وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مس انفارمیشن موجودہ دور کا سب سے بڑا اور سنگین چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی بلکہ میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

آئی بی اے کراچی کے زیر اہتمام ایک ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ کے بعد غلط معلومات سے نمٹنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

انہوں نے کہاکہ بطور وزیر اطلاعات اس چیلنج کے تدارک کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کا قیام بھی شامل ہے جو وزارت اطلاعات کا ملحقہ ادارہ ہے۔

عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات کی باقاعدہ تصدیق کی جاتی ہے اور جعلی خبروں کو فیک انفارمیشن کا لیبل دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ویریفائی نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ بنائی ہے جو انتہائی حوصلہ افزا ہے، جبکہ آئی بی اے نے آئی ویریفائی پاکستان کے قیام کے حوالے سے شاندار کام کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئی ویریفائی نے مشکل اوقات میں غلط معلومات سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے اور اس کے حوالہ جات نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی جرائد اور عالمی میڈیا پلیٹ فارمز بھی بطور مستند ذریعہ استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آگے بڑھنے کا راستہ تعاون اور ہم آہنگی میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں میڈیا انڈسٹری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور میڈیا ہاؤسز کو آگے آ کر اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کو واضح طور پر اے آئی کے طور پر لیبل کرنا شروع کر دیا ہے، تاہم تمام اے آئی تیار کردہ مواد کے لیے مناسب لیبلنگ کی ضرورت ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ آئی ویریفائی جیسا نظام پاکستان میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ اور جعلی خبروں کی فوری و مؤثر نشاندہی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس جدوجہد میں پوری کمیونٹی، حکومت، میڈیا ہاؤسز، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے مشترکہ کردار پر زور دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت پاکستان اس میدان میں اپنا کردار اسی طرح جاری رکھے گی جیسا کہ مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ الحمدللہ پاکستان نے اس جنگ میں مؤثر انداز میں کامیابی حاصل کی اور بیانیے کے چیلنج کا نہایت مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مس انفارمیشن کے تدارک کے لیے مکمل مینڈیٹ دے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملہ، فیک نیوز کا بازار گرم رہا

انہوں نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی سے بھی درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنا فعال کردار ادا کریں، جبکہ یو این ڈی پی کے ساتھ اس حوالے سے پہلے ہی ایک پروگرام پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ورلڈ اکنامک فورم کی 2024ء کی گلوبل رسک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق دنیا کو درپیش سب سے بڑا قلیل المدتی خطرہ غلط معلومات ہیں، جنہیں سب سے بڑا خطرہ اس لیے قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ انتشار اور افراتفری پیدا کر سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ویریفائی اے آئی جعلی خبریں عطااللہ تارڑ مس انفارمیشن وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ویریفائی اے ا ئی جعلی خبریں عطااللہ تارڑ مس انفارمیشن وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز وفاقی وزیر اطلاعات نے انہوں نے کہاکہ آئی ویریفائی عطااللہ تارڑ مس انفارمیشن سب سے بڑا اے آئی کہ آئی کے لیے

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان