یمیئر لیگ کے سی ای او خرم مجیددستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260115-08-17 لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی اور خلوص کو سراہتا ہوں۔ انہوںنے یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا ان کے لیے باعث اعزاز اور باعث افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان کے تعلیمی شعبے سے اس کی وابستگی اور خلوص قابل ستائش ہے، دونوں کے درمیان تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا چلا گیا ہے۔عطا تارڑ نے خطاب کے دوران کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران میں جاری مظاہروں اور بےامنی کے دوران جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، تہران یونیورسٹی اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر لوگوں کا اژدھام تھا ۔ شرکا نے ایرانی پرچم، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور اپنے جاں بحق عزیزوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔رپورٹس کے مطابق جاں بحق سیکورٹی اہلکاروں کے تابوت ایرانی پرچموں میں لپیٹ کر بڑے ٹرکوں پر رکھے گئے تھے، جن پر سرخ اور سفید گلاب نچھاور کیے گئے، جبکہ فضا سوگ اور جذباتی نعروں سے گونجتی رہی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعویٰ...
کوہاٹ (نیوزڈیسک) علاقے کمر میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوہاٹ کے نواحی علاقے کمر میں دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی طور پر سونے کی کان کنی کے دوران مٹی کا تودہ گرگیا، جس کے نیچے 7 مقامی افراد دب گئے۔ ریسکیو نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا اور 6 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد 7 افراد کی لاشیں نکال لی جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں طلعت، عابد، دانیال، صابر، فراز اور فیضان شامل ہیں ۔ پولیس تھانہ گمبٹ نے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی جے ایف 17 تھنڈر خطرناک مؤقف دفاعی معاہدے دہشتگردی سہیل آفریدی وزیراعلی وی نیوز
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور کو 3 ٹرافیاں جتوا دینے کے بعد اب پاکستان کے لیے ٹرافی جیتنے کی کوشش کروں گا۔ مزید پڑھیں: بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی لاہور کی ایک مقامی یونیورسٹی میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لیے ’میٹ اینڈ گریٹ پروگرام‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، سلمان مرزا اور محمد نعیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا بھی موجود تھے۔ شاہین آفریدی نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز میں بہترین کھلاڑی...
خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے واضح اور دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے پاس شواہد ہیں جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے دی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان سے پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ افغان حکومت کے...
دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2026 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان ویمنز ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی ویمن ٹیم 10 فروری سے جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی، فاطمہ ثناء دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گی، سائرہ جبین اور ہمنہ بلال کو سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب، نجیہہ علوی کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نصرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں۔ ڈیانہ بیگ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ دورہ 10 فروری سے شروع ہوگا اور اسے آئندہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، جب کہ اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج رکھا گیا ہے۔ پہلی بار سائرہ جبین اور ہمنہ بلال کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو مستقبل میں ٹیم کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ...
دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پانچ برس کے بعد سیریز 10 فروری سے شروع ہو گی۔ فاطمہ ثناء کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کی قیادت کے لیے برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سائرہ جبین اور حمنہ بلال کو پہلی بار اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، تسمیہ رباب اور نجیہہ علوی کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو اور عالیہ ریاض دونوں فارمیٹس کا حصہ ہوں گی جبکہ ڈیانا بیگ، نجیہہ علوی، صدف شمس اور سیدہ عروب شاہ کو صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ حمنہ...
ترکیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ افغان میڈیا ادارے خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق ترک حکام نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر 18 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا ہے۔ خامہ پریس کے مطابق یہ کارروائیاں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بھی ترکیہ میں 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے متعدد کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے علاوہ پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کے...
توشہ خانہ 2 کیس سے متعلق پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت اور موجودہ رہنما مشعال یوسفزئی کے درمیان ہونے والی گفتگو نے ایک بار پھر اس معاملے کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران اینکر کے سوالات کے جواب میں دونوں رہنماؤں نے کیس کے مختلف پہلوؤں پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا، تاہم مبینہ طور پر تحفے کے اصل رکھنے والے فرد کا نام سامنے نہ آ سکا۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس: پی ٹی آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کو سیاسی انتقام قرار دے دیا شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ان کے علم کے مطابق بلغاری کا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دورہ 10 فروری سے پوچیفسٹروم میں شروع ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت دونوں فارمیٹس میں فاطمہ ثنا ہی کریں گی، جبکہ یہ دورہ جون 2026 میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں؟ علیہ ریاض، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، منیبہ علی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، صدیقہ امین اور تسمیہ رباب دونوں اسکواڈز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلادیش نے ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنا مؤقف ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث وہ اپنی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجے گا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں بورڈ نے اپنے فیصلے کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنگلا دیش کے میچز کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں۔بی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور معاون عملے کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے موجودہ حالات میں بھارت کا سفر خطرات سے خالی نہیں سمجھا جا سکتا۔ اسی بنیاد پر بورڈ نے آئی سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنتے آئے ہیں کہ عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے مگر اس میں شرط سیانا ہونا بھی ہے۔ پوری تحریک انصاف ان دنوں عمران خان کی رہائی کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے، بار بار فیلڈنگ بھی بدل رہی ہے اور بائولر بھی بدلے جارہے ہیں مگر کیوں کہ ’’ہنوز دلی دور است‘‘ ہے۔ فٹ بال میچ ہو یا ہاکی کا کئی بار ہم نے دیکھا ہے کہ ٹیم کے اپنے ہی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کے خلاف ہی گول کردیا ہو۔ ایک بار تو اسی غلطی پر ایک کھلاڑی شائقین کے غصے کا شکار ہو کر قتل بھی ہوچکا ہے۔ مطلب یہ کہ اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول اور وہ بھی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سیف سٹیز منسوبے پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ملزم کیلئے بااثر کا لفظ استعمال نہ کریں، جسٹس مندوخیل: 7 افراد قتل کیس، سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت منظور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے بارے میں بار بار پاور فل کا لفظ استعمال کیا گیا؟ کہا گیا ہے کہ ملزم بہت پاور فل ہے یہ ہے کون؟۔ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور مشیر بھی رہے ہیں، ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، وزیر داخلہ نے ملزم پر جھوٹی پندرہ ایف آئی آرز کرائیں۔ مدعی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی بیٹی کواپنی حراست میں رکھا جس پر جسٹس جمال...
حیدرآباد کے دورے میں کے پی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بھٹو کی سیاست ختم ہو چکی اور اب سندھ زرداری کے قبضے میں ہے۔ کراچی میں صرف ایک روز قبل ہی پیپلز پارٹی کی تعریف کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی اپنے بانی کی پالیسی پر آگئے اور پی پی کی سندھ حکومت کا سرکاری استقبال بھول گئے۔ انھوں نے پنجاب حکومت کے برعکس سندھ حکومت کے طرزعمل کو اچھا بھی قرار دیا اور انھیں یاد نہیں رہا کہ پیپلز پارٹی کی اصل قیادت آصف زرداری کے پاس ہے اور یہ آصف زرداری ہی کی قیادت ہے کہ سندھ میں چوتھی بار سترہ سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور وہ دوسری بار ملک...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پھر 9 مئی سانحہ دہرانا چاہتے ہیں، ہڑتال کی کال سے ان کے اپنے کارکن مشکل میں آئیں گے، پاکستان تحریک انصاف کو اب پی ٹی آئی پی بنا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف سے 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف پہیہ جام ہڑتال کی کال واپس لے، ہم انتشار اور فسادات کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پھر 9 مئی سانحہ دہرانا چاہتے ہیں، ہڑتال کی کال...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت ہر وقت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے تیار ہے، میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئےگا تو دیکھیں گے اور اپنا مؤقف بھی دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ملک میں کوئی پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوگی، نظام زندگی مفلوج کرنے کے لیے جو اکا دکا لوگ باہر نکلیں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ آئیں نیا میثاق جمہوریت کریں، پی ٹی آئی نے جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان سے ملاقات کریں تو ہو جائےگی، تاہم...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کو کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے یکساں ٹیرف لاگو کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی۔ جاری فیصلے کے مطابق بنیادی ٹیرف بھی برقرار رہے گا۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے بجلی کا زیادہ ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔ ماہانہ 50 یونٹ تک کےگھریلولائف لائن صارفین کےلیے ٹیرف تین روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رہے گا۔ ماہانہ 101 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 10 روپے 54 پیسے اور 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13.1...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی اور تمام فریقوں کے اتفاق سے الیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بےبنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے۔قرارداد میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور سندھ حکومت کی جانب...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، تاہم جیل انتظامیہ نے ابھی تک کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ پی ٹی آئی نے آج کارکنوں کو کال دی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچیں، تاہم پولیس نے اس تناظر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کررکھی ہے، اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ انہیں بحریہ ٹاؤن کے فوراً بعد پولیس نے ناکے پر روک لیا ہے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے بارے میں بار بار پاور فل کا لفظ استعمال کیا گیا ہے؟ کہا گیا ہے کہ ملزم بہت پاور فل ہے یہ ہے کون؟۔ ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور سابق مشیر بھی رہے ہیں، ملزم کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے، وزیر داخلہ نے ملزم پر جھوٹی پندرہ ایف آئی آرز کروائیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس پر سماعت کو ملتوی کیا جائے، وکیل کے مقدمے...
—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورے سے قبل سیکیورٹی تھریٹ موجود تھا، جس سے انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا، طے شدہ روٹس اور مقامات کے برعکس دورے کیے گئے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر کے ان سے پروگرام لیا، پہلے دن ہی انہیں کہا تھا کہ ان علاقوں میں جائیں، ان علاقوں میں نہ جائیں، یہاں تھریٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولیس پر پتھراؤ، میڈیا کی گاڑیوں کو نقصان اور صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعات پیش آئے، سیکیورٹی صورتِ...
وزارتِ تجارت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ برآمد کنندگان یا ان کے کلیئرنگ و فارورڈنگ ایجنٹس کی درخواست پر افغان ٹرانزٹ کارگو کو کسی بھی سمندری بندرگاہ کے لیے دوبارہ برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزارتِ تجارت نے ایف بی آر کو لکھے گئے ایک خط میں کراچی، گوادر کی بندرگاہوں اور بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر پھنسے ہوئے تمام افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی دوبارہ برآمد کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تجارت لوگوں کی جانوں سے بڑھ کر نہیں، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند رہے گی، پاکستان وزارت نے ایک علیحدہ خط کے ذریعے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے پیرا 6(4) سے استثنیٰ بھی منظور کیا ہے،...
بانی پی ٹی آئی سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورکھپور اور داہگل ناکے پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد گاڑیوں کو جانے اجازت دی جا رہی ہے۔ غیرمتعلقہ افراد کو اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر محمد اسماعیل کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ ’بار بار پاورفل کہا جا رہا ہے، آخر ہے کون؟‘ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے بارے میں بار بار ’پاورفل‘ کا لفظ استعمال کیا جا رہا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے بھی سوال اٹھایا ’کہا جا رہا ہے ملزم بہت پاورفل ہے، یہ ہے کون؟‘ وکیلِ صفائی کے دلائل ملزم کے وکیل فرہاد ابڑو نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد اسماعیل کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ وزیر اعلیٰ سندھ...
فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی، قرارداد میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی اسیران کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں، بانی کے خاندان کے افراد کے تعلقات اور ملاقاتوں کو بحال کیا جائے، بانی کی سیاسی ملاقاتوں اور رابطوں کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔قرارداد کے مطابق سیاسی اسیران کے ساتھ انصاف اور قانونی برابری کو یقینی بنایا جائے۔ پارلیمانی پارٹی نے...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔پولیس کی اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گورکھپور اور داہگل ناکے پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد گاڑیوں کو جانے اجازت دی جا رہی ہے۔غیرمتعلقہ افراد کو اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے لین دین رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت معاشی قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے کسی بھی ملک کو امریکا کے ساتھ ہونے والی تمام تجارتی سرگرمیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی...
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے لین دین رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت معاشی قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے کسی بھی ملک کو امریکا کے ساتھ ہونے والی تمام تجارتی سرگرمیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس...
ویب ڈیسک: راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے دایگل اور گورکھپور ناکوں پر بھاری نفری تعینات کی ہے۔ آج منگل کو اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کا دن ہے۔ ملاقات کے لیے سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر سمیت چھ رہنماؤں کی فہرست گزشتہ روز جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گی۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ادھر 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کا پی ایس ایل میں حیدرآباد کی ٹیم کی شمولیت پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے مالک فواد سرور کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حیدرآباد سے پی ایس ایل میں ٹیم کی شمولیت حیدرآباد کے لیے فخرہے، ہماری ٹیم کو PSL جیسے بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ٹیم کے مالک فواد سرور نے حیدرآباد کا حق ادا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے میں اب پہلے سے زیادہ مزہ آئے گا،امید ہے حیدرآباد سے بھی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ہم اپنی ٹیم کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کا پی ایس ایل میں حیدرآباد کی ٹیم کی شمولیت پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے مالک فواد سرور کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حیدرآباد سے پی ایس ایل میں ٹیم کی شمولیت حیدرآباد کے لیے فخرہے، ہماری ٹیم کو PSL جیسے بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ٹیم کے مالک فواد سرور نے حیدرآباد کا حق ادا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے میں اب پہلے سے زیادہ مزہ آئے گا،امید ہے حیدرآباد سے بھی اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے،ہم اپنی ٹیم کی کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران میں ممکنہ غیر ملکی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکمراں جماعت کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں بیرونی مداخلت سے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے اور خطہ ایک نئے بحران کی طرف جاسکتا ہے۔ترک حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر سلیک نے انقرہ میں صدر رجب طیب اردگان کی زیرِ صدارت پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ ایران میں کسی بھی قسم کی افراتفری یا بیرونی مداخلت کا حامی نہیں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران ایک اہم ہمسایہ ملک ہے اور وہاں عدم استحکام...
تحریک انصاف اپنے وزیر اعلیٰ کے پی کے دورہ سندھ کو پیپلز پارٹی کی جمہوریت پسندی قرار دے رہی ہے اور پی پی کی سندھ حکومت کی طرف سے سہیل آفریدی کے سرکاری استقبال کی تعریف کر رہی ہے اور بانی کی ہمشیرہ نے پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن میں دھاندلی کرا کر سندھ میں کامیابی کا الزام واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت سمجھدار ہے جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دھاندلی کی ہے۔ پی ٹی آئی اور اس کے رہنما یہ بھول گئے کہ پی پی کی اسی سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت اسلامی کا میئر پی ٹی آئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے یکساں بجلی ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر اس حوالے سے باضابطہ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اور تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا یکساں ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ ملک بھر کے صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔ فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔ ایک سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ٹیرف 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے منظور کردہ اس درخواست کے تحت کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا، جس کے تحت مختلف کیٹیگریز کے صارفین کے لیے ٹیرف کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔گھریلو صارفین کے لیے...
افغانستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں دونوں نے ایک ہی ٹیم میں ساتھ کھیل کر باپ بیٹے کی پہلی جوڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سلہٹ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے خلاف نوآخالی ایکسپریس کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے ڈیبیو میچ میں حسن عیسیٰ خیل نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میچ سے قبل محمد نبی نے ٹاس سے پہلے اپنے بیٹے کو نوآخالی کی کیپ پیش کی۔ واضح رہے کہ نوآخالی ٹیم مینجمنٹ کو ابتدائی چھ میچز میں ناکامی کے بعد شدید تنقید کا سامنا تھا، جس کے بعد ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا کسی عام رہنما نے دہشتگردوں کی حمایت کی تو کوئی نرمی نہیں کی جائےگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، لیکن صوبائی حکومت غیرقانونی افغانیوں کو واپس نہیں بھیجنا چاہتی۔ مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟ انہوں نے کہاکہ کیا سہیل آفریدی کو ابھی تک نہیں پتا کہ دہشتگردی کہاں سے ہو رہی ہے، پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ طلال چوہدری نے کہاکہ دہشتگردوں...
سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ محسن نقوی نے محمد الیاس مرحوم کی کرکٹ کے لئے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔ بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس وویمنز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ عمران فرحت کے سسر تھے۔
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دور سندھ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وزیراعلیٰ کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے اور آئینی عہدوں کا مکمل احترام کیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی انتظامیہ حکومتِ سندھ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی۔ جو یقین...
طویل عرصے سے قابض اور اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم کے طور پر کام کررہی ہے، عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ٹرمپ ڈھٹائی سے جہاں چاہے وہاں حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،سالانہ تقریب ختم بخاری سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ دنیا کا سب سے بڑا طاغوت امریکہ ہے، ٹرمپ ڈھٹائی سے جہاں چاہے وہاں حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور نعوذ باللہ خدا کے لہجے میں بات کرتا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ پر طویل عرصے سے قابض اور اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم کے طور پر کام کررہی ہے، اس نے صوبہ کو قوم پرستی کی بنیاد پر تقسیم کررکھا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ عوام کو اکیلا نہیں...
(سٹی42) پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے باغِ جناح میں جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بلدیہ ٹاؤن سے نمائش چورنگی کی جانب گامزن ہیں۔ بھارت کا بڑا کرکٹر زخمی ، نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ،متبادل کون؟ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد پہلے ہی موجود ہے، نمائش چورنگی پر پارٹی کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے،ملاقات کے بعد وزیرِ اعلیٰ...
پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں۔ اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں۔ اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا...
کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند ہیں۔اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل کراچی میں مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، انتظامیہ نے شہر کے اہم راستوں کو جزوی یا مکمل طور پر بند کر دیا ہے تاکہ جلسے کے دوران عوامی نقل و حمل میں رکاوٹ نہ آئے اور جلسہ پرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔ذرائع کے مطابق پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک اور خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک بند کر دیے گئے ہیں، اسی طرح گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں تاکہ ممکنہ...
چوپال /عظمیٰ نقوی عدالت کے کمرہ نمبر تین میں اُس دن خاموشی بول رہی تھی۔ لکڑی کی سخت بینچ پر بیٹھی ایک بوڑھی ماں کے ہاتھ مسلسل کانپ رہے تھے۔ کبھی وہ اپنے دوپٹے کے کونے سے آنسو پونچھتی، کبھی اسے مضبوطی سے تھام لیتی، جیسے یہ کپڑا نہیں بلکہ اس کی آخری اُمید ہو۔ اس کی آنکھوں میں نیند نہیں تھی، صرف برسوں کی جاگ، مسلسل فکر اور نہ ختم ہونے والا انتظار تھا۔ ہر لمحہ اس کی نگاہ سامنے کھڑے اپنے بیٹے پر جا ٹھہرتی، جیسے وہ اسے دیکھ کر خود کو یقین دلاتی ہو کہ وہ ابھی زندہ ہے۔ آہنی سلاخوں کے پیچھے کھڑا وہ بیٹا، جس کی عمر ابھی تیس برس بھی نہ تھی، چہرے سے...
شاہد خان آفریدی کی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بار بی کیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ساتھ سرد موسم میں بار بی کیو کا لطف اٹھایا۔ شاہد آفریدی نے داماد کے ہمراہ بار بی کیو کی تیاری کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی ہیں۔ شاہین آفریدی ان دنوں گھٹنے کی انجری کے لیے ری ہیب کر رہے ہیں، انہوں نے آئندہ ہفتے سے بولنگ کا دوبارہ آغاز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے ہمراہ ان کے آبائی علاقے ریگی روانہ کیا گیا جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور تھانہ ریگی کی حدود نادرن بائی پاس کھٹری باچہ گل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اہلکار ثنااللہ جاں بحق ہوگیا۔ سی ٹی ڈی کے شہید اہلکار ثنااللہ کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کی، افسران نے شہید کے جسد خاکی پر گلدستے رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ نماز...
ٹنڈوجام:سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الظاف علی سیال اور زرعی کالج کوئٹہ کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالرزاق ریکی معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ