دہشتگردوں کی حمایت کی تو کوئی نرمی نہیں کی جائےگی، حکومت نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا کسی عام رہنما نے دہشتگردوں کی حمایت کی تو کوئی نرمی نہیں کی جائےگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، لیکن صوبائی حکومت غیرقانونی افغانیوں کو واپس نہیں بھیجنا چاہتی۔
مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟
انہوں نے کہاکہ کیا سہیل آفریدی کو ابھی تک نہیں پتا کہ دہشتگردی کہاں سے ہو رہی ہے، پھر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
طلال چوہدری نے کہاکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور ٹریننگ کیمپ افغانستان میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے دہشتگردوں کے لیے نرم رویہ رکھنے کی کوئی تو وجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ترجمان کھل کر دہشتگردوں کی مذمت نہیں کررہا، لیکن اب وزیراعلیٰ ہو یا کوئی عام رہنما، قومی بیانیے کے خلاف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائےگی۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے کسی ایک ضلع میں بھی سیف سٹی نہیں ہے، جبکہ یہ دانستہ طور پر فرانزک لیب نہیں بنا رہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو افغانستان سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو وہیں تشریف لے جائے، یا ہم چھوڑ آتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سیاسی تحریک 100 دفعہ چلائیں لیکن پاکستان کے خلاف رویہ برداشت نہیں کیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ کوئی چھوٹی طاقت ہو یا بڑی، پاکستان کے خلاف اقدام پر اس کا وہی علاج ہوگا جو مئی کی جنگ میں بھارت کا کیا گیا، کسی کو بھی پاکستانیوں کے خون سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
طلال چوہدری نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے دانستہ انسداد دہشتگردی کے اداروں پر پیسے خرچ نہیں کیے۔
مزید پڑھیں: افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم آئینی اختیار ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سمجھ جائیں۔ ’یہ ویسے ہی انڈر 19 بچہ ہے، بات کرکے بعد میں اس کو معافیاں مانگنا پڑتی ہیں۔‘
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ انسداد دہشتگردی پر ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوتے، جبکہ این ایف سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آ جاتے ہیں، کیوں کہ وہاں سے پیسے ملنے ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دہشتگرد طلال چوہدری محفوظ پناہ گاہیں وفاقی وزیر مملکت وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دہشتگرد طلال چوہدری محفوظ پناہ گاہیں وفاقی وزیر مملکت وی نیوز انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی طلال چوہدری پناہ گاہیں پی ٹی ا ئی نہیں کی
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم